اٹک سٹی:یوم شہدائے پولیس کے موقع پر پولیس لائن اٹک میں ڈی ایس پی شوکت علی شاہ شہید ڈسپنسری کا افتتاح کیا گیا

آئی جی پنجاب پولیس شعیب دستگیر کی ہدایت پر یوم شہدائے پولیس کے موقع پر پولیس لائن اٹک میں ڈی ایس پی شوکت علی شاہ شہید ڈسپنسری کا افتتاح کیا گیا ۔ افتتاح ڈی ایس پی شوکت علی شاہ شہید کی صاحبزادی علیزے فاطمہ نے کیا ،اس موقع پر شہید کی والدہ اور اہلیہ ، خاتون ایس پی انو سٹی گیشن اٹک عمارہ شیر ازی اور ڈی ایس پی ہیڈ کواٹر اظہر شبیر ، پی آر ٹو ڈی پی او طاہر اقبال ایس ایچ او تھانہ اٹک سٹی حامد کاظمی ، ایس ایچ او تھانہ صدر اٹک عاطف ستار اور پی ایس او ٹو ڈی پی او اٹک بھی موجود تھے قبل ازیں عمارہ شیر ازی اور اظہر شبیر نے پولیس لائن یاد گار شہداء پر سلامی پیش کی اور پھولوں کی چادر چڑھائی عمارہ شیرازی اور ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوزنے شہداء کے گھروں میں جا کر شہداء کے اہل خانہ کو سلام عقیدت پیش کیا اور شہداء کے اہل خانہ کو تحاءف بھی دئیے ضلع بھر میں پولیس کے افسران نے شہدائے پولیس کی قبروں پر فاتحہ خوانی کی اور پھولوں کی چادریں چڑھائیں عمارہ شیرازی نے کہا کہ شہدائے پولیس کے اہل خانہ کو ایک پل کے لیے بھی فراموش نہیں کیا جائے گا اور اٹک پولیس ان کے ساتھ ہر موقع پر کھڑی رہے گی ڈی پی او نے یوم شہدا ء پولیس کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ شہدائے پولیس کے اہل خانہ کو ایک پل کے لیے بھی فراموش نہیں کیا جائے گا اور اٹک پولیس ان کے ساتھ ہر موقع پر کھڑی رہے گی شہدا ئے پولیس کے خاندانوں کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے اٹک پولیس شہداء کے اہل خانہ کو ایک لمحے کے لیے بھی فراموش نہیں کر سکتی اور ان کی قربانیوں کا ثمر ہے کہ آج ہم آزاد فضا میں سانس لے رہے ہیں شہداء کے اہل خانہ ہماری فیملی ہیں اور ان کا ہر ممکن خیال رکھا جائے گا انہوں نے کہا کہ ڈی پی او آفس اٹک میں اس مقصد کےلئے شہید سیل موجود ہے جس کی براہ راست مانیٹرنگ وہ خود کر رہے ہیں یوم شہدائے پولیس کے موقع پر پولیس لائن اٹک میں مختلف تقاریب کا اہتمام کیا گیا ۔

ملاں منصور :ہائی ایس اور شہ زور وین میں تصادم ، 4 افراد شدید زخمی

ہائی ایس اور شہ زور وین میں تصادم ، 4 افراد شدید زخمی تفصیلات کے مطابق جی ٹی روڈ ملاں منصور ٹول پلازہ کے قریب شہ زور وین جسے ڈرائیور انتہائی تیز رفتاری ، غفلت اور لاپرواہی سے چلا رہا تھا ‘بے قابو ہو کر سامنے جاتی ہائی ایس وین سے ٹکرا گئی حادثہ کے نتیجہ میں 4 افراد شدید زخمی ہو گئے جن میں 2 افراد کی ٹانگیں ٹوٹ گئیں جبکہ مزید 2 افراد کے سر پر گہری چوٹ آئی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 اٹک کا عملہ فوراً موقع پر پہنچ گیا اور زخمی ہونے والے افراد کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کیساتھ ساتھ انہیں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال اٹک منتقل کر دیا جہاں ڈاکٹروں نے 2 افراد کو ریسکیو کی ایمبولینس میں راولپنڈی ہسپتال ریفر کر دیا ۔ زخمی ہونے والے افراد میں 55 سالہ صابر سلطان ولد زرداد ، 45 سالہ سجاد احمد ولد لیاقت ، 48 سالہ محمد حسین ولد محمد جوہر شامل ہیں ۔

تحصیل حضرو:دریائے سندھ میں نہاتے ہوئے نوجوان ڈوب کر جاں بحق ، 3 روز میں ڈوبنے والوں کی تعداد 5 ہو گئی

دریائے سندھ میں نہاتے ہوئے نوجوان ڈوب کر جاں بحق ، 3 روز میں ڈوبنے والوں کی تعداد 5 ہو گئی ،تفصیلات کے مطابق 26 سالہ ابرار حسین ولد عبدالرزاق سکنہ ریتلہ منڈی حضرو جو غورغشتی کے مقام پر دریائے سندھ میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جان کی بازی ہار گیا ۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی غوطہ خور ٹیم فوراً موقع پر پہنچ گئی اور نوجوان کی لاش کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا اور ایک روز بعد لاش دریا سے نکال لی گئی ،نوجوان کی میت جس اس کے گھر لائی گئی تو کہرام مچ گیا عید کے دنوں میں دریائے سندھ میں نہانے پر پابندی کے باجود نہانے کا سلسلہ جاری رہا ، قبل ازیں 3 روز میں اٹک خورد کے مقام پر دریائے سندھ میں نہانے والے 5 افراد ڈوب گئے تھے جن میں سے 2 کی لاشیں ایس ایس جی اور ریسکیو 1122 کے غوطہ خوروں نے اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر نکال لیں جبکہ ڈوبنے والے 2 سگے بھائیوں میں سے ایک کو زندہ بھی بچا لیا گیا اور 2 کی تلاش کے لیے ایس ایس جی کی مدد حاصل کر لی گئی، کسی بھی وقت آپریشن کیا جائے گا ایس ایس جی کے غوطہ خور قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد آپریشن شروع کریں گے ۔ عید کے موقع پر اس مقام پر اب تک 4افراد ڈوب کر جان کی بازی ہار چکے ہیں ، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے دفعہ 144کے باجود خلاف ورزی جاری ہے،پولیس کی جانب سے نفری بڑھنے پر غورکیا جا رہا ہے ۔

اٹک سٹی: ریسکیو 1122 اٹک نے عید الاضحی کی چھٹیوں میں چوبیس گھنٹے کام کر کے اپنی عید دکھی انسانیت کی خدمت میں گزار دی

ریسکیو 1122 اٹک نے عید الاضحی کی چھٹیوں میں 24 گھنٹے مسلسل کام کر کے عید اپنے پیاروں کے ساتھ منانے کی بجائے دکھی انسانیت کی خدمت میں گزار دی ،انچارج ریسکیو 1122 ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر میاں محمد اشفاق نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عید کے پر مسرت موقع پر جہاں لوگ اپنے پیاروں کے ساتھ عید کی خوشیاں منانے میں مصروف تھے وہاں ریسکیو اہلکار عوام الناس کی خدمت میں مصروف رہے ۔ ریسکیو 1122 کو 6620 کالز موصول ہوئیں جن میں 150 ایمرجنسی کی کالز تھیں ان میں 40 روڈ ایکسیڈنٹ ، 90 میڈیکل ایمرجنسی ، 2 آگ لگنے کے واقعات ، 4 ڈوبنے کے واقعات اور 15 مختلف نوعیت کی ایمرجنسی تھیں ،انہوں نے عید کے موقع پر عوام الناس کی خدمت کرنے والے ریسکیو اہلکاروں کی کارکردگی کو سراہا ۔

اٹک سٹی:جمعیت علماء اسلام کو صوبہ پنجاب میں منظم اور فعال کرنے کے لئے ضلعی اور ڈویزنل سطح پر ورکرز کنونشن کرنے کا فیصلہ

جمعیت علماء اسلام کو صوبہ پنجاب میں منظم اور فعال کرنے کے لئے ضلعی اور ڈویزنل سطح پر ورکرز کنونشن اور ورکشاپس منعقد کرنے کا فیصلہ‘ ابتدائی طور پر تین شعبوں اطلاعات، مالیات اور انصار الاسلام کو منظم کیا جائے گا ۔ صوبہ بھر میں یہ پروگرام 12 اگست سے شروع ہو کر 25 اگست تک جاری رہیں گے اس حوالے سے ترجمان جے یو آئی پنجاب محمد اقبال اعوان نے بتایا کہ امیر جے یو آئی پنجاب ڈاکٹر قاری عتیق الرحمن کی مشاورت و حکم سے صوبہ بھر کے اضلاع میں ضلعی سطح پر درج ذیل 3 جماعتی شعبوں کی تربیتی و تنظیمی ورکشاپس کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ جماعتی شعبوں کو مذید منظم و فعال کیا جاسکے ۔ شعبہ انصارالاسلام پنجاب شعبہ مالیات پنجاب شعبہ اطلاعات و نشریات و سوشل میڈیا پنجاب اس پروگرام میں شامل ہیں 12 اگست بروز بدھ صبح 9 بجے ضلع ڈی جی خان ، سہہ پہر 3 بجے ضلع راجن پور ، 13اگست بروز جمعرات صبح 9 بجے ضلع رحیم یار خان ، سہہ پہر 3 بجے ضلع بہاولپور ، 14اگست بروزجمعۃ المبارک صبح 9 بجے ضلع لودھرداں ، سہہ پہر 3 بجے ضلع خانیوال ، 15 اگست بروز ہفتہ صبح 9 بجے ضلع ساہیوال ، سہہ پہر 3 بجے ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ ، 16 اگست بروز اتوارصبح 9 بجے ضلع جھنگ ، سہہ پہر 3 بجے ضلع فیصل آباد ، 17 اگست بروزپیر صبح 9 بجے ضلع چنیوٹ ، سہہ پہر 3 بجے ضلع سرگودھا ، 18 اگست بروز منگل صبح 9بجے ضلع خوشاب ، سہہ پہر 3 بجے ضلع میانوالی ، 19 اگست بروز بدھ صبح 9 بجے ضلع بھکر ، سہہ پہر 3 بجے ضلع لیہ ، 20اگست بروز جمعرات صبح 9 بجے ضلع مظفر گڑھ ، سہہ پہر 3 بجے ضلع ملتان ، 21 اگست بروز جمعۃ المبارک صبح 9 بجے ضلع وہاڑی ، سہہ پہر 3 بجے ضلع پاکپتن ، 22 اگست بروز ہفتہ صبح 9 بجے ضلع بہاولنگر ، سہہ پہر 3 بجے ضلع اوکاڑہ ، 23 اگست بروز اتوارصبح 9 بجے لاہور ڈویژن ، 24 اگست بروز پیر صبح 9 گوجرانولہ ڈویژن ، 25 اگست بروز منگل صبح 9 بجے راولپنڈی ، چکوال ، جہلم مشترکہ اور سہہ پہر 3 بجے ضلع اٹک میں اس حوالے سے ورکشاپس منعقد ہوں گی مذکورہ بالا تینوں شعبوں کے صوبائی ذمہ داران حافظ حسن معاویہ ، پیر سید فیاض شاہ اور اقبال اعوان دورہ کریں گے جبکہ ہر ڈویژن میں موجود صوبائی مجلس عاملہ کے معزز ذمہ داران سرپرستی فرمائیں گے اور صوبائی معاونین اپنے اپنے ڈویژن میں دورہ میں شریک ہونے کے پابند ہوں گے تمام ضلعی ذمہ داران دیئے گئے شیڈول کے مطابق مذکورہ بالا تینوں شعبوں کے بنیادی یونٹ سے لیکر ضلعی سطح تک کے ذمہ داران اور تحصیلوں کے امراء و نظم عمومی اور ضلعی مجلس عاملہ کے تمام ارکان کو ان ورکشاپس میں شرکت کا پابند بنائیں گے تینوں شعبوں کی تربیتی و تنظیمی ورکشاپس ضلعی ہیڈ کوارٹر میں ایک ہی وقت میں ایک ہی مقام پر متعلقہ صوبائی نگران کی نگرانی میں الگ الگ منعقد ہوں گی ورکشاپس کے اختتام پر صوبائی ذمہ داران موجودہ سیاسی صورتحال کے تناظر میں جماعتی موَقف کے حوالے سے میڈیا سے بھی گفتگو کریں گے لہٰذا اس موقع پر ضلعی ذمہ داران پریس بریفنگ کا بھی اہتمام فرمائیں گے صوبہ بھر میں ان کنونشن اور تربیتی ورکشاپس کے بعد جمعیت علمائے اسلام کے تینوں شعبوں میں بہتری آئے گی اور جمعیت کا پیغام عوام تک پہنچانے میں مدد ملے گی جبکہ جے یو آئی فعال اور منظم ہو کر سامنے آئے گی ۔

ضلع اٹک:محکمہ ٹیلیفون کی انوکھی منطق کرونا میں آدھے بل معاف کر کے دوبارہ پورے بل بھیج دیئے

محکمہ ٹیلیفون کی انوکھی منطق کرونا میں آدھے بل معاف کر کے دوبارہ پورے بل بھیج دیئے ،جمع نہ کرانے والوں کے کنکشن کاٹ دیئے گئے صارفین کا احتجاج ‘تفصیلات کے مطابق اٹک شہر اور گردونواح کے صارفین پی ٹی سی ایل کے نمائندہ وفد نے ارشد بٹ کی قیادت میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ کرونا وائرس کی وجہ سے گزشتہ ماہ خود محکمہ ٹیلیفون کے اہلکاروں نے فون کر کے ہر صارف کو بتایا کہ کرونا وباء کی وجہ سے آپ کے آدھے بل معاف کردیئے گئے ہیں ،لہٰذا آپ اپنے آدھے بل جمع کرائیں اس پر صارفین نے محکمہ کہ ہدایت پر آدھے بل جمع کرادیئے ۔ رواں ماہ صارفین کو بل ڈبل بھیج دیئے گئے ہیں اور تین روز کے نوٹس پر بل جمع کرانے کی تاکید کی گئی اب جن صارفین نے بل جمع نہیں کرائے ان کے فون کے کنکشن کاٹ دیئے گئے ہیں صارفین نے اعلیٰ حکام سے معاف کئے گئے آدھے بل واپس کرنے اور فون کنکشن بحال کرنے کے مطالبہ کے ساتھ گزشتہ 5 ماہ کے تمام پی ٹی سی ایل بل نصف کرنے کا پرزور مطالبہ کیا ہے ۔

اٹک سٹی:اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے ملک میں کرونا وائرس کا زور ٹوٹ رہا ہے لیکن ملکی معیشت کا جنازہ نکل گیا ،شیخ آفتاب احمد

سینئر نائب صدر مسلم لیگ ( ن ) پنجاب و سابق وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے ملک میں کرونا وائرس کا زور ٹوٹ رہا ہے لیکن ملکی معیشت کا جنازہ نکل گیا ہے ،حکومت اپنے معاملات چلانے کیلئے روزانہ 9 ارب روپے قرضہ لے رہی ہے گروتھ ریٹ منفی میں جا چکا ہے مہنگائی کا طوفان پورے ملک میں تباہی مچا رہا ہے ،لوگ فاقوں کے ہاتھوں خودکشیاں کر رہے ہیں ایسے حالات میں لوگ دوسروں کے منہ کا نوالہ تک چھیننے پر مجبور ہو چکے ہیں ان خیالات کا اظہار شیخ آفتاب احمد نے ضلعی سیکرٹریٹ مسلم لیگ ( ن ) اٹک کے دفتر میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت جس بھی چیز کا نوٹس لیتی ہے اسی کے ریٹ میں اضافہ ہو جاتا ہے چینی 55 سے 90 میں پہنچ گئی ، آٹا 45 سے 70 پر پہنچ گیا اشیاء خورد و نوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں ایسے حالات میں وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں کہ ہم ملک کو آگے لے کر جائیں گے گزشتہ 2 سالوں میں تو آپ نے اپنی نالائقی اور نا اہلی سے ملکی معیشت کو جس تیزی سے تنزلی کی جانب موڑا ہے اس کے بعد اب اس کو آگے لے کر جانے والی باتیں سمجھ سے بالاتر ہیں وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے میرے حلقہ کے کچھ دیہاتوں میں سوئی گیس کی منظوری کے حوالے سے خبریں چل رہی ہیں جن کی وضاحت ضروری سمجھتا ہوں ہم نے اپنے دور میں این اے 55 کے 100 فیصد دیہاتوں میں سوئی گیس کی منظوری اور فراہمی دے دی تھی جو چند دیہات اگر رہ گئے تھے تو اس کی وجہ الیکشن کمیشن کی جانب سے قبل از وقت ترقیاتی کاموں پر پابندی تھی تاہم اس میں بھی کسی نئی منظوری کی ضرورت نہیں ہے بلکہ پہلے سے منظور شدہ روکے ہوئے کام کو چلانا ہے تحصیل حسن ابدال کے کچھ علاقہ جات سبز پیر ، جہان آباد ، ٹانڈہ ، چھپر ، بھلڑ جوگی و گرد نواح میں 28 کلومیٹر کی 8 انچ کی لائن ڈال دی تھی یونین کونسل ہمک تک کام مکمل ہو چکا تھا آگے یونین کونسل جبی کے پیسے جمع ہیں اسی طرح ڈھیری لگال ، ڈھیری چوہان ، منگی والی و گرد نواح میں 29 کلومیٹر کی بڑی لائن ڈال دی گئی تھی جس پر کام کو آگے بڑھانے کی ضرورت ہے سوئی گیس کے منصوبوں میں جب تک کمپنی کو بڑی سے لے کر چھوٹی لائن تک کے پیسے جمع نہیں کرائے جاتے کام کا آغاز نہیں ہوتا ہم نے اپنے دور میں محمد نواز شریف اور بعد میں شاہد خاقان عباسی کی منظوری سے یہ تمام ادائیگی کر دی تھی اب ضرورت اس امر کی ہے کہ اس پر کاموں کا آغاز کیا جائے ۔

تحصیل حضرو:موٹروے پولیس نے لاکھوں روپے مالیت کے قربانی کے 3 بیل چوری ہونے کوشش ناکام بنا کر 2 ملزمان کو گرفتار کر لیے

موٹروے پولیس نے لاکھوں روپے مالیت کے قربانی کے 3 بیل چوری ہونے کوشش ناکام بنا کر 2 ملزمان کو گرفتار کر کے مقامی پولیس کے حوالہ کر دیا ،تفصیلات کے مطابق عید کے موقع پر متوقع رش کے پیش نظر موٹروے پولیس نے معمول کی گشت بڑھا دی تھی ایک شہزور ;766973;3660 جس نے موٹر وے پر قانون کی خلاف ورزی کی جس پر موٹروے پولیس کی جانب سے اسے روکنے کا اشارہ کیا گیا لیکن بجائے رکنے کے شہزور کے ڈرائیور نے گاڑی موقع سے بھگا دی جس پر موٹر وے پولیس نے اس کا پیچھا کیا ،شہزور پک اپ پر تین ملزمان سوار تھے جنہوں نے کچھ دور جا کر گاڑی چھوڑ کر موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی جسے ناکام بناتے ہوئے موٹروے پولیس افسران نے دو ملزمان صابر حسین ولد غلام محمد سکنہ لاہور اور عرفان ولد غلام محمد سکنہ لاہور، کو موقع سے گرفتار کرلیا جبکہ ایک ملزم اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہوگیا جب تفتیش کی گئی تو پتہ چلا کہ ملزمان نے رات گوجرانوالہ سے تین بیل چوری کئے ہیں اور لاہور میں بیچنے کا ارادہ رکھتے تھے جس پر موٹروے پولیس نے مقامی پولیس سے رابطہ کیا اور مالک کا پتہ لگا کہ مالک طارق کو اطلاع دی طارق،بیلوں کی گمشدگی کی اطلاع پہلے ہی 15 کو دے چکا تھا جسے موقع پر بلایا گیا اور مزید قانونی کارروائی کے لیے تینوں بیل اور ملزمان متعلقہ پولیس تھانہ فیکٹری ایریا شیخوپورہ کے حوالے کیے گئے ۔

اٹک خورد میں دریائے سندھ کے مقام پر دفعہ 144 کی خلاف ورزی جاری

اٹک خورد میں دریائے سندھ کے مقام پر دفعہ 144 کی خلاف ورزی جاری، پکنک منانے کے لیے آنے والے افراد گرمی کی شدت کم کرتے بے رحم موجوں کی نظر ہونے لگے، اس عید پر بھی دو دنوں کے اندرچار افرادنہاتے ہوئے دریائے سندھ میں ڈوب کر جان کی بازی ہار گئے،دو لاشیں نکال لی گئیں جبکہ دیگر دو افراد کو نکالنے کے لیے ایس ایس جی کی مدد حاصل کر لی گئی، کسی بھی وقت آپریشن کیا جائے گا ۔ دریائے سندھ اٹک خورد کے مقام پر عیدکے دوسرے روزدوست پکنک منانے کے پی کے سے اٹک خورد دریائے سندھ کے مقام پر آئے گرمی کی شدت نے ستایاتو پانی میں چھلانگ لگا دی یکے بعد دیگرے پانی میں جانے والے تینوں دوست واپس نہ آسکے، واقعہ کی اطلاع ریسکیو1122 اٹک کو دی گئی جنہوں نے کافی تگ و دو کے بعد ایک شخص کی لاش کو نکال کر ورثاء کے حوالے کردیا ہے،باقی ڈوبنے والے دوافراد کی تلاش جاری ہے دو کی تلاش کے لیے ایس ایس جی مدد طلب کر لی گئی ہےایس ایس جی کے غوطہ خور قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد آپریشن شروع کریں گے عید کے موقع پر اس مقام پر اب تک 4افراد ڈوب کر جان کی بازی ہار چکے ہیں ، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے دفعہ 144کے باجود خلاف ورزی جاری ہے،پولیس کی جانب سے نفری بڑھنے پر غورکیا جا رہا ہے ۔

اٹک سٹی:بلدیہ اٹک میں سینٹری ورکرز کے اعزاز میں عید ا لاضحی کے موقع پربہترین کام سرانجام دینے پر کھانے کا اہتمام کیا گیا

ڈپٹی کمشنر علی عنان قمر کی ہدایت پر ضلع بھر کی 6 میونسپل کمیٹیوں کی طرح بلدیہ اٹک میں بھی سینٹری ورکرز کے اعزاز میں عید ا لاضحی کے موقع پربہترین کام سرانجام دینے پر بلدیہ ہال میں کھانے کا اہتمام کیا گیا ۔ تقریب کی مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر جنت حسین نیکوکارہ اور چیف آفیسر بلدیہ عابد حسین ملک تھے جبکہ اس موقع پر میونسپل آفیسر ندیم فیروز ، چیف سینٹری انسپکٹر عامر الیاس اور دیگر افسران و عملہ بلدیہ اٹک بھی موجود تھا خاتون اے سی جنت حسین نیکوکارہ نے اس موقع پر سینٹری ورکرز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سینٹری ورکرز ہمارے معاشرے کے ہیرو ہیں سخت گرمی میں فراءض کی انجام دہی پر آپ داد کے مستحق ہیں پچھلے سالوں کے مقابلے میں اس سال کام بہتر انداز میں کیا گیا ضلعی انتظامیہ آپ سے آئندہ بھی اسی جذبہ کی توقع رکھتی ہے انہوں نے شہر بھر میں صفائی کے بہترین انتظامات پر سینٹری ورکرز کو خراج تحسین پیش کیا گیا ۔

گاؤں بہبودی: امیر جمعیت علمائے اسلام صوبہ پنجاب ڈاکٹر قاری عتیق الرحمن نے عید کا دوسرادن اپنے آبائی گاؤں بہبودی میں گزارا

امیر جمعیت علمائے اسلام صوبہ پنجاب ڈاکٹر قاری عتیق الرحمن نے عید کا دوسرادن اپنے آبائی گاؤں بہبودی میں گزارا ،دن بھر ان کے حجرے میں ان کے عقیدت مند عزیزواقارب رشتہ دار اور دوست و احباب سمیت علمائے کرام و جماعتی کارکنان ملنے کے لیے آتے رہے ہیں ‘ کامرہ گاؤں کا ایک نمائندہ وفد مولانا فرمان کی قیادت میں جس میں یونین کونسل کامرہ کے سابق چیئرمین عبدالسلام اور ان کے دیگر ساتھی ہمراہ تھے تشریف لائے جنہوں نے کامرہ گاءوں میں پچھلے دنوں ہونے والے ایک واقعہ کی پوری تفصیل سے ڈاکٹر قاری عتیق الرحمان کو آگاہ کیا ایک گھنٹہ کی ملاقات کے بعد ڈاکٹر قاری عتیق رحمان نے وفد کو یقین دلایا کہ وہ اس سلسلے میں انتظامیہ اور فریقین کے ساتھ بات چیت کرکے اس مسئلے میں مثبت پیش رفت کرنے کی کوشش کریں گے ۔ ضلع اٹک کے امیر مفتی تاج الدین ربانی نے بھی وفد کو ہرممکن تعاون کا یقین دلایا اس موقع پرسیکرٹری اطلاعات حافظ ہارون الرشید ڈپٹی سیکرٹری ملک شاہد مولانا عبد الباسط اور فیصل ندیم بھی موجود تھے ڈاکٹر قاری عتیق رحمان اپنے ضلعی وفد کے ساتھ سلیم خان گاؤں گئے جہاں انہوں نے مسکین خان مرحوم کی اہلیہ کے انتقال پر ان کے بیٹوں امجد حسین حافظ احمد نواز سے تعزیت کی قاری محمد طیب امیر جمعیت علماء اسلام سلیم خان نے مہمانوں کا استقبال کیا ۔ اس کے بعد یہ وفدباڑہ گاؤں میں مولانا فضل الرحمن کی تعزیت کے لیے گیا جہاں ان کے بیٹوں کے ساتھ تعزیت کی گئی مولانا فضل الرحمن مرحوم کے عزیزواقارب بڑی تعداد میں موجود تھے ۔ وفد شیخ الحدیث حضرت مولانا ظہورالحق کی خدمت میں حاضر ہوا ،ان کی مسجد میں عشاء کی نماز ادا کی گئی قائد پنجاب ڈاکٹر قاری عتیق الرحمان نے نماز کی امامت کی نماز سے فارغ ہونے کے بعد یہ پورا وفد جن میں ضلع اٹک کے امیرمفتی تاج الدین ربانی ملک شاہد مولانا عبدالباسط فیصل ندیم اور حافظ ہارون رشید شامل تھے ،ڈاکٹر ضیاء الحق اور ڈاکٹر فہیم الدین کی قیادت میں شیخ الحدیث مولانا ظہور الحق کے گھر گئے جہاں پر حضرت نے وفدکا استقبال کیا اس موقع پر ڈاکٹر قاری عتیق الرحمن مفتی تاج الدین مولانا عبدالباسط اور حافظ ہارون الرشید کو شیخ صاحب نے مطالبے پر اجازت حدیث بھی عطا فرمائی اس موقع پر شیخ الحدیث مولانا ظہور الحق نے ملکی سلامتی استحکام دینی مدارس اور جمعیت علمائے اسلام کے لئے خصوصی دعا کرائی ۔

اٹک سٹی:چیف سینٹری انسپکٹر عامر الیاس ودیگر بلدیہ کے سٹاف نے عیدالاضحی کے 3 روز مسلسل صفائی کا عمل جاری رکھا

ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹر بلدیہ اٹک علی عنان قمر کی زیر نگرانی چیف آفیسر بلدیہ اٹک عابد حسین ملک نے بلدیہ اٹک کے سٹاف جس میں نمایاں چیف سینٹری انسپکٹر عامر الیاس کے ہمراہ عیدالاضحی کے 3 روز مسلسل صفائی کا عمل جاری رکھا ،اٹک شہر میں تینوں دنوں میں شہر سے جانوروں کی آلائشیں جن کی تعداد سینکڑوں میں ہے جبکہ تحصیل میونسپل کونسل اٹک کے عملہ نے بھی یونین کونسلوں میں آلائشوں کو جن کی تعداد ہزاروں میں ہے کو اٹھا کر مقررہ جگہ پر منتقل کیا اس موقع پر انتظامیہ نے ٹرالیوں اور رکشوں کے ذریعے شہر سے گندگی صاف کرائی چیف آفیسر بلدیہ اٹک عابد حسین ملک نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اس بار شہریوں نے بھی انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کیا جس پر شہریوں کا مشکور ہوں اس موقع پر چیف سینٹری انسپکٹر عامر الیاس بھی موجود تھے اٹک کے عوامی ، سیاسی ، سماجی ، تجارتی اور مذہبی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹر بلدیہ اٹک علی عنان قمر ، چیف آفیسر بلدیہ اٹک عابد حسین ملک اور چیف سینٹری انسپکٹر عامر الیاس سمیت دیگر عملہ صفائی کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔

اٹک سٹی: ڈسٹرکٹ جیل اٹک کی انتظامیہ نے عید الاضحی کے موقع پر قیدیوں کی رہائی کے سلسلہ میں خصوصی اقدامات کیے

ڈسٹرکٹ جیل اٹک کی انتظامیہ نے حکومت کی خصوصی ہدایات کے پیش نظر عید الاضحی کے موقع پر قیدیوں کی رہائی کے سلسلہ میں خصوصی اقدامات کیے جس کے سبب رہا ہونے والے قیدیوں نے رہائی کے بعد میڈیا کو بتایا کہ جیل انتظامیہ کا ان کے ساتھ دوران اسیری اور رہائی کے موقع پر مناسب سلوک تھا اور جیل کی حدود میں تعینات اٹک پولیس کے عملہ نے بھی رہا ہونے والے اسیروں کو فوری طور پر ان کے گھروں میں جانے کے سلسلہ میں ان کی رہنمائی کی ۔

اٹک سٹی:انچارج ضلعی کنٹرول روم برائے کرونا وائرس کے مطابق ضلع اٹک میں کو رونا وائرس کے مثبت کیسز کی تعدا د578 ہوگئی

انچارج ضلعی کنٹرول روم برائے کرونا وائرس ڈاکٹر آصف نیازی کے مطابق ضلع اٹک میں کو رونا وائرس کے مثبت کیسز کی تعدا د578 ہوگئی ہے، اموات کے حوالے سے رپورٹ کے مطابق 578 مثبت کیسز میں سے 20 ہسپتال میں داخل مشتبہ افراد میں سے 4 اور ہسپتالوں سے باہر 34 کنفرم افرادفوت ہوئے ۔ کروناوائرس کے 58 کنفرم اور مشتبہ مر یضوں کے فوت ہونے پر محفوظ تد فین کی گئی ہے 504 افراد صحت یاب ہوئے4افراد زیر علاج ہیں ، گھروں میں 50افرادقر نطینہ میں ہیں 7841 افراد کی سکریننگ کی گئی 4260 افراد میں کرونا وائرس کا شبہ ہے3387 افراد کے کرونا وائرس ٹیسٹ منفی آئے ہیں اور295 افراد کی رپورٹس کا انتظار ہے ۔ زیر علاج اور قر نطینہ میں موجود افراد کی مجموعی صحت بہتر ہے ڈاکٹر آصف نیازی نے کہا کہ عوام موجودہ حالات میں گھروں رہیں اور احتیاطی تدابیر پر عمل کریں ۔

اٹک سٹی:اللہ تعالیٰ ہم سب کو عیدالاضحی کی حقیقی خوشیوں سے ہمکنار کرے ، میجر طاہر صادق

رکن قومی اسمبلی تحریک انصاف حلقہ این اے 55 اٹک میجر طاہر صادق نے عید الاضحی کے موقع پر عوام کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہم سب کو عیدالاضحی کی حقیقی خوشیوں سے ہمکنار کرے اور قربانی جیسی عظیم عبادت کو اس کی روح کے مطابق سمجھ کر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے ،قربانی اللہ تعالیٰ کے محبوب پیغمبر حضرت ابراہیم علیہ السلام کی سنت ہے قربانی ہ میں اپنی محبوب ترین چیز اللہ تعالیٰ کی راہ میں قربان کرنے کا درس دیتی ہے ۔ آج کے دن انبیائے کرام نے اطاعت و ایثار اور قربانی کی لازوال مثال پیش کی تھی قربانی محض جانور ذبح کرنے یا گوشت کی تقسیم کرنے کا ہی نام نہیں ہے بلکہ قربانی کا فلسفہ یہ ہے کہ اہل ایمان اللہ پاک کے راستے میں جان ، مال ، اولاد ، عزت و آبرو ، راحت و آرام قربان کرنے کیلئے ہمہ وقت تیار رہیں ۔ قربانی کا بنیادی مقصد مسلمانوں میں ایثار و قربانی کا جذبہ پیدا کرنا ہے اللہ پاک امت مسلمہ کو اتحاد اور محبت کی لڑی میں پروئے اور سب کی انفرادی اور اجتماعی سطح پر تکالیف اور دکھوں کا مداوا کرے ۔

اٹک پولیس کا ضلع بھر میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے سرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے

اٹک پولیس کا ضلع بھر میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے سرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے ،سرچ آپریشنز تھانہ صدر اٹک اور تھانہ باہتر کے ایریا میں ایس ایچ اوز کی زیر نگرانی ہوئے جس میں پولیس کی نفری نے شرکت کی سرچ آپریشنز تھانہ صدر اٹک کے علاقہ شکردرہ اور تھانہ باہتر کے علاقہ جھنگ میں کئے گئے سرچ آپریشنز میں 51 گھروں کی سرچنگ کی گئی اور 93 مشکوک افراد کے کواءف درج کیے گئے ،اس حوالہ سے ڈی پی او نے کہا کہ سرچ آپریشن کا مقصد ضلع اٹک کی سکیورٹی کو موَثر بنانا ہے اور امن و امان کی فضاء کو برقرار رکھنا ہے ۔

اٹک سٹی:مرکزی جامع مسجد غفوریہ سول ہسپتال کے سرپرست اعلیٰ باباجی مولانا حافظ عبد الحمید نقشبندی رضائے الہٰی سے انتقال کر گئے

مرکزی جامع مسجد غفوریہ سول ہسپتال اٹک شہر کے سرپرست اعلیٰ باباجی الحاج مولانا حافظ عبد الحمید نقشبندی رضائے الہٰی سے انتقال کر گئے، مرحوم کی نماز جنازہ مرکزی عیدگاہ اٹک شہر میں صاحبزادہ پیرحافظ محمود احمد نقشبندی دریا شریف نے پڑھائی نماز جنازہ میں صاحبزادہ ڈاکٹر قاضی امجدحسین کاظمی ، ڈسٹرکٹ خطیب علامہ غلام محمد صدیقی ، جانشین ریاض الملّت صاحبزادہ ابوالحامد محمد اکرام علوی المعروف پیر ھادی سرکار ، صاحبزادہ پیرمحمدعثمان خان واجد قادری ، صاحبزادہ محمد فیض رسول رضوی ، خلیفہ قاری محمد رقیب احمد چشتی ، علامہ ابوطیب رفاقت علی حقانی ، قاری سفیر احمد قادری ، راجہ فیصل محمود قادری ، ملک شاہان حاکمین خان ، ملک حمید اکبر خان، حاجی محمد اکرم خان، ملک محمد اکرم اعوان، حاجی خلیل احمد قادری، حاجی محمد اشرف قادری،علامہ محمد یوسف حقانی، حاجی محمد اقبال، حاجی شاہد اقبال، حاجی زاہد اقبال اعوان، حاجی غلام مصطفی عطاری، علامہ محفوظ الرحمن رضوی، مولانا حاجی بازجنگ، قاری تنزیل الرحمن، قاری حافظ محمد طفیل، مولانا محمد سعید قادری، مولانا ظفر اقبال حقانی، مولانا عبد الغنی چشتی، مولانا حبیب احمد چشتی، مولانا نذیر احمد قادری،قاری نثاراحمد چشتی، قاری محمد طفیل قادری سمیت درجنوں خطباء،حفاظ، اساتذہ، ڈاکٹر، انجینئرز اور ہر شعبہَ زندگی سے وابستہ افراد کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی بابا جی مرحوم کودرجنوں اشکبار آنکھوں کے ساتھ مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔

اٹک سٹی: عید الاضحی کے موقع پر اس قسم کے احمقانہ اقدام سے تحریک انصاف کی حکومت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے، میجر طاہر صادق

ضلع اٹک کے سب سے بڑے سیاسی میجر گروپ کے سربراہ رکن قومی اسمبلی تحریک انصاف حلقہ این اے 55 اٹک میجر طاہر صادق نے 28 جولائی سے 5 اگست تک پنجاب میں کیے جانے والے لاک ڈاءون کے فیصلہ پر اپنے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو لکھے گئے خط میں حکومت سے لاک ڈاؤن کے فیصلے پر نظر ثانی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مارچ سے اب جولائی ختم ہونے کو ہے تاجر برادری مسلسل خسارہ برداشت کیے ہوئے ہے، عید الاضحی کے موقع پر اس قسم کے احمقانہ اقدام سے تحریک انصاف کی حکومت اور جماعت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے ،اس تاجر کش اقدام کو تاجربرادری نے بھی مسترد کر دیا ہے عید سے محض چند دن قبل مارکیٹس اور بازار بند کرنے کا فیصلہ کسی بھی طرح مناسب اور درست اقدام نہیں انہوں نے اس فیصلے کو غیر منصفانہ اور حکومتی طرز عمل کے منافی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ریاست کا کام روزگار دینا ہے، چھیننا نہیں تحریک انصاف کا منشور بھی بےروزگاری کا خاتمہ ہے تاجرپہلے ہی حالیہ چند ماہ کے دوران وبائی بحران کی وجہ سے بہت نقصان اٹھا چکے حکومت تجارتی سرگرمیاں بند کرنے کے بجائے تاجروں سے تعاون کرے منگل کے روز مختلف شہروں میں ریٹیل مارکیٹیں ایس اوپیز کے تحت کھلی تھیں اس قسم کے فیصلوں سے حکومتی رٹ بھی ایک مذاق بنتی جا رہی ہے جلدبازی میں ایسے فیصلے نہ کئے جائیں جن پر عملدرامد ہی ناممکن ہے اگر یہ اقدام اٹھانا ضروری بھی تھا، تو کم ازکم دو، تین ہفتے قبل تاجروں ، عوام کو آگاہ کر دیا جاتا تاکہ وہ عید کی خریداری کر سکتے بالخصوص چھوٹے دکاندار اس فیصلے سے شدید مالی مشکلات کا شکار ہونگے جنہوں نے عید کی مناسبت سے ادھار مال خرید کر دکانوں میں فروخت کیلئے رکھا ہے ۔

اٹک سٹی:پنجاب کے 36 اضلاع کی طرح اٹک میں بھی تاجر برادری نے تحریک انصاف کے نا اہل وزراء کے خلاف شدید احتجاج کیا

پنجاب کے 36 اضلاع کی طرح اٹک میں بھی تاجر برادری نے 6 تحصیلوں میں 9 روزہ لاک ڈاءون کو یکسر مسترد کرتے ہوئے منگل کے روز اپنی دکانیں کھول کر تحریک انصاف کے نا اہل وزیر اعلیٰ عثمان بزدار ، وزیر اعظم عمران خان سمیت ان کے مشیروں ، معاون خصوصی اور وزراء کے خلاف شدید احتجاج کیا ۔ ضلع بھر میں تاجر برادری تحریک انصاف کی حکومت کے خلاف میدان عمل میں آ چکی ہے بدھ کے روز بھی تاجر برادری نے دکانیں کھولیں تاہم پنجاب حکومت کی جانب سے سخت اقدامات کرنے پر ڈپٹی کمشنر علی عنان قمر اور ڈی پی او سید خالد ہمدانی اکھٹے 30 سے زائد گاڑیوں کے کانوائے کو لیڈ کرتے ہوئے اٹک کی 6 تحصیلوں میں گئے ایک ہی گاڑی میں جس کی ڈرائیونگ ڈی پی او اور فرنٹ سیٹ پر ڈی سی موجود تھے ضلعی صدر مقام اٹک میں ان کے ہمراہ خاتون اے سی جنت حسین نیکوکارہ ، خاتون اے ایس پی عمارہ شیرازی ، چیف آفیسر بلدیہ اٹک ، ایس ایچ او تھانہ اٹک سٹی ، تھانہ صدر اٹک ، پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری کے علاوہ بلدیہ کے عملہ کی کثیر تعداد موجود تھی ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او کے دورے نے فرنگی دور حکومت کی یاد تازہ کرتے ہوئے اس دور کے انگریز وائسرائے جس طرح اپنی محکوم رعایا پر اپنی دھاک بٹھانے کیلئے دورہ کر کے انہیں احساس کمتری میں مبتلا کیا کرتے تھے ان افسران نے بھی اسی پر عمل پیرا ہوتے ہوئے بہت بڑے کانوائے کے ہمراہ تجارتی مراکز پر دھاوا بولا تو پنجابی فلموں کی طرح مولا جٹ کی آمد پر شٹر گیٹ بند ہونے شروع ہو گئے اور شٹر گیٹ بند ہونے کی آوازیں دور دور تک سنی جانے لگیں ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر نے ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہمراہ ضلع اٹک کی مختلف تحصیلوں کا دورہ کیا اور وہاں پر لاک ڈاؤن کے انتظاما ت کا جائزہ لیا اس موقع پر دونوں افسران نے تاجروں کو ہدایت کی کہ وہ کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کرتے ہوئے حکومت پنجاب کی طرف سے جاری کردہ ہدایات کی روشنی میں 5اگست تک اپنے کاروبا رمکمل طور پر بند رکھیں صرف ضروری کاروبار کھل سکیں گے جن کی اجازت حکومت پنجاب نے دے رکھی ہے ڈی سی اٹک،ڈی پی او اٹک اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ایس او پیز کے خلاف کھلنے والے کاروبار فوری طور پر بند کروا دیئے ڈی سی اٹک نے تاجروں سے اپیل کہ وہ چند دنوں کی زحمت گوارہ کرلیں اور اپنی جانوں کو محفوظ بنائیں ڈی سی اور ڈی پی او کی آمد سے قبل چیف آفیسر بلدیہ اٹک کی زیر نگرانی بلدیہ کے عملہ نے جب مینا بازار اور شاپنگ مال بند کروا دیئے دکانیں بند کرانے کے تاجر کش کے فیصلے کے خلاف تاجروں نے فوراہ چوک میں احتجاج کرتے ہوئے گو نیازی گو کی شدید نعرہ بازی کی اور حکومتی فیصلے کو تاجر کش قرار دیتے ہوئے کہا کہ 5 ماہ سے تاجر کرونا وائرس سے تو بچ گئے مہنگائی ، بے روزگاری ، دکانیں بند کرنے اور حکومتی پالیسیوں سے ضرور موت کے منہ میں چلے جائیں گے اچانک فیصلے سے بازار بند ہونے کے سبب نہ صرف تاجر بلکہ شہری بھی پریشان ہیں تاجروں کے وفد نے قبل ازیں رکن قومی اسمبلی میجر طاہر صادق سے بھی ملاقات کر کے حکومت کی تاجر کش پالیسی سے آگاہ کیا جس پر انہوں نے ایک خط وزیر اعلیٰ کے نام تحریر کرتے ہوئے تاجروں کو اپنے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے ان کے موقف سے قطعی طور پر اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ وہ تاجروں کے شانہ بشانہ ہر میدان میں کھڑے ہوں گے منگل کے روز سابق امیدوار پنجاب اسمبلی ملک حمید اکبر نے اپنے گروپ کے ہمراہ دورہ کر کے تاجروں سے مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہوئے تمام تجارتی مراکز کا دورہ کر کے فرداً فرداً تاجروں کو اپنے تعاون کی مکمل یقین دہانی کرائی ، سابق وائس چیئرمین ملک طاہر اعوان نے بھی حکومتی فیصلے کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے تاجروں کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کے عزم کا اظہار کیا ، مرکزی سیکرٹری جنرل انجمن طلبہ اسلام ڈاکٹر ضیاء الرحمن نوارانی نے بھی سابق امیدوار پنجاب اسمبلی عارف بھٹی اور دیگر ساتھیوں کے ہمراہ مختلف تجارتی مراکز کا دورہ کر کے تاجروں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا ، حضرو میں چیف آفیسر کی جانب سے 20 تاجروں کے خلاف مقدمات درج کرانے پر بھی ضلعی صدر تحریک انصاف و ترجمان حکومت پنجاب قاضی احمد اکبر کی خصوصی ہدایت پر انچارج شعبہ اطلاعات و نشریات تحریک انصاف ضلع اٹک امیدوار برائے چیئرمین حضرو سٹی عمران خان حضروی نے حضرو کی تاجر برادری اور مقامی انتظامیہ کے درمیان مصالحت کے لئے میدان میں آ گئے اور ڈپٹی کمشنر اٹک نے قاضی احمد اکبر خان کی یقین دہانی پر 20 مقدمات واپس لینے کا عندیا دے دیا 50روپے کے اسٹامپ(بیان حلفی) پر تاجروں سے مقدمات واپس لے لیے جائیں گے ، تاجروں کے خلاف ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے کی جانے والی کاروائی پر وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے تحصیل حضرو کے تاجروں کے ساتھ کیے جانے والے ناروا سلوک پر ڈی سی اور ڈی پی او کو معاملات افہام تفہیم سے طے کرنے کی یقین دہانی کرائی ملک امین اسلم کے قریبی ساتھیوں سابق چیئرمین بلدیہ حضرو نزاکت خان ، نمبردار ملک ثمر عباس ، سابق ناظم نسیم خان ، طارق ٹوانہ ، سابق سیکرٹری انفارمیشن نور خان ، فوکل پرسن ٹائیگر فورس احمد کھٹانہ اور خواجہ شکیل بھی موجود تھے ، اسی طرح جنڈ میں اسسٹنٹ کمشنر کی بازار میں آمد پر تاجروں نے نعرہ بازی کر کے اپنے جذبات کا اظہار کیا ، پنڈی گھیب میں بھی تاجروں نے منگل اور بدھ کو دکانیں کھولیں تاہم بدھ کی دوپہر کو بلدیہ پنڈی گھیب نے دکانیں بند کرائیں بعدازاں ڈی سی اور ڈی پی او نے دورہ کر کے تمام تجارتی مراکز کو مکمل طور پر بند کرایا ۔

تھانہ حضرو کی چوکی ہٹیاں کی حدود میں نامعلوم ڈاکو فائرنگ کر کے 26 لاکھ روپے لوٹ کر فرار

تھانہ حضرو کی چوکی ہٹیاں کی حدود میں نامعلوم ڈاکو فائرنگ کر کے 26 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ، علاقہ میں خوف و ہراس ، تفصیلات کے مطابق تھانہ حضرو کی چوکی ہٹیاں کی حدود میں سیدن گاءوں کے ایم ڈی فارم سے گاڑی مالکان 26 لاکھ روپے نقد لے کر جا رہے تھے ،گاڑی سیدن گاءوں جی ٹی روڈ کے قریب پہنچی تو کار میں سوار 4 نامعلوم مسلح ڈاکوءوں نے اسلحہ کی نوک پر گاڑی روک کر 26 لاکھ روپے نقد ، 3 قیمتی موبائل چھینے اور فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔ مسلح اس ڈکیتی کی واردات سے علاقہ میں خوف وہراس پھیل گیا ہے ،عوامی حلقوں نے تھانہ حضرو اور اس کے نواحی علاقوں میں بڑھتی ہوئی چوری اور ڈکیتی وارداتوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے وزیر اعظم ، وزیر اعلیٰ اور دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان چوریوں اور ڈکیتوں سمیت حضروکی بگڑتی ہوئی امن وامان کی صورتحال پر از خود نوٹس لیں اور حضرو کے عوام اور کاروباری حضرات اور تاجر برادری کو تحفظ فراہم کرتے ہوئے چوروں اور ڈکیتیوں کے چنگل سے آزاد کرائیں نامعلوم ڈاکوؤں کے ہاتھوں لٹنے والے کاروبای افراد کاتعلق پشاور سے ہے ۔

تحصیل حضرو:ضلعی صدر مقام اٹک سمیت اٹک کی 6 تحصیلوں میں ٹریفک کا مسئلہ بھی بہت گھمبیر صورت اختیار کر چکا ہے ،رپورٹ

ضلعی صدر مقام اٹک سمیت اٹک کی 6 تحصیلوں میں بہت سارے مسائل کے ساتھ ساتھ ٹریفک کا مسئلہ بھی بہت گھمبیر صورت اختیار کر چکا ہے اور برائی کو روز اول سے نہ روکنے کے سبب لا قانونیت کی انتہا ہو چکی ہے ‘ہر طرف چھوٹے چھوٹے بچے اپنے ساتھ مزید 2 اور بچوں کو بٹھا کر خطرناک طریقہ سے موٹر سائیکل دوڑاتے پھر رہے ہیں اور کوئی روک ٹوک نہیں ،ان بچوں کی وجہ سے کسی وقت بھی کوئی بڑا حادثہ ہو سکتا ہے اب قانون کو حرکت میں آنا چاہے ان کے موٹر سائیکل بند ہونے چاہیں اور ان بچوں کے والد کے خلاف سخت کاروائی کی جائے تاکہ وہ اپنے بچوں کو اس جان لیوا حرکات سے روکیں کیا ‘ہم سوچ سکتے ہیں کہ یہ لاقانونیت کے عادی بچے بڑے ہو کر قانون کا احترام کریں گے امید ہے کہ اس سلسلہ میں قانون نافذ کرنے والے ادارے سختی سے روکیں گے تاکہ ان بچوں کو ملک کا مفید شہری بنایا جا سکے ۔ عوامی ، سیاسی ، سماجی حلقوں نے سوشل میڈیا پر اپنی تصاویریں اور تشہیر کرنے والے ڈپٹی کمشنر علی عنان قمر اور ڈی پی او سید خالد ہمدانی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر اس پر ایکشن لے کر قانون کے مطابق کاروائی کے احکامات جاری کریں ۔

اٹک سٹی:ضلعی انتظامیہ اور ڈسٹرکٹ اکاءونٹس آفس کی عدم توجہی کے سبب عوام اپنے جائز حقوق سے محروم ‘ اسٹامپ ناپید ہوگئے

ضلعی انتظامیہ اور ڈسٹرکٹ اکاءونٹس آفس کی عدم توجہی کے سبب گزشتہ 3 ماہ سے اٹک میں اسٹامپ ناپید ہونے کے سبب شہری تحریک انصاف کی تبدیلی کے دور حکومت میں اپنے جائز حقوق سے محروم ہونے کی وجہ سے در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ، 20,30,50,100 اور 200 روپے کے اسٹامپ کے خریدار 400 روپے والا اسٹامپ خریدنے پر مجبور ، بعض اشٹام فروشوں کے پاس پرانے سٹاک ہونے پر وہ شہریوں سے نوٹری پبلک ;47; اوتھ کمشنر کی مہر لگا کر کئی گنا قیمت وصول کر رہے ہیں 3 ماہ سے اسٹامپ ناپید ہونے پر ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر اور اے ڈی سی آر شہریار آصف خان نے لا علمی کا اظہار کیا ڈسٹرکٹ اکاءونٹس آفیسر اٹک سید ارشد اقبال نے بتایا کہ وہ متعدد مرتبہ پاکستان پرنٹنگ پریس کراچی کو اٹک میں اسٹامپ کی کمی کے بارے میں مراسلہ اور یادہانی کے خطوط ارسال کر چکے ہیں تاہم معاملہ جوں کا توں ہے رکن قومی اسمبلی حلقہ این اے 55 اٹک میجر طاہر صادق نے بتایا کہ وہ گزشتہ دنوں علیل تھے اٹک میں اسٹامپ کی قلت اور شہریوں کو ہونے والی دقت پر وہ اعلیٰ حکام کو نہ صرف صورتحال سے آگاہ کریں گے بلکہ سرکاری فراءض کی سرانجام دہی میں مجرمانہ غفلت ، لاپرواہی اور شہریوں کی تکلیف اور دقت کا سبب بننے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کے بارے میں بھی کہا جائے گا اٹک کے شہریوں کے حقوق کا تحفظ ان کے فراءض میں شامل ہے اور اس سلسلہ میں کسی قسم کی کوئی کوتاہی نہیں کی جائے گی ، ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر نے میڈیا کو بتایا کہ اسٹامپ کی قلت اور بعض اشٹام فروشوں کی جانب سے زائد رقوم کی وصولی پر باقاعدہ شکایت پیش کی جائے تاکہ وہ اس پر ایکشن لے سکیں انہوں نے اٹک میں اسٹامپ کی قلت پر اپنی لا علمی اور اس سلسلہ میں کسی بھی شہری کی جانب سے کوئی بھی شکایت نہ کرنے کے بارے میں بھی بتایا اور کہا کہ کسی شکایت کی صورت میں ہی انتظامیہ کاروائی کر سکتی ہے اے ڈی سی آر شہریار آصف خان جنہوں نے چند روز قبل اپنے عہدے کا چارج سنبھالا ہے بتایا کہ وہ اپنے سٹاف سے صورتحال معلوم کر کے میڈیا کو آگاہ کریں گے سابق صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن رانا افسر علی خان نے اس بات کی تصدیق کی کہ اٹک میں عرصہ دراز سے اسٹامپ کی قلت ہے تاہم بعض اشٹام فروش 100 روپے والا اسٹامپ 400 روپے میں فروخت کر رہے ہیں اس سلسلہ میں انہوں نے مغل اعظم شادی ہال کے مالک شیخ عامر مجید کے بارے میں بتایا کہ انہوں نے 50 روپے مالیت کے 8 اسٹامپ جن کی قیمت 400 روپے تھی اس کے 1600 روپے ادا کیے اور اس کی باقاعدہ ویڈیو بنائی شیخ عامر مجید نے کہا کہ وہ اس سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر کو تمام صورتحال سے آگاہ کریں گے اب انہوں نے ڈپٹی کمشنر کو بتایا ہے یا نہیں یہ ان کے علم میں نہیں تاہم ضلع اٹک کی 6 تحصیلوں میں اسٹامپ کی قلت کے باوجود کسی قسم کی کوئی کاروائی نہ ہونا ضلعی انتظامیہ کی غفلت اور شہریوں کے اپنے مسائل کے سلسلہ میں در بدر ہونے کی اور ان کی داد رسی نہ ہونے کا واضح ثبوت ہے ، ڈسٹرکٹ اکاءونٹس سید ارشد اقبال نے بتایا کہ انہوں نے اٹک میں اسٹامپ کی قلت کے بارے میں پاکستان پرنٹنگ پریس کراچی کو خطوط ، مراسلات اور یادہانی کے خطوط ارسال کیے ہیں تاہم کراچی سے اسٹاک آنے پر ہی صورتحال میں بہتری کی توقع ہے وہ اکاءونٹنٹ جنرل پنجاب کو لیٹر لکھتے ہیں اور وہاں سے کراچی جاتا ہے تاہم صورتحال جوں کی توں ہے ، ریئل اسٹیٹ کے کاروبار سے منسلک آفتاب احمد قریشی نے بتایا کہ وہ ضلع کچہری میں جہاں درجنوں اشٹام فروش موجود ہیں اسٹامپ لینے کیلئے آئے ہیں تاہم انہیں اسٹامپ نہیں ملا اور یہ بتایا گیا کہ اس کی قلت ہے 50 والا اسٹامپ 300 روپے میں فروخت ہو رہا ہے عوام دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں ضلع کچہری میں کام کرنے والے ٹائیپسٹ سلطان محمد تنویر نے بتایا کہ تبدیلی سرکار کے دور میں ایسی تبدیلی آئی ہے کہ عوام پریشان ہے 400 روپے والے اسٹامپ موجود ہیں جو غریب آدمی کی پہنچ سے باہر ہیں جن کے پاس ہیں وہ دے نہیں رہے یا بھاری قیمت وصول کر رہے ہیں تبدیلی عوام کیلئے زحمت بن چکی ہے حکومت نام کی کوئی چیز نہیں اس سلسلہ میں اشٹام فروشوں نے بتایا کہ انہیں اسٹامپ خزانہ سے نہیں مل رہے جس کے سبب وہ خود بھی پریشان ہیں انہوں نے ان اطلاعات کی سختی سے تردید کی کہ اٹک میں اشٹام فروش کسی بھی اسٹامپ کی زیادہ قیمت وصول کر رہے ہیں ۔

اٹک خورد:اٹک خورد ریلوے اسٹیشن پر چلتی ٹرین سے اترتے ہوئے نوجوان ٹرین کی زد میں آ گیا

اٹک خورد ریلوے اسٹیشن پر چلتی ٹرین سے اترتے ہوئے نوجوان ٹرین کی زد میں آ گیا ، تفصیلات کے مطابق ریلوے ملازم 32 سالہ محمد رضوان ولد دین بادشاہ جو اٹک خورد کے اسٹیشن پر چلتی ٹرین سے اترتے ہوئے پاءوں پھسل گیا اور چلتی ٹرین کی زد میں آ گیا جس کے نتیجہ میں نوجوان کا پاءوں کٹ کر جسم سے علیحدہ ہو گیا اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 اٹک کا عملہ فوراً موقع پر پہنچ گیا اور زخمی افراد کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کیساتھ ساتھ اسے اسفندیار بخاری ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال اٹک منتقل کر دیا ہسپتال میں جدید سہولیات کے فقداَن کے باعث ڈاکٹرز نے زخمی شخص کو ریسکیو 1122 کی ایمبولینس میں راولپنڈی ہسپتال ریفر کر دیا ۔