News from district Attock, Chhachh valley and Hazro city by HazroCity.com

 

 

اٹک سٹی:ضلع اٹک میں کسی بھی محکمہ میں کرپشن برداشت نہیں کریں گے ;234;میجر طاہر صادق

رکن قومی اسمبلی حلقہ این اے 55 اٹک میجر طاہر صادق نے کہا ہے کہ ضلع اٹک میں کسی بھی محکمہ میں کرپشن برداشت نہیں کریں گے ،کسی بھی شہری سے کوئی اہلکار رشوت طلب کرے اور جائز کام رشوت کے بغیر نہ کرے تو اس کی اطلاع ثبوت کے ہمراہ مجھے دیں ،ضلع اٹک کی عوام سے وعدہ ہے کہ ضلع اٹک میں کرپشن کا خاتمہ اور عوام کے حقوق کا حصول اولین ترجیح ہے سیاست کا مقصد ہی ضلع کے عوام کی فلاح و بہبود اور ان کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کرنا ہے اس مشن سے ہ میں کوئی ہٹا سکتا ہے اور نہ ہی کوئی کرپٹ افسران کے بارے ہماری عوام کی حمایت اور کھلی جنگ سے باز رکھ سکتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر میڈیا کے سینئر ارکان چیئرمین الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن لالہ محمد صدیق ، چیئرمین اٹک پریس کلب رجسٹرڈ ندیم رضا خان اور وائس چیئرمین اٹک پریس کلب رجسٹرڈ حافظ عبدالحمید خان سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سرپرست اعلیٰ سینٹرل یونین آف جرنلسٹس پاکستان الحاج پرویز خان ، بانی چیئرمین ڈسٹرکٹ پریس کلب حکیم محمد اسلم اعوان ، کوارڈینیٹر میجر گروپ حاجی محمد اکرم خان ، میڈیا کوآرڈینیٹر تنظیم اقبال پاشی اور ملک خادم حسین بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ ہماری سیاست کا محور و مقصد ضلع بھر کے عوام کی بلا تفریق خدمت ہے کوئی شریف شہری کسی محکمہ میں جائے تو جائز کام کا حل ہونا اس کا بنیادی حق ہے سرکاری اہلکار ہمارے ٹیکسوں سے تنخواہ لیتے ہیں اور وہ عوام کیلئے آسانی پیدا کرنے کی بجائے مشکلات کھڑی کریں اس پر ہم خاموش رہیں یہ نہیں ہو سکتا عوام کے حقوق کا تحفظ ان کی عزت نفس کی بحالی ہمارے خون میں شامل ہے عوام مہنگائی کے ہاتھوں بہت بڑی طرح متاثر ہیں میڈیا سمیت حکومتی میٹنگ میں بھی مشورہ دیا ہے کہ عوام کو ریلیف دیا جائے ہماری حکومت اگر مہنگائی کو کنٹرول کر لے تو پھر آسانی سے اپنے اہداف کی جانب گامزن ہو سکتی ہے تاہم نالائق اور نا اہل ٹیم حکومتی بدنامی کا باعث بن رہی ہے ۔

ضلع اٹک میں مختلف مقامات پر فرانس کے خلاف احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں ، نمازِ جمعہ کے بعد اجتماعات کا انعقاد

فرانس کے خلاف جامعہ خانقائے مدینہ کی کال پر احتجاج کی کال دی گئی جس میں ضلعی صدر مقام اٹک اور گرد و نواح کے درجنوں مقامات سے نماز جمعۃ المبارک کے بڑے اجتماعات کے بعد مساجد سے ریلیاں نکالی گئیں جن میں مجموعی طور پر ہزاروں افراد نے ریلیوں کی صورت میں بینرز اور کتبے اٹھا کر کلمہ طیبہ ، درود پاک ، نعرہ تکبیر کی صدائیں بلند کرتے ہوئے فوارہ چوک میں منعقدہ احتجاجی اجتماع میں شرکت کر کے حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ فرانس سے سفارتی تعلقات ختم کر کے اس کی مصنوعات کا امت مسلمٰہ بائیکاٹ کرے ۔ فوارہ چوک میں منعقدہ اجتماع میں مختلف مذہبی جماعتوں ، عالمی مجلس ختم نبوت، ڈسٹرکٹ مرکزی سیرت کمیٹی رجسٹرڈ اٹک ، انجمن تاجران ، جمعیت علمائے پاکستان، انجمن طلباء اسلام، انجمن نوجوانان اسلام، شعبان ختم نبوت،جمیعت علمائے اسلام ( ف ) ،اسلامی جمعیت طلبہ،اہلسنت والجماعت، جماعت اسلامی،مسلم لیگ ( ن ) ، تحریک انصاف ، اٹک پریس کلب رجسٹرڈ ، مسلم لیگ ( ق ) ، پیپلزپارٹی ، اتحاداعوان،انجمن تاجران،سٹوڈنٹس تنظیمیوں اورصحافتی تنظیموں نے شرکت کی جلسہ سے ضلعی امیر عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت ﷺ مولاناقاضی ثاقب الحسینی، ڈسٹرکٹ خطیب مفتی مسعوداحمد ، ضلعی امیر جمعیت اشاعت التوحید قاری سمیع اللہ ، ضلعی صدر مسلم لیگ ( ن ) محمد سلیم شہزاد ، سابق امیدوار پنجاب اسمبلی ملک حمید اکبر خان چیف آف شیں باغ ، سابق چیئرمین بلدیہ ناصر محمود شیخ ، کوارڈینیٹر میجر گروپ حاجی محمد اکرم خان ، سابق سینئر نائب صدر تحریک انصاف شمالی پنجاب تیمور اسلم ، مرکزی رہنما اے ٹی آئی ڈاکٹر ضیاء الرحمان نورانی ، مولانا قاضی محمداسعدالحسینی ، مولاناعبدالستار،مفتی عبیداللہ،مولانایاسرزمان ، چیئرمین اٹک پریس کلب رجسٹرڈ ندیم رضا خان ، میاں جنید ، ڈاکٹر عبد الوحید ، شہزاد چشتی ، ڈویژنل رہنما پی پی پی راولپنڈی ڈویژن وقار احمد اعوان آف بھدری ، ملک امداد حسین سمیت مختلف قائدین نے خطاب کیا مرکزی رہنما اے ٹی آئی ڈاکٹر ضیاء الرحمن نورانی نے کہا کہ حضرت سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کی شان میں گستاخی کرنے والے ملعون کو فرار کرانے میں اٹک کے جن مشیر و ممبران اسمبلی کا ہاتھ صاف شفاف انکوائری کی جائے ان کو قرار واقعی سزا دی جائے اور اس ملعون کو بھی واپس لایا جائے ہ میں اپنے آقا ﷺ کی ناموس و عزت اپنی جانوں سے بھی زیادہ عزیز ہے ہم آقائے دوجہاں ﷺ کی ناموس کی خاطر اپنا سب کچھ قربان کر سکتے ہیں اور کر دیں گے مگر آقائے دوجہاں ﷺ کی شان اقدس پر آنچ نہ آنے دیں گے ، مقررین نے کہا کہ مسلمانان عالم فرانس کے خلاف سراپا احتجاج ہیں حکومت سے ہمارا مطالبہ ہے کہ فرانس کے ساتھ ہر قسم کے تعلقات کو ختم کیا جائے فرانس کے سفیر کو ملک بدر کیا جائے فرانسیسی مصنوعات کا سرکاری سطح پر بائیکاٹ کیاجائے اپنے پیغمبر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں گستاخی کسی صورت برداشت نہیں کی جاسکتی ہر قسم کی قربانی دینے کیلئے تیار ہیں پہلے بھی ہ میں جیلوں میں ڈالا گیا نظر بندیاں کی گئیں تاہم سرکار ﷺ کی ناموس کی خاطر تن من دھن قربان کرنے کو تیار ہیں حکومت کو چاہیے کہ فی الفور فرانسی سفیر کو نکالے اور حکومت کسی خوش فہمی میں نہ رہے شرکاء باربارغلامی رسول میں موت بھی قبول ہے،شان رسالت زندہ باد اورفرانس مردہ باد کے نعرے لگاتے رہے جبکہ شرکاء نے ہاتھوں میں فرانسیسی مصنوعات کے بائیکاٹ اورفرانسیسی سفیرکی ملک بدری کے مطالبات درج تھے شرکاء باربار غلامی رسول میں موت بھی قبول ہے ، نعرہ رسالت یارسول اللہ ﷺ ، شان رسالت زندہ باد اور فرانس مردہ باد کے نعرے لگاتے رہے ۔

اٹک سٹی:فرانس کےخلاف ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن،پاکستان میڈیکل وکیمسٹ و ڈرگسٹ ایسوسی ایشن اور 1122 کی مشترکہ احتجاجی ریلی

فرانس کے خلاف ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن،پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن، کیمسٹ و ڈرگسٹ ایسوسی ایشن اور 1122 اہلکاروں کی مشترکہ احتجاجی ریلی اسفندیار بخاری ڈسٹرکٹ ہسپتال سے شروع ہوئی ریلی کی قیادت ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر ملک سبطین اور کیمسٹ ایسوسی ایشن کے صدر میجر اصغر علی کر رہے تھے ریلی میں ڈاکٹر اسلم مروت، ڈاکٹر ملک عبادت خان، سرپرست جے یوآئی مفتی سید امیر زمان حقانی، صدر انجن نوجوانان اسلام ڈاکٹر ضیاء الرحمان، ضلعی راہنما اعوان اتحاد ملک امداد اعوان، ملک ظہور اعوان ملک شاہد اعوان سمیت ڈاکٹروں ریسکیو اہلکاروں کیمسٹ سے وابستہ افراد سمیت شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی راستے میں شرکائے ریلی غلام ہیں غلام ہیں رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے غلام ہیں غلامی رسول میں موت بھی قبول ہے فرانس سے تعلقات ختم کرو فرانس مردہ باد جیسے فلک شگاف نعرے لگارہے تھے ریلی نے کچہری چوک پہنچ کر جلسے کی شکل اختیار کرلی جہاں مفتی سید امیر زمان حقانی، ڈاکٹر ملک عبادت خان، ڈاکٹر اسلم مروت، میجر اصغر علی، ڈاکٹر ضیاء الرحمان، ملک امداد اعوان نے خطاب میں کہا کہ فرانس سے تعلقات ختم کئے جائیں ہم ناموس رسالت کی خاطر سب کچھ قربان کرنے کو تیارہیں فرانسیسی مصنوعات کامکمل بائیکاٹ ہم نے کررکھاہے جوجاری رہے گافرانس کے صدرنے امت مسلمہ کے جذبات کو مجروح کیاہے گستاخی کے مسلسل واقعات کوروکنے کے لئے موثرعالمی قانون سازی کی ضرورت ہے حکومت فرانس کے سفیرکو ملک بدرکرےفرانس کے ساتھ ہرقسم کے تعلقات کو ختم کیاجائے حکومت دینی حمیت و غیرت کامظاہرہ کرے مسلمانان عالم اپنے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کسی صورت برداشت نہیں کرسکتے ۔

اٹک سٹی: اٹک پولیس کے سابق انسپکٹر لیگل و معروف سینئر قانون دان سردار سلیم کرونا وائرس کے سبب انتقال کر گئے

اٹک پولیس کے سابق انسپکٹر لیگل ، معروف سینئر قانون دان سردار سلیم کرونا وائرس کے سبب اسلام آباد کے ہسپتال میں انتقال کر گئے ،مرحوم کی اہلیہ پرنسپل گورنمنٹ گرلز کالج حضرو اور ان کے بیٹے کا کرونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا ہے جس کے سبب گورنمنٹ گرلز کالج حضرو کو ایک روز کیلئے بند کر دیا گیا ہے ۔ مرحوم سرداد سلیم ایڈووکیٹ کی نماز جنازہ مرکزی عیدگاہ اٹک میں ادا کی گئی جس میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی ،مرحوم پی ٹی سی ایل کے عامر عزیز ملک کے بہنوئی تھے مرحوم کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے ، دریں اثناء وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم کے آبائی گاءوں شمس آباد میں بھی گورنمنٹ بوائز ہائی سکول میں 4 اساتذہ سمیت 8 طالب علموں میں کرونا وائرس کی تشخیص ثابت ہونے کے علاوہ تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال حضرو کے ملازم غلام شبیر کا کرونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا ہے جس کے سبب ضلعی انتظامیہ اٹک نے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول شمس آباد کو سیل کر کے اساتذہ سمیت 100 طالب علموں ، تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال حضرو کے عملہ کے بھی کرونا ٹیسٹ لے لیے گئے ہیں ضلعی انتظامیہ اٹک اور نیشنل ایمرجنسی کمانڈ سنٹر اٹک کی جانب سے بھی عوام کو آگاہی کے سلسلہ میں کہا گیا ہے کہ کرونا وائرس کی دوسری لہر آچکی ہے جس کے سبب کرونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کیا جائے تاکہ اس وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے میں امدادی ٹیموں اور حکومتی اداروں کو آسانی ہو ۔

اٹک سٹی:رحمت عالم ﷺ کی آمد کی بدولت عورتوں کو انکے حقوق ملے جنکو پہلے منڈیوں میں فروخت کیا جاتا تھا یا;234; علامہ غلام محمد صدیقی

رحمت عالم ﷺ کی آمد کی وجہ سے عورتوں کو ان کے حقوق ملے وہ عورتیں جن کو اسلام سے پہلے منڈیوں میں فروخت کیا جاتا تھا یا‘ ان کو زندہ درگور کر دیا جاتا تھا ۔ آقا ﷺ کی آمد کی بدولت انہی عورتوں کی قدموں میں جنت رکھ دی گئی ان خیالات کا اظہار خطیب مرکزی جامع مسجد حنفیہ علامہ غلام محمد صدیقی نے ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر عبدالوحید بابر کے زیر انتظام ای لائبریری میں سیر ت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر مہمان خصوصی شہریار عارف خان ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو) نے اپنے خطاب میں کہا کہ حضور نبی اکرم ﷺ سے محبت ہمارا ایمان کا جزو ہے ہ میں اپنی زندگیاں نبی ﷺ کے بتائے ہوئے اصولوں پر بسر کرنی چاہیے تا کہ دنیا اور آخرت کی کامیابی ہمارا مقدر بنے اس موقع پر سپورٹس آفیسر نے کامیاب سیرت کانفرنس پر ای لائبریری کے عملہ اور انچارج عبدالقیوم ، ٹی ایس او، کنول نوید اور میمونہ نذر ، اسسٹنٹ لائبریری کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ حضور ﷺ کے اسوہ حسنہ پر چل کرہی ہم دنیا اور آخرت میں فلاح پائیں گے ۔

اٹک سٹی:نیزہ بازی اور بیل دوڑ دونوں قدیم ثقافت کے آئینہ دار اور کسانوں کی دلچسپی کا مظہر ہیں ، ملک طاہر اعوان

دنیا کی سب سے قدیم تہذیب خطہ پوٹھوہار میں نیزہ بازی کا کھیل ہزاروں سال قدیم سے جاری ہے اور آج بھی پوٹھوہار میں خاص طور پر ضلع اٹک میں گھڑ سواری ، نیزہ بازی صحت مندانہ سرگرمیوں کے فروغ کا سب سے مرکز ہے ۔ نیزہ بازی اور بیل دوڑ دونوں قدیم ثقافت کے آئینہ دار اور کسانوں کی دلچسپی کا مظہر ہیں حکومت ،ان دونوں کھیلوں کو فروغ دینے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے ان خیالات کا اظہار امیدوار پنجاب اسمبلی حلقہ پی پی ون اٹک ملک طاہر اعوان نے ضلع کونسل سٹیڈیم میں منعقدہ سید نسیم افتخار شاہ میموریل جشن نیزہ بازی کی تقریب کے صدر محفل کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ تقریب کے مہمان خصوصی اے ڈی سی آر اٹک شہریار عارف خان تھے جنہوں نے نیزہ بازی کے کھیل کے معیار کو خصوصی طور پر سراہا سید نسیم افتخار شاہ میموریل جشن نیزہ بازی میں کے پی کے ، آزاد کشمیر ، اسلام آباد ، راولپنڈی ڈویژن اور پنجاب کے مختلف علاقوں کے معروف نیزہ بازی کے کلبوں کے ماہر گھڑ سواروں نے شرکت کی اور دوران نیزہ بازی اپنے فن کا مظاہرہ کر کے شرکاء سے خوب داد وصول کی تقریب کا اہتمام السادات حیدر نیزہ باز کلب آف مرزا کے پیر سید اسفندیار شاہ ، خان عبدالرءوف خان ، سہیل وقاص اعوان ، سابق ممبر ضلع کونسل سید سلیم شاہ ایڈووکیٹ ، سید حسین امام شاہ آف مرزا ، سید سنان شاہ آف مرزا اور ملک ارشد اعوان آف کوٹ فتح خان نے کیا جس میں دور دراز علاقوں سے نیزہ بازی کے شائقین نے کثیر تعداد میں شرکت کی جبکہ اس موقع پر صدر پراپرٹی ڈیلر ملک اعظم اعوان ، کپڑے کے معروف تاجر حاجی اشتیاق الرحمن ، اقوام متحدہ میں نوجوان سفیر ملک اذان اعوان ، مرکزی جنرل سیکرٹری اے ٹی آئی ڈاکٹر ضیاء الرحمن نورانی ، مرکزی سینئر نائب صدر فیڈرل یونین آف جرنلسٹس پاکستان صوفی فیصل بٹ ، مقامی صحافی جاوید اختر ، محمد احمد بٹ ، محمد احسن بٹ ، سابق بلدیاتی نمائندءوں ، علاقہ بھر کے بڑے زمینداروں ، معززین علاقہ اور زراعت کے پیشہ سے وابستہ افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔

اٹک سٹی:کراٹے کا کھیل نوجوان نسل کے لئے انتہائی اچھی گیم ہے ،ڈاکٹر مہتاب منیر خان

بانڈو کراٹے ایسویشن کے سابق ضلعی جنرل سیکرٹری اور انچارج پاکستان اسلامک کراٹے کلب زیارت پارک اٹک مارشل آرٹس کلب اور چیف انسپکٹرڈاکٹر مہتاب منیر خان نے کہا ہے کہ کراٹے کا کھیل نوجوان نسل کے لئے انتہائی اچھی گیم ہے ،ماسٹر نیازخان اور استاد حیات خان ضلع اٹک کے ماتھے کا جھومر ہیں جنہوں نے سپورٹس کو فروخ دینے کیلئے دن رات کوشاں ہیں ،ان کی محنت اور لگن اپنی مثال آپ ہے انہوں نے کھیلوں میں نوجوان نسل کو آگے سپورٹ کیا تاکہ ان کا اندر چھپا ٹیلنٹ سامنے آئے اور اپنے وطن عزیز پاکستان کا نام روشن کر سکے کھیل نوجوان نسل کو گمراہی جیسے برے راستے سے بچاتا ہے اس طرح کی گیم کرنے سے انسان تندرست رہتا ہے اور مختلف امراض سے بچا رہتا ہے کھیل سے انسان کا وقار بلند ہوتا ہے اس سے ہسپتال ویران ہوتے ہیں اور کھیلوں کے میدان آباد ہوتے ہیں ضلع اٹک میں کھیلوں کو تیزی سے فروخت دیا ہے انشاء اللہ ہمارا یہ کھیلوں کا سفر جاری و ساری رہے گا ۔

ایڈنبرا(سکاٹ لینڈ):ملک دشمن قوتوں کی خوشنودی کیلئے پاک فوج پر تنقید کرنیوالے ملک وقوم کے دشمن ہیں ، جہانزیب خان غورغشتوی

جہانزیب خان غورغشتوی نے کہا ہے کہ ملک دشمن قوتوں کی خوشنودی کیلئے پاک فوج پر تنقید کرنیوالے ملک وقوم کے دشمن ہیں ۔ ملک کی سلامتی وبقاء کیلئے شخصیات نہیں اداروں کا ہونا لازمی ہے ،حکومت اپوزیشن سے خوفزدہ نہیں مہنگائی کو ختم کرنے کیلئے وزیر اعظم عمران خان عملی اقدامات اٹھا رہے ہیں عوام کو جلد مہنگائی سے نجا ت دلوائیں گے ۔ ان خیالات کا اظہا رانہوں نے سکاٹ لینڈ(برطانیہ)سے میڈیا کیساتھ بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ سیاستدانوں کی پاک فوج پر تنقید قابل مذمت ہے ‘پاک فوج نے نہ صرف سرحدوں پر ملک وقوم کی حفاظت کو احسن طریقے سے نبھایا بلکہ مشکل کی ہر گھڑی میں جہاں پر قوم کو ضرورت پڑی فوج نے ان کی مدد کی ،انہوں نے مزیدکہا کہ پاکستان کی غیور عوام اپنی فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ‘اپوزیشن کا ملک دشمن بیانیہ پوری طرح بے نقاب ہو چکا ہے اس بیانیہ پر سیاست کرنے ہے تو بھارت جا کر کریں ،پاکستان کی فوج ملک کی عوام اور استحکام کی ضامن ہے انہوں نے کہا کہ اگرپاکستانی فوج منظم فوج نہ ہوتی تو پاکستان کا حال بھی عراق جیسا ہوتا عمران خان اپنی حکومت پوری کریگا اور پاکستان کو تمام مشکلات سے نکالے گا ۔ اپوزیشن بھارت کے ناپاک ہاتھوں میں کھیلنے لگی ہے ‘ہماری حکومت کی جنگ اس میں نالائق اپوزیشن سے نہیں بلکہ مہنگائی اور بیروزگاری سے ہے اور عمران خان عوام کو ان تمام مشکلات سے جلد نجات دلوائیں گے ۔

ضلع اٹک:لارنسپور ریت کی کان پر ڈمپر تلے آ کر ایک شخص جاں بحق

لارنسپور ریت کی کان پر ڈمپر تلے آ کر ایک شخص جاں بحق ، تفصیلات کے مطابق ٹیکسلا کا رہائشی 58 سالہ امجد خان ولد ربنواز جو لارنسپور ریت کی کان پر کام کے دوران ڈمپر تلے آکر موقع پر جاں بحق ہو گیا اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کا عملہ فوراً موقع پر پہنچ گیا اور لاش کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال حضرو منتقل کر دیا ۔

اٹک سٹی:وفاقی وزیر نے مریم نواز کے بارے میں جو نازیبا الفاظ استعمال کیا ہے ‘وہ اسلام کے منافی ہے ;234; شیخ سلیمان سرور

رہنما مسلم لیگ ( ن ) و سابق امیدوار پنجاب اسمبلی پی پی ون اٹک شیخ سلمان سرور نے کہا کہ ایک وفاقی وزیر نے مریم نواز کے بارے میں جو نازیبا الفاظ استعمال کیا ہے ‘وہ اسلام میں عورت کو جو مقام و مرتبہ دیا گیا ہے اس کے منافی ہے اور ہمارے سیاسی اقتدار کے بھی خلاف ہے ۔ درحقیقت یہ لوگ مریم نواز کی قائدانہ صلاحیتوں سے بوکھلا گئے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی سیکرٹریٹ مسلم لیگ ( ن ) میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ملکی سیاست میں ان کا کردار ایک بہترین لیڈر کے طور پر سامنے آیا ہے جس کی وجہ سے حکومتی ترجمان خوفزدہ ہو کر ایسے غیر اخلاقی بیان دیتے ہیں سندھ پولیس چیف کے اغواء کے معاملہ پر آئی ایس پی آر کی جانب سے رپورٹ آنے کے بعد ایک وزیر موصوف نے کہا کہ سندھ پولیس اہلکاروں کے خلاف چھٹی کی درخواست دینے پر ایکشن لیا جانا چاہیے حالانکہ ابھی سندھ حکومت کی اس واقعہ پر رپورٹ آنا باقی ہے اور چھٹی کی درخواست دینا سرکاری ملازمین کا حق ہے اس پر ایکشن لینے کے بجائے ملک کے اندر مہنگائی کے طوفان نے جو تباہی مچائی ہوئی ہے اس پر ایکشن لیں جس پر عمران خان کو ابھی تک یقین ہی نہیں ہو رہا کہ ملک میں مہنگائی کس قدر بڑھ چکی ہے یہی لاعلمی غریب عوام کو فاقوں پر لے آئی ہے چینی 50 سے 110 ، آٹا 40 سے 80 ، ادویات کی قیمتوں میں 600 فیصد اضافہ روزمرہ اشیاء خورد و نوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں بجلی ، گیس کے نرخوں میں سینکڑوں گنا اضافہ کے بعد بھی عمران خان کو مہنگائی نظر نہیں آتی جبکہ غریب عوام خون کے آنسو رو رہی ہے ابھی پھر بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کر کے عوام پر مزید مہنگائی کا بم گرا دیا گیا ہے عمران خان نیازی کو ویسے بھی ہر بات کا پتہ ٹی وی سے چلتا ہے تو میرا مشورہ ہے کہ آپ ٹی وی پر ہی غریب عوام کی چیخیں سن لیں جس میں وہ رو رو کر مہنگائی کے خلاف دوہائی دے رہے ہیں ۔

خورہ خیل گاؤں :مسلم لیگ ( ن ) نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی ہے نواز شریف نے ملک پاکستان کو ترقی کی طرف گامزن کیا ،اسد خان لالہ

مسلم لیگ ( ن ) نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی ہے ‘قائد محمد نواز شریف نے ملک پاکستان کو ترقی کی طرف گامزن کیا اور اندھیروں سے نکال کر روشنی دی ،عوام کو ریلف دیا انشاء اللہ آنے والا دور مسلم لیگ ( ن ) کا ہو گا ان خیالات کا اظہار سیاسی و سماجی رہنما فخر چھچھ تحصیل حضرو آف خورہ خیل لالہ اسد خان نے میڈیا سے بات جیت کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر سماجی کارکن حیدر زمان خان ، شیراز خان ، زمان خان اور عارف خان بھی موجود تھے لالہ اسد خان نے کہا کہ مسلم لیگ ( ن ) نے ہمیشہ عوام کی ترجمانی کی ہے عوام کو روز گاردیا اور ریکارڈ ترقیاتی کام وغیرہ کرائے جن کی مثال سب کے سامنے ہے قائد محمد نواز شریف نے عوام کو سہولیات میسر کیں اور مہنگائی کو کنٹرول کیا آج دیکھا جائے تو تحریک انصاف حکومت نے عوام کو دھوکا کے سوا کچھ نہ دیا مہنگائی عروج پر ہے ہر طرف سے عوام کو لوٹا جا رہا ہے ملک تباہی کے دہانے پر ہے وزیر اعظم عمران خان نے جو الیکشن سے قبل عوام سے وعدے کیے تھے وہ وعدے سب جھوٹے نکلے آج ہر چیز عوام کی پہنچ سے دور ہو چکی ہے انشاء اللہ آنے والا دور مسلم لیگ ( ن ) کا ہو گا اور عوام خوشحالی کی طرف گامزن ہو گی ۔

گاؤں ویسہ:مویشی منڈی گوندل میں جگہ ٹیکس کو ختم کیا جائے ، محمد اقبال خان

مویشی منڈی گوندل میں جگہ ٹیکس کو ختم کیا جائے ،ان خیالات کا اظہار سابق سینئر وائس چیئرمین ضلع کونسل اٹک محمد اقبال خان چیف آف ویسہ نے اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ منڈی مویشی گوندل میں جانوروں کے داخلے اور خرید فروخت پر جگہ ٹیکس وصول کرنا حکومت اور ضلعی انتظامیہ کے لئے ایک سوالیہ نشان ہے ٹیکس کی مد میں بیوپاریوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جا رہا ہے اس کے باوجود بھی انتظامیہ اٹک ان منافع خور اور جگہ ٹیکس والوں کے خلاف تا حال کاروائی عمل میں نہ لا سکی محمد اقبال خان نے ضلعی انتظامیہ اٹک سے ان جگہ ٹیکس وصول کرنے والوں کے خلاف فوری کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

اٹک سٹی:ضلع اٹک میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی تعداد656 ہوگئی ہے ، ڈاکٹر آصف نیازی

انچارج ضلعی کنٹرول روم برائے کرونا وائرس ڈاکٹر آصف نیازی کے مطابق ضلع اٹک میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی تعداد656 ہوگئی ہے ،اموات کے حوالے سے رپورٹ کے مطابق 653 مثبت کیسز میں سے 21 ہسپتال میں داخل مشتبہ افراد میں سے 4 اور ہسپتالوں سے باہر 37 کنفرم افرادفوت ہوئے کروناوائرس کے 62 کنفرم اور مشتبہ مر یضوں کے فوت ہونے پر محفوظ تد فین کی گئی ہے 625 افراد صحت یاب ہوئے گھروں میں 10افرادقر نطینہ میں ہیں ;46;20826 افراد کی سکریننگ کی گئی 17384افراد میں کورونا وائرس کا شبہ ہے;46;13825افراد کے کورونا وائرس ٹیسٹ منفی آئے ہیں اور2876 افراد کی رپورٹس کا انتظار ہے زیر علاج اور قر نطینہ میں موجود افراد کی مجموعی صحت بہترہے ڈاکٹر آصف نیازی نے کہا کہ عوام موجودہ حالات میں گھروں میں رہیں اور احتیاطی تدابیر پر عمل کریں ۔

اٹک سٹی:ممتاز کالم نوےس و سےنئر صحافی شاہد اعوان کے کالموں پر مشتمل پہلی کتاب ’’کہکشاں ‘‘ منظر عام پر آگئی

ممتاز کالم نوےس و سےنئر صحافی شاہد اعوان کے کالموں پر مشتمل پہلی کتاب ’’کہکشاں ‘‘ منظر عام پر آگئی ،کتاب میں گزشتہ دو دہائےوں سے ’’بلاتامل‘‘ کے زےر عنوان قومی اخبارات میں شاءع شدہ کالموں میں سے منتخب کردہ تحرےروں کو شامل اشاعت کیا گےا ہے جو کالم نگار شاہد اعوان کے 30سالہ صحافتی سفر کے دوران ان کے مشاہدات اور تجربات پر مشتمل سول بےوروکرےسی اور پولیس سروس میں خدمات سرانجام دےنے والے اچھی شہرت کے حامل افسران کی ےادداشتےں ہیں جبکہ صاحب کتاب نے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ ان رفتگاں کو بھی اپنی ’’کہکشاں ‘‘ کا حصہ بناےا ہے جو دنےا میں اچھی ےادےں چھوڑ کر ہمیشہ کے لئے اگلے جہان کو سدھار گئے، اس کے علاوہ کتاب مےں ملک کی نامور صحافتی و ادبی شخصیات کی آراء بھی شامل ہیں جو انہوں نے کتاب اور صاحب کتاب کے حوالے سے رقم کی ہیں ےاد رہے شاہد اعوان اٹک کے معتبر اور سےنئر اخبارنوےسوں کی صف میں شمار کیے جاتے ہےں ےہی وجہ ہے کہ ادبی و صحافتی حلقوں میں ان کی کتاب کا بڑی شدت سے انتظار کیا جا رہاتھا جس کی اب اشاعت ہو چکی ہے ، مذکورہ کتاب اس حوالے سے بھی نمایاں اہمیت کی حامل ہے کہ ضلع اٹک کے صحافتی ادب میں اس سے قبل کوئی کتاب منظر عام پر نہیں آئی جو اٹک کی صحافت کے لئے اےک اہم اور تارےخی سنگ میل ثابت ہو گی ۔

اٹک سٹی:پی ڈی ایم کے پرہجوم جلسوں سے حکومت بوکھلاہٹ کا شکار،وزیراعظم تک سب کی نیندیں حرام ہوچکی ہیں ;234;مفتی تاج الدین ربانی

پی ڈی ایم کے پرہجوم جلسوں سے حکومت بوکھلاہٹ کا شکار،وزیر داخلہ سے لیکر وزیراعظم تک سب کی نیندیں حرام ہوچکی ہیں ،22نومبر پشاور کاجلسہ عام تمام گزشتہ جلسوں کا ریکارڈ توڑے گا ان خیالات کا اظہار امیر جمعیت علماء اسلام ضلع اٹک سابق امیدوار پی پی 3 مفتی تاج الدین ربانی نے ایک ملاقات کے دوران کیا ۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت اور قانون کی حکمرانی کی یہ تحریک اب اپنے منطقی انجام کو ضرور پہنچی گی ،گیارہ جمہوریت پسند جماعتوں کا اتحاد وقت کی ضرورت اور عوام کی آواز ہے دوسالوں میں ملکی معیشت کو ڈبونے والوں کی کرپشن جب سامنے آئی گی تولوگ کان پکڑیں گے ،مہنگائی اور بے روزگاری نے عوام کا جینا مشکل کردیاوزیراعظم ملک کو درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کے بجاے ابھی تک ڈی چوک کے کنٹینر سے نہیں اتررہے اور جہاں بھی اتفاق رائے کی ضرورت ہوتی ہے وہاں وہ اپوزیشن جماعتوں کے قائدین کو گالیاں دیکر عوام کی توجہ حکومت کی نا اہلی اور نالائقی سے ہٹا نا چاہتے ہیں تاہم دھوکہ اور فراڈ کب تک چلے گا ملک میں قانون کی حکمرانی اور صحیح معنوں میں جمہوریت کی ضرورت ہے جسکے نتیجے میں ہرحق دار کو حق ملے اور حکمران ہرفیصلے میں عوامی رائے کا احترام کرے اور اپنے آپ کوعوام کے سامنے جواب دہ سمجھیں اب وقت ہے کہ عوام اپنی راے اور ووٹ کوتحفظ دیں اور قائدین کے قدم سے قدم ملا کر آئین شکنی کا راستہ روکنے،ملک میں حقیقی جمہوریت اور عوام کی حکمرانی کے لیے پی ڈی ایم کے قائدین کے ہر فیصلے کے ساتھ دیں ان شاء اللہ وہ وقت قریب ہے کہ پاکستان اس غیر یقینی صورتحال سے نکل کر مستحکم ملک بنے گا جہاں معیشت کے بحالی کے ساتھ قانون کی حکمرانی ہوگی ۔

حضروسٹی:مسلح افواج کا کردار روز روشن طرح عیاں ہے ‘مسلح افواج کی قربانیاں سنہرے حروف سے لکھی جائیں گی ;234;جہانگیر خانزادہ

رکن پنجاب اسمبلی مسلم لیگ ( ن ) جہانگیر خانزادہ نے کہا ہے کہ مسلح افواج کا کردار روز روشن طرح عیاں ہے اور مسلح افواج کی دہشت گردی ، امن و امان کی صورتحال قائم رکھنے ، قدرتی آفات ، کرونا اور دیگر مشکلات میں مسلح افواج کی قربانیاں سنہرے حروف سے لکھی جائیں گی ۔ قوم اور مسلح افواج ایک پلیٹ فارم پر ہیں ، قائد محمد نواز شریف جلد صحت یاب ہو کر عوام کے درمیان ہوں گے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے والد سابق وزیر داخلہ پنجاب اور تین مرتبہ منتخب رکن پنجاب اسمبلی کرنل شجاع خانزادہ کی جائے شہادت پر پہلی بار پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر تحصیل حضرو سے تعلق رکھنے والے سابق چیئرمین ، وائس چیئرمین ، سابق ناظمین ، نائب ناظمین یونین کونسل ، مسلم لیگ ( ن ) کے عہدیداران اور معززین علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی ،پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جہانگیرخانزادہ نے کہاکہ اس وقت ملک میں رشوت لاقانونیت اور جھوٹ کاراج ہے قوم فاقوں پر مجبور ہے مہنگائی سے غریب عوام کا جینا محال ہے الیکشن سے قبل عمران خان ملک میں تبدیلی لانے کا نعرہ لگایا تبدیلی تو نہ آئی البتہ آٹا، چینی غائب ہوگئی تحصیل حضرو میں ڈکیتی چوری راہزنی کی وارداتیں معمول ہیں گزشتہ دنوں حضرو میں ڈکیتی پر تاجر صابر حسین قتل ہوا کسی کے کان پر جوں تک نہ رینگی اس سے قبل 15 شہری قتل پولیس سراغ نہ لگا سکی حضرو سرکل کے تین تھانوں جضرو،اٹک خورد اور رنگو کی حدود میں دو سالوں کے دوران 18ایس ایچ او اور ڈی ایس پی تبدیل ہوئے پھر بھی چھچھ کا امن بحال نہ ہوسکا توہین رسالت پر فرانس کی سخت مذمت کرتے ہیں فرانس کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کیے جائیں ریاست مدینہ کی دعویدار تحریک انصاف کی حکومت نے اسلام آباد میں عاشقان رسول ﷺ پر جو شیلنگ کی اس کی مذمت کرتے ہیں اور ترقی میں شدید زلزلہ میں بھی ان سے ہمدردی رکھتے ہیں پاکستانی قوم ان کے ساتھ کھڑی ہے فوجی جوان سرحدوں پر سینہ تان کر کھڑے ہیں ان کی قربانیاں ہم پر قرض ہیں کیپٹن اسفند یار نے سینے پر گولی کھائی شہداء اٹک کے ہر قبرستان میں موجود ہیں 2014ء کے دھرنے میں ہم پر الزام لگانے والے وزیر اعظم عمران خان اس وقت کہتے تھے کہ بجلی کے بل ادا کرنے کے بجائے جلائے جائیں پیسہ ہنڈی کے ذریعے منگوایا جائے مہنگائی اور بل زیادہ آنے کا ذمہ دار وزیر اعظم ہوتا ہے وزیر اعظم چور ہو تو مہنگائی ، بجلی اور سوئی گیس کے بلز زیادہ آتے ہیں آج وطن عزیز میں مہنگائی ، بجلی اور سوئی گیس کے بلوں کے ریٹس آسمانوں سے باتیں کر رہے ہیں وزیر اعظم عمران خان وضاحت کر دیں کہ وہ چور نہیں ہیں اس حکومت کو آئے ہوئے 26ماہ ہو گئے ہیں ان 26مہینوں میں ملک کا ستیا ناس کر دیا گیا ہے مہنگائی اپنی آخری حدود کو چھو رہی ہے سرمایہ دار اوور کسان رو رہاہے ڈیلی ویجز سخت پریشان ہیں محنت کش شام کو واپس خالی ہاتھ گھر واپس جاتے ہیں تو اپنے بھوک سے بلبلاتے بچوں سے آنکھ ملانے سے گریزاں ہوتے ہیں اور یہ لمحہ قیامت سے کم نہیں ہوتا تحریک انصاف کی حکومت کے وزراء کے غیر دانشمندانہ اور عوام کے جذبات کو مجروح کرنے کے بیانات جس میں وہ کہتے ہیں کہ عوام دو روٹی کی جگہ ایک کھا لیں ایسے بیانات غریب عوام کیلئے کسی ایٹم بم سے کم نہیں ہوتے ، تحریک انصاف کے گانوں میں نیا پاکستان بنانے کے خوبصورت الفاظ تھے اب حکومت ملنے کے بعد ان میں سے ایک لفظ بھی پورا نہیں کیا جا رہا وطن عزیز میں قانون کی جگہ لاقانونیت کی حکمرانی ہے پنجاب میں 26 ماہ میں سات آئی جی تبدیل کر دیئے گئے حضرو میں ہر 45 دن بعد ایس ایچ او تبدیل ہو رہا ہے وارداتیں اور قتل بڑھ رہے ہیں ، 50لاکھ گھر میں سے اب 25لاکھ گھر بننے چاہیے تھے اور ایک کروڑ نوکریوں میں سے 50 لاکھ افراد کو روزگار ملنا چاہیے تھا 11 جماعتیں چیخ رہی ہیں موجودہ حکومت دھاندلی سے آئی ہے وزیراعظم عمران خان کنٹینر پر کھڑے ہو کر کہا کرتے تھے کہ 10لوگ میرے خلاف ہوئے تو حکومت چھوڑ دوں گا آج پوری قوم ان کے خلاف ہو چکی ہے نظریاتی لوگوں حکومت میں نہیں ہیں دوسری پارٹیوں سے ادھارے لوگ لیے گئے ہیں معیشت کا بیڑا غرق کر دیا گیا ہے ، ادویات کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئی ہیں اور ان کی دستیابی بھی نہیں ہے محمد نواز شریف سے پہلے جہانگیر ترین کو واپس لیا جائے جہانگیر ترین کے پاس راز ہیں کہ وہ ہمارا پول نہ کھول دے مخلوط حکومت کی بنانے کی مخالفت کرنے والے نے اقتدار کیلئے مسلم لیگ ( ق ) ، ایم کیو ایم ، اختر مینگل اور بلوچستان کی دیگر جماعتوں سے اتحاد کیا جائزکام کے لئے بھی پیسے لینے جاتے ہیں وزیر اعظم عمران خان نے کہا تھا کہ ان کی کابینہ میں 15 وزراء ہوں گے جن کی تعداد اب 50 سے زائد ہے پولیس کے تبادلے کو گڈا گڈی کا کھیل بنایا گیا ہے اورینج لائن منصوبہ ن لیگ کا منصوبہ تھا، انہوں نے اس کا افتتاح کیا فارن فنڈ نگ کیس کا بتایا جائے احتساب اور میرٹ پر جھوٹ بولتے ہیں ہشت گردی اور لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ مسلم لیگ ( ن ) کے دور میں ہوا ملک کی بڑی گیارہ سیاسی جماعتیں اسوقت عوام کے ساتھ مظالم پر حکومت کے خلاف اٹھ کھڑی ہوئیں وہ دن دور نہیں جب ملک میں حقیقی معنوں میں جمہوریت بحال ہوگی اور میاں نواز شریف اور شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان ترقی کی راہوں پر ہوگا عمران خان کنٹینر پر کھڑے ہو کر بجلی بل جلانے کی بات کیا کرتے تھے آج بجلی، سوئی گیس کے بلوں میں ہوشربا اضافہ سمجھ سے بالاتر ہے اقتدار سے قبل عمران خان کا بیانیہ تھا کہ ملک میں جب مہنگائی کی شرح بڑھتی ہے تو حکمران چور ہوتے ہیں جنہیں عوام کی مشکلات سے کوئی سروکار نہیں ہوتا ہمارا سوال ہے کہ آج مہنگائی ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے تو اس سے ثابت ہوتا ہے کہ حکمران طبقہ چور ہے پاکستان کو ریاست مدینہ بنانے والے شراکت دار سے عوام سوال کر رہے ہیں کہ نیچے سے اوپر تک بڑھتی ہوئی کرپشن ملک کو کس سمت لے کر جا رہی ہے اداروں میں عوام کے جائز کاموں پر بھی بھاری رشوت طلب کی جا رہی ہے، بغیر رشوت سائلین کا کوئی کام بھی ممکن نہیں ہو پاتا عمران خان دعویٰ کیا کرتے تھے کہ مجھے اقتدار ملا تو 15 وزراء پر مشتمل میری کابینہ ہوگی مگر آج وزراء کی نصف سنچری کے برابر ہو چکی ہے سب سے پہلے تو 15 وزراء پر مشتمل کابینہ کا سیاسی سیٹ اپ ممکن نہیں دوسرا جو آپ نے پچاس وزراء بنائے ہیں ان میں قابلیت نام کی کوئی چیز نہیں جو قوم کے دکھوں کا مداوا کر سکے عمران خان نے عوام کو سبز باغ دکھا کر اقتدار تو حاصل کر لیا مگر ان اڑھائی سالہ دور اقتدار میں عوام کو کسی قسم کا کوئی ریلیف نہ مل سکا نیا پاکستان بنانے کے دعویداروں نے قائد کے پاکستان کو کئی سال پیچھے دھکیل دیا، موجودہ حکومت ہر محاذ پر بری طرح ناکام دکھائی دے رہی ہے، ملک کا ہر باسی بڑھتی ہوئی مہنگائی، لاقانونیت کے ہاتھوں خون کے آنسو رو رہا ہے عمران خان آپ نے پنجاب کے عوام سے دشمنی کا ثبوت دیتے ہوئے ان پر بزدار جیسے نا اہل ترین آدمی کو وزیر اعلیٰ پنجاب بنا دیا جس کے کنٹرول میں بیوروکریسی، پولیس انتظامیہ بھی نہیں میری اپنی تحصیل حضرو میں سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکی ہیں اس کے علاوہ بھی عوامی مسائل سب کے سامنے ہیں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے کام کرنے کا اپنا ایک منفر د طریقہ کار تھا جنہوں نے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے پنجاب کو ترقی و خوشحالی کی ڈگر پر چلا دیا صوبہ کے پسماندہ دیہاتوں میں سڑکوں کی پختگی، صحت، تعلیم، میٹرو بس سروس، اورینج ٹرین و دیگر عوامی منصوبوں کی بدولت پنجاب کو زمین سے آسمان تک کی بلندیوں پر پہنچا دیا میں عمران خان سے کہنا چاہتا ہوں کہ نیا پاکستان بنانے کیلئے کھوکھلے نعروں کی نہیں بلکہ عملی جدوجہد کی ضرورت ہوتی ہے ۔

حضروسٹی:کشمیری گیٹ حضرو کے قریب ڈکیتی کی واردات ، مزاحمت پر 55 سالہ منی چینج شاپ کا مالک جاں بحق

کشمیری گیٹ حضرو کے قریب ڈکیتی کی واردات ، مزاحمت پر 55 سالہ منی چینج شاپ کا مالک صابر ولد غلام ربانی جس سے نامعلوم افراد نے بیگ چھیننے کی کوشش کی مزاحمت پر فائرنگ کر کے اسے قتل کر دیا گیا اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ایمبولینس فوراً موقع پر پہنچ گئی لاش کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال حضرو منتقل کر دیا تاہم نامعلوم شخص فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ۔

ضلع اٹک:نیشنل ہائی وے موٹروے پولیس کامرہ کے زیر اہتمام ایئر یونیورسٹی اٹک کیمپس میں روڈ سیفٹی سیمینار منعقد کیا گیا

نیشنل ہائی وے موٹروے پولیس کامرہ کے زیر اہتمام ایئر یونیورسٹی اٹک کیمپس میں روڈ سیفٹی سیمینار منعقد کیا گیا ،پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا ۔ ڈائریکٹر ایئر وائس مارشل ایئر یونیورسٹی فہیم اشرف لودھی، ایئر کموڈور ظہور شیخ، سکواڈرن لیڈر شبیر احمد، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن، کوارڈینیٹر عزت خان دیگر فیکلٹی ممبران اور طلباء نے شرکت کی ایونٹ میں سیکٹر کمانڈر این ایچ ایم پی، این 5 نارتھ ون، وقار احمد چوہدری ، ڈی ایس پی کامرہ عدیل شہزاد، ایس پی او احمد علی، جے پی او وردہ اعوان نے این ایچ ایم پی کی نمائندگی کی شرکاء کو تفصیلی ملٹی میڈیا پریزنٹیشن کے ذریعے روڈ سیفٹی کے بارے میں آگاہی دی گئی سیکٹر کمانڈر نارتھ ون نے روڈ سیفٹی کی اہمیت اور ہائی ویز اور موٹر ویز پر سفر کرتے ہوئے محفوظ رہنے کے طریقوں پر روشنی ڈالی انہوں نے روڈسیفٹی کے حوالے سے این ایچ ایم پی کی کوششوں اور عزم کے بارے میں بھی آگاہ کیا ایئر وائس مارشل فہیم اشرف لودھی نے اپنے خطاب میں سڑک کی حفاظت کے لئے این ایچ ایم پی کی کوششوں کو سراہا اور اس کا اعتراف کیا ایونٹ میں روڈ سیفٹی کوئز کا انعقاد بھی کیا گیا اور کوئز میں درست جواب دینے والوں میں گفٹ تقسیم کیے گئے انہوں نے سوینیر کا تبادلہ بھی کیا مختلف محکموں کے ڈائریکٹر کیمپس اور ایچ او ڈی کے شکریہ کے طور پر کیا اس تقریب کے لئے روڈ سیفٹی اسٹال بھی قائم کیا گیا اسٹال پر روڈ سیفٹی میٹریل اور موٹروے پولیس کے زیراستعمال آپریشنل ٹولز بھی رکھے گئے طلبا کو مختلف ٹولز کے آپریشنل استعمال کے بارے میں آگاہی دی گئی طلباء نے اسٹال پر اپنی دلچسپی ظاہر کی شرکاء میں روڈسیفٹی بریفنگ میٹریل بھی تقسیم کیا گیا ۔

تحصیل حضرو:متحرک کارکن جے یو آئی پروانہ جمعیت واجد علی خان کے بیٹے حافظ قرآن بن گئے

جے یو آئی ضلع اٹک کے سیکرٹری مالیات مولانا شہاب الدین قریشی اور متحرک کارکن جے یو آئی پروانہ جمعیت واجد علی خان کے بیٹے حافظ قرآن بن گئے مولانا شہاب الدین کے بیٹے حافظ محمد عمر قریشی اور واجد علی خان کے بیٹے حافظ گل حسن خان کے حفظ قرآن مجید مکمل ہونے پر جمعیت علمائے اسلام ضلع اٹک کے امیر مفتی تاج الدین ربانی، جنرل سیکرٹری مولانا سید بلال بادشاہ، قاسم خان وردگ، مولانا سید بادشاہ، حافظ ہارون الرشید، ملک شاہد، قاضی خالد محمود، مفتی سید امیر زمان حقانی، زرغون شاہ قاری طارق محمود، ابراہیم فانی، قاسم خان وردگ، مولانا شیر زمان، مولانا محمد نعیم، مولانا اظہار الحق، مولانا ضیا ء المحسن ، مولانا حامد نواز، مفتی سعید الرحمان، مفتی عبداللہ، قاری عبدالرءوف، مولانا فضل وہاب، مولانا فیض الرحمن نے دونوں رہنماؤں کو الگ الگ مبارک باد دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے ۔

اٹک سٹی:گھوڑا چوک سے مرزا چوک تک سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ، آئے روز حادثات میں اضافہ ، سپیڈ بریکر بھی بنائے جائیں ،عوامی حلقے

گھوڑا چوک سے مرزا چوک تک سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ، آئے روز حادثات میں اضافہ ، سپیڈ بریکر بھی بنائے جائیں ۔ ان خیالات کا اظہار ونگ کمانڈر ایم ایم خان اور اہل محلہ نے ڈپٹی کمشنر اٹک کے نام درخواست میں کیا ، درخواست میں لکھا ہے کہ اس سے قبل بھی اسی حوالہ سے ایک درخواست لکھی تھی تاہم متعلقہ حکام کو تخمینہ لگانے کے احکامات کے باوجود کوئی شنوائی نہیں ہوئی اب اس درخواست میں مزید لکھا ہے کہ حادثات سے بچنے کیلئے سڑک کی تعمیر و مرمت کی جائے اور گھوڑا چوک سے مرزا چوک تک سڑک پر سپیڈ بریکر بنائے جائیں ۔

اٹک سٹی:نوجوان صحت مندانہ سرگرمیوں کے فروغ کیلئے پی سی بی گراوَنڈ کا رخ کرتے ہیں ;234;زین الہٰی

پی سی بی گراءونڈ اٹک جو رکن قومی اسمبلی میجر طاہر صادق نے اپنے دور نظامت میں تعمیر کرایا تھا کی بدولت آج قومی سطح پر پاکستان کی ٹیم میں حیدر علی سمیت دیگر نے کرکٹ میں اپنا لوہا منوایا ‘یہ سب اسی پی سی بی گراءونڈ اٹک کے سبب ممکن ہوا اور ہزاروں کھلاڑی اس گراءونڈ سے مستفید ہو چکے ہیں اور روزانہ اٹک اور اس کے گردونواح کے علاقوں کے نوجوان صحت مندانہ سرگرمیوں کے فروغ کیلئے یہاں کا رخ کرتے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار سابق رکن قومی اسمبلی محمد زین الہٰی نے پی سی بی گراءونڈ اٹک میں آل پاکستان اٹک پریمیئرلیگ کرکٹ ٹورنامنٹ کے میچ میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کیا سٹی کرکٹ کلب واہ کینٹ اور اٹک الیون کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہوا جس میں اٹک الیون نے کامیابی حاصل کی محمد زین الہٰی کی کرکٹ آمد پر ان کا شاندار استقبال کیا اور کرکٹ کے شائقین نے ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اس موقع پر کوارڈینیٹر میجر گروپ حاجی محمد اکرم خان ، سابق صدور ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن ملک ظہیر احمد ، جاوید خان ، چیئرمین ٹورنامنٹ شاہد ندیم بیگ ، چیف آرگنائزر ٹورنامنٹ کمیٹی ملک فاروق فوقی ، طاہر محمود مودی ، اے ای او ایجوکیشن راولپنڈی سید سلیم رضا ، مرکزی جنرل سیکرٹری اے ٹی آئی ڈاکٹر ضیاء الرحمن نورانی ، ملک عثمان عظیم ، ملک کامران کامی ، آفتاب احمد قریشی ، شیخ عبدالتنویر ، شکیل گجر ، حامد خان ، فاروق کندی ، ملک خالد محمود ، عبدالرحمن عمر بٹ ، چیئرمین اٹک پریس کلب رجسٹرڈ ندیم رضا خان کے علاوہ کرکٹ کے شائقین کی کثیر تعداد موجود تھی اس موقع پر سابق رکن قومی اسمبلی محمد زین الہٰی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میجر طاہر صادق اسے عالمی سطح کے مقابلوں کیلئے بنانا چاہتے تھے تاہم پاکستان میں حکومتوں کی تبدیلی کے ساتھ مخالفین کے منصوبوں کو سرد خانے میں ڈالنے کی روایت ہے جس کا شکار یہ پی سی بی گراءونڈ اٹک بھی ہوا تاہم اٹک کے کھلاڑیوں کے حقوق کیلئے رکن قومی اسمبلی میجر طاہر صادق ہر سطح پر آواز حق بلند کریں گے تاکہ اٹک کے نوجوانوں میں کھیل اور صحت مندانہ سرگرمیوں کے فروغ کا جذبہ اجاگر ہو یہی ہمارا قومی اور ملی فریضہ ہے جس کی انجام دہی میں کوئی کسر نہیں اٹھا رکھی جائے گی بعدازاں انہوں نے جیتے والی ٹیم اٹک الیون اور سٹی کرکٹ کلب واہ کینٹ کے کھلاڑیوں کے علاوہ اٹک کے مقامی کھلاڑیوں کے ہمراہ گروپ فوٹو بنوائے اور کھلاڑیوں میں انعامات بھی تقسیم کیے ۔