حضرو شہر اور نواحی علاقوں میں نوجوانوں نے موٹر سا ئیکلوں کے سلنسر وں سے بانسریاں نکال کر علاقے میں انتھ مچادی‘ متعلقہ محکمے خاموش تماشائی کا کردار ادا کرنے لگے ‘ڈی پی او اٹک نوٹس لیں
حضرو شہر اور نواحی علاقوں میں نوجوانوں نے موٹر سا ئیکلوں کے سلنسر وں سے بانسریاں نکال کر علاقے میں انتھ مچارکھی ہے‘ متعلقہ محکمے خاموش تماشائی کا کردار ادا کرنے لگے ‘ڈی پی او اٹک نوٹس لیں ۔تفصیلات کے مطابق حضرو شہر اور نواحی علاقوں میں کثیر تعداد میں نوجوانوں نے اپنے موٹر سائیکلوں کے سلنسروں سے بانسریاں نکال کر علاقے کا سکون تباہ کیا ہوا ہے ‘ڈراؤنی آوازوں نے شہر میں آئے ہوئے مر د وخواتین ،ہسپتالوں میں مریضوں کی ناک میں د م کر رکھا ہے جبکہ ٹریفک پولیس اہلکار بھی اس حوالے سے بے بس نظر آتے ہیں ۔عوامی حلقوں نے ڈی پی او اٹک اسرار احمد خان سے اپیل کی ہے کہ وہ ان موٹر سائیکل سواروں کے خلاف سخت کاروائی کے احکامات جاری کریں تا کہ عوام کو سکون تبا ہ کرنے والوں سے نجات مل سکے ۔