News from district Attock, Chhachh valley and Hazro city by HazroCity.com

اٹک سٹی:ملک کے دیگر حصوں کی طرح اٹک میں سرکاری افسران نے لوٹ مار کا بازار گرم کر رکھا ہے ، میجر طاہر صادق

رکن قومی اسمبلی میجر طاہر صادق نے کہا ہے کہ ملک کے دیگر حصوں کی طرح اٹک میں سرکاری افسران نے لوٹ مار کا بازار گرم کر رکھا ہے اور عوام کرپشن کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے بغیر کسی سفارش اور جھجک کے سرکاری اداروں اور سرکاری افسران کی کرپشن کو بے نقاب کرنے کیلئے انہیں آگاہ کریں بد عنوان سرکاری افسران اور عملہ کو نشان عبرت بنایا جائے گا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اٹک میں اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر ان کے میڈیا کوارڈینیٹر تنظیم اقبال پاشی ہاشمی ، حاجی ملک خادم حسین سگھوال ، چیئرمین اٹک پریس کلب رجسٹرڈ ندیم رضا خان ، چیئرمین حسن ابدال پریس کلب رجسٹرڈ شہزاد سید ، پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کے سینئر نمائندگان بھی موجود تھے ۔ انہوں نے کہا کہ عوامی شکایات پر انہوں نے سی او ہیلتھ اتھارٹی اٹک کی کرپشن کو بے نقاب کیا ہے تو انہوں نے ہاتھ پاءوں مارنے شروع کر دیئے ہیں تاکہ اٹک میں بدعنوان افسران کی سرپرستی کرنے والی حکومتی شخصیات انہیں اس عہدے پر برقرار اور ان کے خلاف کسی قسم کی کوئی انکوائری نہ ہونے دیں اٹک میں کوئی ایسا محکمہ نہیں جہاں کرپشن عروج پر نہ ہو ، پنجاب میں منظور ہونے والا نیا بلدیاتی نظام جو انتہائی لنگڑا لولہ ، بے کار ترین سسٹم ہے جس میں ضلع اور یونین کونسل کو ختم کر کے ایسا نظام وضع کیا گیا ہے جو عوام کو کسی قسم کی کوئی چیز ڈیلیور نہیں کر سکے گا سپریم کورٹ نے اس کا نوٹس لیا ہے حکومت کو چاہیے کہ جو غریب اور عام آدمی کی فلاح و بہبود کیلئے بہتر ہو وہ نظام وضع کیا جائے جو عوام کو بہتر سہولیات فراہم کر سکتا ہو اقتدار کی نچلی سطح تک منتقلی کا بلدیاتی نظام جو 2001 ء میں قائم کیا گیا زبردست نظام تھا جس کے تحت پورے پاکستان کے تمام اضلاع میں پسماندہ علاقے تعمیر و ترقی کے ایک شاندار دور میں داخل ہوئے صوبائی حکومتوں نے اس نظام کو بہتر کرنے کے بجائے یک جنبش قلم ختم کر کے نت نئے تجربات شروع کیے جو سلسلہ ابھی تک جاری ہے موجودہ بلدیاتی نظام کو تحریک انصاف کی حکومت نے ختم کر کے نیا سسٹم نہیں دیا اور 2 سال کا عرصہ گزر چکا ہے کرونا وائرس کے سلسلہ میں پنجاب میں بلدیاتی ادارے موجود ہوتے تو بہتر انداز میں کرونا وائرس کے سلسلہ میں کیے جانے والے اقدامات کو درست سمت میں پہنچایا جا سکتا تھا تاہم بلدیاتی ادارے نہ ہونے کے سبب تمام نظام سرکاری افسران کے رحم و کرم پر رہا اور انہوں نے جو کچھ کیا وہ سب کے سامنے ہے جس کا کوئی حساب کتاب نہیں لیا گیا پنجاب میں ویلج کونسل اور نیبر ہڈ کے نام پر جو انگریزی کے الفاظ ہیں بلدیاتی نظام وضع کیا گیا ہے اس سے پنجاب بھر میں تحریک انصاف کی حکومت کی نیک نامی پر داغ لگا ہے کہ انہیں ویلیج کونسل جس کا اردو نام موضع کونسل یا گاءوں کونسل اور اسی طرح نیبر ہڈ کا نام ہمسایہ کونسل یا دیگر رکھے جا سکتے تھے اور اس سلسلہ میں پاکستان بھر میں ناموں کا ایک مقابلہ کروایا جا سکتا تھا کہ بہتر نام تجویز کرنے والے کو ایک لاکھ روپے انعام دیا جائے گا تو بہتر نام دستیاب ہو جاتا تاہم ہر کام سرکاری افسران سے کرانے کی ریت دن بدن بڑھتی جا رہی ہے جس کا خمیازہ تحریک انصاف کی حکومت کو بھگتنا پڑے گا انہوں نے کہا کہ ان کی 16 نومبر 2017 ء کو تحریک انصاف میں شمولیت کے موقع پر شہید ملت لیاقت علی خان ہاکی سٹیڈیم میں بڑے جلسہ عام میں جس میں وزیر اعظم عمران خان نے خطاب کیا تھا اس موقع پر پارٹی معاہدہ کے تحت قومی اسمبلی کی 2 اور پنجاب اسمبلی کی ایک نشست دی گئی اور وہ تبدیلی کے نعرے پر تحریک انصاف میں شامل ہوئے تاکہ غریبوں کے مسائل حل ہو سکیں اور وہ آج بھی عوام کی خدمت کر رہے ہیں اور انہیں کوئی پچھتاوا نہیں تاہم عمران خان کو ان کے نا اہل مشیروں نے اس مقام تک پہنچا دیا ہے کہ وہ اس کمیٹی میں شامل ہیں جو پاکستان میں پودے لگانے کے سلسلہ میں قائم کی گئی ہے 10 ارب پودے لگانے کا دعویٰ کرنے والوں نے 2 سالوں میں صرف 3 کروڑ اور چند لاکھ پودے لگائے ہیں اس کام کیلئے نا اہل لوگوں کو اہم عہدے پر فائز کر دیا گیا پودے لگانا مالیوں کا کام ہے حکومت کو متعدد مرتبہ تنبیہ کی گئی ہے کہ بے روزگاری ، مہنگائی ، سرکاری دفاتر میں آئے روز عوام کی ہونے والی تذلیل ، جائز کاموں کیلئے رشوت کا مسلمہٰ اصول جیسے مسائل کا خاتمہ نہ کیا گیا تو اس کے نتاءج خطرناک ثابت ہوں گے اوپر کی کرپشن ضلع اور تحصیل سطح تک پہنچ چکی ہے محکمہ مال ، محکمہ صحت اور دیگر محکمہ جات کرپشن کے گڑھ بن چکے ہیں ہر چیز رشوت کی بنیاد پر ممکن ہو رہی ہے اور بدعنوان عناصر کا مافیا نیچے سے لے کر اوپر تک اپنے پنجے گاڑ چکا ہے انہوں نے خبردار کیا ہے کہ اٹک میں ایسے کام نہیں چلے گا بولیاں لگی ہوئی ہیں ’’ مینو نوٹ ویکھا میرا موڈ بڑیں ‘‘ کا فارمولہ سرکاری دفاتر میں عمل پیرا ہے اور کوئی پوچھنے والا نہیں انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میجر گروپ میں شمولیت کی وجہ یہ ہے کہ ہم نے اٹک میں عوام کو روزگار ، تعلیم ، صحت ، مواصلات اور زندگی کے ہر شعبہ َ میں ڈیلیور کر کے دکھایا ہے چیف الیکشن کمشنر بہت قابل افسر رہے ہیں اور انہوں نے چیف الیکشن کمشنر کی حیثیت سے بھی اپنے آپ کو منوایا ہے حلقہ بندیوں پر انہیں کوئی اعتراض نہیں تاہم اٹک کو اٹک میں ہی رہنے دیا جائے صوابی یا دیگر اضلاع کے ساتھ لگانے سے گریز کیا جائے وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم ، پی پی پی اور مسلم لیگ ( ن ) کی مدد سے میجر گروپ کے خلاف ضلع بھر میں ایک گروپ تیار کر رہے ہیں تاہم ہمیشہ کی طرح اللہ پاک کے فضل و کرم اور عوام کی حمایت و تائید سے یہ لوگ اس مرتبہ بھی شکست سے دو چار ہوں گے اور ناکامی ان کا مقدر بنے گی ، کامسیٹس یونیورسٹی اٹک کیمپس کے ایک حصہ کو جو چند کنال پر مشتمل ہے پہلے زبردستی خالی کرا کر قرنطینہ سنٹر بنایا گیا اور بعدازاں یہاں پر مدر اینڈ چائلڈ کیئر ہسپتال قائم کرنے کا بورڈ لگا دیا گیا ہے جو اس بلڈنگ سے مطابقت نہیں رکھتا وزیر اعظم عمران نے وزیر اعظم ہاءوس اپنے منشور کے تحت یونیورسٹی کے حوالہ کر دیا اور اسی منشور کے تحت اٹک میں ڈپٹی کمشنر کی عمارت جو 42 کنال سے زائد رقبہ پر مشتمل ہے پر وزیر اعظم کے منشور کے تحت مدر اینڈ چائلڈ کیئر ہسپتال قائم کیا جائے تو زیادہ بہتر ہو گا کیونکہ موجودہ جگہ انتہائی گنجان آباد اور رش والی ہے جہاں ٹریفک جام رہنا معمول ہے اور یہ ہسپتال قائم ہونے سے ٹریفک جام کا عمل مزید بڑھنے کی توقع ہے حکومت نے تیل کی قیمتیں کم کیں جس کا عام آدمی کو کوئی فائدہ نہیں پہنچا اور تیل مارکیٹ سے غائب ہو گیا اور دوبارہ تیل کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا جس کا سلسلہ ہر 15 دن بعد جاری ہے حکومت کے اقدامات سے عام آدمی مستفید نہیں ہو رہا حکومت بجلی کے سلسلہ میں آئی پی پیز سے جو معاہدے کیے اس کا بھی عوام کو فائدہ ہونا چاہیے تھا اصولی طور پر آئی پی پیز سے معاہدے ختم کر کے پانی سے بجلی بنانے اور دیگر وسائل کی طرف توجہ دی جانی چاہیے ، لٹیرے قومی خزانے کو شیر مادر کی طرح لوٹ کر بیرون ملک اثاثے بناتے رہے کبھی ریوڑی والا ، کبھی رکشے والا ، کبھی برف والے کے نام پر اربوں روپے کے لین دین ہوتے رہے سیاسی ، اقتصادی ، مالی اور ہر سطح پر ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچانے میں کسی نے کوئی کسر نہیں اٹھا رکھی عام آدمی نے تحریک انصاف کو تبدیلی اور گزشتہ حکومتوں سے کی جانے والی نفرت کے سبب دل کھول کر پیار کرنے کے علاوہ ووٹ دیئے اور اب عوام اس پیار کا بدلہ مانگ رہے ہیں تاہم نا اہل اور غیر منتخب افراد ڈیلیور کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکے ہیں جس کا ثبوت ان کی 2 سالہ ناقص کارکردگی ہے اٹک میں امن و امان کی صورتحال انتہائی ناگفتہ بہ ہو چکی ہے پولیس مکمل طور پر ناکام ہے ، چوری ، ڈکیتی اور راہ زنی کی وارداتوں میں اضافہ ہو چکا ہے اور لوگ عدم تحفظ کا شکار ہیں علاقہ کے سینکڑوں لوگوں کی ڈی پی او آفس میں آمد پر انہوں نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی سے ان کے دفتر میں معززین علاقہ کے ہمراہ ملاقات کر کے داخلی خارجی راستوں پر پکٹ ، بولیانوال اور دیگر علاقوں میں چوری ، ڈکیتی اور راہ زنی کی وارداتوں میں قابو پانے کے سلسلہ میں کامیاب مذاکرات کیے ڈی پی او نے ان کی تجاویز کو مثبت قرار دیتے ہوئے فوری طور پر احکامات جاری کر دیئے ہیں جس کا علاقہ کے لوگوں نے خیر مقدم کیا ہے اور اس کے نتاءج بھی جلد سامنے آئیں گے پولیس کی گشت میں اضافہ کر دیا گیا ہے اللہ پاک کے فضل و کرم ، والدین ، غریبوں ، مظلوموں ، بے بسوں ، بیوہ ، یتیموں اور بے سہارا افراد کی دعاءوں کے سبب لوگوں کے مسائل حل کیے ہیں اور خدمت کا یہ سفر میجر گروپ کا ہر کارکن ادا کر رہا ہے ضلع اٹک سے وڈیرہ ازم کا خاتمہ کر دیا گیا ہے بلدیہ اٹک جس کے ایڈمنسٹریٹر ڈپٹی کمشنر اٹک ہیں سمیت دیگر محکموں میں کرپشن عروج پر ہے سرکاری طور پر بنائے جانے والے لائسنس ، شعبہَ بلڈنگ اور دیگر شعبوں میں کرپشن کی کہانیاں زد و عام ہیں لائسنس بنانے کیلئے جاری کردہ رسیدوں کا کوئی ریکارڈ نہیں اہلکار سرکاری اوقات کار کے بعد بھی رات گئے تک غریب تاجروں سے لائسنس کی فیس نقد وصول کر کے جیب میں ڈال رہے ہیں جنہیں کوئی پوچھنے والا نہیں ۔

اٹک سٹی:ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر نے تعلیمی کرونا ایس او پیز پر عمل در آمد کے معائنے کے لیے مختلف سکولوں اور کالجوں کا دورہ کیا

ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر نے تعلیمی کرونا ایس او پیز پر عمل در آمد کے معائنے کے لیے مختلف سکولوں اور کالجوں کا دورہ کیا ۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ سی ای او ایجوکیشن ڈاکٹر جاوید اقبال اعوان اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے ڈی سی اٹک نے تعلیمی اداروں میں جاری سر گر میوں کا جائزہ بھی لیا اور ہدایات جاری کر تے ہوئے کہا کہ تمام نصابی اور ہم نصابی سر گر میوں کے دوران حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق کرونا ایس او پیز پر سختی سے عمل در آمد کرایا جائے تمام سٹاف اور طلباء کی صحت کا خاص خیال رکھا جائے اور مسلسل نگرانی جاری رہے انہوں نے محکمہ تعلیم کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ ضلع بھر کے تعلیمی اداروں کے دورے جاری رکھیں اور حکومتی ہدایات موَثر بنانے کی نگرا نی کریں ۔

اٹک سٹی:محمد شہباز شریف کی گرفتاری قانون و انصاف کے منہ پر طمانچہ ہے ، شیخ آفتاب احمد

سینئر نائب صدر مسلم لیگ ( ن ) پنجاب و سابق وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ محمد شہباز شریف کی گرفتاری قانون و انصاف کے منہ پر طمانچہ ہے جس شخص نے پنجاب بھر میں ترقیاتی کاموں کے ریکارڈ قائم کئے ہوں جس کی ایڈمنسٹریشن اور کاموں کی رفتار کو بین الاقوامی سطح پر سراہا جاتا ہو اس کے ساتھ ایسی نا انصافی حکمرانوں کی احتساب کے نام پر بدترین انتقام کی زندہ مثال ہے ان خیالات کا اظہار شیخ آفتاب احمد نے ضلعی سیکرٹریٹ مسلم لیگ ( ن ) کے دفتر میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر مسلم لیگ ( ن ) کے کارکنان کی کثیر تعداد موجود تھی انہوں نے کہا کہ محمد شہباز شریف نے پنجاب بھر میں اور ہم نے وفاق میں محمد نواز شریف کی قیادت میں اس ملک و قوم کی شب و روز خدمت کی اور اسی محنت کا نتیجہ تھا کہ یہ چمن ہرا بھرا ہوا اس کے اندھیرے دور ہوئے اور روشنیاں بحال ہوئیں 22 کروڑ عوام اپنے دل پر ہاتھ رکھ کر اپنے ضمیر کو جھنجھوڑ کر پوچھیں کہ مسلم لیگ ( ن ) کی حکومت نے آپ کو دکھ دیئے تھے یا سکھ دیئے تھے کیا مسلم لیگ ( ن ) کی حکومت میں آپ مطمئن زندگی نہیں گزار رہے تھے کیا مسلم لیگ ( ن ) کی حکومت میں آپ کو ہر چیز مناسب قیمت میں با آسانی دستیاب نہیں تھی جبکہ آج پورے ملک میں مہنگائی کے طوفان نے جو تباہی مچائی ہوئی ہے اس کا بھی موازنہ کر لیں ہم یہ لڑائی اپنی ذات کے لئے نہیں لڑ رہے اگر ہم نے اپنے مفادات کی جنگ لڑنی ہوتی تو 2018 کے الیکشن نتاءج کے بعد ہی ہم سڑکوں پر آ جاتے لیکن ہماری لڑائی اس ملک و قوم کے لئے ہے حکمران کہتے ہیں ہم اپوزیشن رہنماؤں کو جیلوں میں ڈال دیں گے آپ چینی کی قیمت 55 روپے ، آٹے کی قیمت 40 روپے ، ادویات کی قیمتوں میں جو 600 فیصد اضافہ کیا جا چکا ہے اسے واپس لے آئیں ، پیٹرول کی قیمتیں ، بجلی ، سوئی گیس کی قیمتوں کو مسلم لیگ ( ن ) کی حکومت والے نرخوں پر لے آئیں گروتھ ریٹ کو 5;46;8 پر لے جائیں ایک کروڑ نوکریوں اور پچاس لاکھ گھروں کے وعدے کو پورا کر دیں پھر بے شک پوری مسلم لیگ ( ن ) کو جیلوں میں ڈال دیں ہ میں کوئی اعتراض نہیں ہو گا تاہم جس چمن کی آبیاری کے لئے ہم نے اٹھارہ اٹھارہ گھنٹے کام کیا ہو اسے اس طرح برباد ہوتے نہیں دیکھ سکتے وطن عزیز کی حالت زار پر دل جلتا ہے کل جو چولہے ہم نے جلائے تھے آج آپ کی تبدیلی کی وجہ سے ٹھنڈے ہو گئے ہیں کل جب روشنیاں ہم نے بحال کی تھیں آج وہ بجھ گئی ہیں خدارا ہوش کے ناخن لیں اقتدار سدا کسی کا نہیں ہوتا اس ملک نے قیامت کی صبح تک قائم و دائم رہنا ہے یہ آنے والی نسلوں کی امانت ہے اس میں خیانت نہ کریں اور اب مقتدر قوتوں کو بھی سوچنا چاہیے اپنے فیصلوں پر نظرثانی کرنی چاہیے ۔

اٹک سٹی:جی ٹی روڈ مانسر کیمپ کے قریب بس ، ٹرک اورکیری وین میں تصادم ، 3 افراد زخمی

جی ٹی روڈ مانسر کیمپ کے قریب بس ، ٹرک اورکیری وین میں تصادم ، 3 افراد زخمی ‘تفصیلات کے مطابق جی ٹی روڈ مانسر کیمپ کے قریب تیز رفتار بس بے قابو ہو کر ٹرک سے ٹکرانے کے بعد کیری وین سے ٹکرا گئی حادثہ کے نتیجہ میں کیری وین میں سوار 3 افراد شدید زخمی ہو گئے اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کا عملہ فوراً موقع پر پہنچ گیا اور زخمیوں کو طبی امداد دینے کے بعد اسفندیار بخاری ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال اٹک منتقل کر دیا تمام زخمیوں کا تعلق بوٹا گاؤں سے ہے ۔

ضلع اٹک:جمعیت علماء اسلام ضلع اٹک کی مجلس عاملہ اور تحصیلوں کی مجالس عاملہ کا مشترکہ اجلاس گاؤں بسال میں منعقد ہوا

جمعیت علماء اسلام ضلع اٹک کی مجلس عاملہ اور تحصیلوں کی مجالس عاملہ کا مشترکہ اجلاس گاؤں بسال میں مفتی سعید الرحمن کی میزبانی اور مفتی تاج الدین ربانی کی صدارت میں منعقد ہوا ،مولانا شہاب الدین قریشی کی تلاوت سے اجلاس کی پہلی نشست شروع ہوئی ۔ ضلعی ناظم عمومی مولانا سید بلال بادشاہ اجلاس میں شریک نہ ہو سکے لہٰذا اجلاس کی کاروائی ڈپٹی سیکرٹری مفتی محمد عبداللہ نے چلائی ڈپٹی سیکرٹری ملک شاہد نے ہمیشہ کی طرح اجلاس کی کاروائی قلمبند کی مفتی عبداللہ نے اجلاس کے ایجنڈے پر بریفنگ دی آمدہ صوبائی مجلس عمومی کے اجلاس لاہور میں ضلعی اراکین کی شرکت بلدیاتی انتخابات میں ضلعی سطح پر حصہ لینے کے حوالے سے مشاورت ہوئی اور تحصیلوں اور بنیادی یونٹوں کو فعال کرنے کے حوالے سے آراء بھی سامنے آئیں اجلاس کے آغاز میں امیر ضلع مفتی تاج الدین ربانی نے کہا کہ ہ میں جماعت کو منظم کرنے کے لئے اپنے دیگر تمام تقاضوں کو دبا کرآگے بڑھنا ہوگا اور قائد محترم کی طرح صبح شام جماعت کے لیے وقف کرنا ہوگی انہوں نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام وہ واحد جماعت ہے جو وطن عزیز کو مشکلات سے نکال سکتی ہے انہوں نے تمام شرکاء سے درخواست کی کہ وہ اجلاس کی اہمیت کے پیش نظر اپنی آراء کو منظم کرکے پیش کریں جس کے بعد تمام تحصیلوں کے امراء نظماء سے اپنی تحصیل کی کارکردگی سنی گئی سب سے متاثر کن کارکردگی جمعیت علماء اسلام تحصیل جنڈ کے امیر مولانا حامد نواز نے پیش کی تمام تحصیلوں کی رپورٹ کے پیش نظر امیر ضلع مفتی تاج الدین ربانی نے تمام کمی بیشی کو 15 روز میں ختم کرنے کا وقت دیا اور متعین کردہ بقایا یونٹوں کو بنا کر ان کی رپورٹ 15 دن کے اندر ضلع کوآگاہ کرنے کا پابند کیا گیا تحصیلوں کی کارکردگی رپورٹ مکمل ہونے کے بعد ضلعی عاملہ کے اراکین سے رپورٹیں لی گئی سب سے پہلے مفتی امیر زمان حقانی نائب امیر نے اپنی رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ ان کو جو ٹارگٹ وہ وکلا کے حوالے سے دیا گیا تھا اس پر انہوں نے کام شروع کر رکھا ہے اس سلسلے میں ان کا خیال ہے کہ ضلعی جماعت بھی ان کے ساتھ و کلاء سے ملا قاتیں کرے اسی طرح ملک شاہد نے اساتذہ ونگ کے حوالے سے اپنی رپورٹ پیش کی دونوں حضرات کو امیر نے کام مکمل کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ضلعی ناظم مالیات مولانا شہاب الدین نے اپنی رپورٹ پیش کی اور بتایا کہ اس وقت ضلعی جماعت کے پاس تقریبا 80 ہزار روپے جمع ہیں اس موقع پر ضلعی سرپرست اعلیٰ نے مالیات کے نظام کو مزیدمزین کرنے کی درخواست کی ناظم اطلاعات حافظ ہارون الرشید نے بھی اپنی رپورٹ اور آراء پیش کی جماعت کو عوامی سطح پر متحرک کرنے کیلئے عوامی سطح پر ہی اجلاس منعقد کیے جائیں ہر سطح کی جماعتیں اپنی انتظامیہ سے ملاقات رکھیں اور عوامی مسائل کے حل کی کوششیں کرے ضلعی سالار مولانا زکریا کلیم اللہ نے کہا کہ ہر تحصیل سے رضاکار موقع پر مل جاتے ہیں البتہ باقاعدہ انصار الاسلام کومضبوط بنانے پرزوردیا سرپرست اعلیٰ حضرت قاضی خالد محمود نے کہا کہ اس دور میں دیگر سیاسی جماعتوں اور لیڈروں کے مقابلے میں جمعیت علماء کے ساتھ کھڑا رہنا ہی قابل تحسین ہے انہوں نے ضلعی جماعت میں فورتھ شیڈول افراد کو ڈٹ کر جماعت کے ساتھ منسلک رہنے پر زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اجلاس کی پہلی نشست ظہر سے قبل اور دوسری نشست ظہر سے بعد قاضی کی تلاوت سے شروع ہوئی 3 بجے کھانے کا وقفہ اور تیسری نشست شروع ہوئی جبکہ چوتھی نشست جس میں امیر نے فیصلے سنائے وہ عصر کی نماز کے بعد ہوئی شرکا اجلاس نے اپنی اپنی آراء کا اظہار کیا آخر میں کراچی سے تشریف لائے ایک جماعتی مہمان مولانا مسکین نقشبندی نے بھی جماعت کو قیمتی نصیحتیں فرمائیں اجلاس میں ربیع الاول کے مہینے میں ہر تحصیل میں ایک عوامی جلسہ جس میں صوبائی و مرکزی قائدین کو شرکت کے لئے مدعو کیا جائے گا کرنے کا فیصلہ ہوا اور طے پایا کہ تحصیلوں میں جلسے کرنے کے بعد آخر میں ضلعی سطح پر ایک بڑا عوامی جلسہ منعقد کیا جائے گا یہ بھی طے پایا کہ ہر تحصیل میں پرچم کشائی کی مہم کا آغاز جلد کیا جائے گا اس سلسلے میں جنڈ کی کارکردگی کو سراہا گیا ربیع الاول کے بعد ہر تحصیل میں تربیتی کنونشن بھی منعقد کئے جائیں گے جبکہ بلدیاتی انتخابات سے قبل ضلع سطح پر ہر تحصیل و ضلع کے مجلس عمومی کیلئے 24 گھنٹے کی ایک نشست کسی بھی جگہ رکھی جائے گی جس میں کئی موضوعات پر سیر حاصل گفتگو کی جائے گی فورتھ شیڈول والے افراد جو کہ عرصہ دراز سے جماعت کے ساتھ چل رہے ہیں انہیں قانونی تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے تحفظ فراہم کیا جائے گا یہ بھی فیصلہ ہوا کہ آمدہ صوبائی عمومی کے اجلاس میں تحصیلوں کے امراء نظماء کو بھی بطور مبصر شرکت کی دعوت دی جائے گی اور جن حضرات کے نام ضلعی ناظم انتخابات نے صوبائی عمومی کی رکنیت کیلئے بھیجے تھے لیکن انہیں رکنیت نہ مل سکی انہیں بھی اس اجلاس میں شریک کیا جائے گا آخر میں سرپرست اعلی قاضی خالد محمود کی دعا سے اجلاس اختتام پزیر ہو گیا ضلعی نائب امیر مفتی سعید الرحمن نے پرتکلف کھانے سے مہمانوں کی تواضع کی اس پر تمام اراکین نے ان کا شکریہ ادا کیا ۔

اٹک سٹی:پنجاب کے اساتذہ کے ساتھ سوتےلی ماں والا سلو ک کا خاتمہ کےا جا ئے ،وقاص خان ودیگر اساتذہ کا اظہارخیال

پنجاب کے اساتذہ کے ساتھ سوتےلی ماں والا سلو ک کا خاتمہ کےا جا ئے ، وفاق کے اساتذہ کی طر ح پنجاب بھر کے سر کاری سکولوں مےں تدرےس کے فراءض انجام دےنے والے اساتذہ کو بھی چھٹےوں مےں کنوئنس الا ءونس دےا جا ئے ان خیالات کا اظہار سر پر ست اعلیٰ پرا ئمری اےلےمنٹری ٹےچر ز اےسوسی اےشن وقاص خان ، صوبائی سےکرٹری جنرل عامر خان ، ضلعی صدر احسن حسےن نے مےڈ ےا کو اپنے تحرےری بےان مےں کےا انہو ں نے کہا کہ وفاق مےں اساتذہ کو چھٹےوں مےں بھی کنوئنس الا ءونس دےا جاتا ہے تاہم پنجاب بھر کے اساتذہ کے ساتھ پنجاب حکومت سوتےلی ما ں والا سلوک کر رہی ہے حکومت پنجاب کی بار بار ےقےن دہا نےوں کے با وجود ابھی تک پنجاب بھر کے اساتذہ چھٹےوں مےں کنو ئنس الا ءونس کے حق سے محروم ہےں ہم حکومت پنجاب سے پر زور مطالبہ کر تے ہےں کہ اساتذہ کے تنخواہو ں سے چھٹےوں مےں کنوئنس الا ءونس کی کٹوتی فوری طور پر بند کی جائے اگر حکومت پنجاب نے ہمارے اس دےرےنہ مطالبے پر کا ن نہ دھر ے تو پنجاب کے بھر کے پرا ئمری اور اےلےمنٹری اساتذہ اپنے حقوق کے حصول کےلیے احتجاج کا بھر پور حق رکھتے ہےں ۔

تحصیل حضرو: غازی بروٹھہ نہر سے ایک بار پھر لاکھوں روپے مالیت کی حفاظتی جالی چوری ہوگئی ، 450 سیکیورٹی گارڈز کی کارکردگی صفر

غازی بروٹھہ نہر موٹر وے پل کے ساتھ ایک بار پھر لاکھوں روپے مالیت کی حفاظتی جالی چوری ہوگئی تین ماہ قبل بھی اسی جگہ سے حفاظتی جالی چوری ہوئی تھی ،نہر پر تعینات 450 سیکورٹی گارڈز کی کارکردگی صفر ہو گئی ۔ تفصیلات کے مطابق واپڈا غازی بروٹھہ ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کے کنارے حال ہی میں نصب حفاظتی جنگلہ سے لاکھوں روپے مالیت کی جالی چوری ہوگئی ،یہ جالی رات کے وقت نامعلوم چوروں نے تھانہ حضرو کی حدود میں موٹر وے پل کی روشنیوں ، ہروقت جاری ٹریفک اور واپڈا سیکورٹی گارڈز کے پہرے کے باوجود صرف تین ماہ کے وقفے سے ایک بار پھر چوری ہونے سے 450 واپڈا سیکورٹی گارڈز کی کارکردگی صفر ثابت ہوگئی ہے جن پر ہر ماہ کروڑوں روپے خرچ ہورہے ہیں یاد رہے کہ اسی ایریا میں تین ماہ قبل 79 پینل سے لاکھوں روپے مالیت کی جالی پہلے بھی چوری ہوچکی ہے جس کے بعد یہ مسلسل پہرہ دیا جارہاتھا تاہم چور ایک بارپھر کامیابی سے اپنا کام کر گئے ۔

اٹک سٹی:ضلع اٹک میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی تعداد629 ہوگئی

انچارج ضلعی کنٹرول روم برائے کرونا وائرس ڈاکٹر آصف نیازی کے مطابق ضلع اٹک میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی تعداد629 ہوگئی ہے، اموات کے حوالے سے رپورٹ کے مطابق 629 مثبت کیسز میں سے 20 ہسپتال میں داخل مشتبہ افراد میں سے 4 اور ہسپتالوں سے باہر 35 کنفرم افرادفوت ہوئے ،کروناوائرس کے 59 کنفرم اور مشتبہ مر یضوں کے فوت ہونے پر محفوظ تد فین کی گئی ہے 600 افراد صحت یاب ہوئے1 فرد زیر علاج ہے ۔ گھروں میں 8افرادقر نطینہ میں ہیں 17274 افراد کی سکریننگ کی گئی 13819 افراد میں کرونا وائرس کا شبہ ہے10439 افراد کے کرونا وائرس ٹیسٹ منفی آئے ہیں اور2751 افراد کی رپورٹس کا انتظار ہے زیر علاج اور قر نطینہ میں موجود افراد کی مجموعی صحت بہترہے ڈاکٹر آصف نیازی نے کہا کہ عوام موجودہ حالات میں گھروں میں رہیں اور احتیاطی تدابیر پر عمل کریں ۔

اٹک سٹی:میٹرک پارٹ ٹو امتحان کا آن لائن داخلہ اورفارموں کی وصولی کا ترمیم شدہ شیڈو ل جاری کردیا گیا

پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیئرمین ( پی بی سی سی ) کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کی روشنی میں تعلیمی بورڈ، راولپنڈی نے میٹرک (پارٹ;7373;-)ضمنی2020ء ;67;ovid-19 امتحان کا آن لائن داخلہ فارموں کی وصول کا ترمیم شدہ شیڈو ل جاری کردیا ۔ مذکورہ امتحان مورخہ7نومبر سے شروع ہو گا جس کے لیے بورڈ ہذا میں آن لائن داخلہ فارموں کی وصول کا شیڈو ل یہ ہے سنگل فیس کے ساتھ داخلہ فارم وصول کرنے کی آخری تاریخ 9 اکتوبر ، دوگنا فیس کے ساتھ داخلہ فارم وصول کرنے کی آخری تاریخ 16اکتوبر جبکہ تین گناہ فیس کے ساتھ داخلہ فارم وصول کرنے کی آخری تاریخ 23 اکتوبر مقرر کی گئی ہے داخلہ فارم کی قیمت بمعہ پروسسنگ فیس 425 روپے ہے داخلہ فارم آن لائن کرنے کے بعد فارم اور فیس مقررہ شیڈول کے مطابق آخری تاریخ سے پہلے دفتر کو وصول ہونا لازمی ہے ریگولر ادارہ جات کے وہ امیدواران جو پہلی مرتبہ امتحان میں شرکت کریں گے ان امیدوران کے لیے داخلہ پروسسنگ فیس کے علاوہ 600 روپے سند فیس بھی جمع کروائیں گے اس حوالہ سے کسی بھی قسم کی معلومات کے لیے کنٹرولر امتحانات کے ٹیلی فون نمبر 0515450917 ، 0515450918 ، میٹرک برانچ کے فون نمبر 0515450932 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے مزید معلومات کے لیے بورڈ کی ویب ساءٹ www;46;biserawalpindi;46;edu;46;pk وزٹ کریں ۔

اٹک سٹی:مدارس کی برکت کی وجہ سے اللہ تعالیٰ پاکستان کی حفاظت کر رہا ہے، مدرسہ عبداللہ بن زبیر میں تقریب سے مقررین کا اظہارخیال

دینی مدارس اسلامی تعلیم کے ساتھ دنیاوی تعلیم بھی طلبہ کو پڑھا رہے ہیں ، مدارس کی برکت کی وجہ سے اللہ تعالیٰ پاکستان کی حفاظت کر رہا ہے، وہ خوش قسمت لوگ ہیں جن کے بچے قرآن پاک کی تعلیم حاصل کر رہے ہیں ان خیالات کا اظہار مدرسہ عبداللہ بن زبیر پیپلز کالونی اٹک میں اسلامی، دنیاوی تعلیم میں اعلیٰ پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کو انعام دینے کی تقریب سے مولانا عبید اللہ، مہتمم قاری محمد طارق ، پرنسپل حاجی نصیر احمد ، حضرت مولانا عطاء الحق قلبی، قاری اسماعیل ، قاری یاسر حسین ، مولانا طاہر نے خطاب کرتے ہوئے کیا مقررین نے کہا کہ حاجی نصیر احمد نے مدرسہ میں جماعت اول سے لے کر آٹھویں تک طلبہ کو پڑھانے میں اہم کردار ادا کیا مدرسہ میں طلبہ کو اول سے آٹھویں جماعت تک مفت تعلیم دی جاتی ہے اس کے ساتھ بچوں کو حفظ اور ناظرہ کی تعلیم بھی دی جا رہی ہے دینی مدارس اسلام کے قلعے ہیں جس سے ہر سال ہزاروں طالب علم فارغ ہو کر اسلام پھیلا رہے ہیں اللہ پاک کی راہ میں جو لوگ خرچ کرتے ہیں وہ لوگ دنیا و آخرت میں کامیاب ہوتے ہیں اچھا انسان وہ ہے جو قرآن پاک کی تعلیم حاصل کرے اور قرآن پاک پڑھانے اور پڑھنے والوں سے جو لوگ محبت کرتے ہیں اللہ تعالیٰ کے ہاں سرخرو ہوتے ہیں دینی مدارس اور بچوں کی وجہ سے کئی وبائیں ختم ہو جاتی ہیں مولانا عبید اللہ نے قاری محمد طارق کی محنت کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ دن رات بچوں کو قرآن پاک کی تعلیم دے رہے ہیں قرآن پاک پڑھنے سے برکت ہوتی ہے دینی اداروں کے اساتذہ کا ہم پر احسان ہے جو ہمارے بچوں کی تربیت کرنے پر لگے ہوئے ہیں آخر میں مولانا عبید اللہ، قاری محمد طارق،ملک ایوب، حاجی جلیل احمد، ارشد محمود، پرنسپل حاجی نصیر نے اسلامی، دنیاوی اور کھیلوں میں اعلیٰ پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ میں انعامات تقسیم کیے ۔

اٹک سٹی:غریب نادار مرد و خواتین میں قرعہ اندازی کے ذریعے مرغیاں تقسیم کی گئیں

غریب نادار مرد و خواتین میں قرعہ اندازی کے ذریعے مرغیاں تقسیم کی گئیں ، ایڈیشنل ڈائریکٹر لاءف سٹاک ڈاکٹر عاصم رفیق نے حکومت پنجاب کی ہدایت پر مرغی پال منصوبہ کے تحت قرعہ اندازی کے ذریعے 300 افراد میں مرغیاں تقسیم کی گئیں ہر شخص کو ایک یونٹ جس میں 6 مرغیاں شامل تھیں اس موقع پر ڈاکٹر عاصم رفیق نے بتایا کہ ہم یہ سلسلہ 4 ماہ بعد شروع کرتے ہیں باقاعدہ درخواستیں وصول کی جاتی ہیں اور قرعہ اندازی کے ذریعے جن اشخاص کا نام نکلتا ہے انہیں باقاعدہ ٹیلیفونک اطلاع دی جاتی ہے جن افراد کا نام قرعہ اندازی میں نہیں نکلتا ان کی درخواستیں اگلی قرعہ اندازی میں شامل کر لی جاتی ہیں ۔

اٹک سٹی:موجودہ حکومت وزیر اعظم کی قیادت میں کسانوں کی فلاح و بہبود کے لیے موثر اقدامات کر رہی ہے ، ملک امین اسلم

وزیراعظم پاکستان کے معا ون خصوصی برائے مو سمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی قیادت میں کسانوں کی فلاح و بہبود کے لیے موثر اقدامات کر رہی ہے ۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار تحصیل کو نسل ہال اٹک میں محکمہ زراعت اٹک اور فاطمہ فر ٹیلائزرز کے اشتراک سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کیا تقریب کا موضوع گندم کی بہتر پیداوار اور کسانوں کو اس سے متعلق آگاہ کر نا ہے اس موقع پر ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو شہر یار عار ف خان ، ملک شمشیر اسلم، ڈائر یکٹر زراعت راولپنڈی سجاد حید ر، ڈپٹی ڈائر یکٹر زراعت اٹک محمد شکیل اور دیگر افراد بھی موجود تھے زراعت کے شعبہ میں وفاق اور صوبوں کو مشتر کہ طور پر بہتر اقدامات کی ضرورت ہے اور اس ضمن میں وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی ہدایات کی روشنی میں وفاقی سطح پر زرعی ٹاسک فورس تشکیل دی گئی ہے جو تر جیحی بنیادوں پر کسانوں اور کاشت کاروں کے مسائل حل کر نے کے لیے کو شاں ہے حکومت نے گندم کے بیج پر 50 فیصد سبسڈی دینے کا اعلان بھی کیا ہے اور اس کے ساتھ دیگر مرا عات بھی دی جارہی ہیں سابقہ حکومت کی تر جیحات میں زراعت کی ترقی شامل نہ تھی جس وجہ سے اس شعبہ کو شدید نقصان ہوا اب موجودہ حکومت اس پر بھر پور توجہ دے رہی ہے کسانوں کو اب تک 900 ارب کے قر ضے دیئے گئے اور ان قر ضوں کے حصول سے بہتر زرعی پیدا وار حاصل کی گئی موجودہ حالات میں مو سمیاتی تبدیلی کی وجہ سے گندم کی پیداوار متاثر ہوئی ہے بارشوں کے سسٹم میں تبدیلی کی وجہ سے کسانوں کو خا صا نقصان ہوا ہے اور اس سلسلہ میں حکومت نے ہنگامی اقدامات اٹھاتے ہوئے ملک بھر کے 8 اضلاع کو بارشوں سے متعلق پیشگی خبردار کر نے اور معلو مات کی فراہمی کے لیے پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر شامل کیا ہے ان میں پنجاب کے 8 اور سندھ کے 3 اضلا ع شامل ہیں سازگار حالات نہ ہونے کہ وجہ سے حکومت کو گندم باہر سے منگو انا پڑی تاہم آمدہ سیزن میں گندم کی اچھی فصل اور بہتر مقدار کے لیے ابھی سے اقدامات کر نے شر وع کر دیئے گئے ہیں اور اس ضمن میں صوبوں سے مشاورت جاری ہے اس سال اٹک میں 5 لاکھ ایکڑ پر گندم کی فصل ہوئی اور اس ضلع نے صوبہ بھر میں اول پوزیشن لی اٹک میں حالیہ وقت میں گندم 16 من فی ایکڑ ہے اور اس پیدا وار کو بہتر کر نے کی ضرورت ہے جس کے لیے محکمہ زراعت اٹک اور دیگر متعلقہ اداروں کو کسانوں کے ساتھ مل کر اپنا کر دار ادا کر نا چاہیے انہوں نے کہا کہ اٹک کے کسانوں اور کاشتکاروں کو بہت جلد زرعی قر ضے فراہم کیے جائیں گے کیو نکہ زراعت کی ترقی ہی ملک کی ترقی ہے ۔

اٹک شہر کے نواحی گاءوں مرزا خٹک ہوٹل کے قریب گھر میں آتشزدگی ، ریسیکو ٹیم فوراََ موقع پر پہنچ گئی

اٹک شہرکے نواحی گاءوں مرزا خٹک ہوٹل کے قریب گھر میں آتشزدگی ، تفصیلات کے مطابق شارٹ سرکٹ کے باعث گھر میں آگ لگ گئی اور آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے کمرے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 اٹک کی فائر ٹیم فوراً موقع پر پہنچ گئی اور پیشہ ورانہ مہارت سے آدھے گھنٹے کے آپریشن میں آگ پر قابو پا لیا ریسکیو 1122 کی بروقت کارروائی سے مزید نقصان سے بچا لیا گیا ۔

اٹک سٹی:مہنگائی کا طوفان جس تیزی سے ملک میں تباہی مچاتا ہوا آگے بڑھ رہا ہے یہ خوفناک مستقبل کا پیش خیمہ ثابت ہو گا ، شیخ آفتاب احمد

سینئر نائب صدر مسلم لیگ ( ن ) پنجاب و سابق وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ یہ ملک آنے والی نسلوں کی امانت ہے ‘اس امانت کو مضبوط اور خوشحال بنا کر اگلی نسلوں کو دینے کے بجائے موجودہ حکمران تو سوا دو سالوں میں اس ملک و قوم کے ساتھ جو کر چکے ہیں وہ انتہائی قابل تشویش ہے ،اس وقت تک موجودہ حکومت بیرونی و اندرونی جو قرضے لے چکی ہے اس کی تفصیلات منظر عام پر آ گئی جنہیں دیکھ کر اس ملک کے مستقبل کے حوالے سے دل دہل جاتا ہے ان خیالات کا اظہار شیخ آفتاب احمد نے ضلعی سیکرٹریٹ مسلم لیگ ( ن ) کے دفتر میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ ملک ہمارے آباؤ اجداد نے لاکھوں قربانیاں دے کر بنایا ہے اس وطن عزیز کو دفاعی و معاشی اعتبار سے مضبوط بنانے اور قوم کو زندگی کی بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں کے لئے ہم نے بھی اپنا خون پسینہ اس لئے نہیں بہایا کہ نا اہل اور نالائق لوگوں کا ٹولہ ملک پر مسلط ہو کر اس تہس نہس کر دے یقیناً ایسے حالات پر دل خون کے آنسو روتا ہے کہ ترقی و خوشحالی کے سفر پر رواں دواں ملک تیزی سے اپنی منزل کی طرف بڑھ رہا تھا ،پوری قوم سکون کی زندگی گزار رہی تھی کہ اچانک تبدیلی کا نعرہ بلند ہوا اور اس دل کش نعرے نے لوگوں کو اپنے بہکاوے میں پھنسا لیا تاہم آج سوا دو سالوں میں ہی لوگ اپنی غلطی کا اعتراف کرتے نظر آتے ہیں ۔ مہنگائی کا طوفان جس تیزی سے ملک میں تباہی مچاتا ہوا آگے بڑھ رہا ہے یہ خوفناک مستقبل کا پیش خیمہ ثابت ہو گا ،بجلی کی قیمتوں میں آئے روز اضافہ ، ادویات جن کی قیمتیں پہلے 400 گنا اور اب پھر 260 گنا اضافے نے غریب سے جینے کا حق بھی چھین لیا ہے تعجب اور انتہائی افسوس کی بات ہے کہ حکمرانوں کی ان مسائل پر کوئی توجہ ہی نہیں ہے انہیں ان مسائل سے زیادہ فکر اس بات کی ہے کہ محمد نواز شریف نے کیا کہہ دیا ، مولانا فضل الرحمن اور بلاول بھٹو زرداری نے کیا بیان دے دیا ہے خدارا اس ملک کی حالت زار پر رحم کھائیں اور اس کو مضبوط بنائیں اقتدار سدا کسی کا نہیں ہوتا ماضی میں بھی بے شمار حکومتیں آئیں اور چلی گئیں اس لئے اپنی توجہ مسائل کی طرف مبذول کریں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ( ن ) کا اقتدار ختم ہونے سے چار پانچ ماہ قبل ہی ترقیاتی کاموں پر پابندی عائد کر دی گئی تھی جس کی وجہ سے بہت سارے کام رک گئے تھے اور ان پر عوام کا کروڑوں روپے خرچہ ہونے کے باوجود منصوبے التواء کا شکار ہیں سوئی گیس کے تمام منصوبوں میں کام کے آغاز سے قبل اس منصوبہ کی پوری رقم ادا کی جاتی ہے تب کام کا آغاز ہوتا ہے ہم نے سنجوال سے کوا ، پنڈا ، دورداد ، سقہ آباد ، ڈھیری لگال ، ڈھیری چوہان ، ڈھیری کوٹ ، رومیاں ، بھوئی گاڑ ، جہاں آباد ، ٹانڈہ ، بھلڑ جوگی و مضافات میں سوئی گیس کے منصوبوں پر کام شروع کر دیا تھا لیکن پھر پابندی کے باعث مکمل نہ ہو سکا پھر تبدیلی کا شکار ہو کر وہ سارے کام التواء میں چلے گئے ہیں اس پر میں متعدد مرتبہ درخواستیں بھی دیں اور عدالت عظمیٰ اور عدلت عالیہ سے بھی اپیل کرتا ہوں کہ عوام کا پیسہ جمع ہونے کے باوجود اس کو استعمال نہیں کیا جا رہا اور ان منصوبوں کو موَخر کیا جا رہا ہے لہٰذا اس پر ایکشن لیا جائے تاکہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے ۔

حضروسٹی:سابق خاتون اسسٹنٹ کمشنر حضرو ملیحہ ایثار کے اعزاز میں بلدیہ حضرو کی جانب سے تقریب کا انعقاد کیا گیا

سابق خاتون اسسٹنٹ کمشنر حضرو ملیحہ ایثار کے اعزاز میں بلدیہ حضرو کی جانب سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل چوہدری عبدالماجد ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرفنانس ضیغم نوا ز چوہدری ، خاتون اسسٹنٹ کمشنر حضرو شگفتہ جبین ، خاتون اسسٹنٹ کمشنر اٹک جنت حسین نیکو کارہ ، ریجنل آفیسر ریسکیو 1122 فیصل آباد ڈاکٹر میاں محمد اشفا ق ، چیف آفیسر بلدیہ حضرو سردار آفتاب احمد خان اور دیگر افسران نے شر کت کی ۔ اس موقع پر خطاب کر تے ہوئے ملیحہ ایثار نے کہا کہ بطور اسسٹنٹ کمشنر حضرو ان کا وقت انتہائی شاندار اور یاد گار رہا حضرو کے لو گ ملنسار اور خو شگوار ہیں اور ان کی جانب سے بھر پور عزت افزائی کی گئی تحصیل انتظامیہ حضرو نے بھی ان کے ساتھ بھر پور تعا ون کیا ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر نے سا بق اسسٹنٹ کمشنر حضرو ملیحہ ایثارکو خراج تحسین پیش کر تے ہوئے کہا کہ انہوں نے بطور اسسٹنٹ کمشنر حضروکی عوام کی بے مثالی خدمت کی وہ انتہائی محنتی اور ایماندار آفیسر ہیں اور علاقہ کیلئے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا تقریب سے دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا اور ملیحہ ایثار کی خدمات کو سراہا ۔

ضلع اٹک:علاقہ نلہ میں تین تھانوں کی حدود میں ڈاکو وں کا راج ‘اڑھائی ماہ سے ڈکیتیاں کرنےوالا گروپ پولیس کے ہاتھ نہ آسکا ،رپورٹ

علاقہ نلہ میں تین تھانوں کی حدود میں ڈاکو وں اور چوروں کا راج اڑھائی ماہ سے مسلسل چوریاں اور ڈکیتیاں کرنے والا منظم گروپ پولیس کے ہاتھ نہ آسکا گزشتہ رات تھانہ صدر اٹک کے گاوں بولیانوال میں اس منظم گروہ نے سپرے کے ذریعے اہل خانہ کو بے ہوش کر کے دو گھر لوٹ لئے لاکھوں روپے نقدی اور طلائی زیورات لے اڑے اہل علاقہ میں خوف و ہراس اور پولیس کے خلاف غم و غصہ بڑھنے لگا چار پانچ روز قبل اسی گروپ نے تھانہ باہتر کی حدود پنڈ صاحب خان گاوں میں 9 گھروں سے لاکھوں روپے کے طلائی زیورات اور لاکھوں روپے نقدی لوٹ لئے جبکہ دو اڑھائی ماہ کے اندر تھانہ باہتر، تھانہ صدر اٹک اور تھانہ صدر حسن ابدال کے دیہات کٹاریاں ، برھان، گولڑہ، سقہ آباد، ڈھوک اکبری، ڈھوک حسو، پنڈ فضل خان، جھنگ، اور قرب و جوار میں متعدد دیہات میں اسی نوعیت کی وارداتیں کر کے علاقہ بھر میں نہ صرف تھر تھلی مچائی ہوئی ہے بلکہ اب تک مجموعی طور پر کروڑوں روپے کا سونا اور نقدی لوٹ چکے ہیں معززین علاقہ نے بتایا کہ مذکورہ ڈکیت گروہ جو کہ 6 سے 8 افراد پر مشتمل ہے کالے رنگ ;8876;i کار اور 2 ون ٹو فائیو موٹر سائیکل استعمال کرتا ہے اور سنجوال باہتر روڈ کے ذریعے ہی ان دیہاتوں تک پہنچتا ہے معززین نے بتایا کہ متعلقہ تھانوں میں رپٹ بھی درج ہوئیں اور اس گروہ سے متعلق بتایا بھی مگر پولیس اس گروہ کے خلاف نہ صرف یہ کہ کوئی کاروائی نہیں کرسکی بلکہ عوامی مطالبے اور بار بار درخواستوں اور اطلاع کے باوجود سنجوال باہتر روڈ پر تھانہ باہتر اور تھانہ صدر اٹک کی پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لئے گشت تک شروع نہیں کرسکی ۔ معززین علاقہ نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی، آر پی او راولپنڈی اور آئی جی پولیس پنجاب سے فی الفور اس منظم گروہ کی گرفتاری کا پر زور مطالبہ کیا ہے

اٹک(نامہ نگار) ماڑی انڈس ریل کار کی بحالی خوش آئند ہے نئی چلنے والی ریل کار کو سابقہ اوقات کے مطابق چلایا جائے نئے اوقات سے ملازمین اور طلبہ و طالبات متاثر ہو رہے ہیں ان خیالات کا اظہار اٹک سے جنڈ اور دیگر ملحقہ علاقوں سے آنے والے معززین، سرکاری ملازمین اور کالجز و یونیورسٹی کے طلبہ و طالبات نے ہمارے نمائندہ سے بات چیت میں کیا ہے ان مسافروں نے بتایا کہ محکمہ ریلوے نے عوامی مطالبہ پر ماڑی انڈس، اٹک ریل کار 201اپ;223;202 ڈاون کی بحالی کو خوش آئند قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ نئے اوقات اٹک سے دن 12 بجے اور شام 5 بجے کردیا ہے جس سے سرکاری ملازمین اور کالجز و یونیورسٹی کے طلبہ و طالبات متاثر ہوئے ہیں کیونکہ اس سے مغرب کے بعد گھروں کو پہنچتے ہیں ان مسافروں نے ریلوے حکام سے اس ریل کے پرانے اوقات اٹک سے دن 11 بجے اور شام 4 بجے روانگی کے اوقات بحال کرنے کا پر زور مطالبہ کیا ہے ۔

اٹک سٹی:کامسیٹس یونیورسٹی اٹک کیمپس میں قائم ای روزگار سنٹر میں دسویں بیچ کیلئے داخلوں کا آغاز ہو گیا ہے ،رپورٹ

کامسیٹس یونیورسٹی ای روز گار سنٹر اٹک میں داخلے جاری ہیں ،جہاں پڑھے لکھے بے روز گار نوجوانوں کو فری لانسنگ کی مفت تربیت دی جاتی ہے ،کامسیٹس یونیورسٹی اٹک کیمپس میں قائم ای روزگار سنٹر میں دسویں بیچ کیلئے داخلوں کا آغاز ہو گیا ہے ۔ ای روز گار پروگرام کے تحت پڑھے لکھے بے روز گار نوجوانوں کو فری لانسنگ کی مفت تربیت دی جاتی ہے اب تک اٹک سنٹر سے 500 سے زائد طلبہ اور طالبات تربیت مکمل کر چکے ہیں اور تربیت کے دوران سٹوڈنٹ نے 50 ہزار ڈالر سے زائد کا زرمبادلہ کما کر پاکستان معیشت کو استحکام دیا ای روز گار پروگرام بالخصوص طالبات کے لیے سود مند ثابت ہو رہا ہے کیونکہ چند ماہ کی تربیت کے بعد خواتین اس قابل ہو جاتی ہیں کہ گھربیٹھ کر چند گھنٹوں کی محنت سے با عزت روز گار کما سکیں ای روزگار میں داخلہ کے لیے 16 سال تعلیم، پنجاب کا ڈومیسائل اور عمر 35 سے کم ہونا ضروری ہے درخواست جمع کروانے کی آخری تاریخ 28ستمبر 2020 ہے ۔

اٹک سٹی:سیاسی مخالفت کی آڑ میں فوج مخالف بیانیہ بھارتی ایجنڈے کی تائید ہے ، ملک محمد انور خان

سیاسی مخالفت کی آڑ میں فوج مخالف بیانیہ بھارتی ایجنڈے کی تائید ہے جس کا مقصد پاکستان کو اندرونی طور پر کمزور کر کے سی پیک پروجیکٹ کو نقصان پہنچانا ہے ۔ یہ بات صوبائی وزیر مال کرنل (ر) ملک محمدانور خان نے نام نہاد اے پی سی میں قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف منظم مہم کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے یہاں جاری اپنے بیان میں کہی ۔ انہوں نے کہا کہ دنیابھر میں جمہوری قوتیں قومی اداروں اور مسلح افواج کی ہمیشہ غیر مشروط حمایت اور تائید کرتے ہیں کیونکہ ہمیشہ فوج ہی ملک کی حفاظت کی ضامن ہوتی ہے ۔ دنیا بھر میں آزادی اظہار اور ابلاغ کی حدودو قیودمتعین ہے ۔ جس کا مقصد ففتھ کالمسٹ کی حوصلہ شکنی اور قومی اداروں کی عزت ووقار کو یقینی بنانا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مسلح افواج نے ہمیشہ مادرِ وطن کی سلامتی کیلئے لازوال قریانیوں کی داستان رقم کی ہے ۔ عالمی طاقتیں پاکستان کو لبیا اور عراق بنانا چاہتی ہیں ، مسلح افواج ان کے نا پاک عزائم کی راہ میں واحد رکاوٹ ہیں ۔ انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان آرمی نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں دشمنوں کو ناکوں چنے چبوائے ہیں ۔ وطن کی حفاظت کے جذبے سے سرشار فوجی جوان ہمارے کل پر اپنا آج قربان کر رہے ہیں ۔ صوبائی وزیر ملک انور خان نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کو مسلح افواج کے خلاف بیانیہ کی سختی سے حوصلہ شکنی کرنا ہو گی ۔ بھارت ہائبرڈ وار کے ذریعے پاکستان کو اندرونی طور پر تقسیم کرنے میں مصروف ہے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ قومی اداروں پر بلاوجہ تنقید دراصل بھارتی سازشوں کی تکمیل ہے ۔ سیاسی اور عسکری قیادت کی بہترین حکمت عملی کی بدولت ملک میں امن و امان کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے انہوں نے کہا ہے کہ افغانستان میں پائیدار امن کے قیام میں پاکستان کے لیڈنگ رول کو امریکہ سمیت دنیا بھر نے سراہا ہے ۔ پاکستان آرمی کے ملکی دفاع، قومی ترقی اورسماجی و معاشی بھلائی میں ادا کئے گئے کردار کی بدولت پاکستان ترقی کی جانب گامزن ہے ۔ ملک انور خان نے کہا ہے کہ پاکستان مخالف بیانات کو ہمیشہ بھارت نے عالمی فورم پر پاکستان کے خلاف استعمال کیا ہے ۔ پاکستان مخالف مہم کا مقصد سی پیک پر بھارتی بیانیے کو تقویت دینا ہے ۔ صوبائی وزیر نے کہا ہے کہ پاکستانی فوج کی اندرون ملک اور عالمی امن کے قیام کیلئے کاوشوں کی اقوام متحدہ نے ہمیشہ تعریف کی ہے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان تاریخ کے دوراہے پر کھڑا ہے، ہ میں فیصلہ کرنا ہو گا کہ ہم ملک کے محافظوں کا ساتھ دیں گے یایونہی غداروں کے ہاتھوں استعمال ہوتے رہیں گے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ پاکستانی میڈیا آزادی اظہار کی آڑ میں فوج مخالف بیانیہ کی پروجیکشن کی پالیسی پر نظر ثانی کرئے ۔ سی پیک پاکستان کی تیز رفتار ترقی کی ضمانت ہے، سی پیک کی مخالفت پاکستان کی ترقی کے خلاف سازش ہے ۔ صوبائی وزیر مال نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں میڈیا قومی امور پر انتہائی ذمہ دار رویے کا مظاہرہ کرتا ہے، پاکستانی ذراءع ابلاغ کو ملک دشمنوں کی پروجیکشن کی پالیسی پر نظر ثانی کرنا ہو گی ۔ بھارتی میڈیا مفرور مجرم کے فوج مخالف بیانیہ کو خوب اچھال رہا ہے ۔ ذاتی ایجنڈے کو قومی مفادات پر ترجیح دینے والے کبھی ملک سے مخلص نہیں ہو سکتے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کرپٹ ٹولے کے خلاف دن رات نبرد آزما ہیں ، انشاء اللہ فتح پی ٹی آئی کی ہو گی ۔ اپوزیشن کا گٹھ جوڑذاتی مفادات کے تحفظ کیلئے ہے، انہیں عوامی مسائل سے کوئی دلچسپی نہیں ۔ مفاد پرست ٹولہ آج پھر اپنی کرپشن بچانے کیلئے ایک پیج پر ہے ۔ عمران خان نے ملک میں شفافیت اور میرٹ کی سیاست کو فروغ دیا ہے، جو کرپٹ اپوزیشن کیلئے نا قابل قبول ہے ۔

ضلع اٹک:سکھ گھرانے سے تعلق رکھنے والی لڑکی جو چند روز قبل حسن ابدال سے لاپتہ ہوگئی تھی،پولیس کی کاوشوں سے مل گئی

سکھ گھرانے سے تعلق رکھنے والی لڑکی جو چند روز قبل حسن ابدال سے لاپتہ ہوگئی تھی،پولیس کی کاوشوں سے مل گئی ۔ عدالت میں اپنی مرضی سے گھر سے نکلنے کے بیان پر عدالت نے دارالان بجھوا دیا جہاں والدین نے ملاقات کی اور بچی کو گھر جانے پر راضی کیا عدالت کے حکم والدین بچی کو گھر لے گئے تفصلات کے مطابق 22سالہ بلبل کورجو کہ اپنے گھر حسن ابدال سے لاپتہ ہوئی جس پر مقامی پولیس نے حسب ضابطہ کاروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کیا اور شبانہ روز محنت سے لڑکی کو برآمد کر کے مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا اور اس نے عدالت کو بتایا کہ وہ اپنی مرضی سے گئی تھی جس پرعدالت نے آئندہ قانونی کاروائی کے لیے اسے دار الامان بھجوا دیا بعد ازاں والدین کی درخواست پر عدالت نے دار الامان میں انہیں لڑکی سے ملنے کی اجازت دی اور لڑکی نے بعد از ملاقات اپنے والدین کے ساتھ جانے کی خواہش کا اظہار کیا جس پر عدالت کے حکم سے اسے اپنے والدین کے ساتھ روانہ کر دیا گیا اس دوران ڈی پی او اور ڈی ایس پی راجہ فیاض الحق نعیم کیانی سکھ کمیونٹی اور لڑکی کے والدین سے رابطے میں رہے اورانہیں مکمل قانونی مدد اورتحفظ فراہم کیا گیاسکھ کمیونٹی نے بھر پور تعاون کرنے پر اٹک پولیس کا شکریہ ادا کیا ۔

اٹک سٹی:پچاس ہزار نفوس کی آبادی پر مشتمل تاریخی ناڑہ گاوں سوئی گیس جیسی بنیادی ضرورت سے محروم،

50 ہزار نفوس کی آبادی پر مشتمل تاریخی ناڑہ گاوں سوئی گیس جیسی بنیادی ضرورت سے محروم، قرب و جوار کے دیہات کے لئے سوئی گیس کی منظوری خوش آئند بات ہے مگر اس بڑے گاوں کو نظر انداز کرنا سمجھ سے بالاتر ہے ہزاروں آبادی والے اس تاریخی گاوں کو بھی منظوری والی فہرست میں شامل کیا جائے ان خیالات کا اظہار سید تنویر حسین نقوی، عبدالرزاق چشتی، راجہ محمد رمضان،قاضی عتیق الرحمان، حسین الدین، نیاز حسین عرف نیازی شاہ،راجہ مظہر اقبال،سید رفاقت شاہ، حسنین علی شاہ،کامران خان، محمد سلیم گل، محمد علی شاہ، اور محمد اکرام بھٹی اور دیگر معززین نے ایک سروے کے دوران کیا ہے اس گاوں کے لوگوں نے بتایا کہ قرب و جوار کے دیہات رنگلی، ٹھٹہ، بیلا، زیارت،پڑیول، ڈھوک لوہاراں ، کرم شیر، بھنڈر، مگھیاں ،اچھڑی، جابہ، سرگ، گڑھی حسو خان، بحال سیداں ، کھرالہ کلاں ،کرالہ خورد گلیال کی سوئی گیس کی منظوری ہوچکی ہے مگر 50 ھزار سے زائد آبادی پر مشتمل ہمارا تاریخی گاوں اس منظوری سے اور اس سہولت سے محروم رہ گیا ہے سروے میں معززین نے بتایا کہ اس سلسلے میں ہم نے منیجنگ ڈائریکٹر سوئی گیس نادرن کو بھی درخواست لکھی ہے ان معززین نے وزیر اعظم عمران خان اور دیگر اعلی حکام سے ناڑہ گاوں کے لئے سوئی گیس کی منظوری کا پر زور مطالبہ کیا ہے ۔

ضلع اٹک:سٹےزن راءٹس کونسل کے زےر اہتمام اسسٹنٹ کمشنر عدنان انجم راجہ کے اعزاز میں پروقار الوداعی عشائےہ تقرےب کا انعقاد

سٹےزن راءٹس کونسل حسن ابدال کے زےر اہتمام اسسٹنٹ کمشنر عدنان انجم راجہ کے اعزاز میں پروقار الوداعی عشائےہ تقرےب کا انعقاد، شہر بھر سے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ شخصیات کا زبردست الفاظ میں خراجِ تحسین، تقرےب میں سرکاری اداروں کے سربراہان کے علاوہ سےاسی، سماجی، مذہبی، تعلےمی، کاروباری، صحافتی و وکلاء برادری کی بھرپور شرکت ، شرکاء کی جانب سے محسنِ حسن ابدال عدنان انجم راجہ کی خدمات کو خراج پیش کرتے ہوئے نئی رواےت قائم کرنے پر سی آر سی منتظمےن کے کردار کو سراہا گےا تفصیلات کے مطابق حال ہی میں محکمانہ ترقی کورس کے سلسلہ میں ٹرانسفر ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر حسن ابدال عدنان انجم راجہ کے شاندار دورِ تعےناتی کے دوران شہر کے لئے ان کی گراں قدر خدمات کو شہرےوں کی جانب سے سراہتے ہوئے سٹےزن راءٹس کونسل کے زےر اہتمام تارےخی مقام مقبر ہ لالہ رخ میں اےک پروقار الوداعی عشائےہ تقرےب کا انعقا د ہوا جس میں سرکاری افسران کے علاوہ شہر بھر سے تمام شعبہ ہائے زندگی کی نمائندہ شخصیات شرےک ہوئےں اس موقع پر مقررےن نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے انتہائی جذباتی انداز میں عدنان انجم راجہ کی حسن ابدال کے لئے بے لوث و بے مثال خدمات کو سراہا اور انہیں حسن ابدال کا محسن قرار دےتے ہوئے کہا کہ جو کام انہوں نے محدود وسائل کے باوجود شہر کے لئے صرف اےک سال کے اپنے دورِ تعےناتی میں کر دکھائے وہ گزشتہ 60سالوں میں بھی کوئی نہ کر سکا ےقےنا اس بات کا کرےڈٹ صرف اور صرف انہی کی ذات کو جاتا ہے جنہوں نے ماضی کی طرح فنڈز اور وسائل کی عدم دستےابی کا رونا رونے کے بجائے ذاتی کوششوں اور انتھک محنت کی بدولت ممکن کر دکھاےا جس پر ہر شخص آج ان کا نام لیتا ہے اور ان کے کاموں کی تعرےف کرتا ہے مقررےن میں ضلعی چےئرمےن اوورسےز پاکستانےز کمیشن اٹک چوہدری عادل خان، ضلعی صدر پیپلزپارٹی اشعر حےات خان، سابق تحصےل ناظم حسن ابدال شفقت خان طاہرخیلی، سےنئر صحافی و کالم نوےس شاہد اعوان، صدر باراےسوسی ایشن حسن ابدال سجاد حےدر اعوان اےڈووکےٹ، سابق کونسلر ظفر خان، تاجر راہنما حاجی خضر محمود، صدر انجمن خدام الفقراء بابا ولی قندھاری;231; اسد اقبال ترک، زاہد محمود اعوان، مسز اسماء جان، چوہدری ولید اور خرم اعوان شامل تھے جبکہ اختتامی دعا جانشین سالک آباد شریف پیر سلطان سرکار نے کرائی اے سی عدنان انجم راجہ نے اپنے الوداعی خطاب میں تقرےب کے انعقاد پر سی آر سی منتظمین کا خصوصی طور پر شکرےہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ حسن ابدال کا دورِ تعےناتی میرے کےرےئر کا یادگار دور ہے اس شہر کے لوگوں کی بے لوث محبتوں کا ہمیشہ مقروض رہوں گا مجھ سے شہر کی بہتری کے لئے جو کم سے کم ہو سکا وہ میں نے کرنے کی کوشش کی انشاء اللہ بہت جلد حسن ابدال اپنی مرکزی حےثےت کے باعث اےک بےن الاقوامی شہر کے طور پر ابھرے گا جبکہ شہر میں جاری زےر تکمےل منصوبے ڈی سی اٹک علی عنان قمر کی زےر نگرانی پایہ تکمےل کو پہنچیں گے جن سے شہر کی خوبصورتی میں مزید اضافہ ہو جائے گا انہوں نے مزید کہا کہ حسن ابدال کے لوگ تعاون کرنے والے ہیں انہی کی مدد اور رہنمائی سے مجھے حوصلہ ملا اور تمام پراجےکٹس پر کام ممکن ہو سکا میری خواہش ہے کہ ترقی کے بعد ضلع اٹک ہی میں کام کرنے کا پھر موقع ملے تاکہ آپ لوگوں کی مزےد بڑھ چڑھ کر خدمت کر سکوں دےگر شرکائے تقرےب میں عدنان انجم راجہ کے والد و ممتاز کاروباری شخصیت راجہ بابو جی، بانی مرکزی انجمن تاجران(رجسٹرڈ) واہ کےنٹ ملک عمر حےات، صدر راجہ حبےب الرحمٰن، سےنئر پروفےسرز کےڈٹ کالج حسن ابدال ملک نور الاسلام، ظہیر قندیل، ڈپٹی ڈائرےکٹر تعلقات عامہ اٹک شہزاد نےاز کھوکھر، اےم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر گلناز، پرنسپل گرلز ڈگری کالج، راہنما پیپلزپارٹی ذولفقار حےات خان، سابق سٹی ناظم کفاےت علی اعوان، حاجی شفےق خان صراف، سےٹھ طےب محمود، شکیل احمد خان، نگران گوردوارہ پنجہ صاحب عصمت اللہ، ڈی ایس پی(ر) حاجی ملک شفےق، شیخ مامور نمایاں تھے آخر میں سی آر سی اور دےگر سماجی و کاروباری تنظےموں کی جانب سے عدنان انجم راجہ کو ےادگاری شےلڈز اور پھولوں کے گلدستے بھی پیش کیے گئے ۔

اٹک سٹی:ریڑھی بانوں کا اٹک انتظامیہ کے خلاف چوک فوارہ میں احتجاج

ریڑھی بانوں کا اٹک انتظامیہ کے خلاف چوک فوارہ میں احتجاج ، وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق اٹک کے ریڑھی بانوں نے انتظامیہ کے ریڑھی بانوں کے خلاف آپریشن کے خلاف چوک فوارہ میں احتجاج کیا احتجاج کی قیادت عمران عبدالرحمن مانی ، عبدالرشید شہزاد اور دیگر نے کی انہوں نے کہا کہ اٹک انتظامیہ ایم پی کے حکم پر ہ میں بے روزگار کر رہی ہے بلدیہ والے ہمارا سامان اور ریڑھیوں کو اٹھا کر لے جاتے ہیں بھاری جرمانہ کرتے ہیں اور جن کی سفارش نہیں ہوتی ان کی ریڑھیوں کے ٹائر اتار لیتے ہیں ہم غریب ریڑھی والے کس کو اپنی فریاد سنائیں وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نوٹس لیں ۔

ایم ون موٹروے:چار ہیوی بائیک کو موٹروے پولیس نے خصوصی آپریشن ( بوکس فارمیشن ) کے ذریعہ حراست میں لے لیا

چار ہیوی بائیک کو موٹروے پولیس نے خصوصی آپریشن ( بوکس فارمیشن ) کے ذریعہ حراست میں لے لیا تفصیلات کے مطابق موٹروے ایم ون ترنول انٹرچینج سے چار ہیوی بائیک غیر قانونی طور پر موٹروے پر داخل ہوگئے جنہیں موٹروے پولیس نے متعدد بار رکنے کا اشارہ کیا تاہم موٹر سائیکل سوار انتہائی خطرناک انداز میں موٹر سائیکل بھگا تے رہے اس صورتحال میں موٹروے پولیس کی جانب سے خصوصی آپریشن یعنی بوکس فارمیشن کے ذریعے چاروں موٹر سائیکلوں کو صوابی کے قریب روک لیا گیا بوکس فارمیشن میں تین سے چار گاڑیاں حصہ لیتی ہیں جو انتہائی مہارت کے ساتھ ٹارگٹ گاڑیوں کو راؤنڈ اپ کر کے روکتی ہیں موٹر وے پولیس نے بھی چاروں موٹرسائیکلوں کو روک کر نہ صرف بھاری جرمانہ کیا بلکہ سیکشن این ایچ ایس او 83 کے تحت چاروں موٹر سائیکل سواروں کو حراست میں لے کر صوابی کیمپ منتقل کر دیا گیا مزید قانونی کاروائی جاری ہے ۔

اٹک سٹی:اٹک شہر تا جنڈ نئی ایکسپریس ٹرین کا افتتاح کر دیا گیا

ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت عوام کو بہترسفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن کاوش کر رہی ہے اور اس ضمن میں خصوصی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں انہوں نے ان خیالات کا اظہار ریلوے سٹیشن اٹک پر اٹک ایکسپریس اور جنڈ ایکسپریس کے افتتاح کے موقع پر کیا اس موقع پر چیئرمین ایس جمیل اینڈ کمپنی سید تحریم عباس ، ڈائر یکٹر امین حیدر ترمذی اور بورڈ آف ڈائر یکٹرز کے ممبران بھی شامل تھے ڈی سی اٹک نے کہا کہ یہ ٹرینیں پبلک ، پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت چلائی جارہی ہیں جس کے کمرشل آپریٹر ایس جمیل اینڈ کمپنی ہے تمام بوگیاں نئی ہیں اور ہر قسم کے جدید آلات سے مزین ہیں ان ٹرینوں میں مسافروں کیلئے تمام سفری سہولیات مہیاکی گئی ہیں اور ان کا کرایہ عوام کی پہنچ میں ہے ،ان کی وجہ سے اٹک کی عوام کو اپنی منزل پر بر وقت پہنچنے میں مدد ملے گی اور آسانی فراہم ہوگی یہ اقدام حکومت کا عوام دوستی کا منہ بولتاثبوت ہے جس سے علاقہ کے عوام مستفید ہو سکیں گے اوراٹک کی تاریخ میں اس کا نمایاں مقام ہوگا ۔

کامرہ روڈ ریلوے پل کے قریب کار اور موٹر سائیکل میں تصادم ، 2 افراد شدید زخمی

کامرہ روڈ ریلوے پل کے قریب کار اور موٹر سائیکل میں تصادم ، 2 افراد شدید زخمی ،تفصیلات کے مطابق کامرہ روڈ اٹک پر کار نے غفلت ، لاپرواہی اور انتہائی تیز رفتاری کے سبب بے قابو ہو کر سامنے جاتے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی ۔ حادثہ کے نتیجہ میں موٹر سائیکل پر سوار 2 افراد شدید زخمی ہو گئے اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 اٹک کا عملہ فوراً موقع پر پہنچ گیا اور زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ اسفندیار بخاری ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال اٹک منتقل کر دیا جبکہ حسب معمول کار ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ۔

گاؤں پیرزئی کا پچیس سالہ نوجوان بجلی کا کرنٹ لگنے کے باعث موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا

حضرو شہرکے گاءوں پیر زئی کا رہائشی 25 سالہ مزدور محسن شاہ مراڑیہ گاءوں میں مستریوں کے ساتھ چھت پر کام کے دوران اچانک لوہے کا راڈ 11 ہزار کے وی تاروں سے ٹکرانے کے سبب شدید کرنٹ کا جھٹکا لگنے سے موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا ،نوجوان کی اچانک موت سے علاقہ کی فضا سوگوار ہوگئی محسن شاہ کی میت جب اس کے گھر لائی گئی تو کہرام مچ گیا ۔

تحصیل حضرو:پنجاب فورڈ اتھارٹی نے سینکڑوں لیٹر مضر صحت دودھ کو چیک کرنے کے بعد قریبی کھیتوں میں پھینک کر ضائع کر دیا گیا

پنجاب فوڈ اتھارٹی کے اعلیٰ حکام کی ہدایت پر عملہ نے اٹک ہٹیاں روڈ پر تحصیل حضرو سے آنے والے سینکڑوں لیٹر مضر صحت دودھ کو چیک کرنے کے بعد قریبی کھیتوں میں پھینک کر ضائع کر دیا گیا ،یہ دودھ شیر فروش موٹر سائیکلوں پر روزانہ لے کر آتے ہیں ۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی اٹک کی خاتون آفیسر نے انہیں وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ دودھ ضائع کرنے کے علاوہ محکمانہ و قانونی کاروائی کے علاوہ جرمانہ بھی وصول کیا جائے گا ،اس موقع پر مضر صحت دودھ فروخت کرنے والے موٹر سائیکل سوار شیر فروشوں نے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی خاتون آفیسر کو مختلف شخصیات سے فون کرانے کی کوشش کی تاہم انہوں نے فون سننے سے انکار کرتے ہوئے اپنی کاروائی کا عمل جاری رہا ۔

اٹک سٹی:اٹک سے تعلق رکھنے والے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی حیدر علی نے پاکستان کا نام پوری دنیا میں روشن کیا ہے ، محمد زین الٰہی

سابق رکن قومی اسمبلی محمد زین الہٰی نے کہا ہے کہ اٹک سے تعلق رکھنے والے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی حیدر علی نے پاکستان کا نام پوری دنیا میں روشن کیا ہے اور اٹک کے کھلاڑیوں کیلئے حیدر علی ایک مثال بن چکے ہیں اور وہ آئندہ بھی اپنی کارکردگی کا لوہا منوایں گے ۔ ان کی صلاحیتیوں کو اجاگر کرنے میں پی سی بی گراءونڈ اٹک اور الفیصل کرکٹ اکیڈمی اٹک کا اہم کردار ہے پی سی بی گراءونڈ رکن قومی اسمبلی میجر طاہر صادق نے اپنے دور نظامت میں ضلعی حکومت کی اربوں روپے مالیت کی زمین مختص کرنے کے علاوہ کروڑوں روپے کے فنڈز کی منظوری کرائی تاہم مسلم لیگ ( ن ) کی حکومت نے اٹک کے شہریوں سے میجر طاہر صادق کی دشمنی میں کرکٹ گراءونڈ کیلئے فنڈز روک کر اٹک میں کھیل کے فروغ کو روکنے کی کوشش کی اسے انشاء اللہ عالمی معیار کے مطابق بنانے کیلئے میجر طاہر صادق اپنا کردار ادا کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے رکن قومی اسمبلی میجر طاہر صادق کی جانب سے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی حیدر علی کو پی سی بی گراءونڈ میں اعزازی شیلڈ دینے کی تقریب کے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر حیدر علی کے والد ملک شفقت علی خان ، سابق صدر ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن ملک ظہیر احمد ، چیف پیٹرن الفیصل کرکٹ اکیڈمی اٹک ملک فاروق فوقی ، شاہد بیگ ، چیئرمین میجر لورز فورس شیخ عبدالتنویر ، عبدالوہاب خان ، سہیل جعفری ، حر عباس ، کامی ملک ، ملک عثمان عظیم ، بانی چیئرمین الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن لالہ محمد صدیق ، چیئرمین اٹک پریس کلب رجسٹرڈ ندیم رضا خان ، ملک فتح اکبر ، شیخ قیصر جمیل کے علاوہ کرکٹ کے کھلاڑیوں کی کثیر تعداد موجود تھی اس موقع پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی حیدر علی نے رکن قومی اسمبلی میجر طاہر صادق اور ان کے بیٹے سابق رکن قومی اسمبلی محمد زین الہٰی کا شکریہ ادا کیا ، سابق صدر ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن ملک ظہیر احمد نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ رکن قومی اسمبلی میجر طاہر صادق کی اٹک میں جہاں ہر شعبہَ میں گراں قدر خدمات ہیں وہاں کھیل اور کھلاڑیوں کیلئے بھی اٹک کی 116 سالہ تاریخ میں وہ اقدامات نہیں کیے گئے جو میجر طاہر صادق نے اپنے دور نظامت میں کھیلوں کے فروغ ، کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود اور کھیل کے میدانوں کیلئے سرکاری زمین مختص اور ان پر کروڑوں روپے خرچ کر کے حقیقی معنوں میں محسن اٹک کا کردار ادا کر کے اس تاریخی جملے کو پورا کیا ہے کہ جس قوم کے کھیل کے میدان آباد ہوتے ہیں اس کے ہسپتال ویران ہو جاتے ہیں میجر طاہر صادق کی کھیلوں کے فروغ کے سلسلہ میں کی جانے والی خدمات کو ضلع بھر کے کھلاڑی انتہائی عزت و احترام اور قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں میجر طاہر صادق کے منصوبوں پر قدغن نہ لگائی جاتی تو پی سی بی گراءونڈ عالمی سطح کا کرکٹ گراءونڈ بننے کی جانب گامزن تھا تاہم سابق وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف نے میجر طاہر صادق کی دشمنی کا انتقام اٹک کے شہریوں سے لیا اور میجر طاہر صادق کے منصوبوں کو ختم کر کے جو ظلم اور زیادتی کی اس کا خمیازہ 2018 کے عام انتخابات میں بھگت لیا جس میں ضلع اٹک کے عوام نے میجر طاہر صادق کو پاکستان میں ایک ضلع میں سب سے زیادہ ووٹ دے کر جو پذیرائی دی اس کی نظیر پاکستان کی پارلیمانی تاریخ میں نہیں ملتی ۔

اٹک شہر میں گھر سے سانپ نکل آیا

اٹک شہر میں گھر سے سانپ نکل آیا ، تفصیلات کے مطابق ایدھی ٹاؤن نزد تکبیر کالونی میں شہری کے گھر سے خطرناک سانپ نکل آیا جس پر گھر والے ڈر گئے اور ریسکیو 1122 کو اطلاع دی ،سانپ کی موجودگی کی اطلاع پر ریسکیو کمانڈ اینڈ کنٹرول روم اٹک نے فوری طور سپیشل ریسکیو ٹیم کو جائے وقوعہ کی طرف روانہ کیا اور ریسکیو اہلکاروں نے اپنی پیشہ ورانہ مہارت سے 10 فٹ لمبا خطرناک سانپ پکڑ لیا جس پر اہل خانہ نے تحفظ کا اظہار کرتے ہوئے ریسکیو 1122 کے اہلکاروں کا شکریہ ادا کیا ۔