Weekly News from Hazro City, Chhachh Valley and District Attock, (Punjab) Pakistan. Updated in Tokyo, Japan.

اٹک سٹی:سابق ضلع ناظم میجر طاہرصادق اور انکی بیٹی چیئرپرسن ایمان طاہر کے ضلع کونسل میں آنے سے ضلع کونسل رونقیں بحال ہو گئیں
سابق ضلع ناظم میجر طاہرصادق اور انکی بیٹی چیئرپرسن ایمان طاہر کے ضلع کونسل میں آنے سے ضلع کونسل رونقیں بحال ہو گئیں۔ضلع بھر سے سیاسی سماجی شخصیات سابق ناظمین اور چیئرمین یونین کونسلزاور عوام کی آمد کا تانتا بندھ گیا سابق ضلع ناظم میجر طاہر صادق سے ملاقات کرنے والوں میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر زاہد نواز مروت ،سابق ناظم گولڑہ حاجی ملک افتخار احمد خان ،سابق امیدوار قومی اسمبلی مولانا عمر فاروق صدیقی ،وائس چیئرمین ضلع کونسل سردار عارف خان ،ملک جمشید الطاف خان ،چیئرمین یونین کونسل جبی ملک ممتاز علی خان ،جمریز خان ،ملک حمید اکبر ،ملک عنصر خان سدریال ،صداقت خان برہان ، سٹی صدر مسلم لیگ (ق) حاجی محمد اکرم خان ،سیار گل ، عمر بٹ ، ملک عثمان آف دکھنیر ، سائیں صابر ،سمیت عوام علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی اس موقع پر آدھ گھنٹہ سے زائد ڈی پی او اٹک نے چیئرپرسن ایمان طاہر اور سابق ضلع ناظم میجر طاہر صادق سے تفصیلی ملاقات کی جبکہ حاجی ملک افتخار احمد نے بھی میجر طاہر صادق سے علیحدگی میں تفصیلی ملاقات کی۔

حضرو شہرمیں ٹریفک کاجن بے قابو ،بے ہنگم ٹریفک نے عوام کا ذہنی سکون چھین لیا ،اے سی حضرو،ٹی ایم او اپنے دفتروں تک محدود
فوارہ چوک حضرو میں ٹریفک کاجن بے قابو ،بے ہنگم ٹریفک نے عوام کا ذہنی سکون چھین لیا ،اے سی حضرو،ٹی ایم او اپنے دفتروں تک محدود ،سٹی چیئر مینی کے امیدوار وعلاقہ کونسلر حاجی احسان کی ناقص کارکر دگی پرسوالیہ نشان ؟دعا چوک سے لیکر تھانہ حضرو تک کئی سرکاری عمارتیں جن میں سکول ،ہسپتال ،تحصیل آفس ،میڈیکل سٹور ،بلدیہ اورتھانہ حضروکے سرکاری دفاتر موجود ہیں ،ریڑھی بان ،چنگ چی رکشوں اور بھاری بھرکم گاڑیوں کا دن کے اوقات میں شہر میں داخل ہو نا ٹریفک جام کا سبب بننے لگے ٹریفک سارجنٹ شہباز خان اور ان کا عملہ بھتہ خوری میں ملوث تفصیلات کے مطابق حضرو شہر کی کئی اہم سڑکات سمیت دعا چوک سے لیکر فوارہ چوک ،تھانہ روڈ تک ٹریفک کا جن ہر ووقت بے قابو رہنے سے عوام کا ذہنی سکون بالکل چھن گیا گیا ہے ،اہلیان چھچھ حضرو آنے سے کترانے لگے ،بے ہنگم ٹریفک کے مسائل پر قابو نہ پایا گیا تو آئندہ چندروز تک احتجاج کی کال دینگے اوراے سی ٓفس وڈی سی آفس کے باہر دھرنا دینگے ان خیالات کا اظہار خادم چھچھ چنگیز خان گروپ کے مرکزی رہنماء وسابق امیدوار جنر ل کونسلر زاہد میر ،مسعود خان المعروف خان بھائی جنر ل کونسلر نرتوپہ ،خورشید آرائیں صدر سویٹ ایند بیکرز ایسوسی ایشن حضرو ،پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں عمران خان حضروی سیکرٹری انفارمیشن ضلع اٹک ،ملک نسیم اور نور خان نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ حضرو کی چیئر مینی کے دوڑ میں مصروف امیدوار اور علاقہ کونسلر حاجی احسان خان کی مرکزی شاہراہ پر ذاتی مارکیٹ ہے جسکے سامنے ہر وقت ریڑھی بانوں اور رکشہ ڈرائیوروں نے ڈیرے جما رکھے ہیں اسی روڈ پر کئی سرکاری عمارتیں جن میں گرلز وبوائز سکولز،ہسپتال ،میڈیکل سٹورز ،تحصیل آفس ،بلدیہ اور تھانہ حضرو ڈی ایس پی آفس موجود ہیں بچوں کی سکول چھٹی کے اوقات اورسبزی منڈیوں کے سامنے سارا سارادن وقفے وقفے سے بے ہنگم ٹریفک جام رہتی ہے جس سے عوام کو ذہنی کوفت کا سامنا کر نا پڑتا ہے اے سی حضرو ٹی ایم او اپنے آفس تک محدود جبکہ ٹریفک پولیس کے اہلکار مال بناؤ مہم میں مصروف رہتے ہیں ٹریفک جام کا ایک سبب بھاری بھرکم گاڑیوں کا دن کے اوقات میں شہر میں داخل ہو نا اور روڈوں کی دونوں جانب ریڑھی بانوں کا قبضہ ہے جبکہ افسوس کا مقام ہے کہ ٹی ایم او کا ریڑھی بازار ہونے کے باوجود ریڑھی بان اپنی من مانی میں مصروف دکھائی دیتے ہیں جنکو کوئی پوچھنے والا نہیں انہوں نے مزید کہا کہ اگر دو دن کے اندر اندرحضرو شہر میں ٹریفک کے مسائل پر قابو نہ پایا گیا تو اے سی حضرو اور ڈی سی او اٹک کے آفس کے سامنے احتجاج کر ینگے ۔

حضرو شہر تاحال چیئر مینی سے محروم ،مسائل کے جوں کے توں ،شہر بھر کی سڑکیں کھنڈرات میں تبدیل
حضرو شہر تاحال چیئر مینی سے محروم ،مسائل کے جوں کے توں ،شہر بھر کی سڑکیں کھنڈرات میں تبدیل ‘عوامی حلقوں کا اظہار ناپسندیدگی ‘تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر میں بلدیاتی انتخابات مکمل ہوگئے لیکن حضرو شہر ایم این اے اٹک وایم پی اے چھچھ کی گروپ بندی کی وجہ سے چیئر مین شپ سے محروم ہے جس کی وجہ شہر بھر کے مسائل میں بے پناہ اضافہ ہو رہا ہے ،عوام نے چیئر مینی کا مسئلہ ملتوی کر نے کا ذمہ دارایم این اے اٹک شیخ آفتاب احمد اور ایم پی اے وصوبائی وزیر سپورٹس وامور نوجوان جہانگیر خانزادہ کو قرار دیا ہے ‘عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ پنجاب بھر کی طرح حضرو شہر میں بھی چیئر مینی کا انتخاب جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ شہر کی عوام کے مسائل حل ہو سکیں ۔

اٹک پولیس کو تھریٹ موصول ، ضلع بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ دہشتگردوں کو انکے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے؛ڈی پی او
ضلع اٹک کو تھریٹ الرٹ موصول ، ضلع بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ دہشت گردوں کو ان کے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے ، ڈی پی او اٹک زاہد نواز مروت تفصیلات کے مطابق اٹک پولیس کو 15پر دھمکی آمیز کال موصول ہوئی جس پر ڈی پی او اٹک زاہد نواز مروت نے ایکشن لیتے ہوئے پورے ضلع کی پولیس کو الرٹ کر دیا ہے ۔ایلیٹ کی گاڑیاں تمام اہم مقامات بشمول کالجز اور یونیورسٹیوں کے باہر موجود رہیں گی ،ضلع کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر بھاری سیکیورٹی تعینات کر دی گئی ہے ۔ڈی پی او اٹک زاہد نواز مروت نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اٹک پولیس کسی بھی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہے اور دہشتگردوں کو ان کے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔

ہانگ کانگ:بی بی سی کی رپورٹ نے پانامہ زدہ حکمرانوں کے تابوت میں آخر ی کیل ٹھوک دی ہے ؛ منصف خان نمبرون
ہانگ کانگ میں مقیم گاؤں ابابکر کی معروف کاروباری وسماجی شخصیت منصف خان نمبرون نے کہاہے کہ بی بی سی کی رپورٹ نے پانامہ زدہ حکمرانوں کے تابوت میں آخر ی کیل ٹھوک دی ہے ‘کرپشن کے خلاف تحریک انصاف فیصلہ کن مرحلے میں تیزی سے اپنے منقطی انجام کو پہنچانے والا ہے ،قائد تحریک انصاف عمرا ن خان حق و سچ کی جنگ لڑ رہے ہیں حکومتی ایوانوں میں سونا می داخل ہو چکا ہے ،بیانا ت بدلنے سے پانامہ کوئین کا چہرہ بے نقاب ہو چکا ہے ‘قائد تحریک انصاف عمران خان ملک میں پارلیمنٹ جمہوریت اور اداروں کی مضبوطی کا وژن لے کر عوام کی نمائندگی کر رہے ہیں ‘حکومتی ٹولوں کی جھوٹی فوج کے الزامات سیاسی ڈاکوؤں کو پنا ہ نہیں ملے گی، 2017 عام انتخابا ت کا سال ہے آئندہ آنیوالا دور تحریک انصاف کا ہے ۔

ضلع اٹک:ٹی ایچ کیوہسپتال حسن ابدال میںآنکھوں کے آپریشن کاآغاز
ٹی ایچ کیوہسپتال حسن ابدال میںآنکھوں کے آپریشن کاآغاز،ایم پی اے شاویزخان اورچےئرمین ایم سی ظہیرخان نے باقاعدہ افتتاح کردیا،پہلے روز دو خواتین کاآپریشن،افتتاحی تقریب میں ای ڈی اوہیلتھ اٹک ڈاکٹر جاویدچوہدری ، اے سی حسن ابدال مجاہدعباس،ایم ایس ڈاکٹرآصف خان ،عادل خان اور دیگرکی شرکت،آئی سپیشلسٹ ڈاکٹر حناسحرکی تفصیلی بریفنگ،یہ سہولت حکومت پنجاب کی طرف سے حسن ابدال کی عوام کیلئے عظیم تحفہ ہے تفصیلات کے مطابق تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال حسن ابدال میںآنکھوں کے مریضوں کیلئے آپریشن کاباقاعدہ آغازکر دیا گیاجس کیلئے ہسپتال میں افتتاحی تقریب کا انعقادکیاگیاجس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسراٹک ڈاکٹرجاویدچوہدری، اسسٹنٹ کمشنر مجاہد عباس،ایم پی اے شاویزخان،چےئرمین میونسپل کمیٹی ظہیرخان،ایم ایس ڈاکٹر آصف خان،بزنس مین عادل خان،تحصیل صدرمسلم لیگ( ن) محمدرضوان،کونسلرزاورڈاکٹرزنے شرکت کی اس موقع پرآئی سپیشلسٹ ڈاکٹر حنا سحر نے مہمانوں کوبریفنگ کے دوران بتایا کہ ہسپتال میںآنکھوں کے علاج معالجہ کیلئے بہترین سہولیات موجودہیں اب یہاںآنکھوں کے مریضوں کافری آپریشن بھی کیاجائے گاجس کیلئے حکومت پنجاب اورمخیرحضرات کے تعاون سے مطلوبہ ادویات اورمشینری خریدی جاچکی ہے اس موقع پرہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹرآصف خان نے اس سلسلہ میں مالی امدادکرنے پرچےئرمین یو نین کونسل ظہیرخان،محمدرضوان اورعادل خان کاخصوصی طورپرشکریہ اداکیاجسے ایم پی اے شاویزخان نے بھی سراہااورڈونرزکاحکومت کی جانب سے شکریہ اداکیاانہوں نے اپنی گفتگومیں کہاکہ وہ اس سلسلہ میں اپنے پارٹی راہنماراجہ حنیف عباسی کو ہسپتال کاوزٹ کراکرمریضوں کیلئے ادویات حاصل کرنے کی کوشش کریں گے ایم ایس کی ہسپتال میں سرجن کی عدم دستیابی کی جانب توجہ مبذول کرانے پرایم پی اے اورای ڈی اوہیلتھ نے یہ مسئلہ ہیلتھ کونسل میں اٹھانے کایقین دلایاجبکہ ای ڈی اوہیلتھ نے ہسپتال کوجلدازاپ ڈیٹ الٹراساؤنڈمشین کی منظوری بھی دی افتتاح کے پہلے روزدوخواتین نسیم اختراورسرفرازبی بی کاآپریشن کیاگیاجنہیں ظہیرخان اورعادل خان کی طرف سے عطیہ شدہ دوائیاں دی گئیں۔

حضرو شہر اور علاقہ چھچھ کے نوے دیہاتوں میں بجلی کی طویل ترین غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے کاروبار زندگی مفلوج کر کے رکھ دیا
حضرو شہر اور علاقہ چھچھ کے نوے دیہاتوں میں بجلی کی طویل ترین غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے کاروبار زندگی مفلوج کر کے رکھ دیا ،دن بھر بجلی کی آنکھ مچولی سے عوام ذہنی کوفت میں مبتلا ،حکومت اگر بجلی جیسی بنیادی ضرورت بھی عوام کو نہیں پہنچا سکتی تو انہیں پاکستانی قوم پر حکمرانی کا کوئی حق نہیں ان خیالات کا اظہار حضرو شہر کی معروف سماجی شخصیات گل خان عرف گلو ،سائیں نور احمد نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے کہا سردیوں کے اس موسم میں جب بجلی کا استعمال انتہائی کم ہوتا ہے ،اے سی ،فریج ،پانی کی موٹریں ،ٹیوب ویل ،پنکھے کوئی بھی چیز نہیں چلائی جاتی پھر بھی حکومت عوام کو بجلی جیسی بنیادی ضرورت بہم پہنچانے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے ،دن بھر بجلی کی 10,10گھنٹے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے جہاں کاروبار زندگی مفلوج ہو کر رہ جاتا ہے وہاں لوگوں کے معاشی حالات پر گہرے اثرات مرتب ہو تے ہیں ،بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے کاروباری طبقہ خصوصاً ویلڈنگ ورکس ،ٹیلر ماسٹر ،کمپیوٹر والے انتہائی پریشان کن دکھائی دیتے ہیں ،ان حالات میں حکومتی نمائندوں کی چپ سے پتہ چلتا ہے یہ سب سیاسی آپس میں ایک ہیں انہوں نے کہا کہ اگر یہی حال رہا تو آئندہ الیکشن میں پاکستانی قوم (ن ) لیگ کا ملک سے صفایا کر کے چھوڑے گی ۔

اٹک سٹی: بلدیاتی ادارے کسمپر سی کا شکار ہیں‘ دیکھ بھال نہ ہو نے اور الیکشن نہ کرانے پر یہ ادارے تباہی کے دہانے پر ہیں ؛طاہر صادق
سا بق ضلع ناظم میجر طاہر صا دق نے کہا ہے کہ بلدیاتی ادارے کسمپر سی کا شکار ہیں ‘2008کے بعد ان اداروں کی دیکھ بھال نہ ہو نے اور الیکشن نہ کرانے پر یہ ادارے تبا ہی کے دھانے پر پہنچ چکے ہیں ،مو جو دہ حکومت نے بلدیا تی الیکشن کرانے کے باوجود ایک سال تک اداروں کی فعالی التواء میں رکھی اداروں کی فعالی اور ضلع کونسل چئیرمین شپ کا الیکشن جیتنے کے بعد ضلع کونسل میں آنے پر معلوم ہوا کہ ضلع کونسل کی عمارت بھو ت بنگلہ کا منظر پیش کر رہی ہے ‘ضلع کونسل کے دروازے عوام کے لئے کھول دیئے ہیں ۔ضلع بھر کی عوام بلا روک ٹوک کسی بھی جا ئز مسئلے کے حل کے لئے ہم سے رجو ع کر سکتے ہیں ،ان خیا لات کا اظہار انہوں نے عمرہ ادائیگی سے واپسی پر ضلع کونسل آمد پر میڈیا سے بات چیت میں کیا ہے ۔اس مو قع پر سردار واجد علی خان ،جمریز خان ، ملک حمید اکبر ، سردار وسیم امتیاز ، سردار حسن اختر ایڈووکیٹ میڈیا کو ارڈینیٹر و فو کل پرسن محمد بلال اور افنان خان بھی موجود تھے میجر طاہر نے کہاکہ مقامی حکومتوں کے نظام میں قانون اور آ ئین کے مطابق اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی ہے مگر مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ان اداروں کے اختیارات سلب کر کے 50سال پرانا دور واپس لے آئے ہیں بلدیا تی اداروں کے حقوق اور آ ئین میں دیئے گئے اختیارات کی واپسی کے لئے وکلا ء کا پینل تشکیل دے دیا ہے جو بہت جلد ہائی کورٹ میں اس حوالے سے رٹ دا ئر کرے گا انہوں نے کہا کہ میری بیٹی چیئر پرسن ایمان طاہر اور خود میں عوام کے مسا ئل کے حل کے لئے ضلع کونسل میں موجود ہوں گا ہما ری عدم موجودگی میں بھی ہما رے ضلع وا ئس چیئرمین اور نما ئندے موجود ہوا کریں گے ضلع بھی کی عوام کسی بھی حکومتی شعبے سے متعلق اپنی شکا یا ت ہما رے پاس ضلع کونسل آ کر بتا سکتے ہیں انشا ء اللہ عوامی شکایا ت کے ازالے کے لئے متعلقہ محکموں سے رجوع کر کے ان شکا یا ت کا ازالہ کرائیں گے اور عوام کو انصاف مہیا کریں گے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت آمرانہ سوچ رکھتی ہے اور اسی سوچ کی عکاسی بلدیا تی انتخابات کا التوا ء الیکشن کے بعد اداروں کی فعالی میں تاخیر اور اب اختیا رات نہ دینا سے ظاہر ہو تا ہے ۔

اٹک سٹی:محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفس اٹک میں عوام کو رجسٹریشن بک کے لیے شدید مشکلات کا سامنا
محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفس اٹک میں عوام کو رجسٹریشن بک کے لیے شدید مشکلات کا سامنا ‘شکایت پر ای ٹی او اٹک کا سائلین اور میڈیا کے نمائندوں کے ساتھ ناروا سلوک ‘وزیر اعلی پنجاب نوٹس لیں ،تفصیلات کے مطابق گزشتہ ایک ماہ سے زائد کا عرصہ گزرنے کے باوجود نئی موٹر سائیکل ،گاڑی اور ٹریکٹرز کی رجسٹریشن فیس جمع ہونے کے باوجود رجسٹریشن بک نہ مل سکی ،محکمہ ایکسائز آفس اٹک میں آئے ہوئے سائلین نے بتایا کہ ہم دور دراز کے علاقوں سے محکمہ کے بتائے ہوئے مقررہ وقت کے مطابق اپنے تمام کام کاج چھوڑ کر یہاں رجسٹریشن بک کے لیے آئے ہیں لیکن ایک ماہ کا عرصہ گزرنے کے باوجود ابھی تک ہمیں رجسٹریشن بک نہیں دی جا رہی ‘یہاں جو بھی کوئی رشوت دیتا ہے ،اس کا کام کر دیا جاتا ہے باقی افراد کو ٹرخا دیا جاتا ہے ۔اس سلسلہ میں جب میڈیا کے نمائندوں نے ای ٹی او اٹک چوہدری تنویر الحق سے رابطہ کیا تو انہوں نے بجائے نوٹس لینے کے کہا کہ آپ لوگ جاو اور جا کر میرے خلاف خبریں لگاو ‘ای ٹی او اٹک کا یہ رویہ انتہائی ہتک آمیز ہے جو انہوں نے اپنا رکھا ہے ،سائلین نے وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف سے اس بارے سختی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

اٹک سٹی:وزیر اعظم محمدنواز شریف کی پالیسیوں سے غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی لے رہے ہیں؛ شیخ آفتاب
وزیر اعظم محمدنواز شریف کی پالیسیوں سے غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی لے رہے ہیں، کامیاب خارجہ پالیسی سے پاکستان کا امیج دنیا میں بلند ہو رہا ہے ،غیر ملکی ممالک کے سربراہان وزیر اعظم پاکستان کی خطے میں امن کے حوالہ سے کوششوں کی تعریف کر رہے ہیں،ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ہے،وزیر اعظم کا دورہ سوئٹرز لینڈ انتہائی کامیاب ثابت ہوا ہے ۔وزیر اعظم پاکستان نے مغربی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع کے بارے میں انتہائی کامیابی سے بریفنگ دے کرغیر ملکی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے رضا مند کرلیا ہے جس سے ملکی ترقی میں نمایاں اضافہ ہوگا جھوٹے نعروں اور پرکشش وعدوں سے عوام کو دھوکہ دینے کا وقت گزر چکا ہے ،اب پاکستان کے عوام اتنے باشعور ہوچکے ہیں کہ وہ نام نہاد عوامی لیڈروں کی ملکی ترقی اور جمہوریت کو ڈی ریل کرنے کی کسی بھی مذموم کاوش کو ہرگز کامیاب نہیں ہونے دیں گے ‘حکومت کی جانب سے ملک میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کیجانے والی کامیاب کوششوں کو غیر ملکی سربراہان مملکت انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ اب ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری کی راہیں کھلنا شروع ہوگئی ہیں ‘پی ٹی آئی کی جانب سے لگائے جانے والے جھوٹے الزامات کے جوابات مکمل ثبوتوں کے ساتھ فراہم کیے جارہے ہیں ۔عمران خان کو چاہیے کہ وہ جھوٹی سیاست چھوڑ کر خیبر پختونخواہ کے عوام کی خدمت کریں ‘حکومت کی عوام دوست پالیسوں اورپاکستان میں امن وامان کے باعث پاکستان سرمایہ کاری کے حوالے سے دنیا کا پرکشش ترین ملک بن چکا ہے ۔سی پیک منصوبے اور غیر ملکی سرمایہ کاری کی بدولت پاکستان آئند ہ چند برسوں میں ایشیا کا ٹائیگر بن جائے گا اور اسکا تمام تر سہرا شریف برادران کے سر ہے ،انہوں نے کہا کہ دورہ سوئٹزر لینڈ کے دوران غیرملکی سرمایہ کاروں نے پاکستان کو سرمایہ کاری کے لیے بہترین مقام قرار دیا ہے۔ پاکستان وسط ایشیاء کے ذریعے علاقائی روابط کی قیادت کررہا ہے پاکستان میں امن وامان اور توانائی کے شعبے میں نمایاں بہتری آئی ہے جس کے باعث دنیا بھر کے بزنس گروپ پاکستان کی طرف متوجہ ہورہے ہیں۔

حضروسٹی:تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال حضرو میں سرجن اور آرتھو پیڈک سرجن کی خالی آسامی پر سپیشلسٹ تعینات کر دیا گیا ہے ؛ جہانگیر خانزادہ
وزیر کھیل و امور نو جوانان پنجاب جہانگیر خانزادہ نے کہا ہے کہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال حضرو میں سرجن اور آرتھو پیڈک سرجن کی خالی آسامی پر سپیشلسٹ تعینات کر دیا گیا ہے ، حکومت پنجاب صوبہ بھر کے ہسپتالوں میں طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے ، ٹی ایچ کیو ہسپتال حضرو میں جلد تمام خالی آسامیوں پر سپیشلسٹ فراہم کردئیے جائیں گے جبکہ دیگر مسائل اور شکایات کے خاتمہ کیلئے اچانک ہسپتال میں چھاپے ماروں گا، شام اور رات کے اوقات میں عملہ غائب ہوا تو تادیبی کارروائی کی جائے گی، تحصیل حضرو کے مسائل کے حل اور درست سمت کیلئے صحافیوں کی رہنمائی کی ہمیشہ ضرورت رہے گی جبکہ انکے مسائل کے حل کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کو سفارشات پیش کرونگا۔

گاؤں شینکہ کی معروف سماجی شخصیت ریاسل خان (ہانگ کانگ )کے فرزند ارجمند بلال خان شادی کے بندھن میں منسلک ہو گئے
گاؤں شینکہ کی معروف سماجی شخصیت ریاسل خان (ہانگ کانگ )کے فرزند ارجمند بلال خان شادی کے بندھن میں منسلک ہو گئے ،ان کی شادی گاؤں کی ایک معزز فیملی میں ہو ئی دعوت ولیمہ شینکہ گاؤں میں دی گئی جسمیں علاقہ بھر کی اہم سیاسی وسماجی شخصیات جن میں سابق وزیر مملکت ملک امین اسلم ،سابق تحصیل ناظم اٹک قاضی خالد محمود ،خادم چھچھ چنگیز خان ،خرم خان انسپکٹر ایف آئی اے ،مرتضی خان ،عبد الغفار خان ،سلطان خان ،آصف خان ،رحمان خان ،خان فاروق خان ، دلنواز خان ،نسیم خان ،فیصل خان ،شاہین خان المعروف شاہ خان یو کے ، ڈاکٹر اشرف بٹ ،حاجی یعقوب خان ،سجاد خان ،ایاز خان ،ظہور خان ،ناموس خان ایچ کے ،محمد حنیف ،عادل خان ،طارق دین ،دمساز خان یو کے ،شوکت خان ،نزاکت خان ،فراز خان ،ذیشان ،نثار امیر ،افتخار خان ،طارق شاہ ،ندیم خان ،شہزاد عثمان ،عثمان سجاد ،ممتاز خان ،حاجی جلال دین ،حاجی محمود خان ،نور محمد ،حبیب خان، رحیم گل ،ملک نسیم ،نور خان ،سردار احمد کھٹانہ ،چیئر مین یوسی جلالیہ یاسر خان ،خالد خان ،صحافی حفیظ میر ،اعجاز اکرم ،حاجی طارق علی خان ،ربنواز سمیت معززین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی ،دعوت ولیمہ کے موقع پر مہمانوں کی بہترین کھانوں سے کی گئی آخر میں سب احباب نے دولہابلال خان کو زندگی کے نئے سفر کے آغاز پر دلی مبارکباد پیش کی ۔

تحصیل حضرو کے گنجان آباد رہائشی علاقوں مراڑیہ ،رحموں ،پیر زئی ،پہتی ،کالوکلاں میں سو ئی گیس کی صبح وشام لوڈ شیڈنگ عوام عاجز آگئے
تحصیل حضرو کے گنجان آباد رہائشی علاقوں مراڑیہ ،رحموں ،پیر زئی ،پہتی ،کالوکلاں میں سو ئی گیس کی صبح وشام لوڈ شیڈنگ عوام عاجز آگئے ،صبح سویر سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ کے باعث طلباء ناشتہ کیے بغیر سکولوں کو جانے لگے ،علاقے کے مکین خود بھو کے اپنے کام کاج اور ملازمت کے لئے جاتے ہیں جبکہ ان کے بچے گیس کی لوڈ شیڈنگ کے سبب روزانہ صبح سکول بغیر کچھ کھا ئے پیئے جا تے ہیں اکثر والدین بازار سے نا شتہ اور دن کا کھانا اپنے بچوں کو کھلا نے پر مجبور ہیں علاقے کے مکینو ں نے وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد سے مطالبہ کیا ہے کہ انہوں نے جس طرح شین باغ ، سروالہ اور اٹک شہر میں سو ئی گیس کی لوڈ شیڈنگ کی کمی کو دو ر کرا یا ہے اسی طرح مراڑیہ ،رحموں ،پیر زئی ،پہتی ،کالوکلاں میں میں بھی سوئی گیس کی لوڈ شیڈنگ بند کرانے میں اپنا کردار ادا کریں ۔

تھانہ صدر اٹک کی حدود سرولہ شکردرہ اور شینباغ میں منشیات کا کاروبار عروج پر ‘نوجوان نسل تباہ و برباد ہو گئی
تھانہ صدر اٹک کی حدود سرولہ شکردرہ اور شینباغ میں منشیات کا کاروبار عروج پر ‘نوجوان نسل تباہ و برباد ہو گئی ،والدین اور معززین علاقہ کی دوہائی آر پی او راولپنڈی اورڈی پی او اٹک سے منشیات فروشوں کے خلاف بھر کاروائی کا مطالبہ‘ تفصیلات کے مطابق عرصہ دراز سے تھانہ صدر اٹک کی حدود میں منشیات فروشوں نے نوجوان نسل کو تباہ برباد کرنے کی ٹھانتے ہوئے اپنے اپنے کاروبار چمکا رکھے ہیں ‘معززین علاقہ کا کہنا ہے کہ یہ منشیات فروش با اثر بھی ہیں اور انہیں پولیس اور سیاسی پشت پناہی بھی حاصل ہے ،اسی وجہ سے تھانہ صدر اٹک کی پولیس انکے خلاف کوئی قانونی کاروائی عمل میں نہیں لاتی مذکورہ علاقوں میں( ہیروین ،پاوڈر اور چرس فروش) سرعام منشیات کی فروخت کو جاری رکھے ہو ئے ہیں بے بس والدین اور اہل علاقہ انکے خلاف کچھ بھی نہیں کر سکتے ،اس منشیات کی لعنت کے گھروں کے گھر اجاڑ کر رکھ دیئے ہیں ہم کس سے فریاد کریں کہاں جائیں ۔معززین علاقہ نے آر پی او راولپنڈی وصال فخر سلطان راجہ اور ڈی پی او اٹک زاہد نواز مروت سے اپیل کی ہے کہ مذکورہ علاقوں میں گرینڈ آپریشن کیا جائے اور منشیات فروشوں کے خلاف سخت سے سخت قانونی کاروائی عمل میں لا کر انہیں جیل کی سلاخوں کے پیچھے دھکیلا جائے تا کہ معاشرے کا امن و سکون تباہ برباد کرنے والے افراد کیفر کردار کو پہنچ سکیں ۔

حضروسٹی: ڈی سی او آفس میں سالگرہ منانے پر جہانگیر خانزادہ کے خلاف ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ میں رٹ دائر کر دی گئی
اختیارات کے ناجائز استعمال اور ڈی سی او آفس میں سالگرہ منانے پر صوبائی وزیر سپورٹس ویوتھ افیئرز جہانگیر خانزادہ کے خلاف ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ میں رٹ دائر کر دی گئی، ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب اور الیکشن کمیشن کو صوبائی وزیر کے خلاف انکوائری کرکے مقدمہ درج کرنے کے احکامات جاری کئے جائیں۔درخواست گزار چنگیز خان کی ہائیکورٹ سے اپیل تفصیلات کے مطابق معروف سیاسی رہنما چنگیز خان نے صحافیوں کو بتایا کہ صوبائی وزیر سپورٹس و امور نوجواناں جہانگیر خانزادہ نے گزشتہ دنوں ڈی سی او اٹک کی غیر موجودگی اور غیر حاضری میں ان کے دفتر میں اپنے ساتھیوں کے ہمراہ اپنی سالگرہ منائی اور کیک کاٹاجو غیر قانونی اور اختیارات سے تجاوز اقدام ہے جس کے خلاف میں نے ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ میں رٹ دائر کرتے ہوئے عدالت عالیہ سے استدعا کی ہے کہ صوبائی وزیر جہانگیر خانزادہ نے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا ہے ،اس لئے عدالت اینٹی کرپشن پنجاب اور الیکشن کمیشن کو ہدایات جاری کی جائیں کہ اختیارات کے غلط استعمال اور سرکاری دفتر کو نجی معاملات میں استعمال کرنے کے خلاف انکوائری کرکے مقدمہ درج کیا جائے ، چنگیز خان نے کہا کہ جہانگیر خانزادہ کو اپنے حلقہ کے ہزاروں ایسے لوگوں کا احساس ہونا چاہئے جنکا واسطہ روزانہ کی بنیاد پر ڈی سی دفتر سے پڑتا ہے اور انہوں نے ابھی تک ڈی سی دفتر کو اندر سے بھی نہیں دیکھا، انہوں نے کہا کہ جہانگیر خانزادہ سالگرہ تب مناتے جب ان کے حلقہ کے عوام کو لینڈ ریکارڈ کمپیوٹر سنٹر، ٹی ایم اے، تحصیل ، تھانوں ، چوکیوں اور سرکاری ہسپتالوں میں انصاف اور میرٹ پر سہولتیں ملتیں اور جب یہ سب کچھ عوام کو ملتا تو ہم خود اور عوام بھی ان کی سالگرہ مناتے، چنگیز خان نے کہا کہ اب جہانگیر خانزادہ کو قانونی اور عوامی عدالتوں میں جواب دینا ہوگا جبکہ صوبائی وزیر کے غیر قانونی اقدامات، اختیارات کے ناجائز استعمال اور سہولیات کی عدم فراہمی پر چھچھ کے عوام اور نوجوانوں کو اٹھ کھڑا ہونا چاہئے۔
*********************
ڈی سی اٹک رانا اکبر حیات نے اپنا مؤقف دیتے ہو ئے کہا کہ ان کی موجودگی میں دو وزرا ء نے ہلکی پھلکی گپ شپ اور شغل میں کیک منگوایا اور اس طرح وزیر کھیل و امور نوجواناں پنجاب جہانگیر خانزادہ کی سالگرہ کا نا م دے کر یہ کیک کاٹا گیا اور سرکاری دفتر میں وزیر کی سالگرہ کا کیک کاٹنا کوئی معیوب حر کت نہیں ‘یہ وزیر کا حق ہے کہ وہ سرکاری دفترکو اپنے ذاتی استعمال کے لئے استعمال کر سکتا ہے ۔لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں رٹ پٹیشن کا انہیں عمل نہیں ‘اگر ایسی کوئی صورت حال آئی تو اسے دیکھ لیا جائے گا ۔

اٹک سٹی:محکمہ سوئی گیس کی من مانیاں عروج پر سال سے زائد عرصہ گزرجانے کے باوجود غریب کاگیس کنکشن نہ لگ سکا
محکمہ سوئی گیس کی من مانیاں عروج پر سال سے زائد عرصہ گزرجانے کے باوجود غریب کاگیس کنکشن نہ لگ سکا ‘بار بار دفتر کے چکر کاٹنے پر بھی افسران کے کانوں جوں تک نہیں رینگی ،وزیراعظم اور دیگر اعلیٰ حکام سے انصاف کامطالبہ‘ تفصیلات کے مطابق پیپلز کالونی مسجد التوحید کے قریب رہائش پذیر عزیر الحق نے ایک سال قبل دسمبر 2015میں گیس میٹر لگوانے کے لئے ڈیمانڈ نوٹس کی رقم مبلغ 6000بینک میں جمع کروایالیکن سال سے زائد عرصہ گزرجانے کے باوجود تاحال گیس کنکشن نہ لگ سکا سوئی گیس دفتر کے چکر لگالگا کر متاثرہ شخص تھک چکاہے اور اس کاکہناہے کہ کوئی اس کی بات سننے تیارنہیں پیسہ دینے کے باوجودبھی مجھے اپناحق نہیں مل رہا ‘دفتر کے کئی ملازمین یہ کہہ کر ٹال دیتے ہیں کہ گیس کنکشن صرف سیاسی بنیادوں پر مسلم لیگ( ن) کے ووٹروں کے ہی لگتے ہیں کوئی سفارش لے کر آویاکسی اعلیٰ حکومتی شخصیت سے فون کرواؤغریب کاکہناہے کہ مجھے تو سیاست سے کوئی سروکارنہیں اور نہ ہی میری کوئی سفارش ہے حکومت کی طرف سے جوقانونی فیس وہ میں نے اداکردی ہے لیکن اس کے باوجود مجھے اپنے حق سے محروم رکھاجارہاہے جس پر میں وزیراعظم محمد نوازشریف ،محکمہ سوئی گیس کے اعلیٰ حکام سے اپنے حق کی وصولی کامطالبہ کرتاہوں ۔

حضرو شہر تاحال چیئر مینی سے محروم ،مسائل کے جوں کے توں ،شہر بھر کی سڑکیں کھنڈرات میں تبدیل
حضرو شہر تاحال چیئر مینی سے محروم ،مسائل کے جوں کے توں ،شہر بھر کی سڑکیں کھنڈرات میں تبدیل ‘عوامی حلقوں کا اظہار ناپسندیدگی ، تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر میں بلدیاتی انتخابات مکمل ہوگئے لیکن حضرو شہر ایم این اے اٹک وایم پی اے چھچھ کی گروپ بندی کی وجہ سے چیئر مین شپ سے محروم ہے جس کی وجہ شہر بھر کے مسائل میں بے پناہ اضافہ ہو رہا ہے ،عوام نے چیئر مینی کا مسئلہ ملتوی کر نے کا ذمہ دارایم این اے اٹک شیخ آفتاب احمد اورایم پی اے وصوبائی وزیر سپورٹس وامور نوجوان جہانگیر خانزادہ کو قرار دیا ہے ۔عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ پنجاب بھر کی طرح حضرو شہر میں بھی چیئر مینی کا انتخاب جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ شہر کی عوام کے مسائل حل ہو سکیں ۔

حضروسٹی: قاضی احمد اکبر خان کا ضلعی صدر بننا پارٹی اور کارکنا ن کیلئے کسی نعمت عظمیٰ سے کم نہیں؛ اراکین پی ٹی آئی ضلع اٹک
پاکستان تحریک انصاف ضلع اٹک کے ترجمان عمران خان ،سابق سینئر نائب صدر فاضل خان وردگ ،سابق تحصیل صدر جہانزیب خان ، سابق جنر ل سیکر ٹری تحصیل حضرو ممتاز خان وسابق عہدیداران جاوید اقبال آف جلالیہ ،سردار احمد کھٹانہ ،حافظ عنصر رحمان کونسلر ،سٹی صدر حضرو طاہر پرویز ،نور خان،ملک یاسر خان ،یاسر خان (عدلزئی )کامران سلطان ،عاقب خان ،مسعود میر ،حاجی عارف خان ،مستری محمد اعجاز ،احسن نواز شارجہ ،گل گلو ،ظہور الہی ،افتخار خان لکوڑی ،ماسر محمد طفیل ، ملک افراز ،ابراہیم خان ،سہیل خان ،محمد احد ،افسر خان ،سعید خان ،شہزاد خان ،شاہین خان ودیگر نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ قاضی احمد اکبر خان کا ضلعی صدر بننا پارٹی اور کارکنا ن کیلئے کسی نعمت عظمیٰ سے کم نہیں‘ قاضی احمد اکبر اعلیٰ تعلیم یافتہ ،انتہائی ملنسار ،باکردار ،متحرک اور عمران خان کے حقیقی سپاہی ہیں ہم ضلعی صدر قاضی احمد اکبر خان کی صدارت میں متحد ہیں انشاء اللہ ضلع بھر کی طرح تحصیل حضرو میں بھی تنظیم سازی کا عمل تکمیل کے آخری مراحل میں ہے ،فخر چھچھ ملک امین اسلم اور فرزند چھچھ قاضی احمد اکبر آئندہ الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف کے پلیٹ فارم سے بھاری اکثریت سے کامیاب ہو کر حلقہ این اے 57اور پی پی16سے کرپشن اور کمیشن کی سیاست کا ہمیشہ ہمیشہ کیلئے خاتمہ کر دینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے خصوصی گفتگو کے دوران کیا اس موقع پر ایک سوال کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ایک نظریہ کا نام ہے جس کا تحفظ ہم سب کی اولین ذمہ داری ہے انہو ں نے کہا کہ قاضی احمد اکبر خان کو ہمارے قائد اور چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان نے صدرنارتھ پنجاب عامر کیانی کی مشاورت سے نامزد کیا ہے لہذاعمران خان کے پاؤں میں بیٹھ کر سیلفیاں بنانے والے اور ان کے ساتھ فوٹو سیشن کیلئے قائدین کی منت سماجت کر نیوالے اپنی شرمناک حرکتوں سے باز رہیں اور پارٹی ڈسپلن کا مکمل خیال رکھیں انہو ں نے مزید کہا کہ ملک امین اسلم اور قاضی احمد اکبر میں اختلافات کی خواہش رکھنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں جب تک نظریاتی کارکنان پارٹی میں انشاء اللہ یہ دونوں قائدین دو جسم ایک جان بن کر پارٹی کیلئے اپنی گرانقدر خدمات کا سلسلہ جاری رکھیں گے انہوں نے کہا کہ عمران خان کو اپنا قائد کہنے والے ان کی جوتیوں میں بیٹھ کر سیلفیاں اور فوٹو سیشن کروانے ان کے احکامات کو تسلیم بھی کریں اور پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کے مرتکب نہ ہوں ۔

اٹک سٹی: ملک اسرار احمد220ووٹ لے کر صدر ڈسٹرکٹ بار ایسو سی ایشن اٹک منتخب ہو گئے
ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اٹک کے سالانہ انتخابات میں ممبر پنجاب بار کونسل سید عظمت بخاری گروپ جس کی سر پرستی مر کزی فوکل پرسن جسٹس اینڈ ڈیمو کریٹک پارٹی پاکستان سینئر ایڈوکیٹ شیخ احسن الدین کر رہے تھے ‘کے حمایت یا فتہ پینل کے امیدوار ملک اسرار احمد 220 ووٹ لے کر صدر ڈسٹرکٹ بار ایسو سی ایشن اٹک منتخب ہو گئے ۔ان کے مد مقابل موجودہ صدر ملک مظہرمسعود ، ملک نواز خان،سردار امتیاز خان اور میڈم فیاض ارسلان کے حمایت یافتہ پینل کے امیدوار سید طاہر حسین بخاری ایڈوکیٹ کو112ووٹ حاصل کر سکے اسی طرح سید عظمت بخار ی گروپ کے امیدوار جنرل سیکر ٹری سید فیصل پرویز بخاری 210، امیدوار نا ئب صدر شاد علی خان 195 ، امیدوار فنانس سیکر ٹری توصیف الر حمن 200ووٹ حاصل کر کے کامیاب رہے جب کہ ان کے مد مقابل دوسرے گروپ کے امیدوار جنرل سیکر ٹری الحاج محمد بختیار احمد خان 112ووٹ ،امیدوار نا ئب صدر محمد اسرار خٹک 133ووٹ اور امیدوار فنانس سیکر ٹری ملک احمد نواز 119ووٹ حاصل کر کے نا کام رہے ۔اس طرح ممبر پنجاب بار کونسل سید عظمت بخاری گروپ جس کی سر پر ستی سینئر ایڈوکیٹ شیخ احسن الدین کر رہے ہیں کے حمایت یافتہ پینل نے یہ میدان مار لیا ایگزیکٹو ممبران کیلئے محمد اشفاق احمد242،ساجد رفیق238،سید عرفان شاہ228،محمد امین222، ارسلان علی 213،ارشد تاج بھٹی193،اطہر 173،زاہد خان 165 ،چوہدری اقبال154اور سردار ارباب 142ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے ایک پینل کی بھاری اکثریت میں کامیابی کی اطلاع ملتے ہی وکلا برادری کی بڑی تعداد بار روم پہنچ گئی اور انہیں کامیابی پر مبارک باد دی اور مٹھائی تقسیم کی گئی یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ جوائنٹ سیکرٹری ثمینہ اسلم اعوان اور لائبریری سیکرٹری چوہدری تیمور اسلم پہلے ہی بلامقابلہ منتخب ہوگئے تھے۔

اٹک سٹی:ملک کیلئے جانوں کے نذرانے پیش کر نیوالے پولیس کے شہداء کے نام تاریخ میں سنہرے حرو ف میں لکھے جا ئیں گے؛ ڈی پی او
مادر وطن کے لئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر نے والے پولیس کے شہداء کے نام ہمیشہ تاریخ میں سنہرے حرو ف میں لکھے جا ئیں گے ان شہداء نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے نہ صرف وطن عزیز، اپنے والدین ،عزیز واقارب ، دوست احباب بلکہ پولیس کا بھی نام روشن کیا ہے اور شہادت جیسے عظیم مر تبے پر فائز ہو ئے ان کی یہ لازوال قربانی تا قیامت یا درکھی جا ئے گی ان خیالات کا اظہار ڈی پی او اٹک زاہد نواز مروت نے پولیس لائن میں شہید ہونے والے پولیس کے افسران اور نوجوانوں کے ورثاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈی ایس پی حضروراجہ فیاض ،سابقہ ڈی ایس پی حضرو حاجی شفیق ،انسپکٹر اسرار احمد ستی ،پی آر او ڈی پی او اٹک طاہر ،معروف کالم نگار طاہر نقاش ،صحافی جبار احمد تبسم ،ولید کے علاوہ پولیس ملازمین موجود تھے ڈی پی او اٹک زاہد نواز مروت تقریب کے بعد تمام شہداء کے ورثاء اورپولیس افسران و جوانوں میں گھل مل گئے اورتمام شہداء کے ورثا سے ملاقات کی اوران کے مسائل سنے اوران کے مسائل حل کرنے کی مکمل یقین دہانی کرائی اورشہداء کے ورثاء کو چیک اورتحائف تقسیم کیے ڈی پی او نے اپنے خطاب میں کہا کہ شہیدوں کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا اوروطن پاکستان ،والدین اورپولیس کا نام روشن کیا اورشہادت کا رتبہ پایا ان کی اس قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔

ضلعی انتظامیہ کی ناقص پالیسیوں کے سبب اٹک کے شہری بیماریوں میں مبتلا جگہ جگہ ہوٹل مالکان گندے کھانے فروخت کرنے میں مصروف
ضلعی انتظامیہ کی ناقص پالیسیوں کے سبب اٹک کے شہری بیماریوں میں مبتلا جگہ جگہ ہوٹل مالکان گندے کھانے فروخت کرنے میں مصروف ،صفائی کے ناقص انتظامات من پسند ریٹ وصول کرنا معمول بن چکا ہے ‘شہری پریشان کوئی سننے والا نہیں افسران بالا صرف سرکاری تقریبات تک محدود عام آدمی کو ریلیف دینے کے بجائے اپنے آفس میں خوش گپیوں میں سارا دن گزار دیتے ہیں اورہزاروں روپے ماہانہ تنخواہیں لینے وسرکاری خزانے کو ٹیکہ لگانے میں مصروف ہیں ،وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی گڈگورننس کہاں ہے سروے کے دوران شہریوں اورعوامی سماجی حلقے انتظامیہ کی ناقص پالیسیوں پر سبب پھٹ سکے شہریوں کا کہنا ہے کہ تمام تر عوامی خدمات فراہم کرنے کے دعووں کو ضلعی انتظامیہ کے افسران نے ہوا میں اڑا دیئے، اٹک شہر کی اہم سڑکیں تجاوزات مافیا کی قبضے میں ہیں ہوٹلوں میں لوگ گندے کھانے کھانے میں مصروف ہیں ‘ریٹ لسٹ آسمان سے باتیں کررہی ہے ،رہی سہی کسر دکانداروں نے اشیائے خوردونوش سے زیادہ پیسے وصول کرنے میں پوری کردی ہے ،ناقص گھی ،آٹا ، چاول ،دالیں ،مصالحہ جات اور غیر معیاری کیمیکل ملے دودھ ،دہی کی خرید و فروخت کا سرعام سلسلہ جاری ہے اٹک کے بڑے ہوٹل مالکان ناقص کھانوں کی مد میں زیادہ ریٹ وصول کررہے ہیں ،اسسٹنٹ کمشنر نے آنکھوں پر سیاہ پٹی باندھ رکھی ان کو اتنی زحمت گوارہ نہیں ہوتی کہ وہ بازار کا دورہ کریں اور ٹیم تشکیل دیں جو ان عوامی مسائل کی طرف توجہ دیں جو عوام پر موت اوربیماریاں بانٹ رہے ہیں ‘ایسا لگتا ہے کہ ضلعی انتظامیہ نام کی کوئی چیز نہیں ہے ،اس سے بہتر ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نئے افسران تعینات کریں جو کم از کم عوام کو درپیش مشکلات کو دور کرسکیں ‘اندھیر نگری چوپٹ راج ہے جس کے من میں جو آتا ہے وہ ہورہا ہے ‘اٹک شہر میں نہ ہی کوئی پارکنگ پلازہ موجود ہیں فٹ پاتھ پر ہوٹل ،بیکری ،سٹیشنری ،کراری کے سامان سج چکے ہیں اورفٹ پاتھ پر عرصہ دراز سے مکمل قبضہ موجود ہے ،ضلعی انتظامیہ خانہ پوری تک محدود اورسرکاری گاڑیوں کا پٹرول پھونکنے میں مصروف ہیں شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب ،چیف سیکرٹری پنجاب ،کمشنر راولپنڈی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

اٹک سٹی: ڈسٹر کٹ مرکزی سیر ت کمیٹی رجسٹرڈ اٹک کا ما ہا نہ اجلاس ضلعی دفتر صرافہ بازار میں زیر صدارت نگران اعلیٰ حاجی محمد الیاس منعقد ہوا
ڈسٹر کٹ مرکزی سیر ت کمیٹی رجسٹرڈ اٹک کا ما ہا نہ اجلاس ضلعی دفتر صرافہ بازار میں زیر صدارت نگران اعلیٰ حاجی محمد الیاس منعقد ہوا جس میں نا ئب نگران اعلیٰ راشد الرحمن خان ،صدر حاجی محمد الماس ، نا ئب صدر سید محمداقبال وارثی ،ڈپٹی سالار اعلیٰ خالد محمود اعوان ،قائم مقا م جنرل سیکر ٹری ندیم رضا خان اور دیگر عہدیداران وممبران نے شر کت کی ۔اجلاس میں مختلف امور پرغور کیاگیا اور جشن عیدمیلاد النبی ؐ کی تقریبات میں شرکت پر وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد ، ڈی سی رانا اکبر حیات ،ڈی پی او اٹک زا ہدنواز مروت سمیت ،علماء کرام ، مشائخ عظام، نعت خوان پارٹیوں ، معززین علاقہ ، شہریوں ،تاجروں اوراسٹیج سجانے والوں سمیت دیگر مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کے تعاو ن کابھی شکریہ اداکرتے ہو ئے ضلعی انتظامیہ اٹک پو لیس، ٹریفک پولیس ، ٹی ایم اے ،ریسکیو 1122 ، محکمہ صحت ،محکمہ تعلیم اور دیگر سرکاری محکمو ں کابھی خصوصی شکریہ ادا کیاگیا ۔

اٹک سٹی: محکمہ سوئی گیس کاعملہ صارفین کے ساتھ امتیازی سلوک کرنے لگا
محکمہ سوئی گیس کاعملہ صارفین کے ساتھ امتیازی سلوک کرنے لگا، جان بوجھ کر پیپلز کالونی کے صارفین کو سوئی گیس کے بل فراہم نہیں کرتا یا غیر متعلقہ جگہوں پر بل دے جاتے ہیں جس کی وجہ سے صارفین کو اوور چارجز دینے کے علاوہ ذہنی اذیت کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ڈپٹی کمشنر اٹک فوری نوٹس لے کر سوئی گیس کا قبلہ درست کریں ،پیپلز کالونی کے رہائشیوں کا مطالبہ ‘تفصیلات کے مطابق محکمہ سوئی گیس اٹک کا عملہ اپنے فرائض سے جان بوجھ کر کوتاہی برتنے لگا پیپلز کالونی کے اکژصارفین کو سوئی گیس کے بل ہر ماہ مہیا نہیں کئے جا تے جس کی وجہ سے سوئی گیس کے صارفین سخت اذیت کا شکار ہیں کیونکہ اکژ و بیشتر گھروں کے بل غیر متعلقہ جگہوں پرجان بوجھ کر دے کر چلتے بنتے ہیں جس کی سزا غریب گیس صارفین کو سہنا پڑتی ہے ان کو ذہنی پریشانی کے علاوہ ہرماہ اضافی ٹیکس بل کے اد ا کرنے پڑتے ہیں پیپلز کالونی اٹک کے صارفین نے محکمہ سوئی گیس کے ارباب اختیار سمیت ڈپٹی کمشنر اٹک فوری نوٹس لے کر ہر گھر میں سوئی گیس پہنچانے کے احکامات جاری کریں تاکہ صارفین بروقت بلوں کی ادائیگی کر سکیں۔

ضلع اٹک:کو ہا ٹ روڈ پر ٹریلر اور ہا ئی ایس میں خوفناک تصا دم ‘ایک بچی اور 3خواتین سمیت 6جا ں بحق ،5خو اتین سمیت 8مسا فر زخمی
کو ہا ٹ روڈ پر ٹریلر اور ہا ئی ایس میں خوفناک تصا دم ‘ایک کمسن بچی اور 3خواتین سمیت 6جا ں بحق ،5خو اتین سمیت 8مسا فر زخمی، تفصیلات کے مطا بق تحصیل جنڈ کے مختلف دیہا توں کے زا ئرین کی ہا ئی ایس نمبری1632 ہر ی پوردربار پر حاضری دیکر واپس اپنے آبا ئی علاقہ کو جا رہے تھے کہ فتح جنگ کو ہا ٹ روڈ پر کھنڈہ چو ک کے قریب سا منے سے آنے والے ٹرالر جو مو ڑ میں د وسری گا ڑی کو اوور ٹیک کر رہا
تھاسے ٹکرا گئی ‘حا دثہ اس قدر شدید تھاکہ ہا ئی ایس ٹرالر میں دھنس گئی جس کے نتیجے میں ایک کمسن بچی اور3خو اتین سمیت 6زائرین مو قع پر ہی جاں بحق ہو گئے جن کے نام تین سالہ نو ر دختر محمد اکثر ،طا رق محمود ولد بنا رس ، ہائی ایس ڈرائیو ر صدیق اکبر سا کنان حو یلی،ازرم جان زوجہ کرم داد ، مسماہ اطلس،عجائب زوجہ غلام خان سا کنان رنگلی شا مل تھیں جبکہ زخمیو ں میں رفا قت ،مو لیداد ،امیر افضل ،مسماہ اناراں ،نصرت بی بی ،نسرین بی بی،فا طمہ بی بی اور ارباب بی بی شدید زخمی ہو گئیں افسو سناک حا دثہ کی اطلاع ملتے ہی قر یبی علاقو ں کے لو گ اور تھا نہ بسا ل کے ایس ایچ او مظہر اسلام نفری سمیت جا ئے حا دثہ پر پہنچ گئے اور جا ں بحق اور زخمیو ں کو جنڈ ہسپتال اور تحصیل ہیڈ کوا رٹر ہسپتال فتح جنگ منتقل کیا جہا ں سے تما م زخمیو ں کو تشو یشناک حا لت کے با عث را ولپنڈی کے مختلف ہسپتا لو ں میں ریفر کر دیا گیاجبکہ جاں بحق افراد کی میتیں انکے ورثا ء کے حوالے کر دیں گئیں۔

اٹک سٹی:مولانا شیرزمان نے اپنے استاد صدر وفاق المدراس پاکستان شیخ الحدیث مولانا سلیم اللہ خان کے انتقال پر دلی دکھ کا اظہار کیا
ضلعی امیر جمعیت علمائے اسلام مولانا شیرزمان نے اپنے استاد صدر وفاق المدراس پاکستان شیخ الحدیث مولانا سلیم اللہ خان کے انتقال پر دلی دکھ کا اظہار کیا ،ان کی وفات سے جو خلاء پید ا ہوا وہ پورا نہیں ہوگا مولانا سچے عاشقِ رسول ؐ تھے۔ سارے زندگی اسلام کے اصولوں پر گزاری شیخ الحدیث مولانا سلیم اللہ خان جیسی فعال زندگی کسی کی نہیں دیکھی ‘وہ سچے عاشق رسول ؐ تھے ،ساری زندگی دین اسلام کی اشاعت میں گزاری ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

اٹک سٹی:ضلع کونسل کے الیکشن میں کامیابی کے بعد ان گنت گروپ اور شخصیات ہمارے ساتھ شامل ہو نے کیلئے تیار بیٹھے ہیں؛طاہر صادق
ضلع کونسل کے الیکشن میں کامیابی کے بعد ان گنت گروپ اور شخصیات ہمارے ساتھ شامل ہو نے کے لئے تیار بیٹھے ہیں، آنے والے جنرل ا لیکشن میں سو فیصد رزلٹ حاصل کر نے کے لئے پی ٹی آئی کے ساتھ مل کر عوام رابطہ مہم شروع کر دی ہے‘ اس حکو مت میں عوام دو وقت کی روٹی اور انصاف کو ترس رہے ہیں ،غریبوں کو روزگار ،انصاف فراہم کر نا ہماری او لین ترجیح ہے خوش قسمتی سے ضلع بھر میں لاکھوں عوام کندے سے کندہ ملا کر ہمارے ساتھ چل رہے ہیں اس بات کی خوشی ہے کہ اللہ نے مجھے نڈر ،ایماندار ،مخلص اور وفا دار دوست دیئے ہیں سب سے بڑھ کر میری کامیابی میں غریب عوام کی دعائیں شامل ہیں ۔ا ن خیالا ت کا اظہار سابق ضلع ناظم میجر طا ہر صادق نے حاجی ملک خاقان سدریال اور سابق نا ئب تحصیل ناظم ملک عنصر محمود سدریال کی طرف سے منعقدہ اظہار تشکر اور استقبالیہ جلسے سے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ،جلسہ سے سابق امیدوار صوبائی اسمبلی ملک امانت راول ، ملک عنصر محمود ، وائس چیئر مین ضلع کونسل ملک جمشید الطاف اور حاجی سردار محمد عارف خان، قاضی امجد آف احمدال نے بھی خطاب کیا اس موقع پر رکن پنجاب اسمبلی پی ٹی آئی تیمور مسعود اکبر ، سابق امیدوار صوبائی اسمبلی رہنما پی ٹی آئی سردار محمد علی خان ،رکن قومی اسمبلی محمد زین الٰہی ، چیئر مین بلدیہ حسن ابدال ظہیر احمد بھٹیانوالہ ،ضلعی امیر جماعت اسلامی چیئر مین یونین کونسل مولانا جا بر علی خان ،امیدوار پنجاب اسمبلی حاجی ملک افتخار احمد خان آف گو لڑہ ، سابق تحصیل ناظمین سردار افتخار احمد خان ، شفقت خان طاہر خیلی ، ملک نصرت ما جھیا ، چیئر مین یونین کونسل عامر لیاقت خان ، سردار مختیار احمد خان ، ملک عامر افضل بھلوٹ ، سردار واجد علی خان ،ملک ممتاز علی خان بٹھو ، وزیر خان خٹک، سردار حماد اکرم خان چیف آف ملال ،سابق ناظم سید علی حسن شاہ ڈھر نال کے علاوہ مسلم لیگ (ق) میجر گروپ اور پی ٹی آئی کی سر کر دہ شخصیات ممبر ان ،ضلع کونسل ،سابق امیدوار قومی و صوبائی اسمبلی ، معززین علاقہ اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی سر کر دہ شخصیات نے کثیر تعداد میں شر کت کی ، میجر طاہر صادق نے کہا کہ آنے والے جنر ل الیکشن میں عوام مسلم لیگ (ن) کو پیپلز پارٹی کی طرح مسترد کر دیں گے مسلم لیگ (ن) کی صوبائی اور وفاقی حکومتیں عوام کو ریلیف فراہم کر نے میں ناکام ہو چکی ہیں تعلیم ،صحت ، روزگار حکومت وقت کی ذمہ داری ہو تی ہے مگر یہ حکمران اپنی عیاشیوں میں مصروف ہیں ضلع اٹک میں وفاقی اور صوبائی وزراء کا کام جھنڈے والی گاڑیوں میں پھر نا اور سرکاری وسائل استعمال کر نا ہے ا ن وزراء کی عوام میں کا ر کر دگی صفر سے بھی نیچے ہے ضلع اٹک میں اگر ان کی کوئی کار کر دگی ہے تو وہ یہ سا منے لائیں انہو ں نے کہا کہ آنے والے الیکشن میں اپنے مخلص دوستوں اور لا کھوں عوام کے تعاون اور پی ٹی آئی کے اشتراک سے مسلم لیگ (ن) کو ضلع اٹک سے چلتا کریں گے ،ہم نے آنے والے الیکشن میں پورے ضلع میں کا میابی کے لئے حکمت عملی طے کر لی ہے اور ابھی سے عوام رابطہ مہم کا آغاز کر دیا ہے آنے والے چند ہفتو ں میں بہت بڑے دھرے گروپ اور سیاسی شخصیات ہمارے ساتھ شامل ہو نگی، اٹک کے نواب جعلی ہیں ان کی جا ئیدادیں ان کی بیگمات حصے میں ملنے والی جائیداد کے عوض ملی اور یہ نواب بن گئے یہ لوگ علاقے میں ظلم و ستم کا بازار گرم کیئے ہو ئے ہیں کوٹ فتح خان میں حجام کی دکان ووٹ نہ دینے کی پا داش میں خالی کرا لی گئی اس پر میں نے حجام کو کوٹ فتح خان میں دکان لے کر دی اور کہا کہ اس دکان کا نام نواب کوٹ فتح خان ملک عطا محمدخان ہیئر ڈریسر رکھا جائے تاہم حجام نے نواب کے ڈر کی وجہ سے یہ نام نہیں رکھا کوٹ فتح خان میں ہمارے امیدوار چیئر مین یونین کونسل نے کوٹ فتح خان گاؤں میں نواب کو 671ووٹوں سے شکست دی ، جلسہ سے سا بق امیدوار صوبائی اسمبلی ملک امانت راول نے خطا ب کر تے ہو ئے کہا کہ ہم نے میجر طا ہر صادق کی سر پرستی میں اس علاقے سے وڈھیرا شاہی ختم کر کے غریب عوام کو بو لنے کا حق دیا ہے میجر طا ہر صادق کے دست و بازو بن کر غریب عوام کے تعاون سے جا گیر داری اور نوابی سسٹم ختم کر کے عوامی سسٹم بحال کریں گے ۔

اٹک سٹی:ڈپٹی کمشنر اٹک رانا اکبر حیات نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اٹک کا دورہ کیا
ڈپٹی کمشنر اٹک رانا اکبر حیات نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اٹک کا دورہ کیا ،ان کے ہمراہ ممبر صوبائی اسمبلی ظفر اقبال ، ایم ایس ڈاکٹر سلطان ، ڈی ایم او فاروق اکمل اور دیگر افسران بھی اس موقع پر ان کے ہمراہ موجو د تھے۔ انہوں نے اس موقع پر ہسپتال کے مختلف وارڈز اور اوپی ڈی کا بھی دورہ کیاایم ایس ہسپتال ڈاکٹر سلطان نے انہیں اس موقع پر مریضوں کو دی جانے والی سہولیات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی ،ڈپٹی کمشنر اٹک رانا اکبر حیات نے اس موقع پر مختلف وارڈز کے معائینے کے دوران مریضوں کو ہسپتال کی جانب سے دی جانے والی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا ،مریضوں نے ڈپٹی کمشنر کو بتایا کہ ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے انہیں بھرپور تعاون فراہم کیا جارہا ہے اورانہیں تمام طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں ،ڈپٹی کمشنر اٹک نے ہسپتال انتظامیہ کی مجموعی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔