Weekly News from Hazro City, Chhachh Valley and District Attock, (Punjab) Pakistan. Updated in Yokohama, Japan.

اٹک،جنڈ،حسن ابدال، حضرو دیگر علاقوں میں بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ کے باعث کاروباری سرگرمیاں مکمل طور پر معطل ہو گئیں
اٹک،جنڈ،حسن ابدال، حضرو ،پنڈی گھیب، فتح جنگ،کامرہ کینٹ ،اٹک کینٹ،سنجوال کینٹ، مانسر کینٹ،بروٹھہ کینٹ،کھوڑ،مکھڈ اور بسال سمیت دیگر علاقوں میں بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ کے باعث کاروباری سرگرمیاں مکمل طور پر معطل ہو گئیں ،بجلی سارا سارا دن مسلسل غائب لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 17سے18گھنٹے تک جا پہنچاجس کے باعث عوام کا جینا دوبھر ہو گیا۔بجلی سے کام کرنے والے تمام کاروباری حضرات ،دکاندار، ٹیلرز،ویلڈرز،الیکٹریشن ،الغرض ہسپتالوں تک کا نظام متاثر ہوچکا ہے ‘کاروباری حضرات ذہنی اذیت میں مبتلا ہو کر رہ گئے اہلیان علاقہ کا کہنا ہے کہ اس شدید سردی میں بھی ہر وقت بجلی غائب ہونا سمجھ سے بالاتر ہے ،حکومت ایک طرف تو بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کی دعویدار ہے لیکن حقیقت بالکل اس کے برعکس ہے ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد واپڈا کی اس ہٹ دھرمی سے بری طرح متاثر ہیں حکومت اس سنگین عوامی مسئلے کا فوری نوٹس لے ا ور لوڈ شیڈنگ کم سے کم کی جائے۔

اٹک شہر اور گردونواح میں ناقص دودھ کی سپلائی سے عوام میں بیماریاں پھیلنے لگیں
اٹک شہر اور گردونواح میں ناقص دودھ کی سپلائی سے عوام میں بیماریاں پھیلنے لگیں ‘چیک اینڈ بیلنس سسٹم نہ ہونے سے سماج دشمن عناصر چند روپوں کی خاطر عوام کی صحت سے کھیلنے لگے ،انتہائی مہنگے داموں دودھ کی خریداری کے باوجود خالص دودھ ملنا محال ہی نہیں مشکل ہو گیا ہے ۔ان خیالات کا اظہار شہریوں نے میڈیا سے گفتگو میں کیا ہے شہریوں نے بتایا کہ اٹک شہر میں بیرون دیہات سے جو دودھ لایا جاتا ہے بعض گوالے ناقص اور مضر صحت دودھ سپلائی کر رہے ہیں جس سے بیماریاں پھیلنے کا اندیشہ ہے ،متعلقہ حکام بھی سب کچھ جانتے ہو ئے بھی خاموشی اختیار کیے ہو ئے ہیں جس سے شہریوں میں بے چینی بڑھ رہی ہے نیز دودھ میں نقصان دہ اشیاء کی ملاوٹ سے شہریوں میں مہلک بیماریوں کے پھیلنے کا اندیشہ بڑھ گیا ہے ‘عوامی سماجی حلقوں نے اصلاح و احوال کی پرزور اپیل کی ہے ۔

حضروسٹی:میں شجاع خانزادہ شہید کا ادنیٰ سپاہی ہوں اور کسی بھی صورت خانزادہ خاندان پر آنچ نہیں آنے دونگا؛ ملک انصار
پاکستان مسلم لیگ (ن ) کے ضلعی کسان کونسلر ملک انصار نے کہا ہے کہ میجر طاہر صادق کو کھلا چیلنج کرتا ہوں کہ وہ کسی بھی جگہ ،بھرے ،مجمے یا پریس کانفرنس میں آکر یہ ثابت کر دیں کہ میں نے کسی بھی سیکر ٹری سے ان کے تبادلوں کی مد میں کوئی رقم لی ہو ،میں شجاع خانزادہ شہید کا ادنیٰ سپاہی ہوں اور کسی بھی صورت خانزادہ خاندان پر آنچ نہیں آنے دونگا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بھر پور پریس کانفرنس میں کیا ،انہوں نے کہا کہ میجر طاہر صادق چھچھ میں کو ئی ایک میگا پراجیکٹ بتا دیں جو انہوں نے اپنے دور میں مکمل کیا ہو ،انہوں نے چھچھ والوں کو چپڑاسی جیسی نوکریاں دیں جبکہ ضلع کی اہم پوسٹوں پر اپنی کھٹڑ برادری کے بندے لگائے ،آج اگر فوڈ انسپکٹر ہے تو وہ کھٹڑ ،لیبر انسپکٹر ہے تو وہ کھٹر غرضیکہ ضلع کی اہم پوسٹوں پر اپنے خاندان کے آدمیوں کو بھرتی کروایا ‘میں اللہ کےء فضل وکرم سے انہیں چیلنج کرتا ہوں ،انہوں نے مزید کہاچھچھ میں کئی میگا پراجیکٹس شجاع خانزادہ شہید نے عوام کو دیے حضرو ہسپتال ،جناح سٹیڈیم ،ریسکیو1122، ہٹیاں تا جہانیاں ڈبل روڈ کا تحفہ سب کے سب کے شجاع خانزادہ شہید کے منصوبے ہیں ‘ان پر کوئی مائی کا لال یہ نہیں کہہ سکتا کہ یہ منصوبے میجر طاہر صادق کے ہیں ۔

گاؤں ہارون:کچھ مبینہ شدت پسند قومی دھارے میں شامل ہونا چاہتے ہیں مگر اداروں کو یہ پسند نہیں ؛ مولانا عبدالغفور حیدری (جے یو آئی)
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ کچھ مبینہ شدت پسند قومی دھارے میں شامل ہونا چاہتے ہیں مگر اداروں کو یہ پسند نہیں تاکہ وہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں اضافی رقم سے مستفید ہوتے رہیں، کسی بھی امریکی صدر سے خیر کی توقع نہیں کرنی چاہئے، پانامہ لیکس کیس عدالت میں ہے اس پر تبصر ہ نہیں کر سکتا ،صرف مولانا فضل الرحمن کے اقتدار میں آنے سے لوٹ کھسوٹ ختم ہو سکتی ہے، کچھ متعصب لوگوں کی جے یو آئی کے اراکین و عہدیداران کو شیڈول فور میں شامل کرنے کی کوششوں بارے وزیر اعلیٰ پنجاب سے باضابطہ بات کرونگا، وہ حضرو کے گاؤں ہارون میں جے یو آئی کے بانی رہنما الحاج پیر محبوب عالم شاہ گیلانی کی وفات پر سجادہ نشین سید ظہیر الحسن سے اظہار افسوس کے بعد صحافیوں سے خصوصی گفتگو کررہے تھے، مولانا سید یوسف شاہ ،ضلعی امیر جے یو آئی مولانا شیر زمان ، جنرل سیکرٹری قاسم وردگ، سیکرٹری اطلاعات حافظ ہارون الرشید، سیکرٹری مالیات مولانا بلال بادشاہ ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری قاری حسن خان، تحصیل امیر حضرو مولانا نعیم قاسمی بھی اس موقع پر موجود تھے، مولانا عبدالغفور حیدری نے مزید کہا کہ کوئی بھی جماعت یا پارٹی ملک دشمن نہیں ہر تنظیم کا اپنا طریقہ کار ہے اگر کہیں انتہا پسندی موجود ہے اور وہ لوگ جے یو آئی کے پلیٹ فارم سے قومی دھارے میں شامل ہونا چاہتے ہیں تو حکومت اور اداروں کو ان کا خیر مقدم کرنا چاہئے، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا کہنا تھاکہ جے یو آئی کی ضلعی تنظیمیں متحد ہوں اور سیاسی قوت تشکیل دیں تو شیڈول فور میں انہیں کوئی طاقت شامل نہیں کر سکے گی تاہم بعض لوگ متعصب ہو کر جے یو آئی کے اراکین و عہدیداران کو شیڈول فور میں شامل کرنے کے درپے ہیں جو ہمیں کسی صورت قبول نہیں اس حوالہ سے وزیر اعلیٰ پنجاب سے باضابطہ بات کرونگا۔

اٹک سٹی:ضلع اٹک میں جاری ترقیاتی سکیموں کو بروقت مکمل کیا جارہا ہے اور اس سلسلے میں تمام افسران اپنا کردار ادا کررہے ہیں ؛ ڈی سی او
ڈپٹی کمشنر اٹک رانا اکبر حیات نے کہا ہے کہ ضلع اٹک میں جاری ترقیاتی سکیموں کو بروقت مکمل کیا جارہا ہے اور اس سلسلے میں تمام ضلعی افسران اپنا کردار ادا کررہے ہیں ،انہوں نے ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر آفس اٹک میں ضلعی ترقیاتی بورڈ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر اٹک کو ضلع میں جاری ترقیاتی سکیموں کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی ،بریفنگ دیتے ہوئے شرکاء کو بتایا گیا کہ ضلع میں تعلیم، سڑکوں کی بحالی اور مرمت و دیگر ترقیاتی سکیموں پر کام ہورہا ہے اور اس سلسلے میں ہر تحصیل کی منتخب مقامی سیاسی قیادت کو بھی اعتماد میں لایا گیا ہے جو روزانہ کی بنیاد پر ترقیاتی سکیموں کا جائزہ لے رہے ہیں اس کے علاوہ ضلع بھر میں جاری ترقیاتی سکیموں کے متعلق روزانہ کی بنیاد پر رپورٹس بھی اعلیٰ حکام کو ارسال کی جارہی ہے ڈپٹی کمشنر اٹک رانا اکبر حیات نے کہا کہ ضلع بھر میں جاری ترقیاتی سکیموں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ ان کے ثمرات عوام تک پہنچ سکیں۔

حضرو شہر و گرد و نواح میں طویل لوڈ شیڈنگ نے عوام کا جینا محال کر دیا ،10سے 15گھنٹے لوڈشیڈنگ نے کاروبار ی زندگی مفلوج
حضرو شہر و گرد و نواح میں طویل لوڈ شیڈنگ نے عوام کا جینا محال کر دیا ،10سے 15گھنٹے لوڈشیڈنگ نے کاروبار ی زندگی کو مفلوج کر کے رکھ دیا،لوڈشیڈنگ کے ختم کرنے کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ،سخت سردی کے موسم میں بھی بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سمجھ سے بالاتر ہے ،اسکولوں کے طالب علموں اور ہسپتال میں مریضوں کے علاوہ زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد بری طرح متاثر ہیں،حکومت کے لوڈ شیڈنگ کم کرنے کے دعوے جھوٹے ثابت ہوئے ،بد ترین لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے لوگوں کے گھروں میں بجلی سے چلنے والی اشیاء ٹی وی،واشنگ مشین،فریج ،استری وغیرہ جل گئیں جس سے عوام کا لاکھوں روپے کا نقصان ہوا،اسکول جانے والے بچے تعلیم حاصل کرنے سے بری طرح متاثر ہو رہے ہیں جبکہ طویل اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے مختلف شعبوں میں کام کرنے والے سینکڑوں مزدور ،تاجر طبقہ بے روز گار ہونے پر مجبور ہوگیا جس کی وجہ سے غریب عوام دو وقت کی روٹی کے لئے بھی ترس گئے ،لوڈ شیڈنگ کی اس گھمبیر صورتحال پرتحصیل حضرواوراٹک کے عوام نے حکومت کے نمائندوں سے پرزور اپیل کی ہے اس غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا فوری خاتمہ کیا جائے تاکہ عوام سکھ کا سانس لے سکیں۔

گاؤں چیچیاں:خانزادہ خاندان نے ہمیشہ عوام کی فلاح وبہبود کو مقدم رکھااور آئندہ بھی اسی مشن کو آگے لیکر چل رہے ہیں ؛ ملک انصار
ضلعی کسان کونسلر ملک انصار نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ خانزادہ خاندان نے ہمیشہ عوام کی فلاح وبہبود کو مقدم رکھااور آئندہ بھی اسی مشن کو آگے لیکر چل رہے ہیں ،جہانگیر خانزادہ صوبائی وزیر سپور ٹس ویوتھ افیئر پنجاب اپنے والد شہید شجاع خانزادہ کے نقش قدم پر چل کر چھچھ کی عوام کی تعمیر وترقی کیلئے اپنے دن رات ایک کئے ہو ئے ہیں ،انہوں نے کہا کہ حضرو میں ٹریفک کے بڑھتے ہوئے مسائل کے حل کیلئے تمام جماعتوں کے سیاسی کارکنوں اور سوشل ورکروں پر مشتمل کمیٹی کا ایک پلیٹ فارم پر جمع ہونا خوش آئند ہے‘ ہم ان کی مکمل تائید اور سپورٹس کرینگے ،مشرف دور میں جب بلدیاتی نظام بنایا گیا تو پہلے دور میں چونکہ تحصیل حضرو وجود میں نہیں آئی تھی ،اس لیے تحصیل ناظم قاضی خالد محمود اور نائب ناظم رضا خان منتخب ہوئے ،اس کے بعد شہید شجاع خانزادہ نے حضرو کو تحصیل کا درجہ دلوایا تو 2004کے الیکشن میں تحصیل حضرو کی ناظمی کا سہرا رضا خان کے سر سجا مگر انہوں نے اپنے دور میں بلدیہ کے سامنے خالی پلاٹ پر بجائے پارکنگ بنانے کے کھوکھے نما دکانے بنوا کر اپنوں کو نوازا ،فوارہ چوک کی خوبصورتی پر بے جا لاکھوں روپے خرچ کر کے روڈ کو وسیع کر نے کے بجائے مزید تنگ کیا جس کی وجہ سے آج حضرو میں ٹریفک کے مسائل آئے روز گھمبیر ہوتے جا رہے ہیں مگر میں عوام کو یقین دلاتا ہوں کہ بہت جلد حضرو اور گردوانواح کی عوام کو متبادل روڈ پر بائی پاس بنائیں گے اور تھانہ حضرو کے سامنے بلدیہ کی بنی دکانوں کو توڑ کر یہاں سے روڈ نکالیں گے جس سے حضرو شہر کے ٹریفک کے مسائل پر بہت جلد قابو پا لیا جائے گا اس سلسلے میں جہانگیر خانزادہ نے پنجاب گورنمنٹ سے فنڈز منظور کرالیا ہے علاوہ ازیں شہر کی خستہ حال سڑکوں کی پختگی کیلئے جلد فنڈز فراہم کر دیا جائے گا۔

ضلع اٹک:ملٹری اکاؤٹنٹ جنرل پاکستان فرہاد خان نے دیگر افسران کے ہمراہ ایف پی او آرٹلری کا دورہ کیا
ملٹری اکاؤٹنٹ جنرل پاکستان فرہاد خان نے دیگر افسران کے ہمراہ ایف پی او آرٹلری کا دورہ کیا ۔ان کے ہمراہ ڈپٹی ملٹری اکاؤٹنٹ جنرل مسعود اختر شیروانی اور دیگر افسران تھے آرمی آفیسر میس پہنچنے پر آفیسر انچار ج ایف پی او عابد شاہ، آفیسرانچارج سی ایم اے سب آفس ملک محمد اسلم،لوکل آڈٹ آفیسر محمد رفیق اعوان،اسٹنٹ آڈٹ آفیسر زاہد حسین گیلانی،اسٹنٹ اکاؤنٹس آفیسر ملک مظہر حسین،اسٹنٹ اکاؤنٹس آفیسر سعادت حسین ،یو اے ایم ای ایس مظہر شبیر،صدر یونین محمد اسلم بھٹی،جنرل سیکرٹری جاوید اختر،صدر یونین ایبٹ آباد آصف جدون نے ان کا استقبال کیا ملٹری اکاؤٹنٹ جنرل پاکستان فرہاد خان،ڈپٹی ملٹری اکاؤٹنٹ جنرل مسعود اختر شیروانی نے ڈپٹی سی ایم اے آفس اٹک کے قیام کیلئے اراضی کے سلسلہ میں کمانڈنٹ آرٹلری سنٹر اٹک سے ملاقات کی اس کے بعد انھوں نے اس جگہ کا معائنہ کیا جہاں اس آفس کی عمارت نے تعمیر ہونا ہے ملٹری اکاؤٹنٹ جنرل پاکستان کو بریفنگ دی گئی کہ پاکستان ملٹری اکاؤنٹس کی اپنی اراضی موجود ہے اس پر بلڈنگ بنائی جائے جس پر انھوں نے کہا کہ ہماری پاس فنڈز موجود ہیں لہذا جلد ہی اس کام کو شروع کر دیا جائے تاکہ ڈپٹی سی ایم اے آفس کا قیام عمل میں لایا جاسکے۔

اٹک سٹی: معاشرے کی تعمیر میں میڈیا کا کردار ایک ایسی حقیقت ہے جس سے کوئی بھی انکار نہیں کر سکتا؛ ایمان وسیم
چیئر پرسن ضلع کونسل اٹک محترمہ ایمان وسیم نے کہا ہے کہ معاشرے کی تعمیر میں میڈیا کا کردار ایک ایسی حقیقت ہے جس سے کوئی بھی انکار نہیں کر سکتا۔ایک آزاد میڈیا جمہوریت کا اہم ترین اور لازمی جزو ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اٹک کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے سینئر صحافیوں کے وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ میڈیا نے ہمیشہ حساس سیاسی اور معاشرتی معاملات پر نہایت سرگرمی سے رپورٹنگ کی ہے ‘انہیں پورا یقین ہے کہ اگر صحافی برادری پوری ذمہ داری کے ساتھ عوام کو درپیش بنیادی مسائل کو اُجاگر کرنے اور انکا حل تجویز کر نے میں ایک فعال کردار ادا کرے تو اس کے شہریوں کی زندگی پر نہایت مثبت اثرات ہونگے ،حکومتی عہدے داروں کی کرپشن ہو یا انسانی اور خواتین کے حقوق کی بحث یا صحت اور توانائی جیسے کسی بھی شعبے میں بے ضا بطگیوں کو بے نقاب کرنااس حوالے سے ضلع بھر کے میڈیا نے ذمہ داری کا ثبو ت دیتے ہوئے اٹک کی عوام کو ہمیشہ حقائق سے باخبر رکھا ہے میڈیا نے ہمیشہ حساس سیاسی اور معاشرتی معاملات پر نہایت سرگرمی سے رپورٹنگ کی ہے صحافی اور صحافتی ادارے ضلع کی تعمیر و ترقی اور شہریوں کی فلاح و بہبود کے لئے بلدیاتی اداروں کی رہنمائی کا فریضہ انجام دیتے ہیں انہوں نے امید ظاہر کی کے میڈیا اپنے سابقہ ادوار کی طرح آئندہ بھی عوامی مسائل کی نشاندہی میں اپنا بہترین کردار ادا کرے اور منتخب ضلعی نمائندوں کے شانہ بشانہ ضلع کی بہتری میں ایک فعال کردار ادا کرے، ضلع کونسل کے دروازے ہر خاص و عام کے لیے کھلے ہیں اور ہمیشہ کھلے رہیں گے وہ خود کو کسی ایک جماعت کی نہیں بلکہ ضلع بھر کے عوام کا نمائندہ سمجھتی ہوں،سابق ضلع ناظم میجر طاہر صادق کے ویژن کے مطابق ہم ضلع کی تعمیرو ترقی اور عوا م کی فلاح و بہبود کی خاطر ضلع کونسل کے تمام ممبران کو بلاتفریق سیاسی وابستگی سے بالاتر ہو کر ساتھ لیکر چلیں گے اٹک کے عوام کی خدمت بلا تفریق و تمیز خدمت ہی ہمارا اوّلین مقصد میں شامل ہے تمام حل طلب عوامی مسائل کو اجاگر کرنے لئے میڈیا کے تمام ادارے اٹک میں انتہائی اہم کردار ادا کررہے ہیں ہم سب مل کر انشااللہ تمام چیلنجز کا مقابلہ کریں گے اور اٹک کی تعمیروترقی کے لیے ضلع حکومت کے تمام دستیاب وسائل استعمال میں لائیں گے اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد مختصر مدت میں شکایت سیل کا قیام ایک کامیابی ہے وقت کے ساتھ ساتھ اسکو مزید فعال بنایا جا ئے گا خواتین کے مسائل کے تدارک اور بروقت حل کے لیے ضلع کونسل کا ایک آفس محض خواتین سائلین کے لیے مختص کر دیا گیا ہے ہمارے منشور میں تعلیم، صحت اور انفراسٹرکچر کی بحالی سرفہرست ہیں، سابق ضلع ناظم میجر طاہر صادق کے واضح احکامات کے مطابق ضلع کونسل اٹک کے سالانہ بجٹ میں صحافی برادری کی ویلفیئر کے لیے بھی فنڈز مختص کی جانے کا منصوبہ بھی زیرِ غور ہے اس کے علاوہ بھی میڈیا کوچاہے وہ الیکٹرانک میڈیا ہوں، پرنٹ میڈیا یا سوشل میڈیا ہمیشہ سے بہرصورت اپنی پہلی ترجیح سمجھتے تھے اور رہیں گے۔

اٹک سٹی:ٹریفک قوانین ، جنرل بس اسٹینڈ اور مسافروں کی سہو لت کے پیش نظر حکومتی ہدایا ت پر سختی سے عمل در آمد کرا یا جائے گا؛ سید نذارت
ڈی سی رانا اکبر حیات کی ہدایت پر سیکرٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی سید نذارت علی نے اپنے آفس ضلع بھر کے ٹرانسپورٹوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدا یت پر ٹریفک قوانین ، جنرل بس اسٹینڈ اور مسافروں کی سہو لت کے پیش نظر حکومتی ہدایا ت پر سختی سے عمل در آمد کرا یا جائے گا اور اس سلسلے میں خلاف ورزی کے مر تکب افراد کے خلاف قانونی کاروائی سے بھی گریز نہیں کیا جا ئے گا ۔اس موقع پر مو ٹر وہیکلز ایگزامینر مجاہد خان بھی موجود تھے سید نذارت علی نے ٹرانسپورٹروں کو ہدا یت کی کہ وہ اور لو ڈنگ،او ر چا رچنگ سے مکمل اجتناب کریں پبلک ٹرانسپورٹ چلا نے والے تمام ڈرائیور اپنے سینے پر ڈرائیور کا بیج آویزاں کریں ‘تمام گاڑیوں کے کاغذات مکمل ہو نے چا ہیے جن میں ڈرائیور کے لئے سیٹ بیلٹ با ندھنا ، گاڑی کی فٹنس ، رجسٹریشن ، روٹ پر مٹ ، ڈرائیونگ لا ئسنس شامل ہیں موجود نہ ہو نے پر قانونی کاروائی کی جا ئے گی گنجائش سے زیادہ سواریاں بٹھا نے اور فالتو سیٹیں لگا نے کی بھی اجازت نہیں ہو گی تمام گاڑیوں میں آگ بجھا نے کے آلات کا ہو نا لازمی بس اسٹینڈ پر بنیا دی سہولتوں کی فراہمی خواتین اور مر دوں کے لئے الگ الگ انتظار گاہیں ،صفائی ، سیکو رٹی ، ڈینگی سے بچاؤ کے اقدامات ، واش رومزکے علاوہ کسی بھی پبلک ٹرانسپورٹ میں ایل پی جی سیلنڈر کے استعمال کی بھی سختی سے مما نعت ہے ٹرانسپورٹر خوش اخلاقی کو اپنا وطیرہ بنا ئیں مسافروں کے تمام حقوق انہیں فراہم کیئے جائیں گے ۔

ضلع اٹک کو تھریٹ الرٹ موصول ، سیکیورٹی ہائی الرٹ ‘دہشتگردوں کو ان کے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے؛ ڈی پی او
ضلع اٹک کو تھریٹ الرٹ موصول ، ضلع بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ دہشت گردوں کو ان کے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے ،ڈی پی او اٹک زاہد نواز مروت تفصیلات کے مطابق اٹک پولیس کو 15پر دھمکی آمیز کال موصول ہوئی جس پر ڈی پی او اٹک زاہد نواز مروت نے ایکشن لیتے ہوئے پورے ضلع کی پولیس کو الرٹ کر دیا ہے ۔ایلیٹ کی گاڑیاں تمام اہم مقامات بشمول کالجز اور یونیورسٹیوں کے باہر موجود رہیں گی ضلع کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر بھاری سیکیورٹی تعینات کر دی گئی ہے ڈی پی او اٹک زاہد نواز مروت نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اٹک پولیس کسی بھی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہے اور دہشتگردوں کو ان کے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔

اٹک سٹی:تھانہ صدر اٹک پولیس نے کرایہ داری کوائف جمع نہ کروانے پر 4افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا
تھانہ صدر اٹک پولیس نے کرایہ داری کوائف جمع نہ کروانے پر 4افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ،تفصیلات کے مطابق تھانہ صدراٹک پولیس نے دوران گشت و پڑتال فقیر آباد کے قریب جان محمد ولد عبد الغفار ساکن ضلع شانگلہ ،واؤد خان نیازی ولد گل میر خان نیازی ساکن حضرو ،ضمیر گل ولد عمران خان ساکن حضرو جبکہ دوسری کاروائی میں ستار زیب ولد گل عظیم ضلع دیر کے خلاف کرایہ داری کوائف جمع نہ کروانے پر مقدمہ درج کر لیا ۔

اٹک سٹی: آنے والے جنر ل الیکشن میں عوام مسلم لیگ (ن) کو پیپلز پارٹی کی طرح مسترد کر دیں گے ؛ میجرطاہر صادق
آنے والے جنر ل الیکشن میں عوام مسلم لیگ (ن) کو پیپلز پارٹی کی طرح مسترد کر دیں گے ،مسلم لیگ (ن) کی صوبائی اور وفاقی حکومتیں عوام کو ریلیف فراہم کر نے میں ناکام ہو چکی ہیں ۔تعلیم ،صحت ، روزگار حکومت وقت کی ذمہ داری ہو تی ہے مگر یہ حکمران اپنی عیاشیوں میں مصروف ہیں ضلع اٹک میں وفاقی اور صوبائی وزراء کا کام جھنڈے والی گاڑیوں میں پھر نا اور سرکاری وسائل استعمال کر نا ہے، ا ن وزراء کی عوام میں کا ر کر دگی صفر سے بھی نیچے ہے ضلع اٹک میں اگر ان کی کوئی کار کر دگی ہے تو وہ یہ سا منے لائیں ،آنے والے الیکشن میں اپنے مخلص دوستوں اور لا کھوں عوام کے تعاون اور پی ٹی آئی کے اشتراک سے مسلم لیگ (ن) کو ضلع اٹک سے چلتا کریں گے ،ہم نے آنیوالے الیکشن میں پورے ضلع میں کا میابی کے لئے حکمت عملی طے کر لی ہے اور ابھی سے عوام رابطہ مہم کا آغاز کر دیا ہے۔ آنے والے چند ہفتو ں میں بہت بڑے دھرے گروپ اور سیاسی شخصیات ہمارے ساتھ شامل ہو نگی ان، خیالات کا اظہار سابق ضلع ناظم میجر طا ہر صادق ، رکن قو می اسمبلی محمد زین الٰہی ، صدر تحریک انصاف شمالی پنجاب عامر کیانی ، رہنما تحریک انصاف ملک امین اسلم ، جنرل سیکر ٹری تحریک انصاف شمالی پنجاب عطا ء اللہ شادی خیل ،سردار محمد علی خان، یاور بخاری ، پیر عباس محی الدین مکھڈ، سابق امیدوار پنجاب اسمبلی ملک امانت خان راول ، وائس چیئر مین ضلع کونسل ملک جمشید الطاف آف کھنڈا، حاجی سردار محمدعارف خان آف تھٹہ ، ضلعی امیر جماعت اسلامی چیئر مین یونین کونسل مولانا جا بر علی خان، رہنما پی ٹی آئی جنڈ ملک نوید آف جنڈ کے علاوہ مقرین نے علاقہ جندال کی معروف شخصیت سردار رفعت حیات خان کی رہائش گاہ تھٹہ گاؤ ں میں تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ق) کی مشتر کہ نو منتخب چیئر پرسن ضلع کونسل ایما ن طاہر اور انکے گرو پ کی کا میابی پر یوم تشکر کی تقریب جو جلسہ عام کی صورت اختیار کر گیا تھا سے خطاب کر تے ہو ئے کیا اس مو قع پر ضلع بھر کے تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ق) میجر گروپ کے چیئر مین یونین کونسل رہنما اور کا رکنان کی کثیر تعداد موجود تھی اس موقع پر خطاب کر تے ہو ئے میجر طاہر صادق نے کہا کہ ضلع کونسل کے الیکشن میں کامیابی کے بعد ان گنت گروپ اور شخصیات ہمارے ساتھ شامل ہو نے کے لئے تیار بیٹھے ہیں آنے والے جنرل ا لیکشن میں سو فیصد رزلٹ حاصل کر نے کے لئے پی ٹی آئی کے ساتھ مل کر عوام رابطہ مہم شروع کر دی ہے اس حکو مت میں عوام دو وقت کی روٹی اور انصاف کو ترس رہے ہیں غریبوں کو روزگار ،انصاف فراہم کر نا ہماری او لین ترجیح ہے خوش قسمتی سے ضلع بھر میں لاکھوں عوام کندے سے کندہ ملا کر ہمارے ساتھ چل رہے ہیں اس بات کی خوشی ہے کہ اللہ نے مجھے نڈر ،ایماندار ،مخلص اور وفا دار دوست دیئے ہیں سب سے بڑھ کر میری کامیابی میں غریب عوام کی دعائیں شامل ہیں ۔

ضلع اٹک:تھانہ بسال کی حدود گاؤں کھنڈہ میں نجی بنک میں دن دیہاڑے مسلح ڈکیتی کی واردات ‘ڈاکوؤں کی فائرنگ سے گارڈ جاں بحق
تھانہ بسال کی حدود گاؤں کھنڈہ میں نجی بنک میں دن دیہاڑے مسلح ڈکیتی کی واردات ‘ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک گارڈ جاں بحق جبکہ دوسرا گارڈ زخمی ، گارڈ کی جوابی فائرنگ سے ایک ڈاکو زخمی 5مسلح ڈاکو کرولا کار نمبر369میں آئے اور آتے ہی گیٹ پر کھڑے گارڈ پر فائرنگ کر دی جس سے گارڈ زمین پر گر گیا اور موقع پر دم توڑ گیا ، مسلح ڈاکوؤں نے بینک میں گھس کر عملہ اور بینک میں موجود دیگر افراد کو یر غمال بنا لیا۔ اسی اثنا ء میں بینک کے اند ر موجود گارڈ نے ڈاکوؤں پر فائرنگ کر دی جس سے ایک ڈاکو زخمی ہو گیا تاہم باقی 4ڈاکوؤں نے عملہ سے گن پوائنٹ پر 6لاکھ روپے کی رقم لوٹ لی اور زخمی ساتھی کے ہمراہ فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ، اطلا ع پر فوری طور پرتھانہ بسال پولیس نے موقع پر پہنچ کر بینک کو گھیرے میں لے لیا ، ڈی پی او زاہدنواز مروت بھی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور تمام علاقہ کی ناکہ بندی کرادی ، آئی ٹی اور کرائم سین یونٹ نے جدید آلات کے ذریعہ ڈاکوؤں کا سراغ لگانے کے لئے مزید شواہد اکٹھے کرنے شروع کردئیے ہیں ، جبکہ جاں بحق ہونے والے گارڈ کو مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں پوسٹمارٹم کے بعد لاش کو ورثاء کے حوالہ کر دیا گیا ہے ۔

اٹک سٹی:ضلعی صدر قاضی احمد اکبر اور تمام تحصیل صدور کو مبا رکباد پیش کر تے ہیں کہ انہو ں نے تنظیم سازی جلد مکمل کی ؛ یاسرحسنین
ضلعی ڈپٹی سیکر ٹری اطلاعات تحریک انصاف یا سر حسنین نے کہا ہے کہ ضلعی صدر قاضی احمد اکبر اور تمام تحصیل صدور کو مبا رکباد پیش کر تے ہیں کہ انہو ں نے پا رٹی کے انتہائی کم وقت نو ٹس میں تنظیم سازی مکمل کی اور تمام تنظیمو ں کو فعال کر کے کا م شروع کر دیا‘ یہ ان تمام لو گو ں کے منہ پر طمانچہ ہے جو تنظیمی معا ملات پر رو ڑے اٹکا رہے ہیں۔تحریک انصاف نظر یاتی ورکروں کی جماعت ہے کسی کے آنے اور جانے سے اس کو کو ئی فرق نہیں پڑتا جو لو گ پا رٹی کے اندر دھڑے بندی کی سیاست کر رہے ہیں وہ نظریاتی نہیں بلکہ مو سمی پر ندے ہیں‘اگر وہ اپنا قبلہ درست کر لیں تو ان کو ہی فائدہ ہو گا ورنہ تحریک انصاف کو کو ئی فر ق نہیں پڑتا ۔ان خیا لات کا اظہار انہوں نے سینئر صحا فیو ں سے گفتگو کر تے ہو ئے کیاانہو ں نے کہا کہ ہم اپنے ان لو گو ں سے کہتے ہیں کہ شخصیات کو چھو ڑو نظریات پر آؤ یہ کو ئی فیڈریشن نہیں ہے کہ بعض بلیک میلر اس کو بلیک میل کر لیں گے بلکہ یہ نظریاتی لو گو ں کی واحد جماعت ہے ضلعی صدر تحریک انصاف قاضی احمد اکبر اور ان کے ساتھ چلنے والے اعلیٰ ضلعی قیادت کی سیاسی بصیرت نے وزیروں کی فوج ظفر موج ہو نے کے با وجود ضلع اٹک میں مسلم لیگ (ن) کے غبارے سے ہوا نکال دی ہے اور انشاء اللہ تحریک انصاف اور میجر گروپ کا یہ اتحاد آئندہ عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن)کی سیاست کا جنازہ نکال دے گا ۔