News from district Attock, Chhachh valley and Hazro city by HazroCity.com

اٹک سٹی:ضلع بھر کے ٹائیگر فورس میں شامل نوجوان میجر طاہر صادق کے پاس اپنے مسائل کے حل کیلئے پہنچ گئے

ریاست مدینہ کی نام لیوا تحریک انصاف کی حکومت میں ضلع بھر میں ٹائیگر فورس میں شامل نوجوان ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر ، ضلعی انتظامیہ ، 6 تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز کے ناروا ، غیر انسانی ، غیر اخلاقی سلوک اور اٹک پولیس کی جانب سے ان کی درخواستوں پر عملدرآمد نہ ہونے پر پاکستان کے کسی بھی ضلع میں سب سے زیادہ ووٹ لینے والے اٹک کے سب سے بڑے مضبوط سیاسی گروپ کے سربراہ رکن قومی اسمبلی میجر طاہر صادق کے پاس اپنے مسائل کے حل کیلئے پہنچ گئے ،میجر گروپ کے پبلک سیکرٹریٹ میں ٹائیگر فورس کے جوانوں نے شکایات کے انبار لگاتے ہوئے کہا کہ معاون خصوصی برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم کے اٹک میں دست راست سلیم احمد چوہدری ان کو نہ صرف سبز باغ دکھاتے ہیں بلکہ ہ میں تنگ کرنا بھی ان کا معمول ہے ‘اپنے مسائل کے حل کیلئے بارہا ڈپٹی کمشنر علی عنان قمر جو سوشل میڈیا پر فوٹو سیشن کے شوقین ہیں ۔ انہوں نے سوائے ہمارے ساتھ فوٹو سیشن کے کبھی ہمارے مسائل تک سننا گوارا نہیں کیا اور جب بھی ان سے اور خاتون اے سی جنت حسین نیکوکارہ ملنے کی کی کوشش کی گئی تو صرف ایک مرتبہ ڈپٹی کمشنر نے ان کی بات سن کر کہا کہ ٹائیگر فورس کا ان کا کوئی تعلق نہیں ،وہ اس سلسلہ میں اپنے متعلقہ اے سی سے رابطہ کریں ۔ ان دونوں دفاتر میں افسران کا ملنا تو درکار عملہ ہ میں حقارت سے ٹرخا دیتا ہے ہمارے ساتھ اکثر شہریوں کی تذلیل ، گالم گلوچ پر جبکہ خاتون ورکرز کے ساتھ بھی نازیبا سلوک پر ان افسران نے کوئی کاروائی کرنا مناسب سمجھا ہے ،فوارہ چوک میں جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے پر ڈی سی ، اے سی اور پھر نائب تحصیلدار کو صورتحال سے آگاہ کیا گیا تاہم کسی درخواست پر عملدرآمد نہیں ہوا ہم نے 35 سے 40 ہزار روپے جرمانہ و صول کر کے نائب تحصیلدار کے حوالہ کیا اور ہ میں کچھ نہیں دیا گیا احساس پروگرام پر ان کے ہمراہ تین سے چار لڑکیاں بھی ڈیوٹی سر انجام دیتی ہیں اور ہمارے مسائل کی داد رسی کرنے والا کوئی نہیں ان کی ڈیوٹی دور دراز کے علاقوں میں لگا دی جاتی ہے اور کوئی ٹرانسپورٹ بھی نہیں دی جاتی ہ میں بھرتی کرتے وقت یہ جھانسہ دیا گیا تھا مہریہ مارقی میں ہونے والی دو تقاریب جن سے وزیر اعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار ، زلفی بخاری ، ملک امین اسلم نے واشگاف الفاظ میں ان تینوں شخصیات نے کہا کہ آئندہ سرکاری ملازمت میں ٹائیگر فورس کو مدنظر رکھا جائے گا تاہم اس سلسلہ میں دور دور تک ان کے وعدوں کے ایفاء ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے ہم لاکھوں روپے کے جرمانے وصول کر کے قومی خزانے میں جمع کرا رہے ہیں یو بی ایل بینک میں ڈیوٹی دینے پر جب دن کا کھانا مانگا گیا تو میڈیم اے سی جنت حسین نیکوکارہ نے جواب دیا کہ مفت کام کرنے والے کو کھانا کس بات کا دیا جائے اور آپ یو بی ایل میں ہی کھانا کھا لیا کریں سلیم احمد چوہدری ہ میں کہتے ہیں کہ بلدیاتی الیکشن آ رہا ہے اور میجر طاہر صادق ٹائیگر فورس کو اپنے لیے استعمال کرنا چاہتے ہیں وہ تمام سرکاری افسران اور حکومتی سیاسی شخصیات کے پاس جا چکے ہیں تاہم کسی ایک نے بھی عملدرآمد تو دور کی بات ہے ان کی بات سننا تک گوارا نہیں کیا اور آخری امید کے طور پر میجر طاہر صادق کے پاس حاضر ہوئے ہیں 2200 ٹائیگر فورس کے جوانوں سے تعداد گھٹ کر صرف 10 رہ گئی ہے جو حکومت کی نا اہلی اور ہمارے مسائل سے چشم پوشی کا کا منہ بولتا ثبوت ہے ہم سے کرونا وائرس کے سلسلہ میں خطرناک ڈیوٹیاں لی گئیں اور ہ میں ماسک ، سینیٹائزر اور دیگر حفاظتی کٹس سے بھی محروم رکھا گیا اور کسی قسم کا کوئی اعزازیہ بھی نہیں دیا جا رہا اس پر میجر طاہر صادق نے خطاب کیا تو ٹائیگر فورس کے جوانوں نے میجر طاہر صادق کے حق میں نعرہ بازی کی میجر طاہر صادق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر اٹک کے حکمران نہیں بلکہ تنخواہ دار پبلک سرونٹ کے طور پر عوام کے خادم ہیں اور ان کے ٹیکسوں سے حاصل کردہ رقم سے تنخواہ وصول کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ معاون خصوصی برائے موسمیاتی تبدیلی کی اپنی عزت نہیں وہ ٹائیگر فورس کے جوانوں کو کیا عزت دیں گے عمران خان کو ان جیسے نا اہل معاون خصوصی نے بدنام کر کے رکھ دیا ہے وزیر اعظم عمران خان چاہتے ہیں کہ معاملات درست ہوں تاہم ان کی ٹیم ان کے منشور کو آگے لے کر جانے میں قطعی طور پر ناکام رہی ہے وہ عثمان ڈار سے اس بارے میں بات کریں گے انہوں نے کہا کہ اٹک میں سرکاری اداروں میں بھرتی کے سلسلہ میں ممبران قومی و صوبائی اسمبلی ، وفاقی اور صوبائی کابینہ کے اراکین کا کوٹہ مختص کیا گیا ہے تاہم وہ میرٹ پر یقین رکھتے ہیں اور تمام آسامیاں میرٹ پر پر کی جائیں اگر میرٹ کی خلاف ورزی ہوئی تو وہ خود مدعی بن کر ہائی کورٹ میں جائیں گے کوٹہ مختص کرنا ریاست مدینہ کے منشور کی خلاف ورزی ہے اور ٹائیگر فورس کے جوانوں کو اعزازیہ دیا جائے تاکہ یہ نوجوان مزید قومی جذبہ ، امنگ اور دل جمی سے اپنے فراءض سر انجام دے سکیں ان کے گروپ نے 1983 ء ، 1985 ء ، 1987 ء ، 1990 ء ، 1991 ء ، 1993 ء ، 1997 ، 1998 ء ، 2001 ء ، 2002 ، 2005 ، 2008ء ، 2013ء ، 2017 ء ، 2018 ء کے بلدیاتی اور عام انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی اور ایک الیکشن میں ملک امین اسلم اور ان کے والد مرحوم نے ہمارے ساتھ سیاسی اتحاد کی پیش کش کی تاہم پھر خود ہی اس معاہدے سے بھاگ گئے بلدیاتی اور عام انتخابات میں نائی اور ناخن دونوں سامنے آ جائیں گے عوام ہوشیار ہو چکے ہیں وہ چور دروازے سے کابینہ میں جانے والے ان ابن الوقت جو نما گندم سیاستدانوں کا اصل چہرہ پہچان چکے ہیں اور کسی بھی انتخاب میں ان کو اور ان کے حواریوں کو شکست ہو گی اس سے یہ بخوبی واقف ہیں ۔

اٹک سٹی:مولانا عادل خان کی مظلومانہ شہادت ملک کو فرقہ ورانہ فسادات کی طرف دھکیلنے کی گھناؤنی سازش ہے ، جے یو آئی اٹک

مولانا عادل خان کی مظلومانہ شہادت ملک کو فرقہ ورانہ فسادات کی طرف دھکیلنے کی گھناؤنی سازش ہے،فرقہ واریت کی سازش کو ایک سوچے سمجھے منصوبے کی تحت پھیلایا جا رہا ہے ،حکومت مولانا عادل خان کے قاتلوں کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزادے اورموجودہ حکومت نے مولانا فضل الرحمن سمیت جن حضرات سے سکیورٹی واپس لے کر انہیں دہشت گردوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے ‘انہیں مکمل سکیورٹی فراہم کریں ۔ ان خیالات کا اظہار امیر سرپرست جمعیت علماء اسلام اٹک مفتی سید امیر زمان حقانی ، امیر جے یو آئی سید زرغون شاہ اور جنرل سیکرٹری ابراہیم فانی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ،ان رہنماءوں نے کہا کہ قائد جمعیت و صدر پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان پہلے ہی سے لاہور صوبائی جنرل کونسل کے اجلاس میں اس بات کا اظہار کرچکے ہیں کہ ملک کو فرقہ ورانہ فسادات کی طرف منظم سازش کے تحت دھکیلا جانے کا خطرہ ہے جس کی ابتداء محرم الحرام کے مقدس مہینے سے شروع کر دی گئی تھی ‘موجودہ نا اہل حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے اور ہم سمجھتے ہیں کہ مولانا عادل خان شہید کے قتل کے پیچھے مذہبی طبقے کے خلاف منظم شازش کی جا رہی ہے جو ملک اور قوم کو مزید نقصان سے دو چار کرے گی جمعیت علماء اسلام ضلع اٹک شیخ الحدیث مولانا عادل خان شہید کی مظلومانہ شہادت پر شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے اور نا اہل حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ ان کے قاتلوں کو فی الفور گرفتار کرے ورنہ اپنی ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے مستعفی ہو جائے ۔

اٹک سٹی:انچارج ضلعی کنٹرول روم برائے کرونا وائرس کے مطابق ضلع اٹک میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی تعداد636 ہوگئی ہے

انچارج ضلعی کنٹرول روم برائے کرونا وائرس ڈاکٹر آصف نیازی کے مطابق ضلع اٹک میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی تعداد636 ہوگئی ہے ،اموات کے حوالے سے رپورٹ کے مطابق 636 مثبت کیسز میں سے 20 ہسپتال میں داخل مشتبہ افراد میں سے 4 اور ہسپتالوں سے باہر 35 کنفرم افرادفوت ہوئے ۔ کروناوائرس کے 59 کنفرم اور مشتبہ مر یضوں کے فوت ہونے پر محفوظ تد فین کی گئی ہے 610 افراد صحت یاب ہوئے ۔ گھروں میں 6افرادقر نطینہ میں ہیں 19269 افراد کی سکریننگ کی گئی 15814 افراد میں کرونا وائرس کا شبہ ہے، 12060 افراد کے کرونا وائرس ٹیسٹ منفی آئے ہیں اور3118 افراد کی رپورٹس کا انتظار ہے زیر علاج اور قر نطینہ میں موجود افراد کی مجموعی صحت بہترہے ڈاکٹر آصف نیازی نے کہا کہ عوام موجودہ حالات میں گھروں میں رہیں اور احتیاطی تدابیر پر عمل کریں ۔

اٹک سٹی:ریجنل ایمرجنسی آفیسر راولپنڈی کا ریسکیو 1122 اٹک کا دورہ ‘ ریسکیو 1122 اٹک کی گاڑیوں اور آلات کا معائنہ کیا

ریجنل ایمرجنسی آفیسر راولپنڈی ڈاکٹر عبدالرحمان کا ریسکیو 1122 اٹک کا دورہ ‘ ریسکیو 1122 اٹک کی گاڑیوں اور آلات کا معائنہ کیا، تفصیلات کے مطابق ریجنل ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر عبدالرحمان آفس پہنچے تو ریسکیو کے چاق و چوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی ۔ ریجنل ایمرجنسی آفیسر نے ریسکیو عمارت اور ایمرجنسی وہیکلز و آلات کا معائنہ کیا ،ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کامران راشد نے ضلع اٹک میں حادثات اور کیمونٹی اوئیرنس پروگرام کے حوالے سے بریفنگ دی ریجنل ایمرجنسی آفیسرڈاکٹر عبدالرحمان نے ریسکیو 1122 اٹک کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا انہوں نے کہا کہ ریسکیو 1122 خالصتاً عوام کی خدمت کا ادارہ ہے عوام اس ادارہ کو عزت کی نگاہ سے دیکھتی ہے لہٰذا عوام کی خدمت میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے ۔

فتح جنگ‘اٹک:تحریک دفاع صحابہ کے روح رواں مولاناڈاکٹرعادل شہیدکے مشن کوجاری رکھاجائے گا ،مولانا محمد ابوبکر حیدر نقشبندی

تحریک دفاع صحابہ کے روح رواں مولاناڈاکٹرعادل شہیدکے مشن کوجاری رکھاجائے گا ‘مولانامحمدابوبکرحیدرنقشبندی، مولاناشہیدکے قاتلوں کوگرفتارکرکے کیفرکردارتک پہنچایاجائے ۔ ان خیالات کا اظہارمہتمم جامعہ انوارصحابہ واہل بیت فتح جنگ مولانامحمدابوبکرحیدرنقشبندی ، ناظم تعلیمات مولاناعدیل معاویہ نے علماء کے وفدسے بات چیت کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ ملک کی سلامتی واستحکام کونقصان پہنچانے والامخصوص گروہ صحابہ کرام پر گالم گلوچ کے بعدگولی وانتشارپر اترآیا ہے ‘اگرکراچی ، لاہور ، اسلام آباد میں صحابہ کرام کی گستاخی کرنے والے ملک دشمن راء کے ایجنٹوں کو پھانسی پر چڑھایا جاتا تو خیرپور میں گستاخی کاواقعہ پیش نہ آتا اور اگرمفتی شامز ، ڈاکٹرفیاض علامہ اسلم شیخوپوری ، عبدالغفورندیم شہیدکے قاتلوں کو سزا ملتی تو یہ قاتل گروہ شرپسندی سے باز رہتا انہوں نے کہا کہ ملکی سلامتی و علماء کی حفاظت کےلئے حکومت وقت کو مضبوط لاءحہ عمل و قانون سازی کرناہوگی ۔

اٹک سٹی:ڈی پی او اٹک نے سٹریٹ کرائم کی روک تھام کے لیے ہنگامی میٹنگ کا انعقاد کیا ،رپورٹ

ڈی پی او اٹک نے سٹریٹ کرائم کی روک تھام کے لیے ہنگامی میٹنگ کا انعقاد کیا جس میں ایس ڈی پی او صدر سرکل اے ایس پی ڈاکٹر عمارہ شیرازی ، ایس ڈی پی او حسن ابدال سرکل ڈی ایس پی راجہ فیاض الحق نعیم، ایس ایچ او تھانہ سٹی اٹک،ایس ایچ او تھانہ صدر اٹک،ایس ایچ او تھانہ اٹک خورد،انچاج ایلیٹ فورس اٹک سمیت دیگر افسران نے شرکت کی ۔ ڈی پی او اٹک نے فوری طور پر اٹک شہر اور اس کے گرد ونواح کو ہر طرف سے کور کرنے کے لیے فوری طور پر6اضافی پکٹس قائم کرنے کے احکامات جاری کیے ،انہوں نے سرکل افسران اور ایس ایچ اوز کو یہ واضح کیا کہ گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی چیکنگ میں کوئی کوتاہی برداشت نہ کی جائے گی ۔ شہر میں مختلف مقامات پر سنیپ چیکنگ کو بھی یقینی بنانے اور ذمہ دار افسران کو یہ ٹاسک سونپنے کے احکامات جاری کیے گئے پٹرولنگ کو مزید موَثر بنایا جائے اور وہ خود سرپرائز چیکنگ کیا کریں گے اس سلسلہ میں ذرہ برابر بھی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اٹک شہر اور گرد و نواح میں موجود تمام کرایہ داران کو بھی چیک کرنے کے لیے سپیشل ٹیمز تشکیل دی گئیں شہر میں مختلف مقامات پر پولیس کمانڈوز کوبھی تعینات کرنے کے احکامات جاری کیے گئے اس کے علاوہ اندو ہناک قتل کے سلسلہ میں متعلقہ افسران سے بریفنگ لی گئی ڈی پی او اٹک نے مقدمہ میں اہم پیش رفت کے بعد ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرنے کے احکامات جاری کیے ضلع کو امن کا گہوارہ بنا کر ہی دم لیں گے اور اٹک پولیس اس سلسلہ میں تمام اقدامات کر رہی ہے ۔

ضلع اٹک:حسن ابدال ریلوے اسٹیشن کے نام میں مجوزہ تبدیلی کا معاملہ،سٹیزن راءٹس کونسل اور شہریوں کی جانب سے شدید اظہار تشویش

حسن ابدال ریلوے اسٹیشن کے نام میں مجوزہ تبدیلی کا معاملہ،سٹیزن راءٹس کونسل اور شہریوں کی جانب سے شدید اظہار تشویش ‘تفصیلات کے مطابق حال ہی میں حسن ابدال ریلوے اسٹیشن کی اپ گرےڈےشن اور تزئےن و آرائش کے بعد چند روز سے ےہ خبرےں زےر گردش ہیں کہ رےلوے اسٹےشن کو سکھوں کے مذہبی مقام گوردوارہ پنجہ صاحب کے نام سے تبدےل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جس پر شہریوں میں شدید تشوےش پائی جاتی ہے ۔ اس حوالے سے شہر کی سرگرم اور فعال تنظےم سٹیزن راءٹس کونسل نے دےگر سماجی و عوامی حلقوں کے ساتھ مل کر اس مسئلے پر اپنے بھرپور ردعمل کا اظہار کیا ہے ،صدر سی آر سی چوہدری ولید اور جنرل سےکرٹری خرم اعوان نے اپنے مشترکہ بےان میں حسن ابدال ریلوے اسٹیشن کا نام تبدیل کرنے کی سخت مخالفت کرتے ہوئے کہاہے کہ حسن ابدال اےک تارےخی و بےن الاقوامی شہرت کا حامل شہر ہے تاہم ملک کے دیگر شہروں کی طرح حسن ابدال کا ریلوے اسٹیشن بھی شہر کے نام پر ہی رہنا چاہئے تا کہ اسے کسی مخصوص قوم، عمارت یا مذہب سے جوڑ دیا جائے انہوں نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ حکام بالا شہریوں کے احساسات اور جذبات کی ترجمانی کرتے ہوئے ایسے کسی اقدام سے گریز کرےں گے ۔

اٹک سٹی:محلہ شیڈ ڈکیتی کی واردات، مزاحمت پر جوان قتل

محلہ شیڈ ڈکیتی کی واردات، مزاحمت پر جوان قتل ، محلہ شیڈ مسجد کے قریب ڈاکوؤں نے موبائل چھینتے ہوئے مزاحمت کرنے پر جوان کو گولیاں مار دیں جس کے نتیجے میں 26 سالہ آیت اللہ ولد امان اللہ موقع پر جاں بحق ہو گیا ۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 اٹک کی ایمبولینس فوراً موقع پر پہنچ گئی ،لاش کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اٹک منتقل کر دیا نامعلوم مسلح افراد موقع سے فرار ہو گئے ۔

اٹک سٹی:وزیر بحالیات حکومت آزاد جموں و کشمیر راجہ محمد صدیق کے بیٹے راجہ شاہ رخ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے

وزیر بحالیات حکومت آزاد جموں و کشمیر راجہ محمد صدیق کے بیٹے راجہ شاہ رخ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے ،راجہ محمد صدیق اور ان کے بھائیوں کی جانب سے اٹک کے بڑے مغل اعظم میرج ہال میں دی گئی ،دعوت ولیمہ سیاسی جماعتوں کی اے پی سی میں تبدیل ہو گئی ۔ اٹک کی تاریخی دعوت ولیمہ جس میں آزاد کشمیر کی اعلیٰ حکومتی سیاسی قیادت ، کے پی کے ، پنجاب اور اسلام آباد سے بھی مقتدر حلقوں کی شرکت نے دعوت ولیمہ کو چارچاند لگا دیئے راجہ محمد صدیق ، ان کے بہنوئی ضلعی صدر ڈرگسٹ اینڈ کمیسٹ ایسوسی ایشن میجر محمد اصغر ، محمد تاج ، بڑے بھائی راجہ محمد صادق ، راجہ محمد شفیق ، راجہ محمد شریف ، ڈاکٹر محمد لطیف ، راجہ محمد اشفاق اور راجہ عبدالحمید ، بیٹے راجہ سلیمان صدیق سمیت بھتیجے اور دیگر عزیز و اقارب آنے والے مہمانوں کا استقبال کرتے رہے دعوت ولیمہ میں کثیر تعداد کی شرکت کے سبب مغل اعظم میرج ہال کے دونوں بڑے ہال پر ہونے کے سبب باہر دونوں لان میں بھی شامیانے لگا کر مہمانوں کیلئے کھانے کا انتظام کیا گیا ٹریفک پولیس اور اٹک پولیس نے سیکورٹی کے مکمل انتظامات کر رکھے تھے دعوت ولیمہ میں وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر راجہ فاروق حیدر ، صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان ، سابق گورنر و وزیر اعلیٰ کے پی کے سردار مہتاب احمد خان ، سابق وزیر اعلیٰ پیر صابر شاہ ، رکن قومی اسمبلی حلقہ این اے 55 میجر طاہر صادق ، سینئر نائب صدر مسلم لیگ ( ن ) پنجاب و سابق وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد ، آزاد جموں و کشمیر کے 5 وزراء حافظ محمد احمد رضا قادری ، ڈاکٹر مصطفی بشیر عباسی ، چوہدری رخسار احمد ، چوہدری جاوید اختر ، سید شوکت علی شاہ ، سابق ممبران قومی اسمبلی ملک ابرار احمد ، سردار منصور حیات ٹمن ، ممبران قانون ساز اسمبلی آزاد جموں و کشمیر سابق ممبران سابق میئر راولپنڈی سردار محمد نسیم خان ، سابق ممبران پنجاب اسمبلی حاجی عمر فاروق ، ضیاء اللہ شاہ ، سابق وزیر معدنیات پنجاب چوہدری شیر علی خان منہاس ، سابق ضلعی صدر جونیجو لیگ نواب زادہ ملک اولیا خان ، سابق چیئرمین بلدیہ اٹک ناصر محمود شیخ ، سینئر صحافیوں سردار سلطان سکندر ، محسن رضا خان ، حاجی محمد عدیل افضل خان ، سماجی رہنما چوہدری محمد عظیم نیکا ، طارق عزیز ، کوارڈینیٹر میجر گروپ حاجی محمد اکرم خان ، سجادہ نشین چورہ شریف پیر سید سعادت علی شاہ ، رہنما مسلم لیگ ( ن ) خان شبیر راولپنڈی ، محمد ظریف راجہ کلرسیداں ، چیئرمین اٹک پریس کلب رجسٹرڈ ندیم رضا خان ، سرپرست اعلیٰ سینٹرل یونین آف جرنلسٹس پاکستان الحاج پرویز خان ، بانی چیئرمین الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن لالہ محمد صدیق ، جنرل سیکرٹری لیاقت عمر ، جاوید کشمیری ، سابق چیئرمین اٹک پریس کلب رجسٹرڈ ڈاکٹر مہتاب منیر خان کے علاوہ پاکستان کے مختلف علاقوں سے سیاسی ، مذہبی ، سماجی ، کاروباری اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی ۔

اٹک سٹی:ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر کی بطور افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ضروری میٹنگ کا کہہ کر تقریب سے جلدچلے گئے ،رپورٹ

ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر کی بطور افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی پی سی بی گراءونڈ اٹک میں پانچویں آل پاکستان ناک آءوٹ کرکٹ ٹورنامنٹ میں آمد ، سوشل میڈیا پر فوٹو سیشن کیلئے شہرت رکھنے والے ڈپٹی کمشنر نے آمد کے فوراً بعد گراءونڈ میں کھلاڑیوں کے ساتھ فوٹو سیشن کرا کر ٹورنامنٹ آرگنائزنگ کمیٹی کے بے حد اصرار کے باوجود ساری تقریب کی رونق کو پامال کرتے ہوئے وقت کی کمی اور ضروری میٹنگ کا کہہ کر تقریب سے چلے گئے اور آرگنائزنگ کمیٹی کا سپاسنامہ جس میں کھلاڑیوں کے بے پناہ مسائل کی نشاندہی تھی ‘وہ سننا بھی گوارا نہیں کیا کھیلوں کے شائقین ڈپٹی کمشنر کے رویہ پر سراپا احتجاج بن گئے ،ان کی آمد پر گھوڑا ڈانس ، ڈھول کی تھاپ پر شاندار استقبال کے علاوہ پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے ان کے گلے میں ہار بھی ڈالے گئے ۔ پی سی بی گراءونڈ میں آمد پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر وحید بابر ، آرگنائزنگ کمیٹی کے ممبران سابق صدر ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن ملک ظہیر احمد ، مرزا شاہد ندیم بیگ ، ملک فاروق احمد فوقی نے ان کا گراءونڈ میں آمد پر شکریہ ادا کیا ڈپٹی کمشنر نے کرسی پر بیٹھنے کے بعد فوراً گراءونڈ میں موجود کھلاڑیوں کے ترتیب سے کھڑے ہونے پر ان کے ہمراہ فوٹو سیشن کرانے کے بعد میڈیا سے مختصر گفتگو کی اور جانے کا کہا جس پر آرگنائزنگ کمیٹی کے مرزا شاہد ندیم بیگ نے جو اسٹیج سیکرٹری کے فراءض بھی سر انجام دے رہے تھے لارڈسپیکر پر ان کی منت سماجت کی کہ وہ سپاسنامہ سن کر مختصر خطاب کر کے جائیں تاہم انہوں نے وقت کی کمی اور ضروری میٹنگ کا کہہ کر تقریب کو ادھورا چھوڑ دیا جس سے کھیلوں کے شائقین کو ڈپٹی کمشنر کے رویہ سے انتہائی مایوسی ہوئی اور کھلاڑی ، ممبران آرگنائزنگ کمیٹی اور کھیلوں کے شائقین ان کے رویہ پر سراپا احتجاج بن گئے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر وحید بابر نے کہا کہ پاکستان کرکٹ فیڈریشن نے ملک بھر میں اپنے دو سو سے زائد ڈیلی ویجزملازمین کو فارغ کیا جس پر ہم نے گراءونڈ کے لیئے ملازمین بھرتی کیے ہیں اور اپنی مدد آپ کی تحت اس گراءونڈ میں میچ کرانے کی فیس پانچ سو روپے تھی جس میں اضافہ کر کے تین ہزار روپے کر دیا گیا ہے راولپنڈی میں یہ فیس آٹھ سے دس ہزار روپے دن کی ہے اور رات کی جو فلڈ لاءٹ میچ ہے یہ پچیس سے تیس ہزار روپے وصول کی جاتی ہے گراءونڈکی فیس میں اضافہ ڈپٹی کمشنر اٹک کی سربراہی میں سپورٹس کمیٹی نے اجلاس میں کیا ہے تاہم اٹک میں کرکٹ کے کھلاڑیوں نے اس پر شدید اعتراض کیا ہے اس پر اجلاس میں اس فیس میں کمی کی سفارش کریں گے تاکہ اٹک میں کھیلوں کو مزید فروغ دینے کا عمل جاری اور ساری رہے ، میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ملک ظہیر احمد اور مرزا شاہد ندیم بیگ نے کہا کہ پی سی بی گراءونڈ کو زبردستی ضلعی انتظامیہ اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر نے اپنے قبضہ میں لے لیا ہے اور گراءونڈکی صورتحال عیاں ہے گراءونڈکی صورتحال ناگفتہ بے ہے ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر گراءونڈتحصیل سپورٹس آفیسر کے لیے زبردستی کمرہ پر قبضہ کرنے کے در پے ہیں اور انہوں نے پردے اور ٹیبل اس کمرے میں رکھوا دیے ہیں جو امپائر کے لیے مختص ہے دیگر دو کمرہ دونوں ٹیموں کو دئے جاتے ہیں تاکہ کھلاڑی تیار ہو کر گراءونڈ میں آ سکیں اپنی مدد آپ کے تحت گراءونڈ میں تعینات گراءونڈمین کے لیے دو کمرے تعمیر کیے گئے جو ادھورے ہیں اور ان کی چھت نہیں ہے اس کیلئے متعدد مرتبہ ڈپٹی کمشنر اٹک جو چیئرمین سپورٹس کمیٹی ضلع اٹک بھی ہیں کو تحریری طور پر آگاہ کیا گیا گراءونڈ کے اطراف میں باءونڈری جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار اور گراءونڈ سے باہر کی جگہ جو گراءونڈ کا حصہ ہے وہاں قد آور گھاس موجود ہے جہاں کھیل کے دوران قمیتی گیند جانے پر کھلاڑیوں کے پاس دوسری گیند نہیں ہوتی اور کھیل کا اختتام ہو جاتا ہے اس کے بارے میں بھی بارہا بتایا گیا تاہم ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر وحید بابر کی ترجیحات میں کرکٹ نہیں ہے ہاکی کا کھیل اٹک میں پہلے ہی تباہ کر دیا گیا ضلع کونسل سٹیڈیم میں کرکٹ اور فٹبال کے کھلاڑیوں کیلئے دوہرا قانون اور معیار رکھا گیا ہے فٹبال کے کھلاڑیوں سے کوئی فیس نہیں لی جاتی جبکہ کرکٹ کے کھلاڑیوں سے فیس وصول کی جاتی ہے جو سمجھ سے بالا تر ہے کہ کرکٹ کھیلنے والوں نے کیا سلوک کیا ہے کہ ان کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جاتا ہے تقریب میں چیئرمین اٹک پریس کلب رجسٹرڈ ندیم رضا خان ، ڈپٹی چیئرمین طاہر نقاش ، وائس چیئرمین ڈاکٹر لیاقت منیر قادری ، محمد جاوید ، جنرل سیکرٹری الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن لیاقت عمر ، ولید خان ، سابق ضلعی جنرل سیکرٹری تحریک انصاف رانا لیاقت علی خان ، طاہر محمود مودی ، عبدالرحمن عمر بٹ ، سردار سلیمان خان آف ماڑی کنجور ، عاطف شاہ ، ڈاکٹر سہیل احمد اور دیگر موجود تھے ۔

ضلع اٹک:پاکستان وزیر اعظم عمر ان خان کی با اعتماد اور متحر ک قیادت میں تر قی کی منز لیں طے کر رہا ہے ، ملک امین اسلم

وزیر اعظم پاکستان کے معا ون خصوصی برائے مو سمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے کہا کہ پاکستان وزیر اعظم عمر ان خان کی با اعتماد اور متحر ک قیادت میں تر قی کی منز لیں طے کر رہا ہے اور وہ دن دور نہیں جب عوام کی تمام مشکلات کا ازالہ ممکن ہو سکے گا، انہوں نے ان خیالات کا اظہار ضلع اٹک میں جنڈ،چھب اور کھنڈہ میں بڑے عوامی اجتماعات سے خطاب کر تے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ تحریک انصاف کی مقامی قیادت بھی موجودتھی ملک امین اسلم نے کہا کہ ضلع بھر کے 14 بڑے دیہا توں کے لیے سوئی گیس کی منظوری حاصل کر لی گئی ہے جس پر 33 کروڑ روپے لاگت آئے گی اور بہت جلد ان تمام منصوبوں کی تکمیل ہو گی پاکستان تحر یک انصاف کی حکومت عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے اور اسی جذبے سے سر شار ہو کر موجودہ مشن کو آگے بڑھایا جا رہا ہے ملک کے معاشی حالات بہت جلد بہتر ہو جائیں گے اور موجودہ اعشاریے اس کی نشاندہی کر رہے ہیں تحریک انصاف کی حکومت کے دور میں ضلع بھر میں ترقیاتی کاموں کا جھال بچھا دیا گیا ہے اور اس تر قی کے ثمرات عام آدمی تک پہنچ رہے ہیں ضلع بھر میں صاف پانی کے فلٹر یشن پلا نٹس لگائے جارہے ہیں ،تعلیمی ادارے اپ گر یڈ کیے جارہے ہیں اور نئے تعلیمی اداروں کی بنیاد بھی رکھی جارہی ہے اور ان سب کی وجہ سے ہمار ے ضلع میں ترقی کے روشن باب کا آغاز ہو گا وہ ہر وقت اپنے مقامی نما ئندوں سے رابطہ میں رہتے ہیں ان کے دفتر اور گھر کے دروازے عوام کے لئے ہمیشہ کھلے ہیں اور کھلے رہیں گے این اے 56 میں سو ئی گیس کی فراہمی،سڑکوں کی بحالی ، مر مت اور دیگر کئی عوامی منصوبوں پر کام ہو رہا ہے اور اس حلقے کے عوام بہت جلد ان تمام منصوبوں سے استفادہ کر سکیں گے ۔

اٹک سٹی:جب سے عمران نیازی کو اقتدار ملا ہے ‘پوری قوم کے کان پک گئے ہیں یہ سن سن کر کہ میں این آر او نہیں دوں گا ، شیخ آفتا ب احمد

سینئر نائب صدر مسلم لیگ ( ن ) پنجاب و سابق وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ ہمارے جیل جانے سے اس ملک و قوم کے مسائل حل ہوتے ہیں تو بےشک پوری مسلم لیگ ( ن ) و اپوزیشن جماعتوں کو جیلوں میں ڈال دیں ہ میں کوئی اعتراض نہیں ہو گا ،جب سے عمران خان نیازی کو اقتدار ملا ہے ‘پوری قوم کے کان پک گئے ہیں یہ سن سن کر کہ میں این آر او نہیں دوں گا ‘ میں انہیں چھوڑوں گا نہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی سیکرٹریٹ مسلم لیگ ( ن ) کے دفتر میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ ہمارے جیلوں میں جانے سے اگر چینی 55 پر آتی ہے ، آٹا 40 پر آٹا ہے ، ادویات کی قیمتیں 600 فیصد کم ہو کر پرانی قیمتوں پر آتی ہیں ، بجلی ، سوئی گیس کے بلوں میں سینکڑوں گنا اضافہ ختم ہو کر 3 سال پہلے والے نرخ بحال ہوتے ہیں گروتھ ریٹ 5;46;8 پر جاتا ہے تو پھر ہ میں جیلوں میں بند کر دیں لیکن خدارا اس ملک و قوم کا سوچیں کب تک آپ لوگوں کو جھوٹ بول بول کر ٹرک کی بتی کے پیچھے لگائے رکھیں گے پھر آپ جس منصب پر اس وقت موجود ہیں یہ بین الاقوامی سطح پر ریاست کی پہچان ہوتا ہے آپ کی کئی ایسی باتیں ہیں جو جگ ہنسائی کا باعث بنتی ہیں بطور وزیر اعظم آپ کو زیب نہیں دیتا کہ آپ ایسی باتیں کریں جو ملک کا وقار مجروح کریں مولانا فضل الرحمن نے ان اسمبلیوں کے وجود میں آتے ہی کہا تھا ہ میں استعفیٰ دے دینا چاہیے لیکن محمد نواز شریف نے انہیں مہلت دینے کے لئے راضی کیا تھا تاکہ جمہوری نظام چلتا رہے تاہم آپ نے کنٹینر پر جو نعرے لگائے تھے قوم کو جو خواب دکھائے تھے آج ان میں سے ایک پر بھی عملدرآمد نہیں ہوا ہماری لڑائی نا آپ سے ہے نا اداروں سے ہماری جدوجہد تو اس غریب عوام کے لئے ہے جس کو دووقت کی روٹی کے لالے پڑ گئے ہیں آپ کہتے ہیں قوم ہماری کال پر لبیک نہیں کہے گی جبکہ حقیقت یہ ہے کہ حالات اس سٹیج پر پہنچ گئے ہیں کہ سرکاری ملازمین کو بھی اسلام آباد میں قومی اسمبلی کا گھیراؤ کرنا پڑا ، ڈاکٹر ، تاجر ، مزدور ، کسان ہر طبقہ سراپا احتجاج ہے ایسے حالات میں ہ میں ان کے دکھوں کا مداوا کرنا ہے انہوں نے ہ میں متعدد مرتبہ ووٹ دیا اپنا نمائندہ بنایا تو اب یہ ہمارے اوپر فرض ہے کہ ہم ان کے حقوق کی آواز بلند کریں ہماری ذاتی لڑائی ہوتی تو آج جو لوگ سڑکوں پر دھرنے دیئے بیٹھے ہیں وہ اپنے گھروں میں آرام سے بیٹھے ہوتے لوگ ہماری کال سے پہلے ہی احتجاج و دھرنے کے ذریعے مہنگائی کا رونا رو رہے ہیں آپ کے اقتدار میں آتے ہی محمد شہباز شریف نے ملک و قوم کے مفاد کو عزیز رکھتے ہوئے آپ کو میثاق معیشت کی پیشکش کی تاکہ ملک جس پٹڑی پر چل رہا ہے اس سے نیچے نا اترے حالانکہ اس پیشکش سے فائدہ تو آپ کو ہوتا تاہم آپ کی ترجیحات کچھ اور ہیں خدارا ملک و قوم کا سوچیں اب بھی وقت ہے اپنی اصلاح کر لیں اور عوامی مسائل کے حل کے لئے اقدامات کریں لوگ دو وقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں اور آپ انتقامی کارروائیوں میں مصروف ہیں ۔

اٹک سٹی: ضلعی تر قیاتی سکیموں سے متعلق ایک اہم جلاس ڈی سی آفس اٹک میں منعقد ہوا

ضلعی تر قیاتی سکیموں سے متعلق ایک اہم جلاس ڈی سی آفس اٹک میں منعقد ہوا ،وزیر مال پنجاب کرنل ملک محمد انور نے اجلاس کی صدارت کی اجلاس میں ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل چوہدری عبدالماجد اور دیگر متعلقہ افسران نے شر کت کی ۔ اس موقع پر ضلع بھر میں جاری تر قیاتی سکیموں کا جائزہ لیا گیا بر یفنگ دیتے ہوئے شر کاء کو بتا یا گیا کہ ضلع اٹک میں 68 بڑی سکیموں پر کام جاری ہے جن پر 12225;46;660 ملین روپے لاگت آئے گی بلڈ نگ کی 14 سکیموں پر 722;46;378ملین ، کھیلوں کی 4 سکیموں پر 313;46;289 ملین، ہائی وے کی16 سکیموں کے لیے 5021;46;636 ملین،پبلک ہیلتھ کی20 سکیموں پر 1554;46;301ملین،ایری گیشن کی 4 سکیموں کے لیے2757;46;106 ملین،لوکل گورنمنٹ کی 2 سکیموں کے لیے110 ملین،سیاحت کے فروغ کی 1 سکیم کے لیے9;46;979 ملین،ہائر ایجوکیشن کی1 سکیم کے لیے29 ملین،مائنز کی ایک سکیم کے لیے40 ملین،زراعت کی ایک سکیم پر 786;46;577ملین اور صحت کی 4 سکیموں پر 881;46;394 ملین روپے لاگت آئے گی ۔ وزیر مال پنجاب کرنل ملک محمد انور نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ تمام تر قیاتی منصوبے مقررہ مدت میں اعلیٰ معیار کے ساتھ مکمل کیے جا ئیں تاکہ ان کے فوائد عوام تک پہنچ سکیں افسران روزانہ کی بنیاد پر اپنے محکموں کے ترقیاتی کاموں کا معائنہ کریں اور اس موقع پر متعلقہ علاقے کی سیاسی قیادت کو بھی اعتماد میں رکھیں ،وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار صوبہ بھر میں تر قیاتی منصوبوں کی خود نگرانی کر رہے ہیں اور روزانہ کی بنیاد پر رپورٹس لے رہے ہیں بعد ازاں وزیر مال پنجاب کرنل ملک محمد انور نے ملک حمید اکبر خان کے کزن ملک سجاد خان کے گھر ان کی وفات پر فاتحہ خوانی کی اور مر حوم کے در جات کی بلندی کی دعا کی ۔

ضلع اٹک:ڈی پی او اٹک نے شہید کانسٹیبل امیر افضل کی صاحبزادی کی شادی جو کہ گاءوں دھریک باہتر میں ہو رہی تھی ‘ میں خصوصی شرکت کی

ڈی پی او اٹک نے شہید کانسٹیبل امیر افضل کی صاحبزادی کی شادی جو کہ گاءوں دھریک باہتر میں ہو رہی تھی ‘ میں خصوصی شرکت کی ۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈی ایس پی ، ایس ڈی پی او فتح جنگ سید ذوالفقار علی گیلانی ، انچارج ویلفیئر برانچ اینڈ شہید سیل ڈی پی او آفس اٹک آفتاب شاہ بخاری ،ایس ایچ او تھانہ فتح جنگ عابد منیر اور ایس ایچ او تھانہ باہتر سید مظہر حسین شاہ بھی موجود تھے ،ڈی پی او نے نو بیاہتا جوڑے کو اٹک پولیس کی جانب سے عقیدت و محبت میں لپٹے تحاءف پیش کیے اور شہید کانسٹیبل کی لخت جگر کے سر پر ہاتھ رکھا اور انہیں بتایا کہ وہ ان کی بیٹیوں کی طرح ہے اور اٹک پولیس اپنے تمام شہداء کے خاندانوں کو اپنے خاندان کی طرح عزیز سمجھتی ہے ،شہداء ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں اور آج ہم اپنی شہداء کی قربانیوں کی وجہ سے پرامن فضا میں سانس لے رہے ہیں ۔

ضلع اٹک:لارنسپور جی ٹی روڈ پر ڈمپر کی موٹر سائیکل کو ٹکر ، 1 شخص جاں بحق ، 1 شدید زخمی

لارنسپور جی ٹی روڈ پر ڈمپر کی موٹر سائیکل کو ٹکر ، 1 شخص جاں بحق ، 1 شدید زخمی‘ تفصیلات کے مطابق جی ٹی روڈ لارنسپور کے قریب تیز رفتار ڈمپر نے غفلت اور لاپرواہی کے باعث سامنے جاتے موٹر سائیکل کو کچل دیا جس کے نتیجہ میں 30 سالہ ذیشان ولد عابد موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ 25 سالہ احسن ولد عزیز شدید زخمی ہوا ۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کا عملہ فوراً موقع پر پہنچ گیا اور زخمی شخص کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ زخمی اور لاش کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال حضرو منتقل کر دیا جبکہ حسب روایت ڈمپر ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا ۔

تحصیل اٹک:ڈھوک سوائیں کے قریب زیر تعمیر مکان کی دیوار گرنے سے 2 مزدور شدید زخمی

ڈھوک سوائیں کے قریب زیر تعمیر مکان کی دیوار گرنے سے 2 مزدور شدید زخمی ‘تفصیلات کے مطابق ڈھوک سوائیں کے قریب زیر تعمیر مکان کی دیوار گرنے سے 2 مزدور ملبے تلے دب گئے جن میں سے ایک مزدور کی دونوں ٹانگیں ٹوٹ گئیں ۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 اٹک کا عملہ فوراً موقع پر پہنچ گیا اور دونوں زخمی مزدوروں کو پیشہ ورانہ مہارت سے ملبے تلے سے نکال کر ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد اسفندیار بخاری ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال اٹک منتقل کر دیا ،زخمیوں میں رحمت خان اور محمد خان شامل ہیں ۔

اٹک سٹی:حکومت تعلیمی سرگرمیوں میں رکاوٹیں حائل نہ کرے،صابر حسین بنگش

حکومت تعلیمی سرگرمیوں میں رکاوٹیں حائل نہ کرے‘ حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے والدین اور طلباء میں سخت بے چینی پائی جاتی ہے ، والدین کی خواہش ہے کہ تعلیمی ادارے فی الفور کھولے جائیں ، حکومت ٹال مٹول کے بجائے بلا تفریق تمام کلاسز کھولنے کا اعلان کرے ، تعلیمی اداروں کی بندش سے شعبہَ تعلیم کو جو نقصان ہو چکا ‘اسے پورا کرنا انتہائی مشکل ہو گا ۔ ان خیالات کا اظہار مرکزی صدر نیشنل ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز صابر حسین بنگش ، سینئر نائب صدر محمد طارق ، مرکزی جنرل سیکرٹری جمیل عباسی نے مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر دیگر عہدیداران اور پرائیویٹ سکولز کے پرنسپلز بھی موجود تھے قائدین نے کہا کہ بچے اداروں کی طویل بندش کی وجہ سے تعلیم سے دور ہو چکے ہیں انہیں تعلیمی سرگرمیوں میں واپس لانے کے لیے سخت دشواری کا سامنا کرنا پڑے گا اساتذہ کو تعلیم کے ساتھ بچوں کے نفسیاتی معاملات حل کرنے کیلئے بھرپور توجہ دینی پڑے گی حکومت اگر مگر کی پالیسی کو ترک کر کے تعلیمی سرگرمیاں شروع کرنے کا اعلان کرے تاکہ گومگو کی صورت حال کا خاتمہ ہو سکے حکومت تعلیمی دوستی کا مظاہرہ کرے اجلاس میں متفقہ قرارداد منظور کی گئی کہ وزیر اعظم پاکستان معاملے کا فوری نوٹس لیں تعلیم کسی بھی معاشرے کی ترقی کی پہلی سیڑھی ہے تاہم بدقسمتی سے ملک عزیز پاکستان میں تعلیم کبھی بھی کسی حکومت کی ترجیحات میں شامل نہیں رہی پرائیویٹ سیکٹر 70 فیصد تعلیمی بوجھ اپنے کندھوں پر اٹھا کر معیاری تعلیم میں حکومتی معاونت کر رہا ہے تاہم کرونا کے مشکل پیریڈ میں اس سیکٹر کو مکمل طور پر نظر انداز کیا گیا ۔

تحصیل حضرو:موٹر وے پرغازی انٹر چینج کے قریب تیز رفتار کار الٹ گئی ، 2 افراد شدید زخمی

تحصیل حضرو میں واقع موٹر وے پرغازی انٹر چینج کے قریب تیز رفتار کار الٹ گئی ، 2 افراد شدید زخمی ‘تفصیلات کے مطابق راولپنڈی سے پشاور جانے والی تیز رفتار کار بے قابو ہو کر الٹ گئی جس کے نتیجہ میں 2 افراد شدید زخمی حالت میں گاڑی میں پھنس گئے ۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 حضرو کا عملہ فوراً موقع پر پہنچ گیا اور گاڑی کاٹ کر دونوں افراد کو نکال لیا ،ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو طبی امداد دینے کے ساتھ ساتھ انہیں تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال حضرو منتقل کر دیا جہاں ڈاکٹروں نے ایک شخص کی حالت انتہائی تشویشناک ہونے کے باعث اسے ریسکیو ایمبولینس میں راولپنڈی ہسپتال ریفر کر دیا ۔

اٹک سٹی:8 اکتوبر 2005 کے ہولناک زلزلے میں شہید ہونے والوں کی یاد میں ریسکیو 1122 اٹک نے مختلف تقریبات کا انعقاد کیا

8 اکتوبر 2005 کے ہولناک زلزلے میں شہید ہونے والوں کی یاد میں ریسکیو 1122 اٹک نے مختلف تقریبات کا انعقاد کیا ،سانحہ کی یاد میں ریسکیو سٹیشن سے ہائی سکول نمبر 2 تک واک کا انعقاد کیا گیا واک میں ڈی سی اٹک علی عنان قمر، ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کامران راشد نے شرکت کی ۔ ریسکیو کمیونٹی ٹیم نے وومن ڈگری کالج اٹک میں ڈیزاسٹر ڈے سیمینار کا انعقاد کیا جس میں شہداء کیلئے دعا بھی کی گئی عوام الناس میں آگاہی پیدا کرنے کے لیے سیفٹی پمفلٹ تقسیم کیے گئے ،ریسکیو کمیونٹی ٹیم کسی بھی حادثہ سے نمٹنے کیلئے یونین کونسل کی سطح پر لوگوں کو طبی امداد کی تربیت کرائی جائے گی ۔

اٹک سٹی:دنیا وآخرت کی کامیابی قرآنی تعلیمات پر عمل کرنے میں ہے ،دینی مدارس اس محنت کو عام کررہے ہیں ،مفتی یاسرزمان

جامع علوم الشریعہ جامع مسجدلوہاراں کے مدرس حافظ سعیدالرحمن کے شاگرد حافظ نعمت اللہ کے قرآن پاک حفظ مکمل ہونے پر تقریب جامعہ کے مہتم مولانا شیرزمان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا وآخرت کی کامیابی قرآنی تعلیمات پر عمل کرنے میں ہے ،دینی مدارس اس محنت کو عام کررہے ہیں ‘تمام مشکلات کا حل قرآن و سنت کے نظام میں ہے ۔ اس موقع پر جامع کے اساتذہ کرام مفتی یاسرزمان،مولانا محمد قاسم،مولانامحمد فیاض،مولانامحمد نزاکت،مولانا عبدالوحیدصدیقی کے علاوہ متولی جامع مسجدلوہاراں سیاسی وسماجی شخصیت طاہرمحمودمودی وحاجی فیاض احمد نے خصوصی شرکت کی ،طاہرمودی نے طلبا اوراساتذہ اکرام کی حوصلہ افزائی فرمائی اوران کی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ۔

اٹک سٹی:انسداد ڈینگی مہم کے حوالہ سے ایک اہم اجلاس ڈی سی آفس اٹک میں منعقد ہوا ڈپٹی کمشنر اٹک نے اجلاس کی صدارت کی

انسداد ڈینگی مہم کے حوالہ سے ایک اہم اجلاس ڈی سی آفس اٹک میں منعقد ہوا ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر نے اجلاس کی صدارت کی ، اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سہیل اعجاز اعوان ، ڈی ایچ او ڈاکٹر جواد الہٰی ، ایجوکشن کے افسران ، ڈی ڈی ایچ اوز اوردیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی متعلقہ افسران نے اجلاس کو انسداد ڈینگی مہم کے حوالے سے بریفنگ دی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی اٹک نے تمام اداروں کو ہدایات جاری کیں کہ وہ انسداد ڈینگی مہم میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں ضلعی اور تحصیل انتظامیہ، سرکا ری اداروں اور بالخصوص محکمہ صحت کو چاہیے کہ وہ ڈنیگی کے مکمل خاتمہ کے لیے اپنا بھر پور کر دار ادا کرے اور اس کے ساتھ اس مہم میں دیگر محکموں کی بھی بھرپور معاونت کرے انہوں نے کہاکہ ڈنیگی سے متعلق تمام محکموں کی کارکردگی جا نچنے کے لیے تیسری پارٹی کے ذریعے بھی نگرانی کی جارہی ہے اور ا ن کی کارکردگی کے متعلق اعلیٰ حکا م کو بھی رپورٹ ارسال کی جارہی ہے اس موقع پر انہوں نے تمام ضلعی محکموں کو اپنی کارکردگی مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنے سرکاری دفاتر میں ڈینگی سے بچاؤ کے متعلق ضابطہ اخلاق پر سختی سے عملدرآمد کریں اور عوام میں شعور بھی بیدار کریں انہوں نے اس موقع پر ضلع اٹک کی عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے ارد گرد کا ماحول صاف اور خشک رکھیں تاکہ وہ اس خطرناک بیماری سے محفوظ رہ سکیں ۔

اٹک سٹی:دونامعلوم مسلح افراد شہری سے موٹر سائیکل چھین کر فرار

دونامعلوم مسلح افراد شہری سے موٹر سائیکل چھین کر فرار ، تفصیلات کے مطابق شکردرہ گاءوں سے نیوٹاءون آنے والے محنت کش بابر اعوان سکنہ گاءوں شکردرہ سے ہنڈا سی جی 125 موٹر سائیکل چھین کر فرار ہو گئے ،بابر اعوان نے پولیس کے ایمرجنسی نمبر 15 پر کال کی جس پر پولیس نے فوراً علاقہ بھر کی مکمل ناکہ بندی کروا دی اور پولیس نے موٹر سائیکل چھیننے والے کی تلاش شروع کر دی ہے ۔

اٹک سٹی:محلہ اعوان شریف گھر میں شارٹ سرکٹ سے آتشزدگی ، لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر

محلہ اعوان شریف گھر میں شارٹ سرکٹ سے آتشزدگی ، لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ‘تفصیلات کے مطابق محلہ اعوان شریف چرچ کے قریب گھر کی بالائی منزل میں بنے سٹور روم میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی اور آگ نے پلک جھپکتے پورے سٹور کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی فائر ٹیم فوراً موقع پر پہنچ گئی اور ایک گھنٹے کے ریسکیو آپریشن کے بعد آگ پر قابو پا لیا آگ لگنے کی وجہ سے 2 لاکھ روپے کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا ریسکیو اہلکاروں کی بروقت کارروائی سے مزید نقصان ہونے سے بچا لیا گیا ۔

اٹک سٹی:افواج پاکستان ملکی سا لمیت ، استحکام ، ترقی ، خوشحالی سمیت پاکستان کی تعمیر و ترقی کی اصل ضامن اور محافظ ہے ، میجر طاہر صادق

رکن قومی اسمبلی این اے 55 میجر طاہر صادق نے کہا ہے کہ قائد مسلم لیگ ( ن ) محمد نواز شریف کی جانب سے افواج پاکستان پر تنقید دراصل بھارت کو خوش کرنے اور را کا ایجنٹ ہونے کا واضح ثبوت ہے اور انہوں نے اپنے غیر ملکی آقاءوں کو خوش کرنے کی کوشش کی ہے ۔ افواج پاکستان ملکی سا لمیت ، استحکام ، ترقی ، خوشحالی سمیت پاکستان کی تعمیر و ترقی کی اصل ضامن اور محافظ ہے ،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈی آئی ایس آئی جنرل فیض کی زیر نگرانی مسلح افواج پاکستان میں ترقی اور خوشحالی کا عمل جاری رکھیں گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ فوج پر تنقید ملک دشمن عناصر کو خوش کرنے کی سازش ہے اٹک عوام ایسی کسی بھی سازش کے خلاف فوج کے حق میں میدان عمل میں ہوں گے تین مرتبہ وزیر اعظم کے عہدہ پر رہنے والے محمد نواز شریف کو سابق آرمی چیف و صدر مملکت جنرل ضیاء الحق ہی اقتدار میں لائے تھے وزیر اعظم عمران خان کو قومی اسمبلی میں 176 ووٹ ملے تھے جبکہ فوج کے خلاف تنقید کرنے والی مسلم لیگ ( ن ) اور پی پی پی نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو تحریک انصاف کے ساتھ مل کر 330 ووٹ ڈالے اقتدار میں کرپشن کرنے والے فوج کو بلیک میل نہیں کرسکتے عوام پاک فوج کے ساتھ ہیں ، مسلح افواج نے قیام پاکستان سے لے کر آج تک پاکستان میں قدرتی آفات ، سانحات ، دہشت گردی ، امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے اور ہر طرح کی مشکل کی گھڑی میں اپنی جانوں کی پرواہ کیے بغیر عوام کی بے لوث مدد کی ہے جس کے سبب پاک فوج کی وردی ملک بھر میں انتہائی ادب ، احترام اور قدر و منزلت کی نگاہ سے دیکھی جاتی ہے دشمن کے دانت کھٹے کرنے کیلئے مسلح افواج کے ذیلی ادارے آئی ایس آئی ، ایم آئی اور دیگر اپنی کارکردگی کی بنیاد پر اقوام عالم میں منفرد مقام رکھتے ہیں پاکستان کی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھنے والے برادر ملک چین کے مشترکہ منصوبہ سی پیک کو بھی جسے سیاست کی نذر کیا گیا مسلح افواج ہی کی زیر نگرانی تیزی سے پایہ تکمیل تک پہنچایا جا رہا ہے جس کا مروڑ دشمن ملک بھارت کے پیٹ میں اٹھ رہا ہے تاہم بھارت نواز سیاستدان جو مرضی کر لیں سی پیک بھی مسلح افواج کی زیر نگرانی مکمل ہو گا اور اسی کی زیر نگرانی دنیا بھر کی تجارت کا مرکز بھی پاکستان ہی بنے گا ، بیرون ملک اثاثے ، لندن میں ایوان فیلڈ ، کلرکوں ، لانڈری والے ، دھی بھلے والے ، ریڑھی والے کے نام پر منی لانڈرنگ کرنے والوں کو پاک فوج جیسے ادارہ پر تنقید کوئی حق حاصل نہیں محمد نواز شریف کو واپس لانا حکومت کے بس میں نہیں ہے محمد نواز شریف نے واپس نہیں آنا تاہم اگر وہ واپس آ بھی گئے تو عوام انہیں قبول نہیں کریں گے عوام محمد نواز شریف اور مسلم لیگ ( ن ) کی اصلیت جان چکے ہیں انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ لاہور میں مسلم لیگ ( ن ) کی اعلیٰ قیادت کے درجنوں افراد کے خلاف غداری کا مقدمہ غلط اور غیر جمہوری روایت ہے غداری کا مقدمہ سرے سے بنتا ہی نہیں اس میں ملوث عناصر کو بے نقاب ہونا چاہئے جو بھی اس میں شامل ہیں اسے کیفرکردار تک پہنچایا جائے کرپشن انتہاء تک پہنچ چکی ہے ضلع اور تحصیل کی سطح پر سرکاری اداروں میں کرپشن کے ریکارڈ ٹوٹ چکے ہیں حکومت مہنگائی ، بے روزگاری کرپشن کے خاتمہ کیلئے موَثر پالیسی ترتیب دے تحریک انصاف کی حکومت میں ضلع اور تحصیل کی سطح پر ہونے والی کرپشن کے تدارک کیلئے کوئی ٹھوس اقدامات نہیں کیے جا رہے ۔

اٹک سٹی:اسد سویٹ اٹک کے زیر اہتمام عظیم الشان آل پاکستان محفل نعت بسلسلہ ایصال ثواب والدین مرحومین کا انعقاد کیا گیا

اسد سویٹ اٹک کے زیر اہتمام عظیم الشان آل پاکستان محفل نعت بسلسلہ ایصال ثواب والدین مرحومین کا انعقاد کیا گیا جس میں تلاوت کلام پاک قاری القراء خادم بلال مجددی آف گوجرانوالہ نے پیش کی جبکہ نقابت کے فراءض شہنشاہ نقابت سلیم احمد صابری آف کراچی نے سر انجام دیتے ہوئے محفل میں آئے ہوئے سینکڑوں عاشقان مصطفی ﷺ کے دلوں کو آقا ئے دوجہاں ﷺ کی باتوں سے روشن و منور کیا ۔ محفل میں آئے ہوئے پاکستان کے عظیم نعت خواں حضرات جن میں حافظ تصور حسین عطاری آف گجرات ، حافظ محمد وسیم عباس آف لاہور ، قاری محمد شہزاد آف اسلام آباد ، رانا محمد احمد لطیف شامل تھے نے آقائے دو جہاں ، سرور کونین حضرت محمد مصطفی ﷺ کی شان میں گلہائے عقیدت کے پھول نچھاور کیے یہ عظیم الشان محفل نعت زیر صدارت نبیرہ سلطان الہند فخر سادات قاسم فیضان خواجہ ، غریب نواز وارث مسند معین الحق والدین شیخ المشاءخ خواجہ صاحبزادہ دیوان سید آل حبیب علی خاں دامت برکاتہم العالیہ سجادہ نشین اجمیر شریف ، زیر نگرانی حافظ لعل محمد فاروقی ، زیر سرپرستی رانا غلام سرور ، جبکہ سید عطاء اللہ شاہ گیلانی سجادہ نشین آستانہ عالیہ ڈھیر شریف تھے روحانی محفل میں اور اس کے گرد و نواح کی تاحد نگاہ عمارتوں پر لاکھوں کی تعداد میں قمق میں اور لاءٹیں لگائی گئیں جس سے محفل کی رونق کو چار چاند لگ گئے محفل میں مقامی علمائے کرام مشاءخ عظام اور دو دراز علاقوں سے شمع رسالت کے ہزاروں پروانوں کے علاوہ سابق امیدوار قومی اسمبلی سید اسد بخاری ، صدر سیرت کمیٹی رجسٹرڈ حاجی محمد الماس ، جنرل سیکرٹری ندیم رضا خان ، چیئرمین نعت کونسل ڈاکٹر عرفان قادری ، ڈاکٹر ضیاء الرحمن نورانی ، ڈسٹرکٹ خطیب جامع مسجد حنفیہ علامہ غلام محمد صدیقی ، صوفی فیصل بٹ ، مزمل پرویز بھی موجود تھے محفل سے خطاب کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر برائے مذہبی امور ، جگر گوشہ غزالی زماں مفکر اسلام صاحبزادہ پیر سید حامد سعید کاظمی شاہ آف ملتان شریف نے کہا کہ آقائے دوجہاں ﷺ کی محبت ہی جزو ایمان ہے دنیا و آخرت کی کامیابی آپ ﷺ کے اسوہ حسنہ پر چلنے میں ہے حضور نبی کریم ﷺ کی تعریف خود اللہ تعالیٰ نے قرآن پاک میں کر کے آپ ﷺ کے مرتبہ اور شان کو بلندی و معرفت عطاء کی ہے کیونکہ جس ہستی کا ذکر اللہ پاک کی ذات خود کرے اس کے مرتبہ کو عام آدمی کیسے بیان کر سکتا ہے ہ میں چاہیے کہ ہم حضور اکرم ﷺ کی ناموس کی خاطر اپنی جان ، مال ، اولا کو قربان کر دیں آخر میں صلوۃ و سلام بارگاہ رسالت ﷺ میں قاری تصور حسین عطاری اور تمام محفل میں آئے ہوئے عاشقان مصطفی ﷺ نے پیش کیا جبکہ میزبانی کے فراءض رانا محمد انور ، رانا غلام صفدر ، رانا امجد عطاری اور رانا محمد عاشر لطیف نے بہت عقیدت اور محبت سے سر انجام دیئے ۔

اٹک ( بیورو رپورٹ ) رکن قومی اسمبلی این اے 55 میجر طاہر صادق نے صاحبزادہ محمد اکرام علوی کے صاحبزادے حامد رضا کی دعوت ولیمہ میں شرکت کی اس موقع پر کوارڈینیٹر میجر گروپ امیدوار چیئرمین سٹی اٹک حاجی محمد اکرم خان ، صدر مرکزی انجمن تاجران اٹک راشد الرحمان خان ، سیاسی و سماجی شخصیت ڈاکٹر ضیاء نورانی کے علاوہ علمائے کرام ، مشاءخ عظام اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔

اٹک سٹی: راولپنڈی کے زیرانتظام منعقدہ ہونےوالے سپیشل امتحان ریگولر اور پرائیویٹ امیدواران کی رول نمبر سلپس آن لائن کردی گئی

پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیئرمین ( پی بی سی سی ) کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کی روشنی میں تعلیمی بورڈ، راولپنڈی کے زیرانتظام منعقدہ ہونے والے سپیشل امتحان انٹرمیڈیٹ;67;ovid-19 2020ء موَرخہ10اکتوبر2020ء بروز ہفتہ شروع ہورہا ہے ،ریگولر اور پرائیویٹ امیدواران کی رول نمبر سلپس آن لائن کردی گئی ہیں ریگولر امیدواران کی رول نمبر سلپس ان کے ادارہ جات کے لاگ ان پر اپ لوڈ کردی گئی ہیں جبکہ پرائیویٹ امیدواران کی رول نمبر سلپس ان کے داخلہ فارم پر دیئے گئے پتہ جات پر ارسال کردی گئی ہیں اور تمام پرائیویٹ امیدواران کی رول نمبر سلپس بورڈ کی ویب ساءٹ www;46;biserawalpindi;46;edu;46;pk پر بھی موجود ہیں پرائیویٹ امیدواران اپنا ’ب فارم ‘ نمبر انٹر کرکے رول نمبرسلپ ویب ساءٹ سے ڈاوَن لوڈ کرسکتے ہیں جبکہ ریگولر امیدواران اپنی رول نمبر سلپس اپنے ادارہ جات سے وصول کرسکتے ہیں سپیشل امتحان انٹرمیڈیٹ;67;ovid-19 2020ء میں 12299 امیدواران شریک ہونگے جبکہ 66امتحانی مراکز تشکیل دیئے گئے ہیں رول نمبر سلپس کے سلسلہ میں کسی بھی قسم کی معلومات کے لیے کنٹرولر امتحانات کے ٹیلی فون نمبر 0515450917، 0515450918 یا انٹربرانچ کے فون نمبر0515450920پر رابطہ کیا جاسکتا ہے مزید راہنمائی کے لیے امیدواران بورڈ ویب ساءٹ www;46;biserawalpindi;46;edu;46;pk وزٹ کریں ۔

ضلع اٹک:سنجوال باہتر روڈ پر گشت شروع ہونے کے باوجود ڈاکو ءوں نے پولٹری فارمز سے مرغے لے جانے والی متعدد گاڑیاں لوٹ لیں

سنجوال باہتر روڈ پر گشت شروع ہونے کے باوجود تھانہ باہتر کی حدود بٹھو موڑ کے قریب ڈاکو ءوں نے پولٹری فارمز سے مرغے لے جانے والی متعدد گاڑیاں لوٹ لیں ‘تھانہ صدر کی حدود میں کواہ پنڈ تریڑ میں چوروں کی ایک گھر میں گھسنے کی کوشش اہل خانہ کے جاگنے پر چور بھاگ گئے نواحی دیہات بولیانوال، پنڈ تریڑ، کواہ، سقہ آباد اور دورداد کے معززین نے میڈیا کو بتایا کہ علاقہ میں پے در پے وارداتوں کے بعد اہل علاقہ کے معززین کی میجر طاہر صادق کے ہمراہ ڈی پی او اٹک اور بعد ازاں پولیس چوکی فقیر آباد میں ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر عمارہ شیرازی سے ملاقات کے بعد پولیس گشت باقاعدگی سے سنجوال سے سقہ آباد پل تک جاری ہے تھانہ باہتر کی حدود میں بٹھو موڑ کے قریب رات ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر مرغے لے جانے والی متعدد گاڑیوں کو لوٹ لیا اسی طرح کواہ پنڈ ٹریڑ میں بھی مذکورہ گروہ نے چوری کی کوشش کی اہل خانہ کے جاگنے پر بھاگ گئے معززین علاقہ نے آئی جی پنجاب، آر پی او راولپنڈی اور ڈی پی او اٹک سے فی الفور بولیانوال پکٹ بحال کرنے ، تھانہ صدر اٹک اور تھانہ باہتر پولیس کے گشت کے علاوہ ایلیٹ پولیس کا گشت بھی شروع کرنے کا پر زور مطالبہ کیا ہے ۔

اٹک پولیس کی پروفیشنل کمانڈ میں ماہ ستمبر کے دوران نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا

اٹک پولیس کی پروفیشنل کمانڈ میں ماہ ستمبر کے دوران نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا ‘ماہ ستمبر 2020 میں اٹک پولیس نے کیٹگری اے کے 8 خطرناک اشتہاری مجرمان جبکہ کیٹگری بی 19 اشتہاری مجرمان گرفتار کیے اور 28 عدالتی مفروران کو گرفتار کیا گیا پولیس نے قمار بازی کے خلاف خصوصی آپریشن کے دوران قماربازی کے متعدد اڈوں پر چھاپے مار کر داؤ پر لگی 12 لاکھ61ہزار960 روپے کی خطیر رقم بر آمد کی ، منشیات کے خلاف مہم انتہائی کامیاب رہی پولیس نے کے پی کے سے پنجاب میں منشیات سمگل کرنے کی کوششیں ناکام بناتے ہوئے مختلف منشیات فرشوں سے 2 من 19 کلو چرس ، 1;46;820 کلو گرام ہیروئن ، 68 بوتل شراب بر آمد کی اس کے علاوہ ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 47 پسٹل ، 8 کلاشنکوف ، 6 راءفل ، 1 ریوالور اورسینکڑوں گولیاں برآمد کی گئیں پولیس نے پتنگ فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے متعدد مقدمات درج کر کے150 پتنگیں اور 5 ڈوریں معہ 2 چرخیاں برآمد کی گئیں ۔

اٹک سٹی:حضرت محمد مصطفی ;248; کے یوم ولادت با سعادت کے سلسلہ میں میں جشن میلاد النبی ;248; شایان شان طریقے سے منایا جا ئیگا،رپورٹ

حضرت محمد مصطفی ;248; کے یوم ولادت با سعادت کے سلسلہ میں اٹک شہر اور گردونواح میں جشن عید میلاد النبی ;248; شایان شان طریقے سے منایا جا ئے گا ، ضلع بھر میں جشن عید میلاد النبی;248; کے موقع پر درجنوں جلوس نکالیں جائیں گے ، ضلع اٹک کا سب سے بڑا اور مرکزی 57 واں سالانہ جلوس مرکزی سیرت کمیٹی رجسٹرڈ اٹک کے زیر اہتمام شہید ملت لیاقت علی خان ہاکی سٹیڈیم(لالہ زار گراؤنڈ) سے نکالا جائے گا جس میں 150سے زائد میلاد پارٹیاں شرکت کریں گی ۔ اس موقع پر شہر بھر میں بھر پور تیاریوں کا آغاز شروع کر دیا گیا ہے اٹک کو رنگ برنگی جھنڈیوں ، بینرز اور لاءٹنگ سے سجا یا جائے گا ، خوبصورت اسٹیج بنائے جائیں گے یہ بات صدر ڈسٹرکٹ مرکزی سیرت کمیٹی رجسٹرڈ اٹک حاجی محمد الماس کی رہائش گاہ الخیر ہاءوس دارالسلام کالونی میں منعقدہ اجلاس میں نگران اعلیٰ حاجی محمد الیاس ، نائب نگران اعلیٰ راشد الرحمان خان، جنرل سیکرٹری ندیم رضا خان ، علامہ ابو طیب رفاقت علی حقانی اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کیا تلاوت کلام پاک حافظ عنایت الہٰی ، ہدیہ نعت محمد علی ، غلام مصطفی عطاری نے پیش کی اس موقع پر علاقہ بھر کی 92 نعت پارٹیوں کے عہدیدران ، علمائے کرام ، مشاءخ عظام ، سینئر نائب صدر الحاج ڈاکٹر عرفان قادری، نائب صدور سید اقبال وارثی، چوہدری افتخار صراف، حاجی محمد اکمل، ڈپٹی سیکرٹری صبغت اللہ بابر، سیکرٹری اطلاعات ریاض احمد بھٹی، خالد محمود اعوان، محمد قیوم بٹ، ملک شیر افضل خان آف نور پور کرم علیہ، سیکرٹری مالیات حاجی محمد خلیل ، شہزاد احمد چشتی ، شہزاد انجم بٹ ، محمد فیصل عطاری، ڈاکٹر یاسر اعوان اور دیگر نے شرکت کی شرکاء نے بعض تجاویز بھی پیش کیں ۔

گاؤں خورہ خیل:علاقہ عوام کے مسائل کو حل کر نا اہلیان علاقہ کی بے لوث خدمت میری اولین ترجیح ہے ، عقیل احمد ;858365;

علاقہ عوام کے مسائل کو حل کر نا اہلیان علاقہ کی بے لوث خدمت میری اولین ترجیح ہے ‘خورہ خیل میرا اپنا علاقہ ہے یہاں کے عوام کے دکھ درد کو میں بہتر سمجھتا ہوں ،اس لیے اپنے لوگو ں میں مل بیٹھ کر اور تر قیاتی کام کروا کر دلی سکون ملتا ہے ۔ ان خیا لا ت کا اظہار معروف سماجی شخصیت، یو ایس اے عقیل احمد خان نے حاجی محمد خطاب ویلفیئر ٹرسٹ خورہ خیل کے زیر اہتمام گا ؤں خورہ خیل میں منعقدہ ایک تقریب کے شرکاء سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ۔ اس موقع پر مسکین خان، سمیر خان، حماد خان، شاہد خان، مو لا نا حافظ تاج علی شاہ، مو لا نا نادر علی شاہ، مو لا نا نو رالحسن، مو لا نا محمد ریفان، با بر خان، فیصل عاطف خان ثاقب خان، عامر خان، زوہیب خان ظفر و دیگر اہلیان علاقہ بھی موجود تھے عقیل احمد خان کی جانب سے اپنے والد حاجی محمد خطاب کے ایصال کے لیے گاؤں میں صفائی کے لیے درم اور لوڈر رکشہ وغیرہ فراہم کیا گیا ہے اس موقع پر اہلیان گاؤں خورہ خیل نے عقیل احمد خان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے عقیل احمد خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خورہ خیل کے لو گ خوشحال ہوں گے یہاں تمام بنیادی سہولیات میسر ہوں گی وہ دن میرا سب سے زیادہ خوشی کا دن ہو گا آج ہم نے اپنے گاؤں میں صفائی اور کوڑا کرکٹ کے لیے ڈرم نصب کیے ہیں تاکہ ہمارا گاؤں علاقہ میں سب سے صاف ستھرا ہو ما حول صاف ہو اور یہاں کے مکین بیماریوں سے محفوظ رہیں آپ نے کو ڑا کرکٹ اکھٹا رکھنا ہے لوڈر رکشہ یہاں سے اٹھا کر لے جائے گا اس کا انتظام کر دیا ہے جو روزانہ کی بنیاد پر کچرا اٹھائے گا ۔

تحصیل حضرو:عمانیہ ریسٹورنٹ ہٹیاں پر خاتون اسسٹنٹ کمشنر حضرو شگفتہ جبین نے آوور چارجنگ پر ریسٹورنٹ پر جرمانہ عائد کردیا

عمانیہ ریسٹورنٹ ہٹیاں پر خاتون اسسٹنٹ کمشنر حضرو شگفتہ جبین نے مجسٹریٹ تحصیل حضرو سردار آفتاب خان اور انفورسمنٹ انسپکٹر ، ٹیم صفائی ستھرائی اور پرائس کنٹرول کے متعلق چیکنگ کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر حضرو نے غیر میعاری اشیاء کے استعمال اور آوور چارچنگ پر عمانیہ ریسٹورنٹ کے مالک پر 20 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا ۔

تحصیل حضرو:موٹروے پر رات کے اوقات میں خراب لاءٹس والی گاڑیوں پر پابندی عائد

موٹروے پر رات کے اوقات میں خراب لاءٹس والی گاڑیوں پر پابندی عائد ‘تفصیلات کے مطابق پشاور ہائی کورٹ کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے موٹروے پولیس نے، پشاور تا لاہور موٹروے پر، رات کے اوقات میں خراب لاءٹس والی گاڑیوں پر پابندی عائد کر دی ۔ سیکٹر کمانڈر ایم ون شاہ اسد کے مطابق خراب لاءٹس والی گاڑیوں کو کسی بھی ٹول پلازہ سے داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی کیونکہ ایسی گاڑیاں حادثات کا سبب بن سکتی ہیں ، اگر موٹروے پر کوئی ایسی گاڑی پائی گئی تو ایسے ڈرائیوروں کو نہ صرف بھاری جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا بلکہ انہیں موٹروے سے بھی اتارا جا سکتا ہے ،موٹروے پولیس کے تمام سٹاف کو یہ ہدایات جاری کردی گئی ہیں اور خراب لاءٹس والی گاڑیوں کے خلاف سخت گیر مہم کا آغاز کردیا گیا ہے ۔

گاؤں خورہ خیل:ہماری بھر پور کو شش ہو گی کہ ہمارے گاؤں کے سارے بچے تعلیم حاصل کر سکیں ، عقیل خان امریکہ

تعلیم ہر بچے کا بنیادی حق ہے تاہم زیادہ تر بچے وسائل نہ ہو نے کی وجہ سے تعلیم سے محروم رہ جاتے ہیں ‘ہماری بھر پور کو شش ہو گی کہ ہمارے گاؤں کے سارے بچے تعلیم حاصل کر سکیں ،آج اپنے گاؤں کے سکول میں آ کر مجھے بڑی خوشی ہو ئی ہے یہاں بچوں کو لگن اور محنت سے پڑھتا دیکھ کر بہت اچھا لگا ،اساتذہ کی محنت قابل تعریف ہے ۔ ان خیالات کا اظہارامریکہ سے آئی ہوئی معروف سماجی شخصیت عقیل احمد خان نے گورنمنٹ مڈل سکول بوائز خورہ خیل میں ویلفیئر ٹرسٹ خورہ خیل حاجی محمد خطاب کی جانب سے سکول کے لیے نئے کمرہ کی تعمیر، لائبر یری اور فر نیچر فراہم کرنے پر منعقدہ ایک تقریب کے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے اپنے والد حاجی محمد خطاب کے ایصال ثواب کے لیے مڈل سکو ل خورہ خیل میں کمرہ تعمیر کروایا ۔ لائبریری اور فرنیچر فراہم کیا گیا ہے سکول کے لیے کمرہ، لائبریری اور فرنیچر فراہم کر نے پر سکول کے ہیڈ ماسٹر سردار کا مران ، ماسٹر پھل نواز ، ماسٹرمحمد آصف و اہلیان علاقہ خورہ خیل نے عقیل احمد خان کا تہہ دل سے شکریہ ادا

کیا ہے ۔