اٹک سٹی:کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد اٹک کیمپس نے اپنے دو سالہ ایم بی اے پروگرام کے دوبارہ آغاز کا اعلان کر دیا

کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد اٹک کیمپس نے اپنے دو سالہ ایم بی اے پروگرام کے دوبارہ آغاز کا اعلان کر دیا ، اس سلسلہ میں ایچ ای سی اور دیگر اداروں سے ضروری اجازت نامے حاصل کر لیے گئے ہیں ، ڈیپارٹمنٹ آف مینجمنٹ سائنسز ، کامسیٹس یونیورسٹی اٹک کیمپس کے زیر اہتمام اس انتہائی اہم پروگرام میں سیشن 2020 کیلئے داخلوں کے شیڈول کا اعلان کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ اس پروگرام میں آن لائن فارم پر کرنے کی آخری تاریخ 15 اگست 2020 مقرر کی گئی 27 اگست سے ٹیسٹ شروع ہوں گے اور داخلہ حاصل کرنے والے کامیاب امیدواروں کی اس سیشن کی کلاسس کا آغاز 15 ستمبر سے ہو جائے گا اس خاص ایم بی اے پروگرام میں 16 سالہ تعلیم مکمل کرنے والے متعلقہ شعبوں بشمول بزنس ایڈمنسٹریشن ، کمپیوٹر سائنس ، آئی ٹی ، اکنامکس ، انجینئرنگ ، نیچرل سائنس ، پبلک اینڈمنسٹریشن اینڈ پالیسی ، ڈویلپمنٹ سٹڈیز وغیرہ کے طلبہ داخلہ لینے کے لئے اہل ہوں گے اس پروفیشنل ڈگری کا سکوپ زندگی کے تمام شعبہ جات کا احاطہ کیے ہوئے ہے اس ایم بی اے پروگرام میں خاص طور پر لیڈرز ، مینجرز اور انٹر پرنیورز کی تیاری پر توجہ دی جائے گی اس سلسلہ میں ایم بی اے کے داخلہ کے حصول کے خواہشمند طلباء نے اس پروگرام کے اعلان کو خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ وہ سالوں سے اس پروگرام کے اجراء کا انتظار کررہے تھے کامسیٹس یونیورسٹی کے اس نئے دو سالہ ایم بی اے پروگرام میں داخلہ کی اہلیت کو اس طرح مقرر کیا گیا ہے کہ 16 سالہ تعلیم مکمل کر کے پروفیشنل ڈگری حاصل کرنے والا ہر ہونہار طالب علم اس پروگرام میں داخلہ کے لئے اپلائی کرسکتا ہے یاد رہے کہ کامسیٹس یونیورسٹی ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں ایک نمایاں ادارہ ہے کامسیٹس یونیورسٹی اٹک کیمپس میں اس وقت 300 خواتین و حضرات جن میں سے ہر ایک اپنے شعبہ میں سند کی حیثیت رکھتا ہے بحیثیت فیکلٹی ممبران خدمات سرانجام دے رہے ہیں جن میں 60 سے زائد پی ایچ ڈی پروفیسرز بھی شامل ہیں اس ادارے کے 4 شعبہ جات میں مختلف گریجویٹ اور انڈر گریجویٹ پروگرامز چل رہے ہیں جن میں 2500 سے زائد طلبہ و طالبات زیر تعلیم ہیں اس ضمن میں یہ بات اہم ہے کہ سیشن 2020 میں بی ایس اور ایم ایس پروگرامز میں داخلوں کا اعلان پہلے سے کردیا گیا ان تمام پروگراموں میں خصوصی میرٹ سکالر شپ دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے ان وظاءف کے حصول کے لئے فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ 15 اگست مقرر کردی گئی ہے یونیورسٹی میں تمام تر داخلو ں کا پراسس آئن لائن ہے دنیا بھر کے کسی بھی کونے سے داخلہ فارم آئن لائن داخل کیا جاسکتا ہے طلبہ کی سہولت کے لئے ایڈمشن آفس میں خصوصی کمپیوٹر اور رہنمائی کے لئے تربیت یافتہ عملہ ہر وقت موجود اور مستعد رہتا ہے ۔

اٹک سٹی:پاکستان کے73 ویں یوم آزادی کے حوالے سے پرچم کشائی کی مرکزی تقریب تحصیل کو نسل ہال اٹک کے میں منعقد ہوئی

پاکستان کے73 ویں یوم آزادی کے حوالے سے پرچم کشائی کی مرکزی تقریب تحصیل کو نسل ہال اٹک کے میں منعقد ہوئی ،تقریب کے مہمان خصوصی چیئر مین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ٹو پنجاب یاور بخاری تھے ۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر، اے ڈی سی جی چوہدری عبدالماجد، اے ڈی سی آر شہر یار عارف، شہید اسفندیار بخاری کے والد ڈاکٹر فیاض بخاری، سی ای او ایجوکیشن ڈاکٹر جاوید اقبال اعوان، ضلع بھر کے افسران اور مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شر کت کی مقررہ وقت کے مطابق تحصیل کو نسل کے سبزہ زار میں معزز مہمان نے پر چم کشائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئر مین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ٹو پنجاب یاور بخاری نے کہا کہ پاکستان ایک عظیم مملکت ہے جو قائداعظم اور ان کے رفقاء کی انتھک کوششوں کا ثمرہے یہ ملک بے شمار اور لازوال قربانیوں کے بعد حاصل کیا گیا ہے اس وقت ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اس عظیم مملکت کی تر قی کے لیے اپنا تن من دھن وقف کر دیں اور بے لوث خدمت کے لیے ہمہ وقت تیار رہیں آج پاکستان کے یوم آزادی کے سلسلہ میں ہم یہ عہد کر تے ہیں کہ ہم اس ملک سے ہر قسم کی برائی کا خاتمہ کریں گے اور اسے ایک عظیم مملکت بنائیں گے مملکت خداداد پاکستان بے شمار قر بانیوں کے بعد حاصل کیا گیا ہے اس لیے تمام پاکستانی عوام اس عظیم مملکت کی تعمیرو تر قی کے لیے بھرپور کردار ادا کریں قانون کا احترام کریں معاشرے میں رواداری اور ایثار کو فروغ دیں تاکہ یہ ملک دنیا کے نقشے پر ایک عظیم اور ترقی یافتہ ملک کے طور پر ابھرے ہم مصیبت کی اس گھڑی میں کشمیری عوام کے ساتھ ہیں ہمار ے دل ان کے ساتھ دھڑکتے ہیں اور ہم ہر سطح پر ان کی حمایت جاری رکھیں گے اس موقع پر مختلف سکولوں کے طلباء و طالبات نے ملی نغمے،تقاریر اور ٹیبلوز پیش کیے اورحاضر ین سے بے پناہ داد وصول کی ، ڈپٹی کمشنر علی عنان قمر اور یاور بخاری نے مشترکہ طور پر ڈسٹر کٹ جیل اٹک میں موجود اسیران میں تحاءف تقسیم کیے ،گورنمنٹ پائلٹ سکینڈری سکول کی تقریبات میں شرکت کی بعدازاں گورنمنٹ اسفند یار بخاری ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال اٹک جا کر مریضوں میں تحاءف بھی تقسیم کیے ۔

اٹک سٹی:یوم آزادی کے حوالہ سے ریسکیو 1122 کے ضلعی ہیڈکوارٹر میں پرچم کشائی کی گئی

یوم آزادی کے حوالہ سے ریسکیو 1122 کے ضلعی ہیڈکوارٹر میں پرچم کشائی کی گئی،تقریب زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر میاں محمد اشفاق منعقد ہوئی جہاں انہوں نے ریسکیو 1122 کے عملہ کے ہمراہ پرچم لہرایا ۔ ریسکیو اہلکاروں کے چاک و چوبند دستے نے پرچم کو سلامی پیش کی اور وطن عزیز کی سلامتی کے لئے دعا کی ضلع کونسل ہال اٹک میں ضلعی انتظامیہ کے ساتھ پرچم کشائی کی ،تقریب میں سلامی پیش کی گئی سٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر میاں محمد اشفاق نے ریسکیو اہلکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وطن عزیز کی سلامتی کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے وطن عزیز کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے 14 اگست کو شان شوکت سے منانے کے لیے ریسکیو 1122 اٹک نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے ۔

حضروسٹی:مرکزی سینئر نائب صدر مسلم لیگ ( ن ) پنجاب و سابق وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد نے تحصیل حضرو میں مصروف دن گزارا

مرکزی سینئر نائب صدر مسلم لیگ ( ن ) پنجاب و سابق وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد نے تحصیل حضرو میں مصروف دن گزارا ، انہوں نے حضرو شہر میں پاءو سیٹھ کے ڈیرے پر جا کر ان کی خیریت دریافت کی ،ایک روز قبل ان کے کمرے کی چھت گئی تھی جس میں اللہ پاک نے انہیں محفوظ رکھا ، انہوں نے حضرو میں وقار ڈار کی بھابھی اور مختیار ڈار کی اہلیہ کی وفات ، ڈاکٹر ریاض اللہ کے بھائی کی وفات اور گوندل میں قاضی ضرار مرحوم کی اہلیہ کی وفات پر ان کے لوحقین سے اظہار تعزیت اور مرحومین کیلئے دعائے مغفرت کی ۔ اس موقع پر رہنما مسلم لیگ ( ن ) ڈاکٹر اشرف بٹ ، طلال بٹ ، ضلعی سیکرٹری اطلاعات یوتھ شیخ عواد صفدر ، شیخ حامد قدوس بھی موجود تھے ۔

ضلع اٹک:جشن آزادی کے موقع پر ضلع اٹک کے 14 تھانوں میں 48 گھنٹے سے زائد تک مسلسل طوفان بدتمیزی کا راج رہا ،رپورٹ

جشن آزادی کے موقع پر ضلع اٹک کے 14 تھانوں میں 48 گھنٹے سے زائد تک مسلسل طوفان بدتمیزی کا راج رہا ، جشن آزادی کے نام پر قانون کو موم کی ناک بنانے والوں نے موٹرسائیکلوں کے سلنسر نکال کر تیز شور میں شہریوں کا جینا دوبھر کیے رکھا اور 50000 سے زائد قومی پرچم کے رنگوں پر مشتمل پلاسٹک کے باجوں سے بھی شہریوں کی زندگی اجیرن رہی ، ریسکیو 1122 اٹک نے 22 ٹریفک حادثات ڈیل کیے آزادی کے نام پر جشن منانے والے منچلوں کی وجہ سے 20 موٹر سائیکل حادثات ہوئے جس میں 2 نوجوان جاں بحق جبکہ 24 زخمی ہوئے جن میں 20 نوجوان اور 4 خواتین شامل ہیں ۔ جی ٹی روڈ حسن ابدال پر رات گئے ون ویلنگ کرتے ہوئے 2 نوجوان ڈمپر کی زد میں آکر کچلے گئے تمام زخمیوں کی عمریں 12 سے22 سال کے درمیان ہیں ۔

اٹک سٹی:یوم آزادی کے موقع پر گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج اٹک میں پرچم کشائی کی خصوصی تقریب منعقد ہوئی

یوم آزادی کے موقع پر گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج اٹک میں پرچم کشائی کی خصوصی تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز اٹک پروفیسر محمد عثمان صدیقی تھے ،تقریب میں تمام کالجز کے اساتذہ اور ملازمین نے شرکت کی اور ملک کو تعلیمی میدان میں آگے لے جانے کے عہد کی تجدید کی گئی ۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز نے اساتذہ پر زور دیا کہ وہ اپنی تمام صلاحیتیں نئی نسل کو اچھی تعلیم دینے کے ساتھ ساتھ ان کی تربیت پر بھی صرف کریں ،نوجوان نسل ہی پاکستان کا مستقبل ہے جس کی مناسب تربیت کی تمام تر ذمہ داری اساتذہ پر عائد ہوتی ہے ۔ تقریب سے گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج اٹک کے پرنسپل پروفیسر ماجد وحید بھٹی نے بھی خطاب کیا ،انہوں نے طلبا و طالبات کو تلقین کی کہ وہ اپنی تمام تر توجہ تعلیم کے حصول پر مرکوز رکھیں اور اپنے مقاصد کی تکمیل تک جدوجہد جاری رکھیں ۔ تقریب میں کالجز کے طلباء و طالبات نے قومی ترانہ اور ملی نغمے بھی پیش کئے ۔

اٹک سٹی:وزیر مال پنجاب ،چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ، ملک جمشید الطاف اور ڈپٹی کمشنر اٹک نے ای خدمت مرکز کا باقاعدہ افتتاح کیا

وزیر مال پنجاب کرنل ملک محمد انور، چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ٹو یاور بخاری ، ایم پی اے ملک جمشید الطاف اور ڈپٹی کمشنر اٹک نے ای خدمت مرکز اٹک کا باقاعدہ افتتاح کیا اور فراہم کی جانیوالی سہولیات بالخصوص تعمیراتی شعبے سے متعلق حال ہی میں متعارف کرائی جانیوالی 32نئی خدمات کا جائزہ لیا اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی کا استعمال وقت کا اہم ترین تقاضا ہے، صوبائی حکومت ای گورننس کے فروغ اور پبلک سروس ڈلیوری کو بہتر بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے آئی ٹی سے استفادہ کرتے ہوئے سرکاری محکموں اور اداروں کی استعداد کار میں اضافہ کیا جائیگا ای خدمت مرکز میں تعمیرات کے شعبے سے متعلق نئی متعارف کرائی جانیوالی 32خدمات سمیت 78خدمات فراہم کی جارہی ہیں جن میں کمرشل اور رہائشی عمارات کی تعمیرکے اجازت نامے، نقشوں کی منظوری، نئی ہاؤسنگ سکیموں کی منظوری، مختلف سرٹیفیکیٹس، فرد ملکیت، ڈومیسائل اور شناختی کارڈ وغیرہ کا اجراء شامل ہیں ۔

اٹک سٹی:اتحاد ویگانگت اسلام کی بنیاد ہے اور اس کے ذریعے ہم طاغوتی قوتوں کو شکست فاش دے سکتے ہیں ، ملک محمد انور

اتحاد ویگانگت اسلام کی بنیاد ہے اور اس کے ذریعے ہم طاغوتی قوتوں کو شکست فاش دے سکتے ہیں ،ان خیالات کا اظہار وزیر مال پنجاب ملک محمد انور نے ڈی سی آفس اٹک میں ضلعی امن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے کیا ۔ اجلاس میں چیئر مین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ٹو پنجاب یاور بخاری ، رکن پنجاب اسمبلی ملک جمشید الطاف، ڈپٹی کمشنر ،ڈی پی او ،ضلع بھر کے چیف افسران اور ممبران ضلعی امن کمیٹی نے شر کت کی اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے وزیر مال پنجاب نے کہا کہ ہ میں چاہیے کہ محرم الحرام میں بھر پور اتحاد و ایثار کا مظاہرہ کریں جس کی تعلیما ت ہمار ے رسول حضرت محمد ﷺ نے امت مسلمہ کو دیں ،یہ مقدس مہینہ ہ میں برداشت اور سبق کا صبر دیتا ہے اور ہ میں اسلام کی بقا اور سلامتی کے لیے ہر لمحے تیار رہنے کی ہدایت کر تا ہے ۔ اس اہم ماہ میں ضرورت اس ا مر کی ہے کہ تمام مکاتیب فکر کے افراد ایک جگہ اکٹھے ہوں جس کا درس ہمارے دین نے دیا ہے اٹک ہمیشہ امن و آشتی کا گہووارہ رہا ہے اور امید کی جاتی ہے کہ یہ امن آئندہ بھی قائم رہے گا ۔ اجلا س سے خطاب کر تے ہو ئے یاور بخاری نے کہا کہ شہدائے کر بلا ہ میں محبت اور ایثار کا سبق سکھاتے ہیں اور اس پر عمل کر نا ہم سب کے لیے لازم ہے اس ماہ مقدس میں ضرورت اس امر کی ہے کہ تمام معاملات باہمی افہام و تفہیم سے حل کیے جائیں تمام مکتبہء فکر کے علماء ماحول ساز گار رکھنے کے لیے ایک دوسرے اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مکمل رابطے میں رہیں اور شر انگیزی پھیلانے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے ڈی سی اٹک نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے اس سال محرم الحرام کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں تمام جلو س اور مجالس کو بھر پور میونسپل سہولیات مہیاکی جائیں گی اور ضلع بھر کے اسسٹنٹ کمشنرز اور چیف افسران اپنا بھر پور کر دار ادا کریں گے ڈی پی او اٹک نے اجلا س کے شر کاء سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ ضلع پولیس اٹک کی جانب سے محرم الحرام میں تمام مذہبی سر گر میوں کو فول پر وف سیکورٹی فراہم کی جائے گی اس ضمن ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر خصوصی پلان تیار کر لیا گیا ہے اور اس پلان کے مطابق بھر پور عمل کیا جائے گا اس کے علاوہ ضلعی اور تحصیل سطح پر کنٹرول رومز بھی قائم کیے جائیں گے جہاں سے لمحہ بہ لمحہ تمام صورتحال کی سخت نگرانی کی جائے گی اجلا س میں ممبران ضلعی امن کمیٹی نے اپنے سفار شات اور تجاویز پیش کیں ،جن پر قانون کے مطابق عمل در آمد کی یقین دہانی کروائی گئی ممبران نے اس عزم کا اظہار کیا کہ تمام مسالک، ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے ساتھ محر م الحرام میں بھر پور تعاون کا مظاہرہ کریں گے ۔

اٹک سٹی:مادر وطن اسلامی جمہوریہ پاکستان سے محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے ، الخدمت فاوَنڈیشن

مادر وطن اسلامی جمہوریہ پاکستان سے محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے ،ان خیالات کا اظہار سابق چیئرمین یونین کونسل شینکہ و نائب امیر جماعت اسلامی ضلع اٹک یوم پاکستان کے حوالے سے الخدمت فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام دفتر جماعت اسلامی حضرو میں بڑی تقریب سے خطاب کرتے کہا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان رمضان المبارک کے بابرکت مہینے،27 رمضان المبارک کو معرض وجود میں آیا جس کے لئے بہت بڑی قربانیاں دی گئی، یہ قربانیاں فقط کوئی زمین کا الگ سے ایک ٹکڑا حاصل کرنے کے لئے نہیں تھیں بلکہ ایک نظریے کے لئے تھیں اور وہ نظریہ اس کے سوا اور کچھ نہ تھا مسلمان یہاں آفاقی اسلامی نظام قائم کر کے اس کے تحت اپنی زندگیاں بسر کریں گے انہوں نے کہا کہ 73 سالوں بعد بھی وہ مقاصد حاصل نہیں کئے سکے جابر علی خان نے تقریب کے اختتام پر کیک بھی کاٹا اور پاکستان کی بقا و حفاظت کے لئے خصوصی دعا بھی فرمائی ۔

جی ٹی روڈ کامرہ:ڈی ایس بیٹ 3 کامرہ عدیل شہزاد کی زیر نگرانی پاکستان کا 73 واں یوم آزادی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا

ڈی آئی جی موٹروے پولیس وصال فخر سلطان راجہ اور سیکٹر کمانڈر نارتھ جواداحمد شاہ کی ہدایت پر ڈی ایس بیٹ 3 کامرہ عدیل شہزاد کی زیر نگرانی پاکستان کا 73 واں یوم آزادی مکمل طور پر عقیدت اور جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا ،تقریبات کا آغاز اللہ پاک کے بابرکت نام اور قرآن خوانی سے ہوا اس کے بعد بیٹ تھری کامرہ میں پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں تمام افسران نے حصہ لیا بعد از پر چم کشائی تقریب ہرو ٹول پلازہ پر روڈ سیفٹی سٹال کا انتظام بھی کیا گیا تھا ۔ اس موقع پر بچوں میں قومی پرچم اور مختلف اقسام کے کفٹ پیک ، بروشر اور پمفلٹ تقسیم کیے گئے ،موٹروے پولیس کی اس کاوش کی وجہ سے عام لوگ بھی وہاں کچھ دیر کیلئے رکے اور موٹروے پولیس کے ساتھ گھل مل گئے اور وہاں موجود ساؤنڈ سٹم کے ذریعے قومی نغموں سے لطف اندوز ہو ہے اس موقع پر لوگوں میں جوش و جذبہ دیدنی تھا اور ہر جانب پاکستان زندہ باد کے نعروں کی گونج تھی ۔

ضلع اٹک میں پاکستان کا 73 واں یوم آزادی پوری شان و شوکت اور جوش و جذبہ سے منایا گیا

ضلع اٹک میں پاکستان کا 73 واں یوم آزادی پوری شان و شوکت اور جوش و جذبہ سے منایا گیا ۔ سینکڑوں مقامات پر تقریبات موٹر سائیکل ، جیپ اور کار ریلیاں ، کارنر میٹنگ اور دیگر تقریبات منعقد کرنے کے علاوہ ضلع بھر کی مساجد میں نماز فجر اور جمعۃ المبارک کے اجتماعات میں پاکستان کی سا لمیت ، ترقی ، خوشحالی ، اسلام کی سربلندی ، عالم اسلام کے اتحاد ، پاک فوج کے جذبہ حریت کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا ۔ جشن آزادی کی تقریبات پاکستان میں آرٹلری کے سب سے بڑے سنٹر آرٹلری سنٹر اٹک ، پاکستان ایرونارٹیکل کمپلیکس کامرہ جہاں ایف 6 ، جے ایف تھینڈر 17 ، میراج ری بیلڈ ، ایف 16 اور دیگر طیاروں کی اوور النگ کی جاتی ہے میں بھی جشن آزادی کی تقریبات منعقد کرنے کے علاوہ پی او ایف سنجوال فیکٹری اور آزاد کشمیر رجمینٹل سنٹر مانسر کیمپ ، ضلعی صدر مقام اٹک کے علاوہ دیگر 5 تحصیلوں میں بھی جشن آزادی کی سینکڑوں تقریبات منعقد کر کے عوام نے پاکستان سے اپنی والہانہ عقیدت و احترام کا بھرپور اعتراف کیا ۔

ضلع اٹک:موٹروے پولیس نے جشن آزادی روایتی جوش و جذبہ سے منایا ،رپورٹ

موٹروے پولیس نے جشن آزادی روایتی جوش و جذبہ سے منایا ،موٹروے پولیس نے جشن آزادی کے موقع پر قانون کی پاسداری کرتے ہوئے سفر کرنے والوں میں انعامات تقسیم کیے اور اس سلسلہ میں بچوں میں موٹروے پولیس کھلونا کار ، کپ ، کی چین ، پین اور جھنڈیاں تقسیم کی گئیں ۔ پشاور سے لاہور تک ایم ون اور ایم ٹو پر ٹول پلازہ ، سروس ایریا وغیرہ ، موٹروے پولیس کے مختلف دفاتر میں 14 اگست کی تقریبات شان و شوکت سے منائی گئیں اس سلسلہ میں مرکزی تقریب ٹول پلازہ اسلام آباد پر منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی ڈی آئی جی موٹروے زون اشفاق احمد تھے جبکہ تقریب میں موٹروے پولیس کے افسران نے کثیر تعداد میں شرکت کی تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا اور پرچم کشائی کی گئی جشن آزادی کے خصوصی دن کے حوالہ سے کیک بھی کاٹا گیا مہمان خصوصی ڈی آئی جی موٹروے زون اشفاق احمد نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جشن آزادی کے موقع پر ہم اس امر کا اعادہ کرتے ہیں کہ موٹروے پولیس ملک کی سا لمیت اور وقار کی خاطر شب و روز محنت و لگن سے اپنے فراءض منصبی سر انجام دے گی اور مسافروں کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا جشن آزادی کے موٹروے کے تمام ٹول پلازہ ، سروس ایریا میں بھی جشن آزادی جوش و جذبے سے منایا گیا ڈی آئی جی موٹروے زون اشفاق احمد نے موٹروے پر سفر کرنے والوں میں تحاءف تقسیم کرنے کے علاوہ انہیں ٹریفک قوانین کی پاسداری کی بھی تلقین کی ۔

اٹک سٹی:انجمن تاجران مینابازار کے زیر اہتمام مینابازارچوک میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیاگیا

جشن آزادی کے سلسلہ میں اٹک کے گنجان تجارتی مرکز مینا بازار میں انجمن تاجران مینابازار کے زیر اہتمام مینابازارچوک میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیاگیا جس میں ملک کی معروف دینی درسگاہ جامع مسجد مدینہ کے مہتمم حضرت مولانا قاضی محمد اسعد الحسینی ، ڈی سی اٹک علی عنان قمر ، پبلک اکاءونٹس کمیٹی ٹو پنجاب یاور بخاری ، چیف آفیسر بلدیہ عابد حسین ملک ، صدر ٹریڈ یونین اٹک حاجی محمد الماس الخیر سٹور ، حاجی سیار گل شیر پنجاب کلاتھ ہاءوس ، سرپرست اعلیٰ مینابازار ایسوسی ایشن محمد افسر جمیل ، صدر مینابازار ساجدوحید کے علاوہ دیگر عہدیداران اور تاجروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ تقریب کا آغاز اللہ پاک کے بابرکت نام اور تلاوت کلام پاک سے کیا گیا تقریب سے حضرت مولانا قاضی محمد اسعد الحسینی ، ڈی سی اٹک علی عنان قمر ، پبلک اکاءونٹس کمیٹی ٹو پنجاب یاور بخاری نے بھی خطاب کرتے ہوئے جشن آزادی کو شایان شان سے منانے پر تاجر برادری کو خصوصی طور پر مبارکباد پیش کی اس موقع پر جشن آزادی کا کیک کاٹا گیا تقریب میں سپاس نامہ پیش کرتے ہوئے صدر مینا بازار ایسوسی ایشن ساجد وحید نے مینا بازار چوک کو خوبصورت بنانے کیلئے تاجروں کی دیرینہ خواہش پر علی عنان قمر اور یاور بخاری سے مطالبہ کیا کہ اس چوک کی تزئین و آرائش کی جائے اور مینا بازار کی گلیوں میں ٹف ٹائلیں لگائی جائیں علی عنان قمر اور یاور بخاری نے ان مطالبات پر جلد ہی عملدرآمد کرانے کی یقین دہانی کرائی مینا بازار کے تاجروں اور مینا بازار ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کی جانب سے زبردست انتظامات کرنے پر چیف آرگنائزرز قاری عبداللہ اور اسد خان لکی کو خراج تحسین بھی پیش کیاگیا ۔

اٹک سٹی: میاں برادران کی حکومت کو ا للہ تعالیٰ کی طرف سے سزا ملی ہے ،آج در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں ، چوہد ری محمد صفدر

صدر پنجاب ایجوکیٹر ز ایسوسی ایشن چوہدری محمد صفدر نے کہا ہے کہ میاں برادران کی حکومت کو اساتذہ کے ساتھ ناروا سلوک اور ان کو جائز حقوق نہ دینے کی وجہ سے ا للہ تعالیٰ کی طرف سے سزا ملی ہے جس کی وجہ سے وہ آج در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں اور اگر یہی روش موجودہ حکومت نے بھی اپنائی اس کے خلاف سخت احتجاج کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سرکاری ملازمین کی مدت ملازمت 60 سال سے کم کر کے 55 سال کرنے کی سمری منظوری کے لیے بھجوادی گئی ہے اور اگر تحریک انصاف کی حکومت نے ملازمین کے ساتھ کسی قسم کا کھلواڑ کرنے کی کوشش کی تو اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا ہم اپنے حقوق کے حصول کے لیے ہر قسم کی قربانی دینے کے لیے تیارہیں انہوں نے ان خیالات کا اظہار پنجاب ایجوکیٹرز ایسوسی ایشن اٹک کے اجلاس منعقدہ پائلٹ سکینڈری سکول اٹک میں خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ضلعی صدر اٹک ملک محمد افضال کے علاوہ صوبائی اور ضلعی عہدیداران بھی موجود تھے چوہدری محمد صفدر نے کہا کہ استاد عظیم ہوتا ہے اس کی عظمت کی دنیا معترف ہے تاہم افسوس پاکستان میں استاد کو تیسرے درجے کا سرکاری ملازم سمجھا جاتا ہے انہوں نے کہاکہ مسائل کا حل ہمیشہ اکھٹے ہوکر کو شش کرنے میں ہے ہم ایجوکیٹرز کے جائز زحقوق کے لیے ہر فورم پر اپنا حق استعمال کرتے رہیں گے ضلعی صدراٹک ملک محمد افضال نے کہا کہ پنجاب ایجوکیٹرز ایسوسی ایشن اساتذہ کی واحد نمائندہ تنظیم ہے اور ہم پر پروٹیکشن کے ون پوائنٹ ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں سال 2012ء میں پنجاب ایجوکیٹر ز ایسوسی ایشن ضلع اٹک میں قائم کی گئی جو آج الحمدللہ ایک تناور درخت بن چکی ہے ہم اساتذہ کو اب تک نہ ملنے والے سرکاری حقوق کے حصول تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے ۔

اٹک سٹی:وطن عزیز میں وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی ہدایت پر ٹائیگر فورس ڈے منایا جارہا ہے ، ملک امین اسلم

ملک امین اسلم نے کہا ہے کہ وطن عزیز میں آج وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی ہدایت پر ٹائیگر فورس ڈے منایا جارہا ہے جس میں مون سون کی شجر کاری مہم کے دوران ایک دن میں ملک بھر میں 35 لاکھ میں پودے لگائے جائیں گے اور اس ضمن میں خصوصی اقدامات کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔ آج اٹک میں اسی حوالے سے شجر کاری کی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ٹائیگر فورس ڈے کے حوالے سے آج ملک بھر میں تقریبات منعقد کی جارہی ہیں ۔ ضلع اٹک میں ایک دن میں 60 ہزار پودے لگائے جائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹائیگر فورس ڈے کے حوالے سے ایئر یونیورسٹی اٹک میں منعقدہ تقریب کے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کہا تقریب سے چیئر مین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ٹو پنجاب یاور بخاری نے بھی خطاب کیا جبکہ اس موقع پر تر جمان حکومت پنجاب اور ضلعی صدر تحریک انصاف اٹک قاضی احمد اکبر خان ، ڈپٹی کمشنر اٹک ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل چوہدری عبدالماجد ، اسسٹنٹ کمشنر اٹک جنت حسین نیکوکارہ اور دیگر افسران بھی موجود تھے مہمانوں نے یونیورسٹی کے گرا ؤنڈ میں مختلف پودے لگا کر شجر کاری مہم کا افتتاح کیا تقریب میں ایئر یونیورسٹی کے ملازم جو اسٹیج سیکرٹری کے فراءض سر انجام دے رہے تھے مسلسل میڈیا کے اراکین کے خلاف مائیک پر زہر اگلتے رہے اور درجنوں مرتبہ صحافیوں کو نہ صرف وارننگ دیتے ہوئے اسٹیج کے سامنے سے ہٹنے کا کہا بلکہ یہ بھی کہا کہ نہ ہٹنے پر وہ دوسرا طریقہ بھی استعمال کر سکتے ہیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملک امین اسلم نے کہا کہ درخت لگانا صدقہء جاریہ اور سنت نبوی ﷺ ہے ان تمام پودوں کی دیکھ بھال اور افزائش کا بھی مناسب انتظام کیا جائے گا اس مہم کا سب سے اہم مقصد ارض پاک کو سر سبز و شاداب بنانا ہے تاکہ ملک سے ماحولیاتی آلودگی کا خاتمہ کیا جاسکے اس اہم موقع پر عوام سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ حکومت کے ساتھ اس مہم میں تعاون کریں تاکہ ملک پاکستان کو خوب صور ت بنایا جاسکے اس سال شجر کاری مہم کے تحت ملک بھر میں 20 کروڑ پودے لگائے جائیں گے موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے پاکستان پانچویں نمبر پر ہے ملک کے 6 اضلاع زیادہ متاثر ہیں جن میں سندھ کے تین اور پنجاب کے تین اضلاع شامل ہیں ٹائیگر فورس کی خدمات کے حوالے بات کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج کا دن ٹائیگر فورس کے جو انوں کے نام ہے جنہوں نے کٹھن حالات میں ملک کی خدمت کی ہے اور کر تے رہیں گے وزیر اعظم پاکستان کو ان نوجوانوں پر فخر ہے انہوں نے حضر و اور کالو کو ٹھہ میں ٹائیگر فورس ڈے کے حوالے سے شجر کاری مہم کے سلسلے میں پودے لگائے چیئر مین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ٹو پنجاب یاور بخاری نے اٹک شہر کے مختلف مقامات پر پودے لگائے انہوں نے کہا کہ اس اہم پروگرام کے تحت ضلع اٹک میں ایک لاکھ سے زائد پودے، مختلف مرا حل میں لگائے جائیں گے اور بعد میں ان کی دیکھ بھا ل اور مکمل آڈٹ کے لیے خصوصی کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے کسی بھی ملک میں خوشگوار ماحول کے لیے 33% رقبے پر درخت ضروری ہیں ،جب کہ پاکستان میں صرف5;46;1% رقبے پر درخت موجود ہیں ، جو انتہائی کم ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ عوامی شر کت سے زیادہ سے زیادہ پودے لگائے جائیں ٹائیگر فورس ہمارے ملک کا فخر ہے اور ہماری شان ہے جنہوں نے ہر مشکل میں ملک و قوم کا ساتھ دیا ہے تر جمان حکومت پنجاب اور ضلعی صدر تحریک انصاف اٹک قاضی احمد اکبر خان نے ٹائیگر فورس ڈے کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ ٹائیگر فورس کے نوجوان خد مت کے جذبے سے سر شار ہیں اور ان کی خدمات کو وزیر اعظم پاکستان عمران خان بھی سلا م پیش کر تے ہیں آج کا دن ٹائیگر فورس کا ہے اور آج کے دن کی منا سبت سے ملک بھر میں پودے لگائے جارہے ہیں انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ان نوجوانوں کا بھر پور ساتھ دیں قاضی احمد اکبر خان نے ٹائیگر فورس ڈے کے حوالے سے 50 ہزار پودے عوام کے لیے عطیہ کیے جو میو نسپل کمیٹی حضرو سے حاصل کیے جاسکتے ہیں اس کے علاوہ انہوں نے اپنی ٹیم کے ہمراہ تحصیل حضرو کے مختلف علا قوں میں پودے لگا کر شجر کاری مہم کا افتتاح کیا ۔

اٹک سٹی:مالاکنڈ سے اپنے والدین کے ہمراہ اپنے عزیزوں کے گھر آنے والی تین معصوم بچیاں لاری اڈہ اٹک میں والدین سے بچھڑ گئیں

مالاکنڈ سے اپنے والدین کے ہمراہ اپنے عزیزوں کے گھر آنے والی تین معصوم بچیاں لاری اڈہ اٹک میں والدین سے بچھڑ گئیں ،پولیس کی بروقت کاروائی اٹک پریس کلب رجسٹرڈ کے اراکین میڈیا اور عوام کی طرف سے سوشل میڈیا پر چلائی گئی مہم کی تھوڑی دیر بعد ورثا مل گئے ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی اٹک پولیس کو لاری اڈہ اٹک سے اطلاع ملی کہ لاری اڈہ اٹک میں تین معصوم بچیاں موجود ہیں جو کہ اپنے والدین سے بچھڑ گئی ہیں اس پر فوری ایکشن لیتے ہوئے تھانہ سٹی اٹک پولیس موقع پر پہنچی اور تینوں بچیوں کو اپنی حفاظت میں لے کر تھانے پہنچایا اور سوشل میڈیا وٹس ایپ گروپس فیس بک پر ان کے ورثا کی تلاش کے لئے تصاویر شیئر کیں جبکہ اٹک پریس کلب کے اراکین نے بھی تمام صحافی گروپس اور فیس بک پیج پر یہ خبر چلائی عوام کی اکثریت نے بھی اس خبر کو شیئر کیا جس کے نتیجہ میں کچھ ہی دیر میں ان معصوم بچیوں کے ورثا تھانے پہنچ گئے تھانہ سٹی اٹک پولیس نے تینوں بچیوں فاطمہ،حبیبہ اور عجوہ کو ورثاء کے حوالے کر دیاہے عوامی حلقوں اور سماجی شخصیات نے پولیس، اٹک پریس کلب رجسٹرڈ کے چیئرمین ندیم رضا خان ان کے دوستوں اور سوشل میڈیا پر مہم چلانے والے نوجوانوں کے کردار کو سراہا ہے جن کی کوششوں کے نتیجہ میں گم شدہ بچیوں کے ورثا مل گئے ۔

اٹک سٹی:مسجد وزیرخان لاہورکی بے حرمتی ایک سوچی سمجھی سازش لگتی ہے، مولانا سید بلال بادشاہ (جے یو آئی)

جنرل سیکرٹری جے یو آئی ضلع اٹک مولانا سید بلال بادشاہ نے کہا ہے کہ مسجد وزیرخان لاہورکی بے حرمتی ایک سوچی سمجھی سازش لگتی ہے، اسلامی ملک وآئین کے ہوتے ہوئے اس طرح شعائراللہ کی توہین مسلمانوں کو اشتعال میں لاکر ملکی امن تہہ و بالا کرنے کے مترادف ہے، خانہ خدا میں فلم کی شوٹنگ، رقص کی کسی طور بھی اجازت نہیں دی جاسکتی ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ اجازت دینے والوں اوربے حرمتی کرنے والوں کےخلاف آئین وقانون کے تحت جلدازجلد کاروائی کی جائے اورتمام کرداروں کوسخت سزائیں دلوائی جائیں تاکہ آئندہ لوگ مساجد کی بے حرمتی کے فعل سے بچ سکیں ریاست مدینہ کے نعرے لگانے والوں کی زبانیں آج مسجد کا تقدس پامال کرنے والوں کے خلاف نہیں بول رہیں اور اسی طرح وہ لوگ دانشور ادیب اور صحافی جو ریاست مدینہ کی تشریح کر نے کے لئے قلم کا استعمال کرتے تھے آج ان کے قلم اس بے حرمتی کی مذمت کرنے کے لئے بھی نہیں لکھ رہے انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام کوریاست مدینہ کا نام لے کر دھوکہ دیا گیا جبکہ اس حکومت کا کوئی ایک کام بھی ریاست مدینہ کی طرز پر نہیں ہے ۔

گاؤں برہ زئی:معروف مذہبی شخصیت الحاج مولانا محفوظ الرحمن رضوی رضائے الہٰی سے انتقال کر گئے

سابق ضلعی صدر مرکزی جماعت اہل سنت خطیب اعلیٰ مرکزی جامع مسجد فاروقیہ اٹک شہر مولاناذاکرالرحمن کے چھوٹے بھائی ، مولانا محمد سعیدالرحمن کے سسر ، مولاناقاری اخترزمان ، قاری محمد ثوبان اور قاری محمد احسان کے والد بزرگوار معروف مذہبی شخصیت الحاج مولانا محفوظ الرحمن رضوی رضائے الہٰی سے انتقال کر گئے ،مرحوم کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں برہ زئی حضرو میں علامہ پیر محمد ضیاء الحق شاہ سلطان پوری راولپنڈی نے پڑھائی ۔ نماز جنازہ میں علامہ صاحبزادہ اکرام الحق حقانی مہتمم جامعہ مفتاح العلوم حضرو علامہ محمد شہاب الدین شاہ ، جانشین ریاض الملّت صاحبزادہ پیرابوالحامد محمد اکرام علوی المعروف پیر ھادی سرکار ، صاحبزادہ پیر محمد عثمان خان واجد قادری آستانہ عالیہ فیض آباد شریف اٹک ، مولانامفتی اظہر محمود اظہری ، علامہ مفتی محمد صدیق خالو غازی ، مولانا محمد حامد رضا ، انجینئر حفیظ اللہ علوی ، معروف صحافی و کالم نگار ملک محمد ممریز ، ملک عمرارشد ایڈووکیٹ ، خلیفہ حافظ محمد ریاض چشتی ، خلیفہ مولانا مقصود احمد قادری ، خلیفہ حافظ اشتیاق احمد قادری ، مولانا محمد یوسف حقانی ، مولانا سفیراحمدقادری شکردرہ ، مولانا مہدی شاہ زمان ، مولانا محمد طفیل ، مولانا حافظ محمد زبیر حضرو ، مولانا محمد سعید قادری شکردرہ ، مولانا عبد الغنی چشتی ، مولاناحافظ گلزار احمد نقشبندی ، ڈاکٹر عرفان احمد قادری ، سادات کرام ، اعوان برادری ، محمد اکرم اعوان ، ظہور الٰہی اعوان ، مولانا حبیب احمد چشتی ، محمد ذیشان اکرم اعوان ، محمد نعمان اکرم اعوان ، محمد ہاشم اعوان ، محمد منصور اعوان ، حاجی محمد اعظم خان ، محمد اویس چشتی ، حافظ لعل محمد فاروقی ، عبد الرحمن راولپنڈی ، رانا برادران اسد سویٹ اٹک سمیت درجنوں خطباء ، حفاظ ، اساتذہ ، ڈاکٹرز ، انجینئرز اور ہر شعبہَ زندگی سے وابستہ افراد کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی علامہ مرحوم کودرجنوں اشکبار آنکھوں کے ساتھ مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔

حضروسٹی:ڈی پی او اٹک نے تحصیل حضرو میں زیر تعمیر پولیس سٹیشن حضرو کا دورہ کیا اور تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا

ڈی پی او اٹک نے تحصیل حضرو میں زیر تعمیر پولیس سٹیشن حضرو کا دورہ کیا اور تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا ،بعد ازاں ڈی پی او نے پولیس چوکی ہٹیاں ، پولیس چوکی کا ریکارڈ ، مال خانہ ، اسلحہ کوت اور چوکی کی صفائی کو چیک کیا ۔ انہوں نے نے ایس ایچ او سمیت تمام پولیس افسران کو ہدایات دیں کہ تھانہ میں آنے والے سائلین کے مسائل کو فوری حل کیا کریں اور ان کے ساتھ انتہائی شائستگی کے ساتھ پیش آئیں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی کر کے شہریوں کے جان و مال کا تحفظ کرنا اٹک کی پولیس کی اولین ترجیح ہے ۔

اٹک سٹی:انچارج ضلعی کنٹرول روم برائے کرونا کے مطابق ضلع اٹک میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی تعدا د 579 ہو گئی ہے

انچارج ضلعی کنٹرول روم برائے کرونا وائرس ڈاکٹر آصف نیازی کے مطابق ضلع اٹک میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی تعدا د 579 ہو گئی ہے، اموات کے حوالہ سے رپورٹ کے مطابق 579 مثبت کیسز میں سے 20 ہسپتال میں داخل مشتبہ افراد میں سے 4 اور ہسپتالوں سے باہر 34 کنفرم افراد فوت ہوئے کروناوائرس کے 58 کنفرم اور مشتبہ مر یضوں کے فوت ہونے پر محفوظ تد فین کی گئی ہے ۔ 520 افراد صحت یاب ہوئے 2 افراد زیر علاج ہیں گھروں میں 37 افراد قر نطینہ میں ہیں 7872 افراد کی سکریننگ کی گئی 4291 افراد میں کرونا وائرس کا شبہ ہے 3390 افراد کے کرونا وائرس ٹیسٹ منفی آئے ہیں اور 322 افراد کی رپورٹس کا انتظار ہے زیر علاج اور قر نطینہ میں موجود افراد کی مجموعی صحت بہتر ہے ڈاکٹر آصف نیازی نے کہا کہ عوام موجودہ حالات میں گھروں رہیں اور احتیاطی تدابیر پر عمل کریں ۔

اٹک شہر میں یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے تقریب اور واک کا اہتمام کیا گیا

اٹک شہر میں یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے تقریب اور واک کا اہتمام کیا گیا جس میں وزیر مال پنجاب کرنل ملک محمد انور،چیئر مین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ٹو پنجاب یاور بخاری،تر جمان حکومت پنجاب اور ضلعی صدر پی ٹی آئی اٹک قا ضی احمد اکبر خان، ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل چوہدری عبدالماجد، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس ضیغم نواز چوہدری، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریونیوشہر یار عارف خان، اسسٹنٹ کمشنر جنت حسین نیکوکارہ،ضلعی افسران کے علاوہ سیاسی، سماجی کاروباری و مذہبی ارکان کی بڑی تعداد موجود تھی ۔ کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے تحصیل کونسل سے واک کے آغاز پر مظفر آباد اور شیل پٹرول پمپ پر اختتام پر سر ی نگر علامتی طور پر لکھا گیا ،ریلی کے شر کاء نے بازوؤں پر کالی پٹیاں باند ھ رکھی تھیں اور سروں پر کالی ٹوپیاں پہن رکھیں تھیں ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیری عوام کے حق میں نعرے درج تھے صبح10بجے سائرن بجا یا گیا اور ایک منٹ کی خامو شی اختیار کی گئی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مال پنجاب ملک محمد انور نے کہا کہ آزادی کشمیریوں کابنیادی حق ہے جو انہیں ہر صورت ملنا چائیے کشمیریوں کو آزادی نہ دے کر انکا بنیادی حق پا مال کیا جا رہا ہے جو انتہائی زیادتی ہے بھارتی حکومت نے کشمیریوں کے حقوق پامال کر تے ہوئے گزشتہ ایک سال سے ان کی آزادی سلب کی ہوئی ہے اور ہمارے کشمیری بھائی انتہائی مشکل زندگی بسر کر نے پر مجبور ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ اقوام عالم کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہوں اور بھارت کو مجبور کریں کہ وہ کشمیریوں کے حق خود ارادیت کا احترام کرے اور انہیں ان کی مرضی کے مطابق فیصلہ کرنے کا اختیار دےانہوں نے کہا کہ کشمیری عوام ڈوگرہ راج کے وقت سے آزادی کے لیے کو شاں ہیں اور آج بھارت ان پر ظلم وستم ڈھا کر ان کی آواز کو دبانا چاہتا ہے جو ممکن نہیں ہے وزیراعظم عمران خان بھر پور انداز میں کشمیری عوام کا مقدمہ لڑ رہے ہیں جس سے بھارت سفار تی معاذ پر تنہا رہ گیا ہے چیئر مین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ٹو یاور بخاری نے کہا کہ ظلم وستم کے ذریعے کشمیریوں کے حق خود ارادیت اور آزادی کی آواز کو نہیں دبایا جا سکتا انہوں نے کہا کہ پاکستان کی حکومت اور پاکستان کی عوام کشمیریوں کی اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے اب وقت آگیا ہے کہ کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کیا جائے،جس کا ان سے وعدہ کیا گیا ہے اور بھارت کو مجبور کیا جائے کہ وہ اپنی ریاستی دہشت گردی بند کرے اور کشمیری عوام کو اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرنے کا اختیار دے انہوں نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب کشمیری عوام کو بھارت کے ناجائز تسلط سے آزادی حاصل ہوگی اور وہ آزاد فضاء میں سانس لیں گے اور آزاد زندگی بسر کریں گے ہ میں چاہیے کہ ہم اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کریں اور اپنی معیشت کے ساتھ اپنے کردار کو بھی مضبوط بنائیں تقریب سے خطاب کر تے ہوئے تر جمان حکومت پنجاب اور ضلعی صدر پی ٹی آئی اٹک قا ضی احمد اکبر خان نے کہا کہ کشمیر کی جنگ بیانیہ کی جنگ ہے اور آج پاکستان اس جنگ میں کامیاب ہوا ہے حکومت پاکستان نے پور ی دنیا میں کشمیر کی آزادی کا جھنڈا وزیراعظم عمرا ن خان کی قیادت میں اٹھایا اور آج اسے اس جنگ میں فتح حاصل ہوئی ہے اب کشمیر کی جنگ 22 کروڑ عوام لڑ رہے ہیں اور یہ جنگ آخری سانس تک جاری رہے گی تقریب سے دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا اور کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی بھر پو ر حمایت کا اعلان کیاتقریب میں طلباء کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی انہوں نے ہا تھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیر کی آزادی کے نعرے درج تھے یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے واک تحصیل کونسل ہال سے شروع ہو کر شیل پٹرول پمپ پر اختتام پذیر ہوئی واک کے دوران شرکاء نے کشمیر کی آزادی کے حق میں نعرے لگائے اور کشمیریوں سے بھر پور یکجہتی کا اظہار کیا واک کے اختتام پر مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے کشمیر یوں کی حق خود ارادیت اور بھارت کے ظلم وستم پر پر جوش تقاریر کیں اٹک میں یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے ضلع اٹک کی تمام تحصیلوں میں ریلیز کا انعقاد کیا گیا جس کی قیادت منتخب سیاسی قیادت نے کی اور کشمیری عوام کے ساتھ بھر پور یکجہتی کا اظہار کیا ۔

اٹک سٹی:نیب آفس کے باہر پر امن اور نہتے کارکنوں پر جو ریاستی ظلم و جبر کا مظاہرہ کیا گیا وہ تاریخ کی بدترین مثال ہے ، شیخ آفتاب احمد

سینئر نائب صدر مسلم لیگ ( ن ) پنجاب و سابق وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ حکومت کی ترجیحات کیا ہیں ‘یہ انہیں اپنے عمل سے ثابت کرنا ہوگا ،ابھی تک تو انتقامی کاروائیاں ہی حکمرانوں کا نصب العین ہیں ۔ نیب آفس کے باہر پر امن اور نہتے کارکنوں پر جو ریاستی ظلم و جبر کا مظاہرہ کیا گیا وہ تاریخ کی بدترین مثال ہے ،ورکر کسی بھی جماعت کا ہو اس کا اپنے لیڈر کے ساتھ لگاؤ فطری عمل ہے ان خیالات کا اظہار شیخ آفتاب احمد نے ضلعی سیکرٹریٹ مسلم لیگ ( ن ) اٹک کے دفتر میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں جب آپ نے دھرنا دیا ریلیاں نکالی جلسے کئے تو اس وقت کی حکومت نے آپ کا رستہ روکنے کے بجائے آپ پر لاٹھی چارج،آنسو گیس اور پتھراؤ کرنے کے بجائے سکیورٹی فراہم کی اور احتجاج کا پورا پورا موقع دیا جو ہر کسی کا جمہوری حق ہے تاہم آپ نے مسلم لیگ ( ن ) کے کارکنوں کے ساتھ ساتھ مسلم لیگ ( ن ) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کی گاڑی کو بھی ٹارگٹ کیا جس سے ان کی بلٹ پروف گاڑی کی ونڈ سکرین تک ٹوٹ گئی ۔ سیاست میں بھی کچھ آداب ، اخلاقی اقدار ہوتی ہیں لیکن صد افسوس آپ ان سے نابلد ہیں آپ کے وزراء کی غیر اخلاقی گفتگو جمہوری و سیاسی اقدار کی نفی کرتی نظر آتی ہے پہلے مرحومہ بیگم کلثوم نواز کی بیماری پر تمسخر اڑایا گیا پھر ہمارے قائد محمد نواز شریف کی بیماری پر بیانات دیئے گئے اور اب مریم نواز پر حملہ کر کے نہتے کارکنوں پر تشدد کر کے ان کے خلاف صبح و شام تنقید کا سلسلہ جاری ہے یقیناً یہ آپ کے ظرف کی عکاسی کرتا ہے آپ نے قوم کو تبدیلی کا جھوٹا خواب دیکھا کر ووٹ لیا تھا آج آپ کے اقتدار کو دوسال ہو گئے ہیں آپ اپنی کارکردگی کا جائزہ لے لیں اور مسلم لیگ ( ن ) حکومت کا اور ا پنے اقتدار کا موازنہ کر لیں اس وقت بجلی ، گیس کے بل کتنے آتے تھے آج کتنے آ رہے ہیں اس وقت ادویات کی قیمتیں کیا تھیں آج کہاں ہیں اس وقت چینی ، آٹا کے نرخ کیا تھے اور آج کیا ہیں آپ کے وزیر نے اسمبلی کے فلور پر کھڑے ہو کر کہا کہ لاکھوں ٹن گندم غائب ہو گئی ہے جس کا کچھ پتہ نہیں کہاں گئی نامکمل بی آر ٹی منصوبے کا افتتاح کر کے قوم کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کی گئی آج آپ کے وزراء برملا اعتراف کرتے نظر آتے ہیں کہ پاکستان میں بجلی کی کمی محمد نواز شریف نے پوری کی تھی لیڈر وہی ہوتا ہے جس کا کوئی ویژن ہو محمد نواز شریف نے اپنے ویژن کے مطابق اس ملک و قوم کو موٹرویز دیا،11 ہزار میگاواٹ بجلی بنائی ، سی پیک کا تاریخی منصوبہ شروع کیا ، نئے ایئر پورٹس کی تعمیر کی محمد شہباز شریف نے فارم تا مارکیٹ پختہ سڑکیں بنائی، لیپ ٹاپ سکیم دی ، میٹرو بس سروس شروع کی اور بے شمار عوامی ریلیف کے منصوبوں شروع کئے جبکہ آپ نے ابھی تک صرف اپنی تقریروں سے قوم کا پیٹ بھرنے کی کوشش کی ہے جہاں آپ پاکستان کے صف اول کے سیاست دانوں کو بلاوجہ نیب میں طلب کر سکتے ہیں وہاں آپ چینی ، آٹا چور مافیا کے خلاف کارروائی سے کس مصلحت کے تحت گریزاں ہیں ادویات کی قیمتیں جو 24 گھنٹوں میں کم ہونی تھیں آج تک وہ 24 گھنٹے پورے نہیں ہوئے ہر رات کے بعد صبح نے آنا ہے اسے کوئی روک نہیں سکتا ایسے ہے اقتدار آج آپ کا ہے تو کل کسی اور کا ہو گا یہ آنی جانی چیز ہے اس پر انتقامی کارروائیاں کر کے ظلم و جبر کی داستان رقم کر کے تاریخ میں سیاہ باب رقم کرنے کے بجائے ملک و قوم کی مشکلات کم کر کے ان کی خدمت کر کے سنہرا باب رقم کریں ۔

اٹک سٹی:ڈپٹی کمشنر علی عنان قمر اٹک کی تاریخ کا بہترین ڈپٹی کمشنر ہیں ، شیخ عامر مجید

اٹک شہر کی سماجی شخصیت ایم ڈی مغل اعظم شادی ہال شیخ عامر مجید نے کہا ہے کہ ڈپٹی کمشنر علی عنان قمر اٹک کی تاریخ کا بہترین ڈپٹی کمشنر ہیں ، جب سے انہوں نے بطور ڈپٹی کمشنر چارج سنبھالا ہے ،اٹک کی تاریخ بدل دی ہے ۔ تمام صوبائی محکموں میں کرپشن کا خاتمہ کر کے عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے انہوں نے اپنی خدمات 24 گھنٹے کیلئے وقف کر دی ہیں ،ان کے شاندار اور تاریخی اقدامات اور بہترین انتظامی صلاحیتوں کے سبب ضلعی صدر مقام اٹک سمیت دیگر 5 تحصیلوں کے تحصیل صدر مقامات کو خوبصورت بنانے کیلئے جو اقدامات کیے گئے ہیں اس کی نظیر اٹک کی تاریخ میں کسی ڈپٹی کمشنر کی نہیں ملتی عید الاضحی کے موقع پر صفائی کے جو تاریخی انتظامات کیے گئے وہ بھی قابل ستائش ہیں ۔

حضروسٹی:ملک بھر کے 130 اضلاع کی طرح ضلع اٹک میں بھی انسداد پولیو مہم 15 سے 19 اگست تک جاری رہے گی ،رپورٹ

ملک بھر کے 130 اضلاع کی طرح ضلع اٹک میں بھی انسداد پولیو مہم 15 سے 19 اگست تک جاری رہے گی ،اس مہم کے دوران پولیو ورکرز گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کے ساتھ ساتھ 6 سے 59 ماہ تک کے بچوں کو وٹامن اے کی اضافی خوراک بھی دیں گے ۔ چیف ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی اٹک ڈاکٹر سہیل اعجاز اعوان کے مطابق ضلع بھر کی 75 یونین کونسلوں میں 920 ٹی میں خدمات انجام دیں گی جن میں 815 موبائل جبکہ 105 فکسڈ سنٹر پر کام کرنے والی ٹی میں شامل ہیں ۔ 79 یونین کونسل انچارجز 174 ایریا انچارج ان ٹیموں کی مکمل نگرانی کریں گے جبکہ 2 لاکھ 96 ہزار 662 پانچ سال تک عمر کے بچوں کو انسدادِ پولیو کی ویکسین پلائی جائے گی جس سے ان کی قوت مدافعت میں مزید اضافہ ہوگا شعبہ صحت کے تمام افسران و انتظامی افسران اس مہم کی نگرانی کریں گے پولیس انتظامیہ کی طرف سے سیکورٹی کے مکمل انتظامات کیے گئے ہیں ڈاکٹر سہیل اعجاز اعوان نے وطن عزیز کو پولیو سے پاک بنانے کیلئے تمام والدین، میڈیا، علماء کرام و دانشوروں سے بھرپور کردار ادا کرنے کی درخواست کی ہے ۔

اٹک سٹی:قیام پاکستان میں خواتین کی قربانیاں دنیا کی تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھی جائیں گی ، علی عنان قمر

قیام پاکستان میں خواتین کی قربانیاں دنیا کی تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھی جائیں گی ،پاکستان بنانے کے سلسلہ میں ایک لاکھ سے زائد خواتین نے ہجرت کے دوران اپنی جان ، مال اور عزت و آبرو کی قربانی دے کر کلمہ کے نام پر بننے والی اسلامی مملکت خداداد پاکستان کی بنیادوں میں اپنے لہو کے نذرانے پیش کیے ہیں ،آج خواتین زندگی کے ہر شعبہ میں مردوں کے شانہ بشانہ بہتر اور اعلیٰ کارکردگی پیش کر رہی ہیں ،اٹک جیسے پسماندہ علاقہ میں اٹک وومن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا قیام اور کارکردگی اس کی منہ بولتی تصویر ہے ۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر نے جشن آزادی کی تقریبات کے سلسلہ میں ڈی سی آفس میں منعقدہ تقریب کے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر اے ڈی سی جی چوہدری عبدالماجد ، بانی و صدر اٹک وومن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری حنا منصب خان ، چیف ایگزیکٹو مسز جعفری ، صدر نعیمہ ناز ، نائب صدر ملکہ شاہین ، نائب صدر صباء ولیم ، سابق ئب صدر غزالہ طارق ، جنرل سیکرٹری سلمیٰ سلیم ، اسسٹنٹ جنرل سیکرٹری صوفی فیصل بٹ ، ایگزیکٹو ممبر فرحانہ تبسم ، شہلہ خان ، سابق پرنسپل جی سی اٹک غزالہ جاوید ، ڈپلیکس واہ کینٹ کی چیف ایگزیکٹو فرزانہ عابد ، پرنسپل سپیشل چلدرن سکول نجمہ شاہین اور دیگر خواتین موجود تھیں ڈپٹی کمشنر اٹک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں جب کرونا وائرس کی تباہ کاریاں عروج پر تھیں اور پاکستان میں خوف و ہراس کی فضاء قائم تھی اس دور میں اٹک وومن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے ضلعی انتظامیہ کو کرونا وائرس کی 300 سے زائد حفاظتی کٹیں کسی معاوضہ کے بغیر تیار کر کے دیں جو اٹک وومن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے قومی اور ملی جذبے کی صحیح معنوں میں عکاسی کرتا ہے اور اٹک وومن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے کرونا وائر س کے سلسلہ میں ضلعی انتظامیہ کو اپنے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی جس سے ہمارے حوصلے بلند ہوئے اٹک وومن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دفتر کیلئے مناسب معاونت کی جائے گی اٹک میں اٹک وومن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا قیام اور ان کے اغراض و مقاصد سے خواتین کو اپنی صلاحیتیں ملکی اور بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے میں مدد مل رہی ہے اس موقع پر بانی و صدر اٹک وومن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری حنا منصب خان نے کمشنر راولپنڈی کیپٹن محمد محمود اور ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر کا خصوصی شکریہ ادا کیا کہ جو اٹک وومن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ساتھ اپنے ہر ممکن تعاون کو یقینی بنانے کیلئے کوشاں ہیں اور اٹک کی خواتین کے گھریلو ہنر کو ملکی اور بین الاقوامی طور پر متعارف کرایا جائے گا تاکہ اٹک جو جی ٹی روڈ ، موٹروے ، سی پیک اور ریلوے کے ایم ایل ون میں شامل ہے اپنی مصنوعات کو دنیا بھر میں برآمد کرنے کے سلسلہ میں ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہو گا اس موقع پر جشن آزادی کے حوالہ سے کیک بھی کاٹا گیا ،اس موقع پر ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر نے اٹک وومن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی عہدیدان و ممبران میں سر ٹیفکیٹ تقسیم کیے ۔